... loading ...
سندھ کو 2008 ء کے بعد اس طرح چلایا جاتا رہا ہے جس طرح انگریز دور میں جنوبی ایشیا کو چلایا جاتا تھا۔ خیر اب تو واضح ہوگیا ہے کہ آصف زرداری اب سندھ کے والی وارث بن بیٹھے ہیں۔ وہ بادشاہوں کی طرح حکم چلاتے ہیں اور پھر تین چار ماہ بعد اپنے جی حضوری کرنے والے ساتھی تبدیل کردیتے ہیں لیکن انہوں نے فریال تالپر کو زیرو نہیں کیا۔ یہاں کبھی کبھار ان کو ’’آرام‘‘ کرنے دیتے ہیں ورنہ وہ مسلسل فارم میں ہوتی ہیں جب قائم علی شاہ وزیر اعلیٰ تھے تو اس وقت سی ایم ہائوس میں صدارت کی دو کرسیاں لگتی تھیں ایک پر قائم علی شاہ اور دوسری پر فریال تالپر براجمان ہوتی تھیں۔ درمیان میں اویس مظفر ٹپی‘ حاجی علی حسن زرداری کو بھی عارضی بادشاہ بنایا گیا لیکن پھر اویس مظفر ٹپی کو تو سب کچھ واپس لوٹانا پڑا اور ایک دُکان دبئی میں چلا کر گزارا کرنا پڑا۔ ذوالفقار مرزا نے فریال تالپر کے خلاف دھواں دار تقریر کی لیکن اس کے باوجود فریال تالپر کی اہمیت میں کمی نہیں آئی اور ان کی سرکاری اداروں میں ایسے چلتی ہے جیسے وہ آصف زرداری کے بعد دوسری مالکن ہوں۔
وزیر اعلیٰ تبدیل ہوئے اور سید مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ بنے توآغاز میں اُنہیں تھوڑی ڈھیل ملی لیکن چند روز بعد ان کو بھی بتا دیا گیا کہ اگر سیاست کرنی ہے تو پھر فریال تالپر کی تابعداری کرنی ہے۔ فریال تالپر کو بھی ان آٹھ برسوں میں اپنی ٹیم بدلنا پڑی ہے۔ کبھی آغا فخر تو کبھی قاضی مصطفی جمال تو کبھی دوسرے افسران ان کے لیے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتے رہے۔ فریال تالپر کا حکم بھی حکومت سندھ کے لیے حرف آخر سمجھا جاتا ہے۔ سہیل انور سیال کی مثال سامنے ہے، اس کی صرف قابلیت یہ ہے کہ جب فریال تالپر باہر نکلتی ہیں تو سہیل انور سیال ان کا پرس اور بیگ اٹھاتے ہیں، اسی بنا پر اس کو وزارت بھی ملی ہوئی ہے اور ان کے فرنٹ مین اور ٹھیکیدار اسد کھرل کا کیس ابھی کل کی بات ہے جب سہیل انور سیال کے بھائی طارق انور سیال نے اسد کھرل کو رینجرز‘ حساس اداروں اور نیب سے چھڑالیا۔ خیر پچھلے ہفتے دبئی میں آصف زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ کو پابند بنایا گیا کہ وہ اب حکومت سندھ کے جتنے بھی اہم فیصلے کریں گے وہ فریال تالپر کی منظوری سے مشروط ہوں گے۔ اب سندھ کابینہ میں تبدیلیاں متوقع ہیں، فریال تالپر ہی فیصلہ کریں گی کہ کس وزیر کو ہٹانا اور کس کو برقرار رکھنا ہے؟ اور نئی ملازمتیں کس فارمولے کے تحت دی جائیں گی؟ ایم پی ایز کو کوٹہ ملے گا یانہیں؟ اور کس کس کو نیا وزیر بنانا ہے؟ اس سلسلے میں منگل کے روز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فریال تالپر کے پاس جاکر ان سے نئی ہدایات لیں اور ان سے کہا گیا کہ چند روز میں ان کو بتا دیا جائے گا کہ سندھ کابینہ میں کیا تبدیلی لائی جائے گی؟ کون گھر چلا جائے گا اور کون وزیر کے طور پر کام کرتا رہے گا؟ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی ہدایات دیں کہ جتنے بھی سرکاری محکموں میں خالی اسامیاں ہیں ان پر اخبارات میں اشتہارات دیے جائیں لیکن بھرتیوں سے قبل وہ خود فیصلہ کریں گی کہ ایم پی ایز کو ایک کوٹہ یا تعداد دی جائے یا پھر ان سے لسٹ لی جائے اور اس پر وہ فیصلہ کریں گی کہ کس ایم پی اے کو کتنی نئی ملازمتیں دی جائیں گی؟
وزیر اعلیٰ سندھ کو یہ بھی بتایا گیا کہ جتنے افسران کی پوسٹیں خالی پڑی ہیں ان پر نئے افسران کی تقرری کے لئے وہ افسران سے بات چیت کررہی ہیں جلد ہی انہیں خالی پوسٹوں پر افسران کی تقرریوں کے لئے فہرست فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اس موقع پر انہیں یقین دلایا کہ جیسے ہی وہ ان ایشوز پر فیصلہ کرکے انہیں بتائے گی حکومت سندھ ان پر مکمل عمل کرے گی لیکن اس پورے کھیل میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آئوٹ کرلیا گیا ہے۔ ان کو سندھ کابینہ میں مجوزہ تبدیلیوں‘ بیورو کریسی میں تقرریوں و تبادلوں سے بلاول کو الگ کردیا گیا ہے کیونکہ بلاول کے پاس تجربہ کی کمی ہے اور وہ کسی سے ’’بارگیننگ‘‘ نہیں کرسکتے جبکہ اس کے مقابلہ میں فریال تالپر خاصی تجربہ کار ہیں اور وہ اونچ نیچ کو اچھے طریقے سے جانتی ہیں اور ان سے نبرد آزما ہونے کے فن سے بھی آشنا ہیں۔ عام الیکشن سے قبل فریال تالپر کو حکومت سندھ کی باگ دوڑدینے کا مقصد آئندہ عام الیکشن میں پی پی کو کامیاب کرانا ہے اور جتنے بھی امیدوار کھڑے کرنے ہیں، ان کی ابھی سے تیاری کرنا ہے۔
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...