... loading ...
نیب نے پچھلے سال کوئٹہ سے گریڈ 20 کے افسر اور صوبائی سیکریٹری مشتاق رئیسانی کے گھر پر چھاپہ مارکر 65 کروڑ روپے نقد اور ڈیڑھ سے دو ارب روپے کی املاک برآمد کرکے چونکا دیا تھا اور پھر اس کے اثاثوں کی تحقیقات میں کئی ہفتے لگ گئے ۔مجموعی طورپر مشتاق رئیسانی تین چار ارب روپے ظاہر کرچکا تھا۔
باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سندھ میں بھی تین چار افسران مشتاق رئیسانی سے قبل ہی کروڑوں، اربوں روپے لے کر ملک چھوڑکر چلے گئے لیکن نیب اور حکومت سندھ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک صوبائی سیکریٹری لئیق میمن فشریز لائیو اسٹاک کے تین سے چار ارب روپے لیکر بھاگ چکا ہے۔ پھر سیکریٹری زراعت ثاقب سومرو بھی تقریباًتین ارب روپے لیکر خاموشی سے ملک چھوڑکر بیرون ممالک جابسے‘ پھر سندھ سے تعلق رکھنے والے وفاقی حکومت میں گریڈ 18 کے افسر کے طورپر کام کرنے والے فرحان نبی جونیجو بھی چار ارب روپے جتنی مالیت کی رقم لیکر بیرون ممالک سیٹ ہوگئے۔ اور ان کو کچھ بھی نہیں کہا گیا تو دوسرے افسران بھی شیر ہوگئے ۔بلاآخر نیب نے حیدر آباد اور میرپور خاص میں چھاپے مارکر پورا ایک نیٹ ورک پکڑلیا جو مشتاق رئیسانی سے بھی چار ہاتھ آگے نکل گیا تھا لیکن حیرت اس بات کی ہے کہ حکومت سندھ نے ان سرکاری ملازمین کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا بلکہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سندھ اسمبلی کے ایوان میں کہہ بیٹھے کہ نیب نے ایک غریب کلرک کو پکڑلیا ہے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ نہیں ڈالا۔ وہ یہ بات اس لئے کہہ رہے تھے کہ حال ہی میں پیر مظہر الحق 14 ہزار غیر قانونی بھرتیوں کے کیس سے کلیئر ہوئے تھے۔ نیب نے سب سے پہلے پولیس میں ملازمت کرنے والے باپ بیٹا یوسف اور عامر کو گرفتار کرکے اربوں روپے کی املاک برآمد کیں پھر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکائونٹس افسر مشتاق شیخ کو گرفتار کرکے ڈیڑھ دوارب روپے کی املاک ڈھونڈ نکالیں۔ پھر اب میرپور خاص سے ایجوکیشن افسر بچومل کوگرفتار کرکے کروڑوں روپے کی املاک کا پتہ لگالیا۔
’’جرأت‘‘ کی خصوصی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مشتاق شیخ براہ راست حکومتی شخصیات خصوصاً وزیراعلیٰ ہائوس کی سرپرستی میں سارا جعلی دھندا کرتے رہے۔ وہ ڈی ڈی او اکائونٹس سے براہ راست پولیس‘ محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں ادائیگیاں کرتے رہے حالانکہ ڈی ڈی او اکائونٹس سے صرف کسی پیٹرول پمپ کو‘ کسی فرنیچر شاپ یا کسی الیکٹرانک اشیاء والی شاپ کو ادائیگی کی جاسکتی ہے ،اوروہ دو تین لاکھ روپے کے اندر رقم ہوتی ہے۔ مشتاق شیخ نے ایک گروپ بنا رکھا تھا جس میں شبیر ہالیپوٹو‘ محمد چوہان جامشورو کے خالق راہپوٹو شامل ہیں ۔یہ گروپ پولیس اہلکاروں یوسف اور عامر کے ذریعہ کروڑوں اربوں روپے کی ڈی ڈی او اکائونٹس سے ادائیگیاں کرتے رہے اور جو رقومات اور املاک ان سے برآمد ہوئی ہیں وہ آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ کیونکہ یہ معمولی حصہ ان کو ملتا تھا ،باقی اربوں روپے تو ان بااثر افراد کی جیبوں میں جاتے تھے جو یا تو کسی اہم طاقتور ہائوس یا پھردبئی میں بیٹھے ہیں ،کیا نیب ان بااثر افراد پر ہاتھ ڈالے گی ۔۔یا نہیں؟ اس سوال پرسیاسی و بیوروکریسی کے ہرحلقے میں بحث ہورہی ہے ۔حکومتی شخصیات کے اعتماد سے تو لگتاہے کہ ان ہی افراد کو مقدمات میں پھنسایا جائے گا اور بڑے لوگوں کو بچالیا جائے گا۔
اگر ایمانداری سے تحقیقات کی جائے تو پتہ چلے گا کہ ہر سال صوبائی خزانے سے 40 سے 50 ارب روپے کی ہیرا پھیر ی کی گئی ہے اور یہ رقم بڑے صاحب‘ ایک طاقتور خاتون اور دبئی میں بیٹھے ہوئے بااثر افراد کے جیبوں میں جارہی ہے ،تبھی متعلقہ وزارت کو بھی اطمینان ہے کہ جب نمبر ون‘ نمبر ٹو‘ نمبر تھری پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالے گا تو پھر ان پر کون ہاتھ ڈال سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 8برسوں سے محکمہ خزانہ کا قلمدان ایک ہی شخص کے پاس ہے ۔ حالیہ دنوں میں نیب نے حیدر آباد اور میرپور خاص میں گرفتاریاں کرکے مشتاق رئیسانی جیسے افسران کو پکڑا ضرور ہے لیکن ان کے سرپرستوں پر ہاتھ نہ ڈال کر انصاف کا گلا گھونٹا جارہا ہے۔
حکومت کو اپوزیشن کی بجائے اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی سے سبکی کا سامنا ،یہ ملکی پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ،ایساتو دور آمریت میں نہیں ہواہے ان حالات میں اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے ، نوید قمر وفاقی حکومت نے یہ کیسے کیا یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے ، نوید قمر کی حکومت پر شدی...
