... loading ...
پاکستان کے سابق فوجی صدر( ر) جنرل پرویز مشرف نے پاکستانیوں کو اپنے بلند پایہ افکارِ عالیہ سے مستفید کرنا شروع کردیا ہے اور وہ ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے تجزیہ کار بن گئے ہیں۔
نجی چینل نے اتوار کی شب ان کا ہفتہ وار ٹی وی پروگرام نشر کرنا شروع کیا ہے جس کا نام ’’ سب سے پہلے پاکستان پرویز مشرف کے ساتھ‘‘ ہے۔اس میں وہ پاکستان سے ایک ٹی وی اینکر کے سوالوں کے دبئی سے جواب دیتے ہیں جہاں وہ ملک سے علاج کے نام پر فرار ہوکر خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
ملک کے سب سے بڑے میڈیا نیٹ ورک کا دعویٰ کرنے والے ٹی وی چینل کے فیس بْک صفحے پر پوسٹ کیے گئے پرومو میں پرویز مشرف کو بڑا تقدس مآب بنا کر پیش کیا گیا ہے اور ان کی ذات شریف میں وہ خوبیاں بھی گنوائی گئی ہیں جو ان کے موجودہ کردار سے کوئی لگا نہیں کھاتی ہیں۔انھیں بہادر ،دلیر اور نڈر قرار دیا گیا ہے لیکن وہ پاکستان میں عدالتوں میں پیشیاں بھگتنے کے بجائے دبئی میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نواز حکومت نے مارچ 2016ء میں پرویز مشرف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی اور اس نے یہ فیصلہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے ان کے بیرون ملک جانے پر عاید پابندی ختم کیے جانے کے بعد کیا تھا۔
سابق آرمی چیف اور فوجی صدر کے خلاف 2007ء میں ملکی آئین کو معطل کرنے اور ایمرجنسی نافذ کرنے پر سنگین بغاوت کا مقدمہ چلایا جارہا ہے۔اس کے علاوہ ان کے خلاف لال مسجد آپریشن اور بلوچستان میں سابق وزیراعلیٰ اور گورنر نواب اکبر بگٹی کی ایک فوجی کارروائی میں ہلاکت پر مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے پرویز مشرف کو آٹھ دسمبر 2016ء کو اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو زیر حراست رکھنے کے کیس میں پیش ہونے کے لیے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔عدالت نے خبردار کیا تھا کہ اگر سابق فوجی حکمراں عدالت میں پیش نہ ہوئے تو انھیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔اس ماہ کے اوائل میں اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے اسی کیس میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے تھے۔
ان کی اس نئی سرگرمی کے حوالے سے ناظرین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ایک شخص نے لکھا ہے کہ ’’ سب سے پہلے پاکستان کا یہ تقاضا ہے کہ پرویز مشرف ملکی آئین کا احترام کریں اور ایک قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے وطن واپس آکر اپنے خلاف کیسوں کا عدالتوں میں سامنا کریں‘‘۔
ایک اورشہری نے لکھاہے کہ’’اس طرح کے پروگرام کے ذریعے پرویز مشرف کو تقدس مآب بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ انھوں نے ماضی میں جو غلطیاں کیں اور ملک کو جو نقصان پہنچایا،قوم اس کو بھول جائے اور انھیں ایک اور مقدس شخصیت کے طور پر قبول کر لے‘‘۔بعض ناظرین نے ان کے حق میں بھی لکھا ہے اور انھیں ملک کا ایک بہتر حکمراں قرار دیا ہے لیکن زیادہ تر نے ان کے خلاف ہی لکھا ہے اور انھیں پاکستان میں گزشتہ ایک عشرے سے جاری دہشت گردی کی لہر ،بم دھماکوں ،تباہ کاریوں اور گوناگوں مسائل کا ذمے دار قرار دیا ہے۔
بھارت میں ایک بیس سالہ لڑکی گر مہر کور کو کئی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا اس لیے کرنا پڑ رہا ہے کیوں کہ اس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اسٹوڈنٹ ونگ کو کالجوں میں مبینہ طور پر تشدد کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔بھارت میں کئی حلقوں کی جانب سے کور پر اس لیے بھی تنقید کی جا رہی ہے کیوں کہ اس نے بی جے پی کے اسٹوڈنٹ ونگ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد ( اے بی وی پی) پر تنقید کے علاوہ اپنے مرحوم والد کے حوالے سے کہا تھا، ’’ میرے والد کو پاکستان نے نہیں، جنگ نے جان سے مارا تھا۔‘‘ کور کے والد بھارتی فوج میں کپتان تھے اور 1999 میں کارگل جنگ میں ہلاک ہو گئے تھے۔ کور کے اس پیغام کو شدید تنقید کا سامنا رہا۔ یہاں تک کے عالمی شہرت یافتہ بھارتی کرکٹر ورندر سہواگ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا،’’ میں نے تین مرتبہ سنچری نہیں بنائی بلکہ میرے بلے نے بنائی ہے۔‘‘ سہواگ کی یہ ٹوئٹر پوسٹ بھارت کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور کئی افراد نے اس بیس سالہ لڑکی کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...