... loading ...

ماہرین کے مطابق اس کمپیوٹروائرس کا تعلق ایک ہیکر گروپ ‘دی شیڈو بروکرز’ سے ہے جس نے امریکی ایجنسی سے ہیکنگ ٹولز چرا کر نشر کرنے کا دعویٰ کیا تھا، ہزاروں کمپیوٹروں میںWannaCry نامی رینسم ویئر دیکھا گیا ہے،سائبر ماہرین ۔Avast اینٹی وائرس کے جیکب کروسٹیک نے اسے بڑا حملہ قراردے دیا
امریکا، برطانیہ، چین، روس، اسپین، اٹلی اور تائیوان سمیت 99 ملکوں میں رینسم ویئر کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔رینسم ویئر وہ کمپیوٹر وائرس ہوتا ہے جس کی مدد سے وائرس کمپیوٹر یا فائلیں لاک کر دیتا ہے اور اسے کھولنے کا معاوضہ مانگا جاتا ہے۔یورپ کی پولیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ غیر معمولی پیمانے پر سائبر حملے نے دنیا کے مختلف اداروں کو نشانہ بنایا ہے جس میں برطانوی ادارہ نیشنل ہیلتھ سروس بھی شامل ہے۔
یوروپول نے کہا ہے کہ اس سائبر حملے کے ذمہ داران تک پہنچنے کے لیے پیچیدہ بین الاقوامی تحقیقات کی ضرورت ہے۔اگرچہ اس کا پھیلاؤ اب کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے تاہم اس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔
یوروپولیس نے کہا ہے کہ اس کی EC3نامی ٹیم متاثرہ ممالک میں موجود ایسی ہی ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ خطرے کو کم کیا جا سکے اور متاثرین کی مدد کی جائے۔سائبر سکیورٹی کے ماہرین ان واقعات کو ایک مشترکہ حملے کی صورت میں دیکھ رہے ہیں۔ ایک ماہر نے ٹویٹ کیا کہ انھوں نے ہزاروں کمپیوٹروں میں وانا کرائی (WannaCry) نامی رینسم ویئر دیکھا ہے۔اینٹی وائرس سافٹ ویئر Avast کے جیکب کروسٹیک نے کہاکہ یہ بہت بڑا حملہ ہے۔بعض ماہرین کے مطابق اس کمپیوٹر انفیکشن کا تعلق ایک ہیکر گروپ ـ’’دی شیڈو بروکرز‘‘ سے ہے جس نے حال ہی میں امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی سے ہیکنگ ٹولز چرا کر نشر کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
مائیکروسافٹ کمپنی نے گزشتہ مارچ میں اسی قسم کے حملے سے بچنے کے لیے ایک پیچ جاری کیا تھا لیکن بہت سے کمپیوٹروں میں یہ انسٹال نہیں ہو سکا۔بعض سکیورٹی ماہرین نے توجہ دلائی ہے کہ یہ انفیکشن ورم نامی ایک پروگرام کی مدد سے پھیلائے گئے ہیں جو کمپیوٹروں کے درمیان از خود منتقل ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ یورپ کے کئی اور ادارے بھی زد میں آئے ہیں۔ ٹیلی کام کمپنی ٹیلی فونیکا نے ایک بیان میں کہا کہ اسے سائبر حملوں کے واقعات کا پتہ چلا ہے لیکن اس سے اس کے گاہک اور سروسز متاثر نہیں ہوں گے۔بجلی فراہم کرنے والی کمپنی آئبرڈرولا اور گیس نیچرل بھی متاثرین کی فہرست میں شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق کمپنیوں کے عملے کو کہا گیا تھا کہ وہ اپنے کمپیوٹر بند کر دیں۔
وانا کرائی کے پیغامات کے اسکرین شاٹس ویب پر گردش کر رہے ہیں۔بعض دوسری تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ اٹلی میں ایک یونیورسٹی کے کمپیوٹر اسی پروگرام نے لاک کر دیے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ اس رینسم ویئر سے منسلک بِٹ کوئن کے بٹوے رقم سے بھرنا شروع ہو گئے ہیں۔
دوسرے متاثرہ اداروں میں کوریئر کمپنی فیڈ ایکس اور پرتگال ٹیلی کام شامل ہیں۔سکیورٹی انجینئر کیون بومونٹ نے کہاکہ یہ ایک بڑا حملہ ہے جس سے یورپ بھر کے ادارے اس پیمانے پر متاثر ہوئے ہیں جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
ایک اور سائبر سکیورٹی ادارے چیک پوائنٹ کے مطابق یہ رینسم ویئر نیا ہے۔ ادارے کے ایک اہلکار آتیش پتنی نے کہا:یہ نیا وائرس ہے اس کے باوجود یہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔
کچھ عرصے قبل بھی سائبر ماہرین نے صارفین کو متنبہ کیا تھا کہ ہیکنگ کے ذریعے تاوان کے خدشات بڑھ گئے ہیں ۔ایسی ڈیوائسز جن میں تصاویر، ای میلز اور صحت سے متعلق معلومات ہوں نشانہ بن سکتی ہیں۔سائبر سکیورٹی کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اسمارٹ فون، گھڑیاں، ٹی وی اور فٹنس ٹریکرز کے ذریعے لوگوں کی ذاتی معلومات چوری کر کے ان سے تاوان لینے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ رینسم ویئر کے ذریعے ان ڈیوائسز کو ان کے اپنے ہی مالک استعمال نہیں کر سکتے اور ان لاک کرنے کے لیے انھیں تاوان کی رقم دینا ہوتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایسا گزشتہ برسوں میں بہت زیادہ ہوا ہے۔
