... loading ...
پاک چائنا اقتصادی راہ داری (سی پیک)کا منصوبہ جب سے شروع ہوا ہے بھارت ،مغربی ممالک اور اسرائیل کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اورانہوں نے اپنے گماشتوں کے ذریعے سی پیک منصوبوں کے خلاف سازشیں شروع کردی ہیں۔ سی پیک کی تکمیل کے بعد جس طرح پاکستان اقتصادی طورپر مضبوط بنے گا اس سے بھارت ابھی سے خوف زدہ ہے اوروہ اس کی آڑ میں کبھی سرجیکل اسٹرائیک کی بڑھکیں مارتاہے۔کبھی اپنے ریڈ ایریا میں دہشت گردی کرواتا ہے اورا س کا الزام پاکستان پرلگاتا ہے۔ لیکن چونکہ پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت میں ہم آہنگی ہے اورانہوں نے دشمن کی چال بازیوں کو سمجھ رکھاہے اس لیے ہرسازش کا فوری پتہ چلتا ہے اور اس سازش کوجنم لیتے ہی ختم کردیاجاتاہے۔ سی پیک منصوبوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا سب سے بڑا چونکا دینے والا ثبوت اس وقت سامنے آیاجب بھارتی نیوی کا افسر کلبھوشن یادیو گرفتار ہوا جو’’را‘‘ کے لیے کام کررہا تھا۔ لیکن کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد بھی بھار ت نے خاموشی اختیار نہیں کی بلکہ بلوچستان کی بعض علیحدگی پسند تنظیموں اورپھر سند ھ کی ایک علیحدگی پسندشدت پسند تنظیم جئے سندھ متحدہ محاذ (جسمم) کے ذریعے سازشیں تیز کردی گئیں۔جسمم نے روہڑی کے قریب سی پیک پرکام کرنے والے چینی انجینئرز کی گاڑی پربم حملہ کیا لیکن چینی عملہ محفوظ رہا تاہم گاڑی کونقصان پہنچا۔ـ اس صورت حال پرایپکس کمیٹی کے نومبر میں کیے گئے اجلاس میں تفصیلی بحث کی گئی تھی اورخدشہ ظاہر کیاگیاتھا کہ جئے سندھ متحدہ محاذ سی پیک منصوبوں کوسبوتاژ کرسکتا ہے اوریہ خدشہ روہڑی میں دھماکے سے سچ ثابت ہوا۔
سندھ میں سی پیک کے سات منصوبے زیر تکمیل ہیں جوچینی انجینئرزکی نگرانی میں مکمل ہونے والے ہیں۔ ان میں سینوہائیڈروریسورسز اینڈ المیرقاب پروجیکٹ پورٹ قاسم، اینگرو سرفیز مائین بلاک2تھرکول اسلام کوٹ،دائود50میگاواٹ ونڈ پاور پروجیکٹ گھارو،یونائیٹڈ انرجی پاور 100 میگاواٹ ونڈپاور پروجیکٹ جھمپیر،سچل50میگا واٹ ونڈ پاور پروجیکٹ جھمپیر، پاکستان ونڈفورم پروجیکٹ جھمپیر اورکراچی پشاور موٹروے میں سکھر،ملتان سیکشن شامل ہیں۔
ان منصوبوں کے لیے حکومت سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا تھاکہ ان کی سیکورٹی کے لیے فوج کی آٹھ کمپنیاں ،ایک پلاٹون اوررینجرز کی چارکمپنیاں فراہم کرتے ہوئے مجموعی طورپر 1328اہلکارتعینات کیے جائیں۔درخواست میں وضاحت کی گئی کہ پروجیکٹس کی سخت سیکورٹی کے لیے800 فوجی جبکہ528 رینجرز اہلکاردرکار ہیں۔ حکومت سندھ نے ایپکس کمیٹی کے اجلاسوں میں سی پیک کے حوالے سے کیے جانے والے فیصلے کی تفصیلات بھی فراہم کی تھیں، اس کے باوجود وفاقی وزارت داخلہ نے دوماہ تک درخواست پرغور وخوض کے بعد اب مطلوبہ فوجی ورینجرز اہلکار تعینات کرنے کی منظوری دیتے ہوئے حکومت سندھ کو آگاہی دے دی ہے۔ حکومت سندھ نے سی پیک کی فول پروف سیکورٹی کی غرض سے پہلے ہی2000 ریٹائرڈ فوجی اہلکار بھرتی کرلیے تھے،جس سے توقع ہے کہ اب کم ازکم اس اہم قومی منصوبے کے خلاف بھارت کے تنخواہ داراپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ سی پیک کے منصوبوں کوجس تیزی کے ساتھ تکمیل کی جانب لے جایا جارہاہے اس سے واضح ہوگیاہے کہ آئندہ دوبرسوں میں پاکستان ایشیا کا گیٹ وے بن جائے گا ۔
سی پیک منصوبے میں روس بھی شمولیت کاخواہاں ہے جبکہ برطانیہ نے بھی اپنی اس خواہش کااظہار کیاہے کہ وہ بھی سی پیک میں شامل ہونا چاہتاہے۔بہرحال سی پیک مکمل ہوجائے تو اسکے ثمرات چاروں صوبوں تک پہنچیں گے اوراسکے نتیجے میں ہوا اورکوئلے سے اتنی بجلی پیدا ہو جائے گی کہ ملک کی ضروریات پوری ہوجائیں گی جس سے پاکستان میں صنعتی انقلاب آنا یقینی ہے اورساتھ ہی دیگر ترقیاتی منصوبے بھی تیزی سے مکمل ہوسکیں گے۔ سی پیک کے خلاف جئے سندھ متحدہ محاذ نے سازش توکی، چینی انجینئرز پربم سے حملہ کیا مگرپھر بھی سی پیک کونہ رکواسکی بلکہ سندھ بھرمیں کوئی ایک بھی تنظیم سی پیک کے خلاف جسمم کی ہم نوا نہیں ہوئی ہے حتیٰ کہ قوم پرست جماعتوں نے بھی سی پیک کا خیر مقدم کیا اورمطالبہ کیا کہ کیٹی بندرکوبھی سی پیک میں شامل کرکے نئی بندرگاہ تعمیر کی جائے ۔ ماہرین کے خیال میں یہ ایک مثبت تجویز ہے جس سے ملک ترقی کرے گا۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ صرف گوادر ہی نہیں بلکہ اورماڑا، سینی، گڈانی میں بھی بندرگاہ تعمیر کی جائیں ،اس سے ملک میں ترقی کی رفتار بھی بڑھے گی اورکاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ جس سے خوشحالی کا امکان روشن ہوجائے گا۔سندھ کے سات منصوبوں کوجس طرح فوج اوررینجرز کا تحفظ دیاگیاہے، اس سے ثابت ہوتاہے کہ وفاقی حکومت اورفوجی قیادت سی پیک پرانتہائی سنجیدہ ہیں کیونکہ یہی منصوبہ ملک کی ترقی کا ضامن ہے اورملک دشمنوں کے منہ پرطمانچہ ہے۔
