وجود

... loading ...

وجود
وجود

سندھ کا سیاسی خلاء

پیر 13 فروری 2017 سندھ کا سیاسی خلاء

صوبہ سندھ اس وقت سیاسی قیادت سے خالی اور وفاق میں نمائندگی سے عاری ہے‘ سندھ کی دونوں بڑی پارلیمانی جماعتوں کی وفاقی حکومت میں کوئی نمائندگی نہیں ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے دونوں قائد آصف علی زرداری اور ان کا بیٹا بلاول بھٹو زرداری ملک سے باہر امریکہ اور دبئی میں مصروف ہیں۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری ڈیڑھ سال طویل غیر ملکی قیام کے بعد دسمبر میں کراچی آئے تھے۔ انہوں نے سندھ کے عوام کو خوش خبری دینے کا اعلان کیا جو ان کی غربت‘ محرومی اور مایوسی مٹانے کا نہیں‘ صرف یہ تھی کہ وہ نوابشاہ سے اور ان کا فرزند ارجمند لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کا ضمنی الیکشن لڑ کر قومی اسمبلی میں پہنچیں گے۔یہاں ان سے غلطی یہ ہوگئی کہ پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو فارغ کرکے ”برخوردار“ مشتاق مہر کو ایڈیشنل چارج دے دیا گیا۔ یہ گویا طاقت کا مظاہرہ تھا جسے اسٹیبلشمنٹ نے قبول نہیں کیا اور اس پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ آصف علی زرداری نے سختی دیکھی تو صاحبزادے سمیت پاکستان چھوڑ گئے۔ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کو بھی دبئی بلاکر شرف ملاقات بخشا‘ ہدایات دیں اور اب دبئی سے ہی پارٹی اور صوبہ چلارہے ہیں۔ دوسری طرف کراچی‘ حیدرآباد اور سندھ کے شہری علاقوں میں مینڈیٹ کی حامل متحدہ قومی موومنٹ چار ٹکڑوں میں تقسیم ہونے کے بعد تحلیل اور تدوین کے عمل سے گزر رہی ہے۔ کراچی کے میئر وسیم اختر کا ایم کیو ایم سے تعلق ہے لیکن وہ اختیارات سے محروم ہیں۔ اصل متحدہ قومی موومنٹ لندن میں ہے جس کے قائد الطاف حسین ہیں۔ وہ بھی اسٹیبلشمنٹ کے سخت دباو کا شکار ہیں ان کی 22اگست 2016ءکو کراچی کلب کے باہر دھرنے کے شرکاءسے تقریر نے اسٹیبلشمنٹ کو مشتعل کیا ہے۔ وہ لندن سے مسلسل ویڈیو‘ آڈیو پیغامات کے ذریعے یہ یقین دلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ محب وطن ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے لیے جنگ لڑی ہے۔ وہ فوج میں شامل تھے 1971ءکی پاک بھارت جنگ کے دوران بلوچستان میں تعینات تھے‘ جہاں دسمبر کی سخت سردی میں خندقیں کھودیں‘ پسنی کے ساحل کی حفاظت کی اور وطن کے دفاع کی جنگ لڑی۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل باجوہ کو مخاطب کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ ان کے معاملے کا جائزہ لیا جائے‘ ان کی پارٹی کو کام کرنے کی اجازت دی جائے اور پابندیاں ہٹا کر گرفتار کارکنان کو رہا کیا جائے‘ لیکن اسٹیبلشمنٹ 22اگست کی تقریر کی تلخی بھلانے کے لیے تیار نہیں ہے، گوکہ اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف‘ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان‘ وزیر دفاع خواجہ آصف‘ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق‘ بلوچستان کے لیڈر محمود خان اچکزئی کے فوج کے بارے میںخیالات زیادہ پرانی بات نہیں ہے‘ پنجاب کے ایک لیڈر غلام مصطفیٰ کھر نے جنرل ضیاءالحق مرحوم کے دور میں جلا وطنی کے دوران کہا تھا کہ وہ جب چاہیں گے بھارتی ٹینکوں پر بیٹھ کر پاکستان آجائیں گے۔ آج یہ سارے سیاستدان اپنے ناموں سے پاکستان میں سیاست کررہے ہیں۔ ملکوں کے دفاع میں میں افواج کا اہم کردار ہوتا ہے۔ جنرل ڈیگال کے دور میں فرانس کے ایک حلقے نے فوج کا جنرل ہونے کے باعث ان کی صدارت پر اعتراض کیا تو انہوں نے یہ تاریخی جملہ کہا تھا کہ” آپ کے ملک میں ہر دم ایک فوج ہوگی، اگر آپ کی نہیں تو دشمن کی ہوگی“۔ لہٰذا بہتر یہ ہے کہ اپنی ہی فوج ہو۔ اسی طرح سیاست‘ داخلی اور خارجہ امور میں بھی اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ایران میں انقلاب کے وقت اگر فوج کا ایک حصہ علامہ آیت اللہ خمینی کی حمایت نہ کرتا تو انقلاب آنا مشکل تھا۔ اس طرح چینی شہنشاہ کا ایک جرنل ماوزے تنگ کا ساتھ نہ دیتا تو چینی انقلاب کو کامیابی کا راستہ نہ ملتا۔ تاریخ ایسی مثالوں سے بھری ہوئی ہے۔ 1876ءمیں انگریز اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے مسٹر ہیوم نے کانگریس پارٹی بنوائی تھی۔ پھر اسی شخص نے 1906ءمیں مسلمانوں کی جماعت آل انڈیا مسلم لیگ کی بنیاد ڈالی جس کا تاسیسی اجلاس ڈھاکا میں نواب سلیم اللہ خان کی زیر صدارت ہوا تھا۔ بعد ازاںجب آزادی کی تحریک چلی تو مولانا عطاءاللہ شاہ بخاری‘ علامہ مشرقی اور مولانا ابو الکلام آزاد اس تحریک کے بڑے نام تھے۔ یہ تینوں رہنما اسلام پر کاربند‘ صوم و صلوٰة کے پابند اور سکہ بند علماءتھے لیکن برصغیر کے مسلمانوں نے کامیابی کا تاج قائد اعظم محمد علی جناح کے سر پر رکھ دیا جن کے داڑھی بھی نہیں تھی۔ اس میں کچھ ہاتھ سلطنت انگلشیہ کے روپ میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کا بھی تھا۔ ان مثالوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو کتنا ہی غیر سیاسی کہا جائے‘ اس کا کسی نہ کسی طرح سے تعلق سیاست سے ضرور ہوتا ہے۔ اس کی ضرورت اس لیے پیش آتی ہے کہ سیاسی پالیسیاں ملک کے استحکام اور سلامتی پر اثر انداز ہوتی ہیں، لہٰذا ان امور کی انجام دہی پر فائز ادارے سیاست یا سیاسی پالیسیوں سے کیونکر دور رہ سکتے ہیں۔ یہ وہ نکتہ ہے جس پر سیاستدانوں میڈیا اور پالیسی سازوں کو ضرور غور کرنا چاہیے۔ اس سے انتشار اور لڑائی کی کیفیت سے نجات ملے گی اور ملکی استحکام و ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس وقت اسٹیبلشمنٹ کا سارا دباو حکومت‘ بعض سیاسی جماعتوں اور ایک میڈیا گروپ پر نظر آتا ہے۔ ایک عجیب سی کشمکش اور کھنچاوکی کیفیت نمایاں ہے۔ اعدادو شمار کے غیر ملکی اور غیر سرکاری اداروں کی موج ہورہی ہے جنہیں بھاری رقومات اور فیس دے کر من پسند تجزیے اور اشاریے حاصل کیے جارہے ہیں لیکن عوام کی حالت پتلی ہورہی ہے۔ سندھ کے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے۔ ان سے کہا جارہا ہے کہ پنجاب تو خوب ترقی کر رہا ہے‘ سارا فنڈ پنجاب پر خرچ ہورہا ہے لیکن سندھ تباہ ہورہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سندھ میں مجموعی طور پر 20سال پیپلز پارٹی کی حکومت رہی ہے۔ اب بھی گزشتہ 8سال سے پی پی پی بر سر اقتدار ہے۔ پھر کیا وجہ ہے کہ سندھ نے ترقی نہیں کی۔ ذوالفقار علی بھٹو‘ بے نظیر بھٹو‘ آصف علی زرداری‘ غلام مصطفیٰ خان جتوئی‘ محمد خان جونیجو سب سندھی صدر اور وزرائے اعظم تھے۔ صوبے میں ہمیشہ اندرون سندھ سے سندھی وزیر اعلیٰ برسر اقتدار رہا ہے۔ پھر سندھ کے قصبے‘ دیہات اور شہر کیوں کھنڈر اور کچرے کے ڈھیر بنے ہوئے ہیں‘ بدترین بد انتظامی‘ کرپشن‘ لوٹ مار اور جرائم کی بہتات کیوں ہے؟ جہالت اور ناخواندگی کی شرح کیوں بلند ہے؟ ان خرابیوں اور تباہی و بربادی کا ذمہ دار پنجاب یا اسٹیبلشمنٹ کو کیوں قرار دیا جائے۔ کراچی اور حیدرآباد پر راج کرنے والی ایم کیو ایم انتشار کا شکار کیوں ہے؟ 1985ءمیں سر سید گرلز کالج کی طالبہ بشریٰ زیدی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوئی تو پورے کراچی میں احتجاجی تحریک چل پڑی تھی جس نے ایم کیو ایم کو طاقت اور توانائی فراہم کی۔ آج 6طالبات ٹریفک حادثہ کا شکار ہوئیں تو کوئی تحریک نہیں ہے۔ چینی انقلاب کے عظیم قائد ماو¿زے تنگ نے اپنی ایک کتاب میں تنقید اور خود تنقیدی کے عمل کو پارٹی اور تحریکوں کی جان قرار دیا تھا۔ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو یہ نکتہ ضرور مد نظر رکھنا چاہیے۔ سیاست ہویا صحافت‘ تجارت ہویا صنعت وزراعت‘ کبھی کوئی خلاءدائمی نہیں رہتا۔ بقول شاعر
ہم روحِ سفر ہیں‘ ہمیں ناموں سے نہ پہچان
کل اور کسی نام سے آجائیں گے ہم لوگ
ذوالفقار علی بھٹو نے صدر ایوب خان کی پشت پناہی اور ہدایت پر کنونشن مسلم لیگ بنائی‘ اس کے سیکریٹری جنرل رہے۔ پھر پاکستان پیپلز پارٹی بنائی جو ساری جماعتوں پر بازی لے گئی اور کنونشن مسلم لیگ تاریخ کے صفحات پر باقی رہ گئی۔ خالی برتن بھی ہوا سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔ ایک پارٹی جاتی ہے تو دوسری آکر اس خلاءکو بھر دیتی ہے۔ کئی جماعتیں کراچی حیدرآباد کا سیاسی خلاءبھرنے کی کوشش کررہی ہیں‘ ان میں تحریک انصاف‘ پیپلز پارٹی‘ پاک سرزمین پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سر فہرست ہیں۔ پی ایس پی حیدرآباد اور کراچی میں بڑے جلسے کرکے اپنے وجود کا پتہ دے چکی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان حیدرآباد کے پکا قلعہ گراو¿نڈ میں جلسہ¿ عام کی تیاری کررہی ہے ۔ دنیا بھر کے انقلاب اسٹیبلشمنٹ کے ایک حصے یا مجموعی حمایت سے ہی پایہ¿ تکمیل کو پہنچے ہیں۔ اقتدار سے محرومی کے بعد نامور سپہ سالار نپولین کو قلعہ میں قید کردیا گیا تھا۔ جہاں سے وہ فرار ہوا اور فوجیوں کی مدد سے ہی دوبارہ اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کا ٹکراو¿ ہمیشہ منفی نتائج مرتب کرتا ہے۔ تصادم کی صورت میں خون خرابہ ہوتا ہے اور بنگلہ دیش بنتا ہے جس کے پاکستان میں دور دور تک آثار نہیں ہیں۔ یہاں”پاکستان پرست“ سب سے بڑا صوبہ پنجاب ہے جس کی آبادی دیگر تینوں صوبوں کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


