... loading ...
ماہرین کو کینیڈا میں خلیج ہڈسن کے علاقے میں ایک سمندری معدنی چٹان سے حیاتیاتی اجزاءکی باقیات ملیں
اس سے پتا چلتا ہے کہ تقریباً 4 ارب 30کروڑ برس قبل بھی زندگی موجود تھی
رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کو اس سے قبل کبھی ایسے کوئی اربوں سال پرانے ٹھوس شواہد نہیں ملے تھے کہ اپنی قدیم سے قدیم ترین حالت میں بھی زمین پر زندگی کس وقت موجود تھی۔ ’نیچر‘ میں چھپنے والی تفصیلات کے مطابق یہ 3.77 بلین سال پرانے مائیکروفوسلز ایسے بیکٹریا کی وجہ سے بنے، جو سمندر کی تہہ میں ہائیڈرو تھرمل خطوں میں لوہے کے مختلف ایٹموں پر گزارہ کرتے ہوئے زندہ رہتے تھے۔ اس سے قبل زمین پر انسانی زندگی کے قدیم ترین شواہد کے طور پر جو مائیکروفوسلز ملے تھے، وہ زیادہ سے زیادہ بھی 3.46 بلین سال پرانے تھے۔
اس تحقیقی منصوبے کے سربراہ اور یونیورسٹی کالج لندن کے ایک ماہر حیاتیات میتھیو ڈوڈ کا کہنا ہے، ”اس نئی دریافت کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ اب ہم یہ جانتے ہیں کہ زمین پر اس دور میں زندگی کی ابتداءکیسے ہوئی، جب زمین ابھی اپنے ارتقاءکے ابتدائی مراحل سے گزر رہی تھی۔“میتھیو ڈوڈ نے اس نئی ریسرچ کے حوالے سے یہ سوال بھی کیا، ”اب ماہرین کو اس پہلو سے بھی تحقیق کرنا ہو گی کہ اگر زمین پر زندگی کی ابتداءاتنی جلد ہو گئی تھی تو کیا ایسا زمین کے علاوہ دیگر سیاروں پر بھی ہوا ہو گا یا اس عمل کے لیے زمین محض ایک استثنائی سیارہ ثابت ہوئی تھی؟“
زمین پر زندگی کب سے موجود ہے، اس کا بالکل درست جواب دینا تو ممکن نہیں مگر اب یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ 4 ارب سال پہلے بھی ہمارے سیارے پر کسی قسم کے جاندار موجود تھے۔ 4.3 ارب سال پرانے مائیکرو فوسلز اس سیارے کے تشکیل پانے کے 20 کروڑ سال بعد کے ہیں۔محققین نے یہ فوسلز کینیڈین علاقے کیوبک کے دور دراز حصے سے دریافت کیے۔
انہوں نے ایک چٹان کے ٹکڑے کو تلاش کیا تھا جس کے بارے میں ان کا ماننا تھا کہ اس میں مائیکرو فوسلز ہوسکتے ہیں۔محققین کا ماننا تھا کہ یہ چٹانی ٹکڑا ہائیڈرو تھرمل وینٹ کا تھا جو کبھی سمندر کی تہہ میں پایا جاتا تھا مگر اب یہ زمینی پلیٹوں کی حرکت کے نتیجے میں سطح پر آگیا۔یہ مائیکرو فوسلز اسٹرکچر حیران کن حد تک آج کے ہائیڈرو تھرمل وینٹس پر پائے جانے والے بیکٹریا سے ملتے ہیں اور ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ کم از کم 3.77 ارب سے 4.3 ارب سال پرانے ہوسکتے ہیں۔
محققین کا کہنا تھا کہ انہیں 90 فیصد یقین ہے کہ یہ زمین پر پائے جانے والی کسی قسم کی زندگی کے آثار ہی ہیں، کوئی منرل نہیں اور اسے ثابت کرنے کے لیے مزید شواہد بھی تلاش کیے جارہے ہیں۔اس دریافت سے قبل ہماری زمین ممکنہ طور پر ساڑھے چار ارب سال پہلے تشکیل پائی تھی اور نتائج سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ یہاں زندگی کا آغاز گرم سمندری تہہ میں پائے جانے والی چٹانوں میں زمین کی تشکیل کے کچھ عرصے بعد ہوا تھا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ زمین پر اس سے بھی پرانے زندگی کے شواہد مل سکیں تاہم یہ امکانات بہت کم ہیں۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...