... loading ...
سندھ میں 1970ء کی دہائی سے قوم پرست سیاست ایک طاقت کی حیثیت رکھتی آرہی ہے، اہم صوبائی ایشو پر قوم پرستوں کی جدوجہد قابل تعریف بھی رہی ہے لیکن پچھلے پانچ سال سے جئے سندھ متحدہ محاذ (جسمم)نے جس طرح بلوچستان کے قوم پرستوں کی طرز پرتخریب کاری شروع کی ہے اس کونہ صرف سندھ کے عوام نے مسترد کردیا ہے بلکہ سنجیدہ قوم پرست رہنمائوں نے بھی اس سے نفرت کااظہار کیاہے۔ اپنی اس تخریب کاری میں شفیع برفت جرمنی گئے ۔ اطلاعات کے مطابق ہردوسرے تیسرے ماہ کروڑوں روپے یا لاکھوں ڈالرمختلف ذرائع سے سندھ میں بھیجے جاتے ہیں تاکہ یہ رقم ان تخریب کاروں کومل سکے اوروہ اس رقم سے دھماکا دار مادہ اوراسلحہ خرید سکیں۔ شفیع برفت ہنڈی کے ذریعے بھی لاکھوں ڈالر بھیجتے ہیں جوکراچی سے ان کے کارندے وصول کرتے ہیں۔
’’جرأت‘‘ نے پہلی مرتبہ شفیع برفت کے کارندوں اورجئے سندھ قومی محاذ (جسقم)کے ان کارکنوں کی فہرست شائع کی جوتخریب کاری میں ملوث ہیںتوان جرائم پیشہ قوم پرستوں میں بھونچال آگیا ہے۔ اس وقت شفیع برفت اورجسقم کے تخریب کاروں کے مشترکہ علاقے سچل گوٹھ، ریڑھی گوٹھ،گلشن حدید،صدرشانتی نگر ہیں جہاں انہیں مطلوب رقم اورٹارگٹ ملتاہے اوروہ پھراپنا ٹارگٹ حاصل کرنے کے لئے بم دھماکے کرتے ہیں۔تحقیقاتی اداروں کویہ چونکا دینے والی معلومات ملی ہے کہ اس وقت جئے سندھ متحدہ محاذ ( جسمم)کا سندھ میں آپریشنل کمانڈر ایک ہندو نوجوان رمیش کمار ہے جوبم بنانے اوربم فٹ کرکے اس کوڈیوائس کے ذریعے اڑانے کا ماہر ہے۔ رمیش کمار کی دیدہ دلیری سے تحقیقاتی ادارے حیران وپریشان ہیں کیونکہ وہ جی ایم سید کی سالگرہ اورجی ایم سید کی برسی کے پروگراموں میں ’’سن‘‘ جاتے ہیں اوروہاں باقاعدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہیں اورپھر سلیمانی ٹوپی پہن کر غائب ہوجاتے ہیں۔ رمیش کمار کے پورے گروپ کی نشاندہی کرلی گئی ہے لیکن تاحال وہ غائب ہیں اوراپنی کارروائیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رمیش کمار زیادہ تروقت کراچی میں گزارتاہے وہ کراچی کے پانچ علاقوں میں بھیس بدل کر اورمختلف اوقات میں رہائش اختیار کرتا ہے وہ واٹس اپ ،اسکائپ، لائن، ٹینگو، ایمو،وائبر اورانسٹا گرام کے ذریعے شفیع برفت سے رابطے میں رہتاہے اورجہاں وہ بات کرتاہے وہاں سے وہ پانچ منٹ کے اندر کسی دوسرے علاقے میں چلا جاتاہے ۔ ذرائع کے مطابق وہ موبائل فون استعمال نہیں کرتا تاکہ کہیں اس موبائل فون کی لوکیشن سے ٹریس نہ ہوجائے اورپکڑا نہ جائے۔
شفیع برفت نے اپنے دہشت گردوں کوموبائل فون استعمال کرنے سے روکا ہواہے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو میسر شواہد کے مطابق شفیع برفت جب کبھی اپنے تخریب کارساتھیوں سے ملنے آتاہے تووہ ان کولانچ کے ذریعے دبئی بلاتاہے یا پھران سے ملنے افغانستان آجاتاہے ان کے ساتھی بھارت بھی جاتے ہیں تاکہ وہاں سے وہ تخریب کاری ،دہشت گردی کی جدید تربیت حاصل کرسکیں۔ اس وقت کراچی میں 18سے زائد تخریب کارموجود ہیں جبکہ5ایسے افراد کا بھی سراغ لگالیاگیاہے جوہنڈی سے پیسے لے کرتخریب کاروں تک پہنچاتے ہیں ۔شفیع برفت گروپ کواس فہرست کی اشاعت پر اس لیے بھی پریشانی ہے کیونکہ تمام تخریب کاروں اوردہشت گردوں کے نام اورتفصیلات پہلی بار منظرِ عام پر آئی ہیں اوروہ اس فہرست کی تردید کرنے کی بھی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ اس فہرست کی اشاعت کا یہ فائدہ یہ ہواہے کہ ایک درجن نوجوانوں کی عقل ٹھکانے آگئی ہے اورانہوں نے واضح طورپر پریس کانفرنس کرکے یا پریس ریلیز جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ان کا جسمم یا شفیع برفت سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے جس سے شفیع برفت کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ صحافتی حلقوں میں بھی اس فہرست پربحث شروع ہوگئی ہے۔ شفیع برفت کے کارندے اس کھوج میں لگے ہوئے ہیں کہ فہرست کس نے اورکس طرح تیا رکی ؟ اور پھرمیڈیا تک کیسے پہنچی؟ بہرکیف اس فہرست کی اشاعت کے بعدسندھ کی قوم پرست سیاست میں بھونچال آگیاہے۔ اکثرسیاسی رہنمائوں نے ان قوم پرستوں سے دوری اختیار کرلی ہے اوراکثر قوم پرستوں نے دہشت گردی اورتخریب کاری سے خود کوالگ کرلیاہے ۔جرات کی اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شفیع برفت گروپ کی تمام سرگرمیوں ،رقومات کی ترسیل، اسلحہ اور تخریب کاری کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں اوراس گروپ کے خلاف ایک فیصلہ کن آپریشن کی تیاری کرلی گئی ہے۔
حکومت کو اپوزیشن کی بجائے اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی سے سبکی کا سامنا ،یہ ملکی پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ،ایساتو دور آمریت میں نہیں ہواہے ان حالات میں اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے ، نوید قمر وفاقی حکومت نے یہ کیسے کیا یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے ، نوید قمر کی حکومت پر شدی...
