... loading ...
یادیو گوادر میں چینی انجینئرز کے ہوٹل پر بم دھماکے، مہران بیس حملے میں ملوث رہا ، سی پیک اور گوادر پورٹ بڑے اہداف تھے بھارتی ایجنسیوں کے کئی خفیہ آپریشنزکلبھوشن کی گرفتاری سے بری طرح درہم برہم ہوگئے،آرمی چیف نے پھانسی کی توثیق کردی جلد سزا دی جائے ،اس اقدام سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ جو بھی پاکستان کیخلاف کام کرے گا اس کو یہی سزاملے گی،تجزیہ کارتقاضہ کررہا ہے اب وطن کا ہر گلی کوچہ
وطن دشمن جدھر دیکھو توسرتن سے جدا کردو
بھارتی ایجنسی ’را‘ کا ایجنٹ کلبھوشن یادیو فون پر مراٹھی زبان بولنے کی وجہ سے پاکستان کے خفیہ ادارے کے ہاتھوں گرفتار ہوا۔ممبئی مِرر کی رپورٹ میں سینئر بھارتی انٹیلی جنس افسران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ کلبھوشن اپنے اہلخانہ سے ٹیلی فون پر مراٹھی زبان بولنے کے باعث پاکستانی ایجنسیوں کی نظروں میں آیا، کلبھوشن نے اپنے محافظوں کو الگ کردیا تھا اور اس کی عادت تھی کہ وہ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ مراٹھی میں بات چیت کرتا تھا۔رپورٹ کے مطابق کلبھوشن یادیو پاکستان میں 14 سال سے کام کر رہا تھا، جس کی وجہ سے وہ کافی حد تک مطمئن ہو گیا تھا اور اسی پرسکونی نے اس کو ‘بے نقاب’ کردیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی کلبھوشن کی ایران میں مشکوک سرگرمیوں پر نظر تھی، وہ ایک مسلمان کاروباری شخص کا روپ اختیار کرکے کام کر رہا تھا اور اس کے پاسپورٹ پر اس کا نام حسین مبارک پٹیل تھا، لیکن وہ وضع قطع سے مسلمان نہیں لگتا تھا۔
کلبھوشن نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اگر آپ بھارتی حکام کو میری گرفتاری کاپیغام دینا ہے تو انہیں خفیہ کوڈ’’ with us monkey Your‘‘(آپ کا بندر ہمارے پاس ہے) بتایا جائے تو وہ سمجھ جائیں گے کہ کون گرفتار ہوا ہے۔بھارتی جاسوس کا کوڈ نیم Monkeyتھا۔کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیاتھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ’’ریاستی دہشت گردی کا اس سے بڑا ثبوت کوئی نہیں ہوسکتا‘‘
ـــــــــــــــــــــــــ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو موت کی سزا پاکستان میں جاسوسی اور تخریب کاری کی کارروائیوں پر سنائی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت کلبھوشن یادیو کا ٹرائل کیا اور سزا سنائی۔بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی مجرم کی سزائے موت کی توثیق کی۔خیال رہے کہ 3 مارچ 2016 کو حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے بھارتی جاسوس اور نیوی کے حاضر سروس افسرکمانڈر کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا تھا۔
اگرچہ بھارت نے یہ تسلیم کیا تھا کہ کلبھوشن اس کا شہری ہے اور وہ بھارتی بحریہ کا سابق افسر ہے تاہم بھارت کی طرف سے اس الزام کو مسترد کیا جاتا رہا کہ کلبھوشن کا تعلق ‘را’ سے ہے۔
پاکستان میں فوجی عدالت سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے پر بھارت نے شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے کلبھوشن کی سزا پر باقاعدہ شدید احتجاج کیاجس پر پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی وزارت خارجہ کے حکام کو صاف صاف بتادیا کہ یہ سزا کلبھوشن کے اس اعترافی بیان کی روشنی میں سنائی گئی ہے جو اس نے مجسٹریٹ کے سامنے دیاتھا ، پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی وزارت خارجہ کے حکام کو یہ بھی بتایا کہ کلبھوشن کو مقدمے کے دوران ماہر وکیل کی خدمات فراہم کی گئی تھیں اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے گئے تھے۔انھوں نے بھارتی وزار ت خارجہ کے حکام پر یہ بھی واضح کیا کہ ہمارے ملک میں تخریب کاری اور دہشت گردی کی سرپرستی کرنے اور جاسوسی کانیٹ ورک چلانے پر انھیں شرم آنی چاہئے تھی اور را کے ایجنٹ اقبالی مجرم کو سزائے موت پر ان کو احتجاج کاکوئی حق نہیں پہنچتا۔
یاد رہے کہ ایک سال قبل 3مارچ کو پاک فوج نے بلوچستان سے گرفتار بھارتی جاسوس سے پوچھ گچھ کے بعد جو ویڈیو جاری کی تھی، اس میں کلبھوشن یادیو نے ‘را’ سے تعلق کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر ہے۔کلبھوشن یادیو کی ویڈیو وفاقی سابق وزیراطلاعات پرویز رشید وسابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کی اسلام آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دکھائی گئی۔ویڈیو میں کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا کہ اسے 2013 میں خفیہ ایجنسی ‘را’ میں شامل کیا گیا اور وہ اس وقت بھی ہندوستانی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے۔کلبھوشن کے مطابق 2004 اور 2005 میں اس نے کراچی کے کئی دورے کیے جن کا مقصد ‘را’ کے لیے کچھ بنیادی ٹاسک سرانجام دینا تھا جب کہ 2016 میں وہ ایران کے بندرگاہ چاہ بہار کے راستے بلوچستان میں داخل ہوا۔