محکمہ تعلیم کا افسر 6عہدوں پر براجمان سپریم کورٹ کے احکامات اُڑن چھو الیاس احمد - بدھ 13 ستمبر 2017

حکمرانوں کی بھی عجیب نفسیات ہوتی ہے راضی ہوتے ہیں تو تمام حدود پھلانگ دیتے ہیں اور اگر ناراض ہوتے ہیں رَتی برابر بھی فائدہ نہیں دیتے۔ 2007ء سے لے کر اب تک سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں دو سو سے زائد مقدمات ایسے چلے جو صرف سرکاری افسران کے تھے جن کو آئوٹ آف ٹرن پروموشن دیا گ...

محکمہ تعلیم کا افسر 6عہدوں پر براجمان سپریم کورٹ کے احکامات اُڑن چھو

سندھ میں تعلیم کا بیڑا غرق ۔ دس ہزار اساتذہ غیر حاضر الیاس احمد - منگل 05 ستمبر 2017

کسی بھی قوم کی ترقی صرف تعلیم کے ذریعہ ہی ممکن ہوتی ہے لیکن سندھ میں تعلیم کا بیڑا ہی غرق ہوگیا ہے۔ اس سے بڑھ کر صوبہ کی اور کیا بدقسمتی ہوگی کہ تعلیم کے اکثر وزراء ایسے بھی رہے جو گریجویٹ بھی نہیں تھے یا پھر ان کی گریجویشن تھرڈ ڈویژن کی تھی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ حکمرانوں کو صوبے ...

سندھ میں تعلیم کا بیڑا غرق ۔ دس ہزار اساتذہ غیر حاضر

سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج, نیب زدہ افسر کو گریڈ 21 مل گیا۔ احمد جنید میمن کی چاندی ہوگئی الیاس احمد - اتوار 27 اگست 2017

اگر ملک کی تاریخ میں کرپشن بے قاعدگیوں اور قانون کی دھجیاں اڑانے کی بات کی جائے تو یقیناحکومت سندھ اس معاملے میں صدی کا سب سے بڑا انعام حاصل کرے گی ۔ یہاں ایسی اندھیر نگری مچی ہے کہ جس کی مثالیں تاریخ میں نہیں ملتیں ۔ سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں سینکڑوں ایسے مقدمات چل رہے ہ...

سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج, نیب زدہ افسر کو گریڈ 21 مل گیا۔ احمد جنید میمن کی چاندی ہوگئی

سیاسی رشوت ،سندھ میں 5 اضلاع اور 3 نئے ڈویژن بنانے کی تیاریاں ! الیاس احمد - اتوار 20 اگست 2017

سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے جب کشمور، قمبر، شہداد کوٹ، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، مٹیاری اور عمر کوٹ کو ضلع کا درجہ دیا تو پیپلز پارٹی نے آسمان سر پر اٹھا لیاتھا اور طرح طرح کی باتیں کیں جس کو سن کر ہنسی آجاتی تھی ۔ تب پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ...

سیاسی رشوت ،سندھ میں 5 اضلاع اور 3 نئے ڈویژن بنانے کی تیاریاں !

پیرپگارا نے 6 سال بعد کنگری ہاؤس بسا لیا، پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری کا انتخاب، نئے اتحاد کا آغاز الیاس احمد - جمعه 18 اگست 2017

راشدی خاندان کے دو بھائیوں میں کچھ ایسی تقسیم ہوئی کہ ایک بھائی محمد راشد کو پگڑی (پگ) ملی تو وہ پگارا کہلائے اور دوسرے بھائی کو پرچم (جھنڈا) ملا تو وہ پیر جھنڈے والا کہلائے۔ پیر علی محمد راشدی اور پیر حسام الدین راشدی کا تعلق پیر آصف جھنڈو سے تھا۔ پیر پگارا کی گدی نشینوں میں صب...

پیرپگارا نے 6 سال بعد کنگری ہاؤس بسا لیا، پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری کا انتخاب، نئے اتحاد کا آغاز

قصہ 62 ٹریکٹرز کو روکنے کا ‘انور مجید کی طاقت سندھ ہائی کورٹ کے سامنے ختم ہوگئی ؟ الیاس احمد - بدھ 09 اگست 2017

سندھ میں انور مجید کے بارے میں پہلی مرتبہ عوام اور میڈیا کو اس وقت پتہ چلا جب ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے دھواں دار پریس کانفرنس کی سیریز کی تھی۔ انور مجید کون ہے؟ اس بارے میں عوام اور میڈیا تاحال تفصیلی طور پر نہیں جان سکے ہیں ۔ صرف عمومی طور پر یہ خبریں آئی ہیں کہ انور مجید ایک کشمی...

قصہ 62 ٹریکٹرز کو روکنے کا ‘انور مجید کی طاقت سندھ ہائی کورٹ کے سامنے ختم ہوگئی ؟

نیب سندھ حکومت کے لیے درردِ سر کیوں؟ الیاس احمد - جمعرات 13 جولائی 2017

دس سے زائد وزراء اور 50 سے زائد سرکاری افسران پر کھربوں روپے کی لوٹ مار کے مقدمات احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں شرجیل میمن ایک اسٹیٹ ایجنٹ تھے وہ مخدوم امین فہیم اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے ذریعہ آصف زرداری اور فریال تالپر تک پہنچے قیام پاکستان سے لے کر آج تک سندھ میں جتنی بھ...

