... loading ...
پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے سندھ کے خزانے کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔ پچھلے آٹھ سالوں میں اسے دونوں ہاتھوں سے بے دردی وبے رحمی سے لوٹا گیا ہے۔ سید مراد علی شاہ سات سال تک سندھ کے وزیر خزانہ رہے اور ہر سال بجٹ خسارے کا رہا مگر سب سے حیرت انگیز بات یہ رہی کہ ہر سال جون کے مہینے میں 40 سے 60 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ۔ایسا تو وفاقی حکومت میں بھی نہیں ہوتا ،آخری مہینے میں جعلی منصوبے بنائے جاتے ہیں ۔بلاول ہائوس میں بادشاہ سلامت جعلی منصوبوں پر جعلی ٹھیکیداروں کو اربوں روپے کی ادائیگیاں کراتے ہیں اور پھر صوبہ خسارے میں چلا جاتا ہے ۔صرف اتنا تصور کیا جائے کہ لاڑکانہ شہر کے لئے 150 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج دینے کا اعلان کیا گیا مگر وہاں 150 ارب تو دور کی بات ہے 150 لاکھ روپے بھی خرچ نہیں ہوئے ۔تب چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سید سجاد علی شاہ کو کہنا پڑا کہ کچھ تو خوف خدا کرو ڈائن بھی دس گھر چھوڑتی ہے۔ لاڑکانہ میں اربوں روپے کے ٹھیکے اسد کھرل نامی ٹھیکیدار کو دیئے گئے جب اس کو نیب‘ رینجرز اور حساس اداروں نے گرفتار کیا تو آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کے فرنٹ مین اور صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال نے مسلح افراد لے کر تھانہ کا گھیرائو کیا اور اسد کھرل کو زبردستی رہا کرالیا اور اس تنازعہ میں سہیل انور سیال سے محکمہ داخلہ کی وزارت چلی گئی لیکن چونکہ وہ فریال تالپور کے وفادار تھے اس لئے وہ دوبارہ کابینہ میں بطور وزیر زراعت شامل ہوگئے۔
باوثوق ذرائع کا تازہ صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے خزانہ کو بے رحمی سے استعمال کرنا نہیں چھوڑا، اربوں روپے غیر ضروری طورپر استعمال کرنا وطیرہ بنالیا گیا ہے۔ اب حال ہی میں پہلے وزیراعلیٰ ہائوس کے ملازمین کیلئے اسپیشل الائونس کا اعلان کیا۔ ان کو ہر ماہ پانچ ہزارسے دو لاکھ روپے تک خصوصی الائونس دے دیئے گئے۔ پھر بات یہیں تک ختم نہیں کی گئی۔ پھر گورنر ہائوس کے ملازمین کے لئے بھی وزیراعلیٰ ہائوس کی طرح خصوصی الائونس دیئے گئے۔ آگے چل کر ریونیو اکیڈمی کے لئے خصوصی الائونس کا اعلان کردیا گیا وہاں بھی پانچ ہزار روپے سے دو لاکھ روپے تک ہر ماہ خصوصی الائونس دیئے گئے ہیں ۔ریونیو اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل آصف حیدر شاہ موجودہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے بہنوئی ہیں پھر سندھ ریونیو بورڈ کے ملازمین کی تنخواہ ڈبل کر دی گئی ۔ اس سلسلے کواور آگے بڑھایا گیا، سندھ پبلک پریکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے ملازمین کو بھی ڈبل تنخواہیں اور الائونس دیئے گئے ہیں ۔اس کے بعد سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین کے لئے چار ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک خصوصی الائونس دے دیئے گئے ہیں۔ اب اس بہتی گنگا میں عدالتوں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے ،صوبہ بھر کی عدالتوں میں کام کرنے والے 9 ہزار ملازمین کو ہر ماہ تین بنیادی تنخواہوں کے برابر خصوصی الائونس کی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ خبریں یہ بھی ہیں کہ اب آئی جی اور چیف سیکریٹری سندھ کی تنخواہ میں ڈیڑھ لاکھ سے ڈھائی لاکھ روپے تک اضافہ کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے ۔اس کے بعد ایم پی ایز کی تنخواہیں بڑھائی جائیں گی اور آخر میں غریب وزراء اور مشیروں پر رحم کھایا جائے گا اور ان کی تنخواہیں بھی بڑھائی جائیں گی ،اور یہ کام رواں مالی سال کے اختتام تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ہر کوئی کہتا ہے کہ موجودہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نوجوان ہیں اور بڑی محنت سے دن رات کام کررہے ہیں لیکن اگر ایمانداری سے کسی آڈٹ کمپنی سے آڈٹ کرایا جائے تو پتہ چلے گا کہ سندھ کے خزانہ کو کس قدر بے رحمی سے مراد علی شاہ کی سربراہی میں لوٹا گیا ہے؟ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے صرف تین سالوں میں 215 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف کیا گیا ہے اس سے بڑی چارج شیٹ اور کیا ہوگی؟ نیب اس میگا کرپشن پر کیوں خاموش ہے؟ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خصوصی الائونس کس بات کے دیئے جارہے ہیں؟ کیا ان ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملتیں؟ کیا دیگر مراعات بھی ان کو حاصل نہیں ہیں؟ تو پھر خزانہ کو بے رحمی سے کیوں لوٹا جارہا ہے؟ کیوں خود کو حاتم طائی ثابت کیا جارہا ہے؟ اس کا حساب کون دے گا؟
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...