... loading ...
وزیراعظم نواز شریف نے اعلیٰ افسران کی پروموشن کے معاملے میں ایک ایسا قدم اٹھایا ہے جس سے کرپٹ افسران کو لینے کے دینے پڑجانے کا امکان ہے۔ ہوا کچھ یوں ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اس مرتبہ سلیکشن بورڈ نمبر ایک کی سفارش پر 80 سے زائد افسران کو کلیئرنس کے باوجود پروموشن نہیں دیا اور اس مرتبہ ایک ایسا فارمولا لائے جس سے بیورو کریسی انگشت بدندان رہ گئی۔ وزیراعظم نے اس مرتبہ اپنی پوری ٹیم کو اپنے سامنے بٹھایا ،سب سے پہلے پروموشن کے لئے کلیئر ہونے والے افسران کی انٹیلی جنس بیورو سے کلیئرنس لی‘ اس کے بعد اپنی ٹیم کو ہدایت کی کہ سب سے پہلے پروموشن کی کلیئرنس لینے والے افسران کے بیج میٹ (ساتھیوں) سے ان کی ساکھ کے بارے میں معلوم کریں پھر براہ راست عام لوگوں سے پوچھیں کہ وہ افسر کس طرح کا ہے اس کا کردار‘ ساکھ کیسی ہے؟ جب تینوں چیزیں سامنے آجائیں تو پھر پروموشن کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیں۔
وزیراعظم کے اس حیرت انگیز مگر قابل تعریف فیصلے سے 80 سے زائد افسران پروموشن حاصل نہ کرسکے اور سب سے چونکا دینے والا دلیرانہ فیصلہ یہ تھا کہ اب شروعات گریڈ 17 سے کی جائے کیونکہ پہلے یہ ہوتا تھا کہ گریڈ 20 تک پروموشن نسبتاً آسان تھی،انٹیلی جنس رپورٹس بھی نہیں دیکھی جاتی تھیں ۔تاہم21 اور 22 گریڈ میں پروموشن کے وقت سختی کی جاتی تھی، وزیراعظم نے موقف اختیار کیا کہ جب جرم کو ختم کرنا ہے تو گریڈ 17 سے ہی اس کی شروعات کی جائے ۔وزیراعظم نے ایک اے ایس پی بلال قیوم سے اس کا آغاز کیا جو تین سال پہلے کراچی کیماڑی میں اے ایس پی تھے اور ان پر الزام تھا کہ وہ ایرانی تیل فروخت کرنے کی سرپرستی کررہے ہیں ۔اس وقت نہ صرف انٹیلی جنس رپورٹ آئی تھیں بلکہ اس وقت کے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ (موجودہ آئی جی سندھ پولیس) اے ڈی خواجہ نے بھی ان الزامات کو درست قرار دیاتھا۔ وزیراعظم نے سب سے پہلے بلال قیوم کی گریڈ 18 میں بطور ایس پی ترقی روک دی ۔ اس کے بعد وزیراعظم کے انتہائی قریبی ساتھی سعید مہدی کے بیٹے کی ترقی کا معاملہ آیا جو ڈی ایم جی افسر ہیں ،ان کی ساکھ اچھی نہ نکلی تو وزیراعظم نے کڑوی گولی کھاتے ہوئے سعید مہدی کے بیٹے کا پروموشن مسترد کردیا۔ پھر کیا تھا وزیراعظم کے لئے دوسرے افسران کے بارے میں فیصلہ کرنا آسان ہوگیا ،80 سے زائد افسران کے پروموشنرروک دیئے گئے حتیٰ کہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی آصف اعجاز شیخ کو گریڈ 20 دینے کا جاری کیا گیا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا گیا اور ان کو گریڈ 19 میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے علاوہ غلام سرور جمالی کا بھی گریڈ 21 کا پروموشن مسترد کردیا گیا۔ جنید شیخ کو گریڈ 19 میں کلیئر نہیں کیا گیا اور ان کو بھی گریڈ 18 میں رہنے دیا گیا۔ احمد یار چوہان اور اقبال دارا کو بھی گریڈ 20 میں ترقی نہیں دی گئی ۔ وزیراعظم نے یہ پالیسی لاگو کرکے انقلابی قدم تو اٹھایا ہے،لیکن اب آگے دیکھتے ہیں کہ یہ فارمولا برقرار رہتا بھی ہے یا نہیں؟ حقیقت یہ ہے کہ پولیس اور انتظامی افسران میں ایسے افسران موجود ہیں جو ارب پتی اور کھرب پتی بن چکے ہیں مگر اس کے باوجود وہ شرافت اور ایمانداری کا لبادہ اوڑھے ہوئے عوام اور میڈیا کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ اس معاملے پر کوئی بھی انگلی اٹھانے کے لئے تیار نہ تھا ،وزیراعظم نے انٹیلی جنس بیورو کے اعلیٰ افسران کو بلایا اور ان پر واضح کیا کہ وہ تمام افسران کی ایمانداری سے رپورٹ دیں۔
اور پھر اس کی اعلیٰ افسران بھی تصدیق کریں اور پھر حتمی رپورٹ وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کریں۔ وزیراعظم نے ان پر یہ بھی واضح کیا کہ وہ ان رپورٹوں کی دوسری خفیہ ایجنسیوں سے تصدیق کرائیں گے، اگر رپورٹیں غلط ثابت ہوئیں تو پھر جس افسر نے غلط رپورٹ دی ہوگی اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔اس کے بعد انٹیلی جنس بیورو کے افسران نے باریک بینی سے رپورٹیں تیار کی ہیں اور وزیراعظم نے اس کی دیگر ذرائع سے تصدیق بھی کرائی تب جاکر ایک دلیرانہ فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے سب سے بڑھ کر سابق صدر آصف علی زرداری کے بہنوئی فضل اﷲ پیچوہو کی ترقی کا راستہ روکا ہے جو ابھی تک گریڈ 20 میں کام کررہے ہیں جس پر فضل اﷲ پیچوہو نے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے کہ ان کو گریڈ 21 میں ترقی دی جائے تاکہ وہ آصف زرداری کے ذریعہ وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھادیں کہ ان (فضل اﷲ پیچوہو) کو سندھ کا چیف سیکریٹری بنادیں ۔فضل اﷲ پیچوہو کی ریٹائرمنٹ میں 18 ماہ باقی ہیں ،وہ 2018ءکے آخری مہینوں میں ریٹائرڈ ہوں گے مگر ایسا لگتا ہے کہ ان کو وزیراعظم کی پالیسی کے سبب گریڈ 20 میں ترقی نہیں ملے گی۔
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...