... loading ...
2013 میں فضا میں جو دھند چھائی اور تقریبا ایک ماہ تک رہی تھی اس پر کافی تشویش ظاہر کی گئی تھی۔ اب ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مشرقی چین میں 2013 میں تقریبا ایک ماہ تک رہنے والی فضائی آلودگی کا تعلق قطب شمالی کے سمندر میں تیزی سے برف پگھلنے سے ہوسکتا ہے۔ایک نئی تحقیق کے مطابق برف پگھلنے اور برف گرنے میں اضافے کی وجہ سے ہوا کی گردش کا طریقہ کار تبدیل ہوا، اسی وجہ سے فضا میں اتنی زیادہ دیر تک دھند چھائی رہی ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر ماحولیات کی تبدیلی سے قطب شمالی میں برف کم ہوتی گئی تو اس طرح کے واقعات مستقبل میں بھی ہوتے رہیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس صورت میں 2022 میں بیجنگ میں ہونے والے اولمپک کھیل بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔
حالیہ برسوں میں چین کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی ایک بڑا مسئلہ رہا ہے لیکن 2013 میں فضا میں جو دھند چھائی وہ تقریبا ایک ماہ تک رہی تھی جس پر کافی تشویش ظاہر کی گئی تھی۔اس دھند کے دوران ہوا کی کثافت بہت زیادہ تھی جو صحت کے لیے کافی نقصان دہ ہوتی ہے، اس سے چین کے کئی شہر متاثر ہوئے تھے۔ ایک طرف سائنس دان حیران تھے کہ آخر اس کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں تو دوسری جانب چین کی حکومت نے کوئلے سے چلنے والے پلانٹس سے گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں کمی کا اعلان کیا تھا۔سائنس دانوں کا اب کہنا ہے کہ اس واقعے سے قبل 2012 کے اواخر میں قطب شمالی میں برف میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ سائبیریا میں زبردست برف باری سے ہوا کی گردش کا رویہ تبدیل ہوگیا جس سے مشرقی چین کے علاقے میں ایک عجیب قسم کا فضائی ماحول پیدا ہوگیاتھا۔
اس سے متعلق جو رپورٹ تیار کی گئی ہے ،اس میں شامل جارجیا ٹیک یونیورسٹی کے پروفیسر یوہانگ وانگ کا کہنا ہے کہ ‘موسم سرما کے دوران بیجنگ کے آس پاس کے علاقوں میں آپ کو تیز شمال مغربی ہوائیں ملیں گی، یہ ہوائیں اتنی تیز چلتی ہیں جیسے جہنم کی آگ کی لو۔انھوں نے بتایا: ‘اس سرد ہوا کی شدت اور مقام کو رج کا ایک نظام کنٹرول کرتے ہوئے اسے جنوب کی جانب دھکیلتا ہے، جب سمندری برف پر دباؤ یا برف باری پر دباؤ پڑتا ہے تو اس سے رج نظام کمزور پڑ جاتا ہے اور یہ مشرق کی طرف کھسکنے لگتا ہے اسی وجہ سے 2013 میں سرد ہوائیں مشرقی چین کے علاقے میں چلنے کے بجائے وہ کوریا اور جاپان کی جانب چلی گئیں۔
اس تحقیق کے دوران سائنس دانوں نے ماحولیات کی تبدیلی سے متعلق دیگر امور پر بھی غور کیا اور ان کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ قطب شمالی میں برف کی کمی اور سائبیریا کے جنگلوں میں شدید برفباری نے ہی دھند میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ محققین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ماحولیات میں تبدیلی سے قطب شمالی میں برف میں مستقل کمی آتی رہے گی جس سے اس علاقے میں دھند کی صورت حال بدستور جاری رہنے کے امکانات ہیں۔ان کے مطابق اگر ایسا ہوا تو 2022 میں اس سے اولمپک کھیل متاثر ہوسکتے ہیں جو زیادہ تر اسی علاقے میں منعقد کراوئے جائیں گے۔پرفیسر وانگ کا کہنا ہے کہ ‘اگر چینی حکومت نے گزشتہ4 برس میں زہریلی گیسوں کے اخراج میں اتنی کمی نہیں کی ہوتی جتنی اس نے کی ہے تو ہمیں اسی طرح کے اور بھی فضائی آلودگی کے واقعات دیکھنے کو ملتے۔’انھوں نے کہا: ‘چونکہ زہریلی گیسوں کے اخراج میں کافی کمی کی گئی ہے اس لیے ہم نے اتنا زیادہ اسے نہیں دیکھا اور مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ اگر اولمپک کے دوران فضا صاف ستھری رکھنی ہے تو انھیں گیسوں کے اخراج میں پہلے سے بھی کہیں زیادہ کٹوتی کرنی ہوگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چین گرین ہاؤس گیسز کے اخراج پر قابو پانے کے لیے تنہا مزید اقدامات تو کر سکتا ہے لیکن قطب شمالی میں برف کو پگھلنے سے بچانے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ماہرین کاکہناہے کہ بڑے شہروں میں صنعتوں اور ٹریفک کے باعث پیدا ہونے والی آلودگی اور فضا میں کیمیائی مادوں کی بڑھی ہوئی مقدار کا باقاعدگی سے جائزہ لینا بہت ضروری ہے۔’موسم کے ساتھ ساتھ فضا میں کیمیائی مرکبات کی بھی جانچ کے آلات ہونے چاہیئں اور کئی برسوں کے تجزے سے یہ بات واضح ہوگی کہ کن شہروں اور علاقوں کی فضا میں کس قسم کے کیمیائی مادے موجود ہیں۔ اور ان میں ہونے والی تبدیلی کو دیکھتے ہوئے اقدامات کیے جا سکیں۔ ابھی تو ہمارے پاس ریکارڈپر کوئی ڈیٹا ہے ہی نہیں۔’چونکہ پہلے سے کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے، اس لیے اگر فضا میں زہریلے مادوں کی موجودگی کا علم ہوتا بھی ہے تو یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ آیا یہ پہلے سے یہاں موجود تھے یا کسی تازہ صورتحال کی وجہ سے اس فضا میں آئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے اندازہ کے مطابق ہر سال30 لاکھ افراد فضائی آلودگی کے باعث وقت سے پہلے مر جاتے ہیں جو کہ انسانی صحت کے لیے سب سے بڑا ماحولیاتی خطرہ ہے۔ ایسے میں درخت ہوا میں موجود آلودگی کو ایک فیصد تک کم کر سکتے ہیں۔ یہ معمولی کمی بھی بہت زیادہ طبی فائدوں کا سبب بن سکتی ہے۔