نیشنل کرائم ایجنسی اور سائبر سکیورٹی سینٹر کا کہنا ہے کہ بزنس کو اس سے ہونے والے نقصانات بڑھ رہے ہیں۔ان دونوں اداروں کی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سائبر جرائم برھتے جا رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے جتنی زیادہ ڈیوائسز کو انٹرنیٹ سے منسلک کیا جائے گا اس سے جرائم کے مواقع اتنے ہی زیادہ بڑھیں گے۔کسی چھوٹے کاروبار یا عوام کو نشانہ بنانے کے لیے بہت ہی کم تکنیکی صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ذاتی معلومات کو جیسا کہ تصاویر وغیرہ جنھیں لوگ بہت اہم سمجھتے ہیں اور ان کے بدلے رقم بھی دیتے ہیں، مجرم زیادہ نشانہ بناتے ہیں۔ان ڈیوائسز میں ایک محدود حد تک سکیورٹی ہوتی ہے۔
اس رپورٹ میں ان تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا ہے کہ جرم کا ارتکاب کرنے والے گینگز ویسے ہی اعلیٰ ٹیکنالوجی آلات استعمال کرتے ہیں جو ریاست اپنے اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرتی ہے۔
اس وقت دنیا بھر میں 21 لاکھ ڈیوائسز استعمال ہو رہی ہیں جن کے بارے میں یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ وہ 2020 تک انٹرنیٹ سے منسلک ہو جائیں گی۔
ابو محمد
سیدعاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ تہران پہنچنے پر پُرتپاک استقبال ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا، سفارتی اور ثالثی کوششوں کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے آرمی چیف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ایرانی حکومت کے اعلیٰ ترین حکام سے مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری ...
اساتذہ اور والدین کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ امتحانی مرکز میں پیسوں کے عوض نقل کرائی جا رہی ہے نقل کی روک تھام کیلئیزیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رہے گی،شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،غلام حسین سوہو چیئرمین میٹرک بورڈغلام حسین سوہو نے پیسوں کے عوض نقل کی شکایت پر گورن...
9لاکھ 73ہزار 900میٹرک ٹن کا مجموعی ہدف مقرر کیا گیاہے،مراد علی شاہ تمام اضلاع اپنے نظام کو فعال بنائیں،بلا تاخیر ہدف حاصل کریں، بریفنگ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ خوراک کو گندم خریداری مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق سید مراد علی شا...
افغان طالبان کی کچھ روز سے فتنہ الخوارج کی ایک تشکیل کو پاکستان میں داخل کرانے کی کوشش پاک فوج کی جوابی کارروائی پر افغانستان سے فائر کرنیوالی گن پوزیشن کو تباہ کردیا،سکیورٹی ذرائع افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید، 3شدید زخمی ہ...
3اور 14سال کے دو بچے شہید، اسرائیلی جنگی طیاروں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا شاطی پناہ گزین کیمپ کے قریب چوک پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کئی افراد نشانہ بنے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس میں اسرائیل کے غزہ پٹی میں تازہ حملے...
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...
کھرب پتی طبقہ ٹیکس بچا رہا ہے موٹرسائیکل چلانیوالا عام شہری ٹیکس ادا کر رہا ہے عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پریس کانفرنس حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا کیونکہ یہ عوام کے ساتھ ...
شام 5بجے سے رات ایک بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، پاور ڈویژن بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کیلئے مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کے لیے شام 5بجے سے رات 00:1بجے تک روزانہ 2 گھنٹے15،منٹ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ...
قید تنہائی کسی بھی قیدی کیلئے انتہائی سخت سزا ، امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار می...
مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس، خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے گندم خریدی جائے، تمام اضلاع میں مراکز فعال کیے جائیں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، چھوٹے آبا...
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ایڈمرل نوید اشرف کا ایٔر فورس اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن...
ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کے کورٹ میں ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں،امریکی نائب صدر کا انٹرویو امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے...