... loading ...
خلیل جبران نے کیا شاہکار بات کی ہے کہ ’’حکمران اور خوبصورت عورت کا یہ المیہ ہے کہ انہیں مخلص دوست نہیں ملتے۔‘‘ اور یہ حقیقت روز اول سے عیاں ہے کہ کسی بھی حکمران کو وہ لوگ یا وہ بات پسند نہیں ہوتی جو حقیقت پسندی پر مبنی ہو بلکہ ان کو وہ لوگ اور وہ باتیں پسند ہوتی ہیں جو خوشامد پر مبنی ہوں۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو اویس مظفر ٹپی کے ٹولے نے مشورہ دیا کہ وہ نیا ہیلی کاپٹر خریدیں۔ قائم علی شاہ خوش ہوگئے اور پھر اویس مظفر ٹپی نے مختلف کمپنیوں سے بات چیت شروع کی ۔ تب انہوں نے ایک کمپنی سے بات فائنل کی، ڈیڑھ ارب روپے کا چھوٹا ہیلی کاپٹر 4 ارب روپے میں خریدنے کا خفیہ معاہدہ کیا۔ ڈیڑھ ارب روپے کمپنی وصول کرتی اور ڈھائی ارب روپے اویس مظفر ٹپی کی جیب میں چلے جاتے۔ معاملات 100 فیصد طے ہوگئے ،جب اس ضمن میں اجلاس ہوا تو اس وقت کے سیکریٹری امپلی منٹیشن شکیل احمد منگنیجو نے مزاحمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں ہیلی کاپٹر پاکستان میں صرف ایئرفورس کے پاس بنتے ہیں لیکن ایئرفورس ان کو فروخت نہیں کرتا ،اس لئے بیرون ممالک سے خریدنا پڑیں گے ۔تو بہتر یہی ہوگا کہ اس کے لئے عالمی اخبارات میں اشتہار دیا جائے اور جو کمپنیاں دلچسپی لیں ان سے بات کرکے کم قیمت کی پیشکش کرنے والی کمپنی سے ہیلی کاپٹر خریدا جائے ۔ہیلی کاپٹر خریدنے کے لئے جو پریکیورمنٹ کمیٹی بنائی گئی، اس میں کئی افسران شامل تھے لیکن اس سلسلے میں منعقدہ اہم اجلاس میں اویس مظفر ٹپی بھی شریک ہوئے۔وجہ یہ تھی کہ وہ افسران پر اپنا رعب جما کر فیصلہ کروانا چاہتے تھے کہ کمیٹی منظوری دے اور بغیر کسی اشتہار کے ہیلی کاپٹر خریدا جائے مگر جب سیکریٹری امپلی منٹیشن شکیل احمد منگنیجو نے مزاحمت کی،تو اویس مظفر ٹپی کے پسینے چھوٹ گئے۔ انہوں نے کمیٹی کے دیگر ارکان پر بھی رعب جمانے کی کوشش کی تاہم مراد علی شاہ کے بہنوئی اور سیکریٹری (جنرل ایڈمنسٹریشن) آصف حیدر شاہ نے بھی شکیل احمد منگنیجو کی بات کی تائید کی، دیگر ارکان نے بھی اشارتاً شکیل منگنیجو اور آصف حیدر شاہ کی بات کو درست قرار دیا۔ اویس مظفر ٹپی کو شدیدغصہ آیا، وہ لال پیلے ہوگئے اور غصے سے اٹھ کر چلے گئے۔ اس وقت افسران نے طے کیا کہ فوری طور پر منٹس تیار کرکے وزیر اعلیٰ کو منظوری کے لئے بھیجے جائیں،اجلاس کے منٹس میں اخبارات میں اشتہار دینے کا تفصیل سے ذکر کیا گیا اور ساتھ ساتھ سندھ پبلک پریکیورمنٹ ریگیولیٹری اتھارٹی اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے قوانین کا حوالہ دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے اویس مظفر ٹپی کی مخالفت کے باوجود منٹس پر دستخط کردیے۔ یوں اویس مظفر ٹپی کی جیب میں ڈھائی ارب روپے آتے آتے رہ گئے۔ انہوں نے جاکر اس وقت کے صدر آصف زرداری کو الٹی سیدھی کہانیاں بتائیں تاہم اچھی شہرت کے حامل افسران کے اسٹینڈ لینے پر ان کا کھیل بگڑ گیا۔ بعد ازاںاپنی پُرخاش نکالنے کے لیے اویس مظفر ٹپی نے شکیل احمد منگنیجو سمیت چار افسران کی خدمات واپس وفاقی حکومت کے حوالے کیں۔ لیکن بیورو کریسی کے دبائو اور ممکنہ عدالتی فیصلے کے پیش نظرحکومت سندھ نے چار روز بعد ان چاروں افسران کو واپس سندھ میں تعینات کرنے کی وفاقی حکومت سے درخواست کردی۔
قائم علی شاہ چلے گئے، مراد علی شاہ آگئے۔ اس بار اویس مظفر ٹپی کی جگہ انور مجیدنے وزیر اعلیٰ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صوبائی حکومت کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کو بدل دیں کیونکہ یہ تو جام صادق دور میں لیا گیا تھا اور اب اس ہیلی کاپٹر کو استعمال کرنا خطرے سے خالی نہیں ہوگا۔ باوثوق ذرائع نے خبر دی ہے کہ وزیر اعلیٰ اس بات پر تیار ہوگئے ہیںاور اس بارے میں انور مجید نے ایک کمپنی سے خود بات کی۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ سوا ارب روپے سے خریدے جانے والے جیٹ ائر کے لئے قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، ٹیکنیکل کمیٹی نے ’’بمبارڈیر‘‘ کمپنی سے براہ راست خریدنے کی سفارش کردی ہے۔ پرانے ایئر جیٹ کو کوڑیوں کے دام فروخت کرنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں اوراس کے بدلے مہنگا ہیلی کاپٹر خریدنے کی کوشش تیز کردی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کو ایک مرتبہ پھر ٹیکنیکل کمیٹی اور دیگر متعلقہ افسران نے مشورہ دیا ہے کہ وہ اوپن مارکیٹ سے ہیلی کاپٹر خریدیں تاکہ قوانین پر بھی عمل ہوسکے اور ہیلی کاپٹر بھی مناسب قیمت پر مل سکے لیکن چونکہ معاملہ انور مجید کا ہے اس لئے وزیر اعلیٰ سندھ نے افسران پر دبائو ڈالا ہے کہ من پسند کمپنی سے خریدنے کی منظوری دیں اور افسران دبائو میں ضرور ہیں لیکن وہ فی الحال وزیر اعلیٰ کے غیر قانونی احکامات پر عمل کرنے کے لئے تیار نہیں۔ دوسری جانب انور مجید رات دن وزیر اعلیٰ پر دبائو ڈال رہے ہیں کہ فوری طور پر اس کمپنی سے یہ ہیلی کاپٹر خریدا جائے ۔اندرونی ذرائع کا تجزیہ ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ دوسروں پر تو چڑھ دوڑتے ہیں لیکن انور مجید کے سامنے بھیگی بلی بن جاتے ہیں۔لہٰذا اب وزیر اعلیٰ ہائوس اور انور مجید کی بیورو کریسی کے ساتھ سرد جنگ شروع ہوچکی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور انور مجید کامیاب ہوتے ہیں یا بیورو کریسی اصولی موقف کی بنا پر جیت جاتی ہے، اس کا فیصلہ چند روز میں ہوجائے گا۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...