... loading ...
آج سے دو سال قبل سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ابراہیم جتوئی جب اپنے گھر سے نکل کر گاڑی میں بیٹھنے لگے تو اس وقت عوام کے رش میں دھماکا ہوگیا۔ خودکش حملہ کرنے والا ماراگیا۔ مگر شکارپور کے عوام کے لیے یہ حیرت کی بات تھی‘ کیونکہ سندھ میں صدیوں سے مذہبی انتہاپسندی کا وجود ہی نہیں رہا۔ سندھ میں صوفی ازم ہے۔ سنی‘شیعہ‘ یا ہندو مسلم کسی نے بھی کبھی شدت پسندرویہ اختیار نہیں کیا، ایک وقت تھا جب محرم الحرام کے دس روز میں سنی مسلک کے لوگ کھانا اور شربت وغیرہ دیتے تھے، یہاں تک کہ ہندو بھی کھانا اور شربت فراہم کرتے تھے۔ سندھ میں بھگت کنور رام سے لے کر گلاب رائے تک سب نے شاہ بھٹائی‘سچل سرمست کے کلام سنائے جو وحدانیت اور صوفی ازم پر مبنی تھے۔ ڈاکٹر ابراہیم جتوئی پر خودکش حملے نے سکھر ریجن کو ہلاکر رکھ دیا۔ پھر شکارپور میں حاجن شاہ کی امام بارگاہ پر خودکش حملہ ہوا جس میں30سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اور پھر جیکب آباد میں خودکش حملہ ہوا جس میں35 افراد لقمۂ اجل بنے اور اس سال عیدالاضحیٰ کے دن خانپور میں عید کی نماز کے وقت دوخودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوئی۔ ایک کوپولیس نے فائر کیا تو اس نے خود کو اڑالیا مگر دوسرے خودکش حملہ آور عبدالرحمان کو گرفتار کیاگیا۔ اُس نے بتایا کہ عبداللہ بروہی اور حفیظ بروہی المعروف پندھرانی ضلع شکارپور میں لشکر جھنگوی‘ داعش‘ تحریک طالبان پاکستان کے آپریشنل کمانڈر ہیں۔ ان کے براہِ راست لشکر جھنگوی‘ داعش اورتحریک طالبان کی اعلیٰ قیادت سے رابطے ہیں اور ان کے لیے افغانستان آنا جانا معمول کی بات ہے۔ گرفتار حملہ آور عبدالرحمان نے انکشاف کیا کہ ان کو بلوچستان کے علاقہ وڈھ سے حفیظ بروہی اور عبداللہ بروہی شکارپور لائے۔ خودکش جیکٹ فراہم کی اور پھر ان کو امام بارگاہ تک لے گئے جہاں ان کو صرف کلپ نکالنا تھا مگر ایک نمازی نے جب ان سے سندھی میں بات کی تو وہ جواب نہ دے سکے تب اس نے شور مچایا‘ پہلی صف میں بیٹھا ہوا عثمان بھاگ کھڑاہوا۔ پولیس نے اس پرفائر کیا اوراُس نے خودکش جیکٹ کا کلپ کھول دیا اور وہیں اپنے بارود سے اڑ گیا، مگرعبدالرحمان کو لوگوں نے پکڑ لیا، وہ کلپ نہ نکال سکا اور زندہ پکڑا گیا۔ جیکٹ کو بھی ناکارہ بنادیاگیا۔ناکام حملہ آور کے دورانِ تفتیش انکشافات کے بعدحساس اداروں اور پولیس کے لیے حفیظ بروہی اور عبداللہ بروہی مطلوبہ فہرست میں اولین سطح پرشامل ہوگئے۔ حفیظ بروہی اور عبداللہ بروہی کا تعلق شفیق مینگل سے ہے اور انہوں نے100 سے زائد نوجوانوں کو شفیق مینگل کے حوالے کیا ہے تاکہ ان کو داعش کے لیے بھیج سکیں۔
بہت کم لوگوں کو یہ پتہ ہے کہ اُسامہ بن لادن کی سیکورٹی ٹیم میں30 سے زائد نوجوانوں کا تعلق ضلع شکارپور سے رہا ہے اور اسی وجہ سے ضلع شکارپور کے ایک گروپ کا القاعدہ‘ طالبان‘ لشکر جھنگوی اور اب داعش کی اعلیٰ قیادت سے تعلق ہے کیونکہ انہوں نے نائن الیون سے پہلے یا بعد میں اُساما بن لادن کی سیکورٹی ڈیوٹی دی ہوئی ہے۔ عبداللہ بروہی اور حفیظ بروہی اسی گروپ کا حصہ تھے اور انہوں نے شکارپور میں20 سے زائد گوٹھوں اور چھوٹے شہروں میں اپنے ٹھکانے بنائے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے سکھرڈ ویژن او رلاڑکانہ ڈویژن میں اپنا مؤثرنیٹ ورک بنایا ہوا ہے۔ وہ جھل مگسی ‘ وڈھ‘ خضدار‘ چمن میں اپنے نیٹ ورک کے دہشت گردوں کے ساتھ مل کر خودکش حملے کراتے ہیں۔ اس گروپ کے بارے میں سی ٹی ڈی نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حفیظ بروہی اور عبداللہ بروہی کے قریب ترین رشتہ دار اعلیٰ دفاعی ادارے میں بھی بھرتی ہوئے ہیں اور وہ بھی اپنے ادارے میں خطرہ بن سکتے ہیں۔ ان اہلکاروں کے خلاف بھی اعلیٰ سطح پر تحقیقات تیز کردی گئی ہیں۔ حفیظ بروہی اور عبداللہ بروہی نے سکھر ‘ لاڑکانہ ڈویژن میںاپنے درجنوں افراد کو تیار کیا ہوا ہے جو داعش کے لیے لڑنے پر تیار ہیں، ایسے میں پولیس کے لیے پریشانی ہے کہ وہ اُن سے کیسے نمٹیں؟ تین سال قبل جب نیٹو کے کنٹینر کراچی آنے لگے تو شکارپور میں نیٹو کنٹینر جلائے گئے اور اس کا اسلحہ اور کیمیکل لوٹ لیاگیا، اس وقت کسی کو اندازہ نہ تھا کہ شکارپور میں ایسی کارروائی کیوں ہوتی ہے؟ لیکن گرفتاربمبار عبدالرحمان کے انکشافات نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چونکا دیا اور اب سیکورٹی اداروں کے لیے شکارپور نیاوانا، وزیرستان بن رہاہے۔ عبداللہ بروہی اور حفیظ بروہی المعروف حفیظ پندھرانی کے گروپ کے خلاف جب تک مؤثر کارروائی نہیں کی جاتی، اس وقت تک شکارپور میں پنپنے والی دہشت گردی اور تخریب کاری ختم نہیں ہوسکتی، بلکہ شکارپوربارود کا ڈھیر بنتا جائے گا اور پھر ایک دن اس علاقہ کے لیے تباہی کا پیغام لائے گا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شکار پور کو وانا وزیرستان بننے سے بچائیں۔ اطلاعات کے مطابق سیہون واقعہ کی منصوبہ بندی بھی شکارپور میںہوئی، اس سے بڑ االمیہ اور کیا ہوسکتا ہے؟
پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا، محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں، نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو لگنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا،خیبرپختونخواہ میں ہمارے لوگوں کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن نہیں ہوگا بانی پی ٹی آئی کو فیملی اور جماعت کی مشاورت کے بغیر ادھر ادھر کیا تو پورا ملک جام کر دیں گے، ...
سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا، ٹی ایل پی کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ، پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کارروائی کے دوران 3 مظاہرین اور ایک راہگیر جاں بحق، چالیس سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی،شہر...
سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ، انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیا...
حکومت نے ظالمانہ اقدام اٹھایا، واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں،امیرجماعت سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور ا...
امریکی صدرٹرمپ اور مصری صدر سیسی کی خصوصی دعوت پر وزیرِاعظم شرم الشیخ پہنچ گئے وزیرِاعظم وفد کے ہمراہ غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میںشرکت کریں گے شرم الشیخ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم ال...
ٹی ایل پی کی قیادت اورکے کارکنان پر پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ کی شدیدمذمت کرتے ہیں خواتین کو حراست میں لینا رویات کے منافی ، فوری رہا کیا جائے،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے تحریک لبیک پاکستان کے مارچ پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور...
نیو کراچی سندھ ہوٹل، نالہ اسٹاپ ، 4 کے چورنگی پر پتھراؤ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے پولیس کی شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے اور دکانیں بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید (رپورٹ : افتخار چوہدری)پنجاب کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ٹی ایل پی نے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی ...
طالبان کو کہتا ہوں بھارت کبھی آپ کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، بھارت پر یقین نہ کریں بھارت کبھی بھی مسلمانوں کا دوست نہیں بن سکتا،پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانس...
پاک فوج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں افغانستان کو بھرپور جواب دے کر پسپائی پر مجبور کیا ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان...
دشمن کو پسپائی پر مجبور ،اہم سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر رات گئے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب...
افغان حکام امن کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، پاکستان خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا،چیئرمین چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہر...
افغان فورسزنے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا تھا پاک فوج نے متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ، درجنوں افغان فوجی، خارجی ہلاک ، طالبان متعدد پوسٹیں اور لا...