... loading ...
گزشتہ سال جب پی پی کی قیادت یعنی آصف زرداری نے دبئی میں بیٹھ کر زندگی کی لگ بھگ 9 دہائیاں دیکھنے والے سید قائم علی شاہ کو ہٹا کر سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ نامزد کیا تو اس وقت صرف خورشید شاہ نے دام میں پھنسنے والے پرندے کی طرح پھڑپھڑایا ،باقی سارے خاموش رہے۔ پھر خورشید شاہ کو بلیک میل کرنے اور زبان بند رکھنے کے لیے آصف زرداری نے 27 دسمبر 2016ء کو بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر اعلان کردیا کہ میں اور بلاول بھٹو زرداری ضمنی الیکشن لڑ کر قومی اسمبلی جائیں گے، پھر خورشید شاہ کو جو چپ لگی وہ قابل دید ہے۔ خیر سے مراد علی شاہ وزیراعلیٰ بن گئے، ابتداء میں وہ بھی نئے پرندے کی طرح اونچی اڑان اڑنے کی مشق کرتے رہے ،صبح 9 بجے سندھ سیکریٹریٹ پہنچ جاتے ،پھر بغیر پروٹوکول کے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے چلے جاتے توہر طرف ان کی واہ واہ ہونے لگی اور پھر انہوں نے دھواں دار فیصلے کرنا بھی شروع کردیے ۔ایسا لگ رہا تھا کہ مراد علی شاہ کی شکل میں پی پی پی کو ایک نایاب اور انقلابی لیڈر مل گیا ہے جس کی بدولت پی پی اگلے عام انتخابات میں بھی کامیاب ہوجائے گی، لیکن ’’خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا،جوسنا فسانہ تھا‘‘۔
مراد علی شاہ کو پہلا جھٹکا سندھ کابینہ کی تشکیل کے وقت لگا جب سینئر رہنما نثار کھوڑو کو اہم وزارت دینے کی آصف زرداری نے مخالفت کردی اس پر مراد علی شاہ کو مجبوراً دبئی جاکر آصف زرداری کی منتیں کرنا پڑیں تب جاکر معاملہ ٹھنڈا ہوا ۔مراد علی شاہ سہیل انور سیال کو سندھ کابینہ میں نہیں لینا چاہتے تھے لیکن فریال تالپور نے صرف ٹیڑھی آنکھ سے دیکھا اور مراد علی شاہ نے ہتھیار پھینک دیے۔ اس طرح دو تین ماہ میں جب مراد علی شاہ مقبول بن گئے تو آصف زرداری نے ان کو ڈانٹ پلادی اور کہنے والے یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ کو واضح طور پر کہا کہ وہ اپنی حد میں رہیں حد سے نہ گزریں ، بس پھر مراد علی شاہ کے غبارے سے ہوا نکل گئی اور وہ زمین پر آگئے اور ان میں جوش جذبہ اور ولولہ بھی ختم ہوگیا۔ مراد علی شاہ پہلے یہ تاثر دیتے رہے کہ جیسے وہ بااختیار ہوں لیکن جب معاملات چلنا شروع ہوئے تو ان کے پر کٹتے گئے اور اب وہ مکمل طور پر بھیگی بلی بن چکے ہیں اور ان کو مکمل طور پر بے بس اور بے اختیار بنادیا گیا ہے۔ محکمہ آبپاشی ‘ محکمہ داخلہ‘ محکمہ تعلیم‘ محکمہ ریونیو‘ محکمہ خزانہ میں صرف آصف علی زرداری‘ فریال تالپوراور حاجی علی حسن زرداری کے احکامات چلتے ہیں۔ محکمہ آبپاشی کا رواں مالی سال میں بجٹ 24 ارب روپے ہے اور اب تک 8 ماہ میں محکمہ آبپاشی کو 34 ارب روپے جاری کئے جاچکے ہیں اور رواں مالی سال کے باقی چار ماہ میں 10 سے 12 ارب روپے مزید جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان ریونیو نے رپورٹ دی ہے کہ سندھ میں 5 سالوں کے دوران 300 ارب روپے کی مالی بے قاعدگی ہوئی ہے لیکن وزیراعلیٰ کی یہ مجال نہیں ہے کہ وہ اس کی تحقیقات کراسکیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن کو بھی ہائی پروفائل کیسز کی تحقیقات سے روکا گیا ہے۔ اور اب سندھ پر آصف زرداری ‘ فریال تالپور ‘حاجی علی حسن زرداری اور انور مجید کی مکمل طور پر حکمرانی ہے۔ حال ہی میں سندھ میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن‘ سیکریٹری آبپاشی‘ ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ کے تبادلے ہوئے جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو صرف اتنا پتہ چلا کہ نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے اور یہ افسران تعینات ہوگئے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اہم طاقتور محکموں کے سیکریٹریز سے کہاگیا ہے کہ وہ آصف زرداری ‘ فریال تالپور‘ حاجی علی حسن زرداری اور انور مجید سے رابطہ رکھیں اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو لفٹ نہ کرائیں۔ بیچارے وزیراعلیٰ نے جب دبے الفاظ میں کچھ کہنے کی کوشش کی تو بڑے صاحب نے ان کو ڈانٹ پلادی کہ وہ اپنی حد میں رہیں اور حد سے نہ گزریں، اس حکم کے بعد وزیراعلیٰ سہم گئے ہیں۔اب ان میں چالاکی اور چستی بھی ختم ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کوہٹاناچاہتے ہیں لیکن ان کوآصف زرداری ،فریال تالپور اورانورمجید نے روکا ہواہے۔ اس لئے وہ کمشنر کے سامنے بے بس ہیں۔ صرف آئی جی سندھ پولیس اور چیف سیکریٹری ایسے افسر ہیں جووزیراعلیٰ کومکمل پروٹوکول دیتے ہیں، ہرفیصلہ ان سے پوچھ کر کرتے ہیں، ان کووزیراعلیٰ والی عزت دیتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ انورمجیداور فریال ٹالپر کے لئے آئی جی سندھ پولیس ناقابل قبول ہیں لیکن آئی جی کواس کی پروانہیں ۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...