... loading ...

طیاروں کا سفر کم جبکہ فیول کی کھپت میں 500فیصد اضافہ ہوا،مافیا کے تحفظ کے لیے گریڈ 21اور 22کے اعلی افسران بھی ملوث
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنزپی آئی اے میں جیٹ طیاروں میں جیٹ فیول کے نام پر 61ارب روپے سے زائد کا ایک نیا سکینڈل سامنے آگیا ہے ۔سرکاری دستاویزات کے مطابق طیاروں میں جس مقدار میں تیل کا استعمال ہوا ہے اس مقدار میں ان طیاروں نے سفر نہیں کیا۔اس طرح خود پی آئی اے کے اپنے ریکارڈ میں جیٹ فیول کے استعمال اور طیاروں کے سفر میں زمین و آسمان کا فرق سامنے آیا ہے ۔ پی آئی اے کی انتظامیہ اب تحقیقات کر رہی ہیں کہ 61ارب روپے کا اضافی تیل وصول کرکے کہاں ضائع کیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق جہاز کے ٹیک آف کرنے اور سفر کے مابین 302فیصد سے لیکر 501اور169فیصد فرق سامنے آیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق جہاز میں سامان کا وزن 500کلوگرام تھا لیکن کاغذات میں 29460کلوگرام دکھایا گیا ہے۔ یہ فرق دو سالوں کے مابین جیٹ طیاروں کے اڑان اور سامان اور فیول کی کھپت کے ریکارڈ میں دیکھا گیا ہے ۔مثلا ایک طیارہ فلائٹ نمبر 3032کو فیول ڈیپارٹمنٹ نے 50590کے جی فراہم کرنے کا دعوی کیا گیا ہے جبکہ طیارہ کے اپنے فلائٹ لاگ کے مطابق طیارہ میں فیول 6337کلوگرام ہے۔ باقی تیل پی آئی اے کی کرپٹ مافیا کی کرپشن کی نذر کردیا ہے ۔ اسی طرح فلائٹ نمبر A310C206میں فیول ڈیپارٹمنٹ 17566کے جی طیارہ نے304گھنٹے اڑان مکمل کی اس دوران میں تیل کی کھپت صرف64400کے جی ہوئی اور اس طیارہ نے دوسری اڑان KWIسے PEWتک کی ،اس میں تیل فراہم کرنے اور کھپت کا فرق 302فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔فلائٹ نمبر 589اور588اور 194میں تیل فراہم کرنے اور کھپت کا فرق 501فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔جبکہ فلائٹ نمبر304,308,306میں 169فیصد فیول کی کھپت اور فراہمی میں فرق ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ا سکینڈل کی ابتدائی تحقیقات مکمل تو کرلی گئی ہیں تاہم مزید تحقیقات کو روکنے میں اعلی افسران سامنے آگئے ہیں ۔جس کے نتیجہ میں قومی خزانہ کو 61ارب روپے کا نقصان پہنچانے والے قانون کی گرفت سے بچ گئے ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ طیاروں میں فیول کی فراہمی کے نام پر 61ارب کی کرپشن اور مالی بدعنوانی میں فیول ڈیپارٹمنٹ کے اعلی افسران براہ راست ملوث قرار پائے گئے ہیں جبکہ ان مافیا کی رکھوالی کرنے والے گریڈ21اور 22کے اعلی افسران بھی ملوث ہیں جن کے ہاتھ بااختیار لوگوں سے ملے ہوئے ہیں۔اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان نے وضاحت دینے سے معذرت کرلی۔
ایران کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ، جوہری معاملے کے علاوہ اکثر نکات پر اتفاق ہوا،امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے جانیوالے بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی یہ عالمی بھتا خوری ہے امریکا کبھی بھتا نہیں دے گاجو کوئی غیر قانونی ٹول دے گا اسے محفوظ بحری راستا نہیں ملے گا، ای...
اسلام آباد میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں بھارت کی سفارتی ناکامی پر کانگریس نے نام نہاد وشوا گرو مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں۔ مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے۔خلیجی جنگ کے تناظر...
مذاکرات ناکام ہوئے توہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے، اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائیں گے، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فر...
اسلام آباد میں تاریخ ساز بیٹھک، امریکا اور ایران میں مذاکرات کے 2 ادوار مکمل،فریقین محتاط،پرامید،کاغزات کا تبادلہ ،ٹیکنیکی گفتگو آج مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ ر...
سعودی وزیر خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو مالی مدد کا یقین دلایا پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست ، نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت کی مدت میں توسیع شا...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور ع...
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا 23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید او...
امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، امریکی ،ایرانی حکام کی بالمشافہ ملاقات کا امکان ایران کا وفد وزیر خارجہ عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں شریک ہوگا اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اہم مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا، دونوں ممالک ے ا...
فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ،ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع ، نئی چوکیاں بن گئیں،گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،اسکول بند وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع کر دی گئی، نئی چوکیاں بھی ب...
حکومت سندھ نے مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذکر دیے ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سندھ پولیس کی مدد سے اپنے علاقوں میں احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت شادی ہالزکو رات 8 سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ، ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30بجے تک کھلے ...
جماعت اسلامی کی پی پی رکن کی نشست اپوزیشن لیڈر سے آگے رکھنے پر تنقید جھگڑے پر اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا،میئر کراچیکی اراکین کو روکنے کی کوشش کراچی میں کے ایم سی سٹی کونسل اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی، جھگڑے کے باعث اجلاس کچھ دی...
ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے، پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے مقرر کردی پاکستان میں پیٹرول 55 روپے، ڈیزل 100 روپیفی لیٹر سستا ہو سکتا تھا، ذرائع وزیر اعظم کا پٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے مقرر، پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 36...