نیب سندھ حکومت کے لیے درردِ سر کیوں؟

محکمہ آبپاشی کا بیڑہ غرق!! الیاس احمد - اتوار 02 جولائی 2017

محکمہ آبپاشی اس لحاظ سے اہمیت کا حامل رہا ہے کیونکہ وہ دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ چھوٹی بڑی نہروں کو مضبوط بنانے اور سیلاب سے قبل بچائو کے لیے اقدامات کرتا ہے مگر محکمہ آبپاشی ہمیشہ اپنے مینڈیٹ سے انحراف کے باعث تنقید کا نشانا بنتا رہا ہے۔ سیلاب اور سپرسیلاب آتے ہیں تو بڑی تباہی...

محکمہ آبپاشی کا بیڑہ غرق!!

تعلیم نگری مافیاراج سندھ ایجوکیشن ریفارم پروگرام کے نام پر لوٹ ما ر الیاس احمد - هفته 01 جولائی 2017

تعلیم انسان میں شعور پیدا کر تی ہے مگر پیارے پاکستان میں اس کا اُلٹا ہی اثر ہوا ہے یہاں جو جتنا زیادہ تعلیم یافتہ ہوتا ہے جتنا بڑا عہدہ ہوتا ہے وہ اتنا ہی کرپٹ اور جاہل بن جاتا ہے۔ پاکستان میں پہلے تو کرپشن تھی لیکن فوجی آمر پرویز مشرف نے کرپشن کو جائز قرار دیا کہ 10 کروڑ روپے ک...

تعلیم نگری مافیاراج سندھ ایجوکیشن ریفارم پروگرام کے نام پر لوٹ ما ر

پولیس کے بعد رینجرز نے بھی حکومت سندھ سے منہ پھیر لیا الیاس احمد - اتوار 09 اپریل 2017

[caption id="attachment_44043" align="aligncenter" width="784"] ڈی جی رینجرز کی آئی جی سے ملاقات صوبائی حکومت کیلیے کھلا پیغام تھا ،اسکے بعد اب مدت میں توسیع کے لیے صوبے کے بجائے وفاق کومکتوب لکھنے کے طریقہ کار پرحکام میں کھلبلی . کرپٹ مجرموں کی رہائی پر رینجرز نالاں ،صوبائی حکم...

پولیس کے بعد رینجرز نے بھی حکومت سندھ سے منہ پھیر لیا

سندھ و بلوچستان پولیس نے سرجوڑ لیے وجود - بدھ 01 مارچ 2017

سندھ میں جب بھی دہشت گردی ہوئی تو اس کو شہری علاقوں خصوصاً کراچی اور حیدرآباد تک محدود رکھا گیا۔ لیکن پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران جیکب آباد‘ شکارپور ‘خان پور اور اب سیہون کو ملا کر پانچ واقعات ہوچکے ہیں جن میں 200 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پہلے ڈاکٹر ابراہیم جتوئی کے قافلے...

سندھ و بلوچستان پولیس نے سرجوڑ لیے

شفیع برفت کی سیاست کا جنازہ نکلنے لگا وجود - منگل 28 فروری 2017

سندھ کی سیاست میں قوم پرستی کا بھی ایک اپنا کردار رہا ہے۔ یہاں جی ایم سید نے قوم پرستی کی بنیاد ڈالی۔ مرحومہ حمیدہ کھوڑو، جلال محمودشاہ،رسول بخش پلیجو، ڈاکٹر قادر مگسی، ایاز لطیف پلیجو جیسے کئی ایسے نام ہیں جو پاکستان کے آئین کے دائرہ کا رمیں رہ کر پاکستان کی سیاست کرنے کے خواہشم...

شفیع برفت کی سیاست کا جنازہ نکلنے لگا

مضامین
اک واری فیر وجود اتوار 05 مئی 2024
اک واری فیر

جناح کا مقدمہ ( قسط نمبر 5) وجود اتوار 05 مئی 2024
جناح کا مقدمہ ( قسط نمبر 5)

سہ فریقی مذاکرات اوردہشت گردی وجود اتوار 05 مئی 2024
سہ فریقی مذاکرات اوردہشت گردی

دوسروں کی مدد کریں اللہ آپ کی مدد کرے گا ! وجود هفته 04 مئی 2024
دوسروں کی مدد کریں اللہ آپ کی مدد کرے گا !

آزادی صحافت کا عالمی دن اورپہلا شہید صحافی وجود هفته 04 مئی 2024
آزادی صحافت کا عالمی دن اورپہلا شہید صحافی

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر