... loading ...
قیام پاکستان کے بعدکراچی میں رہائشی منصوبوں کوبڑھانے اورشہر میں تعمیراتی کام تیز کرنے کے لیے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے)کا عمل وجود میں لایاگیا۔ـ کے ڈی اے شہری اداروں میں سب سے امیر ادارہ گنا جاتاتھا اوراس ادارے کا بجٹ ہمیشہ منافع میں رہا۔ اورایک وقت ایسا تھا کہ وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے گلشن اقبال آباد کرنے کا منصوبہ بنایاتواس وقت کے وزیر بلدیات جام صادق علی خان سے کہا تھا کہ خیال رکھنا کہیں ایسا نہ ہوکہ مزار قائد کی زمین بھی فروخت ہوجائے۔کے ڈی اے نے کراچی کی تعمیر میں اہم کردارادا کیا ہے ۔ایک وقت ایسا بھی تھا جب الٰہی بخش سومرو جیسے دبنگ افسر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے تھے انہوں نے اپنے دورمیں کرپشن کوقریب بھی آنے نہ دیا اورایک وقت ایسا بھی آیا کہ کے ڈی اے میں کرپشن کا بازار گرم رہا اورکوئی کہنے سننے والا بھی نہیں ہے۔
کے ڈی اے2000ء تک اپنے پائوں پرکھڑا رہا کیونکہ کے ڈی اے کے پاس اپنی زمین، تعمیراتی منصوبے (فلیٹس اوربنگلوز)تھے جس سے کے ڈی اے کا ریونیو اچھا نکلتاتھا لیکن اب کے ڈی اے کا دیوالیہ نکل گیاہے۔ اس بارے میں ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے محکمہ خزانہ اور محکمہ بلدیات کوایک مکتوب ارسال کیاہے جس میں جوتفصیلات درج کی گئی ہیں وہ حیرت انگیز ہیں۔ اس خط میں بتایا گیاہے کہ جب2001ء میں کے ڈی اے کوختم کرکے شہری حکومت میں ضم کیا گیا اس وقت سے کے ڈی اے کازوال شروع ہوا ہے۔ کے ڈی اے کی انفرادی حیثیت ختم کرکے اس ادارے کوتباہ کیاگیا۔ اب2016ء میں موجودہ حکومت نے 15سال بعد کے ڈی اے کی انفرادی حیثیت بحال کی ہے تواب کے ڈی اے کے پاس نہ تو تنخواہوں اورپنشن کے لیے پیسے ہیں اورنہ ہی جی پی فنڈز کے لیے رقم ہے۔ ادارے کی 3ارب 40کروڑروپے سے زائد پینشن کی رقم بھی پیشگی کاٹ لی گئی تھی، اس لیے ادارہ دیوالیہ ہوچکا ہے۔ اب صرف گرانٹ دے کراس ادارے کوبچایا جاسکتاہے۔ادارے کو ہرماہ 20کروڑروپے کی گرانٹ ملتی ہے جس سے اس ادارے کے ملازمین کوتنخواہیں ملتی ہیں اوران کے معمول کے اخراجات پورے ہوتے ہیں ،اب جب سپریم کورٹ نے ان تمام ملازمین کوواپس اپنے محکموں میں بھیجا ہے جواصل محکموں کوچھوڑ کردوسرے محکموں میں چلے گئے تھے ،اس حکم کی روشنی میں ملازمین کی بہت بڑی تعداد کے ڈی اے میںواپس آگئی ہے۔ اس لیے اضافی گرانٹ کے طورپر مزید17کروڑروپے دیے جائیں۔ ڈی جی کے ڈی اے نے اپنے لیٹر میں چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں کہ جب کے ڈی اے کی انفرادی حیثیت ختم ہوئی تو اس وقت اس کی قیمتی زمینوں پرقبضے کئے گئے اورمہنگی مشینوں کوکوڑیوں کے دام فروخت کیاگیا ۔اس صورت حال میں کے ڈی اے کے لیے اپنی بقا کا بھی کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا کیونکہ ریونیو پیدا کرنے کے اب مواقع بھی نہیں رہے۔ اس لیے اب کے ڈی اے کوصرف گرانٹ دے کرچلا یاجاسکتا ہے یعنی حکومت سندھ 37کروڑروپے ہرماہ گرانٹ ان ایڈ کی شکل میں دے گی توکے ڈی اے کوچلایا جائے گا اوراگرہرماہ گرانٹ نہیں ملے گی توکے ڈی اے کا چلنا مشکل ہوگا۔
تاہم ابھی کے ڈی اے کی اس درخواست کا فیصلہ ہوا بھی نہیں ہوا ہے،اوپر سے محکمہ بلدیات نے ایک لیٹر لکھ کرکے ڈی اے کے لیے پریشانی کھڑی کردی ہے جس میں استفسار کیا گیا ہے کہ کے ڈی اے کو دوارب روپے رواں مالی سال میں خصوصی پیکیج کی شکل میں دیئے گئے تھے، اس رقم سے کتنے ترقیاتی منصوبے بنائے گئے ؟ ان پرتاحال کتنی رقم خرچ کی گئی؟ منصوبوں پر اب تک کتنا کام ہوا ہے ؟ ٹھیکے کس کو دیئے گئے ہیں؟ اوررواں مالی سال میں اس پرکتنے فیصد کام ہوگا،اورکتنے فیصد کام آئندہ مالی سال میں کیاجائے گا ؟ اس لیٹر کے بعد کے ڈی اے میں ہلچل مچ گئی ہے اورادارے میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔ کے ڈی اے ایک امیر اورساہوکار ادارہ تھا جس کو مشرف دور میں اوراس سے قبل پی پی کے پہلے دور تک تباہ کیاگیا اوراب جاکر اس ادارے کوانفرادی حیثیت کے طورپر بحال کیاگیا لیکن سب کومل کر سوچنا ہوگا کہ کے ڈی اے کواس نہج پرکس نے اورکیوں پہنچایا؟ اوراب کیسے اس ادارے کواس قدر مضبوط اورخو دمختار بنایا جائے کہ اس کومثال بنا کردوسرے ادارے بھی مضبوط بنایاجاسکے۔
مبینہ بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا، سخت سیکیورٹی کی وجہ سے حملہ آور کچہری میں داخل نہیں ہوسکے، موقع ملنے پر بمبار نے پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اُڑا دیا،وکلا بھی زخمی ،عمارت خالی کرا لی گئی دھماکے سے قبل افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنگ سون اسلام آبادکی ٹوئٹس،دھ...
آپ کی سوچ اور ڈر کو سلام ، ترمیم کرکے سمجھتے ہو آپ کی سرکار کو ٹکاؤ مل جائیگا، وہ مردِ آہن جب آئیگا وہ جو لفظ کہے گا وہی آئین ہوگا، آزما کر دیکھنا ہے تو کسی اتوار بازار یا جمعے میں جا کر دیکھو،بیرسٹر گوہرکاقومی اسمبلی میں اظہارخیال ایم کیو ایم تجاویز پر مشتمل ...
بھارتی پراکسیز کے پاکستان کے معصوم شہریوں پر دہشتگرد حملے قابل مذمت ہیں،شہباز شریف اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی مذمت، واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے او...
دونوں رہنماؤں کے پاسپورٹ بلاک کر کے رپورٹ پیش کی جائے،تمام فریقین کوآئندہ سماعت کیلئے طلب کرلیا انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی اے ٹی سی کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص کے وارنٹ جاری...
کسی دھماکا خیز مواد کے ٹکڑے، بارودی مواد اور بارودی دھوئیں کے کوئی آثار نہیں ملے جائے وقوعہ پر نہ کوئی اسپلنٹر ملا، نہ زمین پھٹی،بھارتی پولیس افسر کی خودکش حملے کی تردید بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہونے والے دھماکے نے تفتیشی اداروں کو سخت اُلجھن میں ڈال د...
تمام 59شقوں کی شق وار منظوری، 64ارکان نے ہر بار کھڑے ہوکر ووٹ دیا،صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کی منظوری،کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکے گی فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی،فیلڈ مارشل، ایٔر مارشل اور ایڈمرل چیف کو قومی ہیر...
اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے والے نظام کے خاتمے کی جدوجہد، مینار پاکستان اجتماع سے شروع ہوگی کسی شخص کو عدالتی استثنیٰ غیر شرعی ہے،امیر جماعت اسلامی کااسلام آباد بار ایسوسی ایشن سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ستائیسویں ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے...
بل کی کاپیاں پھاڑ کر فضاء میں لہرائیں، اپوزیشن کے نعرے،گرماگرم بحث چھڑ گئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور سینیٹر احمد خان نے پارٹی کی پالیسی کیخلاف بل کی حمایت کی سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم پیش، اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور چیٔرمین ڈائس گا گھیراؤ کیا بل کی کاپیاں پھاڑ کر فضاء...
اسلام میں کوئی بھی شخص چاہے کتنے بڑے عہدے پر ہوعدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ہوسکتا اب تاحیات کسی کو یہ تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے،معروف عالم دین معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسلام میں کوئی بھی شخص چاہے کتنے بڑے عہدے پر ہو کسی بھی وقت عد...
حملہ اور دہشت گردوں نے کیڈٹ کالج وانا کی بیرونی دیوار پار کرنے کی کوشش کی چوکس سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشتگردوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، آئی ایس پی آر جنوبی وزیرستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام بنا دیاگیا۔ پاک فوج کے شع...
ڈونلڈ ٹرمپ اورنیتن یاہومیں غزہ میں انتظامی فیصلوں پر اختلافات شدت اختیار کر گئے غزہ مستقبل میں اسرائیل کا اثر و رسوخ محدود اور امریکا کا کنٹرول بڑھتا جا رہا ہے،ذرائع امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور انتظامی فیصلوں پر اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ جس کی وجہ سے غ...
تھانہ غربی پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ،منظم گروہ گرفتار،7 ذبح شدہ بچھڑے برآمد ملزمان مختلف مشہور ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو سپلائی کر رہے تھے، ابتدائی تفتیش میں انکشاف تھانہ غربی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچھڑے کا گوشت “چھوٹے گوشت” یعنی دبنے بکرے کے نام پر فروخت کرنے وال...