فضائی آلودگی کے حوالے سے تازہ ترین خیال آرائی کے حوالے سے اگرچہ ابھی تک سائنسدانوں کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں،اور یہ تمام باتیں مفروضوں کی بنیاد پر ہی کی جارہی ہیں ،لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ بڑھتی ہوئی آلودگی پوری دنیا کیلئے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے اور اس آلودگی کے ذمہ دار چھوٹے اورکم وسیلہ ممالک نہیں بلکہ وہ بڑی طاقتیں اس کی ذمہ دار ہیں جو ایٹمی اسلحہ میں پھیلائو کو روکنے کے عالمی معاہدے کی پاسداری پر سب سے زیادہ اصرار کرنے کے ساتھ ہی ایٹمی تجربات جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی جانب سے نت نئے ایٹمی اسلحہ کے تجربات عالمی سطح پر آلودگی کی شرح بڑھانے کا سبب بن رہے ہیں۔ اس لئے جب تک بڑی طاقتیں ایٹمی اسلحے کے تجربات بند نہیں کرتیں پوری دنیا پر آلودگی کے منفی بلکہ تباہ کن اثرات کی تلوار لٹکی رہے گی۔ اس صورت حال میں ضرورت اس بات کی ہے کہ بڑی طاقتیں ایٹمی اسلحہ کی دوڑ کو ختم کرنے پر تیار ہوجائیں اور اگر وہ اپنے پاس موجود ایٹمی اسلحہ کے ذخائر اپنے وعدے کے مطابق تلف کرنے پر تیار نہ ہوں توبھی کم از کم نت نئے اسلحہ کے تجربات پر تو پابندی کا احترام کریں کیوںکہ خود ان ملکوں کا مفاد بھی بنی نوع اانسان کے مفاد میں ہی مضمر ہے۔
حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا،نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر نہیں آئے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے، اپوزیشن لیڈر ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر7 پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، اسرائیلی جیلوں س...
بحریہ ٹاؤن ہلز میں واقع 67ایکڑ پر مشتمل علی ولا کو منجمد کر دیا ، جو مبینہ طور پر علی ریاض ملک کے نام پر تعمیر کی گئی تھی، رہائش گاہ میں جدید سہولیات جیسے ہیلی پیڈ، منی چڑیا گھر اور سوئمنگ پولز شامل ہیں،ذرائع حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات کی ملکیت1338ایکڑ اراضی بھی منجمد،مبینہ طو...
پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم مت...
اجلاس ختم ہونے کے بعداقبال آفریدی اور جنید اکبر میں تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش ، جنید اکبر کے روکنے پر سیخ پا ہوگئے،ذرائع قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹ...
یکم جنوری 2027 سے ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بلوں میں اضافے کا خدشہ گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایتیں صارف کے استعمال کے بجائے اس کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائیں گی حکومت نے آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ی...
فیلڈ مارشل اورشہباز شریف نے ایران جنگ بندی پر بہترین کردار ادا کیا، امریکی صدر پاکستان غیر جانبدار ثالث نہیں رہ سکتا، مجھے پاکستان پر بالکل اعتماد نہیں، لنڈسے گراہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہو...
عالمی مالیاتی ادارے کامشکوک مالی ٹرانزیکشن پر اظہار تشویش، آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت کو منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی،ذرائع کالے دھن، غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی،بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام...
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پر سخت ردِعمل، امریکی میڈیا رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ ...
7 اکتوبر کے قیدیوں کیلئے سرعام ٹرائل اور سزائے موت کے متنازع قانون کی منظوری اسرائیلی پارلیمنٹ کے نئے قانون کی منظوری سے عالمی سطح پر تنازع مزید بڑھنے کا خدشہ اسرائیلی پارلیمنٹ (نیسٹ) نے ایک متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں زیرِ...
ایک ہفتے میں عمران خان کا درست علاج نہ ہوا اور ملاقاتیں نہ کرائی گئیں تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا،8 فروری کو نوجوان طبقے نے آپ کے سارے پلان الٹ دئیے، اپوزیشن لیڈر بلوچستان سے لے کر کے پی تک بغاوت کی فضا ہے، ایک اور آئینی ترمیم کی تیاری ہورہی ہے، پاکستان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ...
امریکی فوج افزودہ یورینیم کی نگرانی کر رہی ہے ایران کو عسکری طور پر شکست دی جا چکی ،قیادت کی اے اور بی ٹیم مکمل ختم ، سی ٹیم کا کچھ حصہ بھی ختم ہو چکا ہے ایران کو جوہری ہتھیار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ وہ غیر ذمہ دار ہے،معاہدہ کر کے اسے توڑ دیتا ہے، امریکا کو آبنائے ہرمز کی ضرورت ...
پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جانا چاہئے، شہباز شریف کی اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،آئی ٹی کے شعبے میں شہری اور دیہی علا...