3 پولیس اہلکار زخمی،دھماکے میں بکتربند گاڑی تباہ ،دھماکا خیز مواد درہ تنگ پل کے ساتھ رکھا گیا تھا گورنر خیبرپختونخوا کی پولیس بکتر بند گاڑی پر حملے کے واقعے پر اعلیٰ حکام سے فوری رپورٹ طلب ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر آئی ای ڈی بم حملوں میں بکتر بند تباہ جب کہ ایس ایچ او س...
ٹرمپ کی غنڈہ گردی سے کوئی ملک محفوظ نہیں، پاک افغان علما متفق ہیں اب کوئی مسلح جنگ نہیں مسلح گروہوں کو بھی اب غور کرنا چاہیے،انٹرنیٹ پر جھوٹ زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے،خطاب سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ستائیسویں ترمیم نے بتایا ملک میں جنگ نظریات نہیں اتھارٹی...
ہم کسی کو اجازت نہیں دینگے عمران خان کو بلاجواز جیل میں رکھیں،پیپلزپارٹی نے مل کرآئین کاڈھانچہ تبدیل کیا، سندھ میں پی پی کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہے، فسطائیت ہمیشہ یاد رہے گی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عمران خان کی سیاست ختم کرنیوالے دیکھ لیں قوم آج کس کیساتھ کھڑی ہے، آج ہمارے ساتھ مختلف...
بی وائی سی بھرتی، بیانیہ سازی اور معاشرتی سطح پر رسائی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت کاکوئٹہ اور تربت میں بحالی مراکز قائم کرنے کا اعلان بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) مسلح علیحدگی پسند تنظیموں بالخصوص فتنہ الہندوستان کے بظاہر سافٹ فیس کے طور پر ...
شاہ کس بائے پاس روڈ پر واقع ناکے کلے میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کو نشانہ بنایا ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں سمیت دیگر واقعات میں ملوث تھے، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ٹی) نے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سی ...
گائیڈ لائنز پر عمل کریں، وزیراعلیٰ کا عہدہ آئینی عہدہ ہے اوراس کا مکمل احترام کیا گیا ہے جو یقین دہانیاں کرائی گئی تھیں، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان پر عمل نہیں کیا جا رہا سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہ...
سہیل آفریدی اور وزیراعلیٰ سندھ کی طے شدہ ملاقات اچانک منسوخ کردی گئی حیدر آباد سے کراچی واپسی پرجگہ جگہ رکاوٹیں ڈالی گئیں ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی طے شدہ ملاقات اچانک منسوخ ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق...
واشنگٹن اور اتحادی ممالک میں تشویش ، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی اس اقدام کی مخالفت کانگریس ایسے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی،نیٹو اتحاد کے مستقبل پر سوالات اٹھ سکتے ہیں برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ حملہ سے متعلق فوجی منصوبہ تیار کرنے کے ...
پاکستان کی عدلیہ کی آزادی کے لیے کوششیں جاری ہیں،سندھ اس وقت زرداری کے قبضے میں ہے لیکن سندھ عمران خان کا تھا اور خان کا ہی رہیگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا پیپلزپارٹی خود کو آئین اور18ویں ترمیم کی علمبردار کہتی ہے لیکن افسوس! پی پی نے 26 اور 27و...
حکومت سندھ نے آبپاشی اور زراعت کی ترقی کیلئے خصوصی اور جامع اقدامات کیے ہیں مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس میں گفتگو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء ...
خیمے بارش کے پانی میں ڈوب گئے،ایندھن کی شدید قلت نے بحران کو مزید سنگین بنا دیا دیوار گرنے سے کمسن بچہ زخمی،قابض اسرائیل کی فوج نے بیشتر عمارتیں تباہ کر دی،رپورٹ شدید موسمی دباؤ اور شدید بارشوں جن کی لپیٹ میں پورا فلسطین ہے، غزہ کے محصور شہریوں کی اذیتوں میں مزید اضافہ کر دی...