وڈیو میں کلبھوشن نے اعتراف کیا کہ پاکستان میں داخل ہونے کا مقصد فنڈنگ لینے والے بلوچ علیحدگی پسندوں سے ملاقات کرنا تھا۔کلبھوشن یادیو کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیموں کی متعدد کارروائیوں کے پیچھے ‘را’ کا ہاتھ ہے۔اس موقع پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو سے پاکستان اور بلوچستان کے نقشے برآمد ہوئے ہیں اور وہ ‘را’ کے چیف اور جوائنٹ سیکریٹری اے کے گپتا سے براہ راست رابطے میں تھا۔
عاصم باجوہ نے کہا کہ کلبھوشن نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اگر آپ بھارتی حکام کو میری گرفتاری کا بتانا چاہتے ہیں تو انہیں خفیہ کوڈ’’ with us monkey Your‘‘(آپ کا بندر ہمارے پاس ہے) بتائیں تو وہ سمجھ جائیں گے کہ کون گرفتار ہوا ہے۔کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیاتھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ’’ریاستی دہشت گردی کا اس سے بڑا ثبوت کوئی نہیں ہوسکتا‘‘۔کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد کلبھوشن یادیو کی ویڈیو وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کی اسلام آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دکھائی گئی۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو گوادر میں چینی انجینئرز کے ہوٹل پر بم دھماکے، مہران بیس حملے میں ملوث رہا جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ اس کے بڑے اہداف تھے۔ ملزم نے کراچی میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا بھی اعتراف کیاتھا، جبکہ اس نے کراچی میں ہونے والی دہشت گردی اور تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔
ایک سوال کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ ایرانی صدر کے سامنے بھی بھارتی دہشت گردی کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔ ایران کے صدر نے را کی مداخلت کا مسئلہ تحمل سے سنا تھا۔
انھوں نے مزید بتایاتھاکہ اس حوالے سے ایرانی خفیہ ایجنسی کے ساتھ اطلاعات کا تبادلہ بھی کیا گیا تھا۔ایک اور سوال پر پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ کلبھوشن دہشت گردی کا نیٹ ورک بنانے، انھیں فنڈنگ اور اسلحہ مہیا کرنے میں ملوث رہا تاہم اس سے مزید تفتیش جاری ہے اور جلد تمام معلومات منظرعام پر لائی جائیں گی۔بھارتی میڈیا میں آنے والی خبروں کے حوالے سے پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ کلبھوشن یادیو دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔
بلوچستان سے ہندوستانی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے حاضر سروس ایجنٹ کی گرفتاری کے ایک دن بعد پاک فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے بیان میں کہا تھا کہ لندن اور جنیوا میں موجود کچھ عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں.۔
کوئٹہ میں یوم شہداکی تقریب سے خطاب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے گرفتار ہونے والے ہندوستانی جاسوس کے بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں سے روابط تھے اور وہ صوبے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا.۔لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے بتایا تھا کہ ہمارا دشمن بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتا اور یہاں لوگ دشمن کے بہکاوے میں آ جاتے ہیں.۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو خطرہ ہے، کوئی لندن اور کوئی جنیوا میں بیٹھ کر استعمال ہو رہا ہے، لہذا عوام بیرونی سازشوں کو سمجھیں۔اس موقع پرلیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے بھٹکے ہوئے لوگوں کے لیے یہ پیغام دیا کہ وہ سدھر جائیں۔کمانڈر سدرن کمانڈ نے مزید کہا کہ ہمیں شہداکی قربانیوں پر فخر ہے، عوام بیرونی سازشوں کو سمجھیں، کیوں کہ یہ وقت آپس میں لڑنے کا نہیں۔
یاد رہے کہ ‘را’ کے جاسوس کی گرفتاری پر ہندوستانی ہائی کمشنر گوتم بامبا والے کو دفتر خارجہ طلب کیا گیاتھا، جہاںاس وقت کے سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے انہیں بلوچستان سے حاضر سروس بھارتی سیکورٹی افسر کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا۔سیکرٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بامبا والے کو بتایا تھا کہ بھارتی جاسوس کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا ہے کہ بھارت، بلوچستان اور کراچی میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہے، جبکہ اس قسم کے بھارتی حکومت کے اقدامات دوطرفہ تعلقات پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا تھاکہ بھارت، پاکستان میں جاسوسی کی سرگرمیاں بند کرے۔