وزیر اعلیٰ کی گزشتہ ایک ہفتے میںگورنر خیبر پختونخوا کیساتھ مسلسل تین اہم ملاقاتیں،مولانا فضل الرحمان سے تبادلہ خیال،اپوزیشن کا ممکنہ اتحاد آئینی ترمیم کی راہ میںبڑی رکاوٹ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان یکساں موقف اختیار کرنے کی کوشش ، دونوں جماعتیںکافی حد تک قریب آچکی ہ...
3 جوان زخمی ،سیکیورٹی فورسز کا میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پولیس اور دہشتگردوںمیں فائرنگ کا تبادلہ،متعدد خوارج کے زخمی ہونے کی اطلاعات بنوں کے علاقے میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 15 دہشت گرد مارے گئے، 2 پولی...
دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کا مختلف شہروں میں آپریشن لاہور سے فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد مختار گرفتار،دھماکہ خیز موادبرآمد دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 58 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 13 دہشت گرد گرفتار کر لئے ۔سی ...
جنگ دوبارہ کرنی یا نہیں، اتوار تک فیصلہ کرینگے،دو چیزیں ہوسکتی ہیں اچھی ڈیل یا شدید بمباری صرف ایسا معاہدہ قبول کروں گا جس میں یورینیم افزودگی اور ذخیرے کا معاملہ حل ہو، صدر کی گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کا ففٹی ففٹی چانس ہے، جنگ دوبارہ کرنی یا...
سابق وزیراعظم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا میرے خلاف سازش کی جا رہی ہے جس سے پاکستان کو نقصان ہوگا، عدالت میں پٹیشن دائر کی جا رہی ہے، بانی کو سائفر کیس میں بیرونی سازش کا نشانہ بنایا گیا ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا عمران خان کی رہائی ،موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی، بدامنی،بے یقینی کی ...
ایران امریکا تنازع پرپاکستان کی ثالثی رنگ لانے لگی؟ ایران امریکا معاہدے کا 9 نکاتی مسودہ سامنے آگیا،جنگ بندی، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی، پابندیوں میں نرمی اور یورینیم تنازع پر تجاویز شامل دونوں فریقین فوجی، سویلین یا اقتصادی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کے پابند ہوں گے، ابتدائی م...
سخت سیکیورٹی کے حصار میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرکے مختلف عدالتوں میں پیش عدالت نے تفتیش میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث یہ فیصلہ سنایا،وکیل ملزمہ پنکی منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کو قتل اور منشیات کے مجموعی طور پر 18 مقدمات میں سخت سیکیورٹی کے حصار میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرکے مخ...
امریکا کی جانب سے ایسا کوئی مطالبہ موصول نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان اپنے پانی کے ایک قطرے پر سمجھوتہ نہیں کرے گا،ہفتہ وار بریفنگ پاکستان نے ایران پر ممکنہ حملے کیلئے امریکا کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی خبروں کو دوٹوک انداز میں مسترد کردیا ہے۔اسلام ا...
ایران کا افزودہ یورینیم امریکا کیساتھ کسی بھی امن معاہدے میں سب سے اہم مسئلہ ہے ایران کے پاس موجود 441 کلوگرام یورینیم 60 فیصد تک افزودہ کیا جا چکا ہے،جوئی ہڈ امریکا کے محکمہ خارجہ میں ایرانی امور کے سابق قائم مقام سربراہ جوئی ہڈ نے کہا ہے کہ ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم ا...
کسی شرپسند کو ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کے قیام تک دہشتگردوں کیخلاف جنگ پوری قومی قوت اور بھرپور عزم کیساتھ جاری رہے گی شہداء اور غازی اس قوم کا دائمی فخر ہیں،سید عاصم منیرکاجی ایچ کیو میں فوجی اعزازات کی تقریب سے خطاب،50 اف...
اسپن وام میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن،زیر زمین بنکر، سرنگیں، بارودی جال بچھا رکھا تھا خارجی سرغنہ عمر عرف جان میر عرف ثاقب تور کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ خارجی سمیت پ...
چینی بھائیوں کیلئے اعلیٰ ترین پیمانے کی سیکیورٹی فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے شہبازشریف کا پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ پر پیغام ، مبارکباد پیش وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ سی پیک نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، توانائی کے تحفظ اور صنعتی تعاون ...