3 پولیس اہلکار زخمی،دھماکے میں بکتربند گاڑی تباہ ،دھماکا خیز مواد درہ تنگ پل کے ساتھ رکھا گیا تھا گورنر خیبرپختونخوا کی پولیس بکتر بند گاڑی پر حملے کے واقعے پر اعلیٰ حکام سے فوری رپورٹ طلب ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر آئی ای ڈی بم حملوں میں بکتر بند تباہ جب کہ ایس ایچ او س...
ٹرمپ کی غنڈہ گردی سے کوئی ملک محفوظ نہیں، پاک افغان علما متفق ہیں اب کوئی مسلح جنگ نہیں مسلح گروہوں کو بھی اب غور کرنا چاہیے،انٹرنیٹ پر جھوٹ زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے،خطاب سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ستائیسویں ترمیم نے بتایا ملک میں جنگ نظریات نہیں اتھارٹی...
ہم کسی کو اجازت نہیں دینگے عمران خان کو بلاجواز جیل میں رکھیں،پیپلزپارٹی نے مل کرآئین کاڈھانچہ تبدیل کیا، سندھ میں پی پی کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہے، فسطائیت ہمیشہ یاد رہے گی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عمران خان کی سیاست ختم کرنیوالے دیکھ لیں قوم آج کس کیساتھ کھڑی ہے، آج ہمارے ساتھ مختلف...
بی وائی سی بھرتی، بیانیہ سازی اور معاشرتی سطح پر رسائی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت کاکوئٹہ اور تربت میں بحالی مراکز قائم کرنے کا اعلان بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) مسلح علیحدگی پسند تنظیموں بالخصوص فتنہ الہندوستان کے بظاہر سافٹ فیس کے طور پر ...
شاہ کس بائے پاس روڈ پر واقع ناکے کلے میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کو نشانہ بنایا ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں سمیت دیگر واقعات میں ملوث تھے، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ٹی) نے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سی ...
گائیڈ لائنز پر عمل کریں، وزیراعلیٰ کا عہدہ آئینی عہدہ ہے اوراس کا مکمل احترام کیا گیا ہے جو یقین دہانیاں کرائی گئی تھیں، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان پر عمل نہیں کیا جا رہا سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہ...
سہیل آفریدی اور وزیراعلیٰ سندھ کی طے شدہ ملاقات اچانک منسوخ کردی گئی حیدر آباد سے کراچی واپسی پرجگہ جگہ رکاوٹیں ڈالی گئیں ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی طے شدہ ملاقات اچانک منسوخ ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق...
واشنگٹن اور اتحادی ممالک میں تشویش ، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی اس اقدام کی مخالفت کانگریس ایسے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی،نیٹو اتحاد کے مستقبل پر سوالات اٹھ سکتے ہیں برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ حملہ سے متعلق فوجی منصوبہ تیار کرنے کے ...
پاکستان کی عدلیہ کی آزادی کے لیے کوششیں جاری ہیں،سندھ اس وقت زرداری کے قبضے میں ہے لیکن سندھ عمران خان کا تھا اور خان کا ہی رہیگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا پیپلزپارٹی خود کو آئین اور18ویں ترمیم کی علمبردار کہتی ہے لیکن افسوس! پی پی نے 26 اور 27و...
حکومت سندھ نے آبپاشی اور زراعت کی ترقی کیلئے خصوصی اور جامع اقدامات کیے ہیں مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس میں گفتگو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء ...
خیمے بارش کے پانی میں ڈوب گئے،ایندھن کی شدید قلت نے بحران کو مزید سنگین بنا دیا دیوار گرنے سے کمسن بچہ زخمی،قابض اسرائیل کی فوج نے بیشتر عمارتیں تباہ کر دی،رپورٹ شدید موسمی دباؤ اور شدید بارشوں جن کی لپیٹ میں پورا فلسطین ہے، غزہ کے محصور شہریوں کی اذیتوں میں مزید اضافہ کر دی...