بھارتی جاسوس کی گرفتاری کا اصل مقام تو ظاہر نہیں کیا گیاتھا تاہم سیکورٹی اداروں کے مطابق چاہ بہار سے بلوچستان داخلے کے وقت گرفتاری کے بعد تفتیش کے لیے اسلام آباد منتقل کردیا گیا تھا۔
کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد ایک بھارتی اخبار نے انکشاف کیاتھا کہ بھارتی ایجنسی ’را‘ کا ایجنٹ کلبھوشن یادیو فون پر مراٹھی زبان بولنے کی وجہ سے پاکستان کے خفیہ ادارے کے ہاتھوں گرفتار ہوا۔ممبئی مِرر کی رپورٹ میں سینئر بھارتی انٹیلی جنس افسران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ کلبھوشن اپنے اہلخانہ سے ٹیلی فون پر مراٹھی زبان بولنے کے باعث پاکستانی ایجنسیوں کی نظروں میں آیا، کلبھوشن نے اپنے محافظوں کو الگ کردیا تھا اور اس کی عادت تھی کہ وہ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ مراٹھی میں بات چیت کرتا تھا۔رپورٹ کے مطابق کلبھوشن یادیو پاکستان میں 14 سال سے کام کر رہا تھا، جس کی وجہ سے وہ کافی حد تک مطمئن ہو گیا تھا اور اسی پرسکونی نے اس کو ‘بے نقاب’ کردیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی کلبھوشن کی ایران میں مشکوک سرگرمیوں پر نظر تھی، وہ ایک مسلمان کاروباری شخص کا روپ اختیار کرکے کام کر رہا تھا اور اس کے پاسپورٹ پر اس کا نام حسین مبارک پٹیل تھا، لیکن وہ وضع قطع سے مسلمان نہیں لگتا تھا۔
کلبھوشن یادیو کے حوالے سے اخبار مزید لکھتا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنٹ آخری بار4 ماہ قبل ممبئی آیا تھا ، اس کے اہلخانہ کا فروری کے بعد سے کلبھوشن سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ‘را’ ایجنٹ کو بیک اپ فراہم کرنے والے 2 مقامی رابطہ کار بھی ایک ماہ سے لاپتہ ہیں، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان رابطہ کاروں کو بھی پاکستانی خفیہ ادارہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) گرفتار کر چکا ہے یا وہ فرار ہو گئے ۔بھارتی ایجنسیوں کے پاکستان میں شروع کئے گئے خفیہ آپریشنزکلبھوشن کی گرفتاری سے بری طرح درہم برہم ہو گئے ہیں۔
بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بھارتی جاسوس کو سنائے جانے والے فیصلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے بالکل درست فیصلہ قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ کلبھوشن یادیوکی گرفتاری پر پاکستانی حکام نے اسے بلوچستان میں جاری شورش میں بھارتی مداخلت کا ثبوت قرار دیاتھااوربلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے عالمی میڈیا سے گفتگو میں بھی یہی موقف اختیار کیاتھا کہ را کے افسر کی گرفتاری سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ بلوچستان میں حالات بیرونی مداخلت بالخصوص را کی وجہ سے خراب ہیں، را کے ایجنٹ کے علیحدگی پسندوں سے روابط تھے۔انھوں نے اس بات پر بھی زور دیاتھا کہ ’’میں روز اول سے کہہ رہا ہوں کہ بلوچستان میں را کام کر رہی ہے تو سب لوگ مجھ سے ثبوت مانگتے تھے۔اب اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت ہوگا کہ ان کا ایک افسر بلوچستان میں بیٹھ کر کام کر رہا ہے۔ ‘‘انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے خلاف سنایا جانے والا یہ فیصلہ مثبت ہے‘۔
سرفراز بگٹی کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے تجزیہ نگاروں نے بھی اسے بالکل درست اور بروقت فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘بھارتی جاسوس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا اس لیے اسے سزا جلدی دینی چاہیے تھی’۔تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ ‘کلبھوشن یادیو نے اپنے نیٹ ورک سمیت تمام تفصیلات بھی دی تھیں لہذااس کیس میں ثبوت ملنے کی دشواری بھی نہیں’۔تجزیہ کاروں کے مطابق ‘بھارتی جاسوس کو سزا دے کر پاکستان کی جانب سے دنیا کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ایسا کام جو بھی کرے گا اس کو یہی سزاملے گی’۔تجزیہ کاروں کاخیال ہے کہ اس فیصلے سے آپریشن ردالفساد پر بھی مثبت اثرات پڑیں گے۔
اب جبکہ فوجی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں اس کی مجرمانہ سرگرمیوں کے ثابت ہوجانے اور اس حوالے سے مجسٹریٹ کے سامنے خود اس کے اعترافی بیانات کی روشنی میں سزائے موت سنادی ہے، ضروری ہے کہ اس کی اس سزا پر فوری عملدرآمد کیا جائے تاکہ پاکستان میں رہ کر پاکستان کی سلامتی کے خلاف کام کرنے والوں کو واضح پیغام جائے اور انھیں یہ اندازہ ہوجائے کہ وہ جن سرگرمیوں
میں ملوث ہیں ان کا نتیجہ تباہی کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔
ابن عماد بن عزیز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...