... loading ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی محفل میں جائیں اور کوئی تنازع کھڑا نہ کریں ایسا ممکن نہیں، چاہے کوئی ریلی ہو، ٹیلی فون کال ہو، حلف برداری کی تقریب ہو یا پھر عوام سے خطاب، ٹرمپ نے جو بھی کہا اور کیا وہ متنازع بن گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تو سالانہ سرکاری دعائیہ تقریب کو بھی نہیں بخشا اور وہاں بھی اپنے بیانات سے شرکا کو حیران کردیا۔
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور تنازعات کا چولی دامن کا ساتھ ہے، انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے جو کہا اور جو بھی کیا وہ سب متنازع ہوا ، اور اب صدر بننے کے بعد بھی تنازعات نے ان کا پیچھا نہیں چھوڑا۔صدربننے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے پہلا تنازع یہ پیدا ہواتھا کہ ان کی تقریب حلف برداری میں کتنے لوگ تھے؟ کیا لوگوں کی تعداد بارک اوباما کی تقریب حلف برداری سے زیادہ تھی یا پھر کم؟انٹرنیٹ پر 20 جنوری کے بعد سے جو تصاویر گردش کررہی تھیں ان میں ایک جانب بارک اوباما کی 2009 کی تقریب حلف برداری میں شریک افراد کی تعداد اور 2017 میں ڈونلڈ ترمپ کی تقریب حلف برداری کے شرکا کی تعداد کا موازنہ کیا جارہا تھا۔ان تصاویر میں یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں لوگوں کی تعداد اوباما کی تقریب سے بہت ہی زیادہ کم تھی اور پارک میں جگہ خالی دکھائی گئی ہے تاہم اس تصویر کے حقیقی ہونے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔یہ تنازع اتنا زیادہ بڑھ گیا کہ وائٹ ہائوس کو بھی اس حوالے سے غیر معمولی بیان جاری کرنا پڑا۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھاکہ میڈیا ان تصاویر کو شائع کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کررہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں لوگوں کی تعداد کم تھی۔وائٹ ہائوس کے ترجمان سین اسپائسر نے ان تصاویر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں تاریخ میں سب سے زیادہ لوگ شریک ہوئے، لوگ بذات خود بھی شریک ہوئے اور دنیا بھر میں لوگوں نے اسے ٹی وی پر بھی دیکھا۔بیان میں مزید کہا گیا تھاکہ ‘تقریب حلف برداری کے حوالے سے جوش و ولولے کو کم کرنے کی کوششیں شرمناک اور غلط ہیں۔واضح رہے کہ واشنگٹن کی شہری انتظامیہ نے اندازہ لگایا تھا کہ 2009 میں اوباما کی تقریب حلف برداری میں 18 لاکھ افراد شریک ہوئے تھے جو کہ نیشنل مال میں تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع تھا۔تاہم اسپائسر کا کہنا ہے کہ جب ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف لیا اس وقت 7 لاکھ 20 ہزار افراد کی گنجائش والا مال مکمل طور پر بھر چکا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیشنل پارک سروس نے کوئی سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے اور کسی کے پاس بھی حتمی اعداد نہیں۔
واشنگٹن کے میٹرو سب وے سسٹم کا کہنا ہے کہ جمعہ 20 جنوری جس دن ٹرمپ کو حلف اٹھانا تھا، صبح 11 بجے تک ایک لاکھ 93 ہزار افراد سسٹم میں داخل ہوئے جبکہ 2009 میں اوباما کی تقریب حلف برداری کے موقع پر یہ تعداد 5 لاکھ 13 ہزار تھی۔سین اسپائسر نے کہا کہ ‘میڈیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کو جوابدہ بنانے کی ذمہ داری پر کافی بحث ہورہی ہے اور میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ دو طرفہ عمل ہوگا، ہم پریس کو بھی جوابدہ بنائیں گے۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میںدعویٰ کیا کہ ‘میری تقریب حلف برداری 3 کروڑ 10 لاکھ لوگوں نے دیکھی جو کہ 4 برس پہلے کے مقابلے میں ایک کروڑ 10 لاکھ زیادہ ہے۔ٹرمپ نے اپنے خلاف ہونے والے خواتین کے مظاہروں کے حوالے سے بھی ٹوئیٹ کیا اور لکھا کہ ‘پر امن احتجاج ہماری جمہوریت کی علامت ہے، چاہے میں اس سے متفق نہ بھی ہوں لیکن میں لوگوں کے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے حق کو تسلیم کرتا ہوں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں منعقد ہونے والی سالانہ دعائیہ تقریب میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا تنازع کھڑا کردیا ہے، سی این این کے مطابق واشنگٹن میں منعقد ہونے والی سالانہ دعائیہ تقریب کا آغاز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف ہالی ووڈ اداکار اور کیلی فورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شیوارزنیگر کے ٹی وی شو کی ریٹنگز کے لیے دعا کرواکر کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جب یہ کہا کہ ‘میں صرف ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے دعا کرنا چاہتا ہوں، اگر ہم کرسکیں تو ان ( کیلی فورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شیوارزنیگر) کی ریٹنگز کے لیے بھی دعا کریںتو وہاں موجود مذہبی و سیاسی شخصیات ہکا بکا رہ گئے۔واضح رہے کہ آرنلڈ امریکی ریئلٹی ٹی وی شو ‘دی اپرینٹس کی دیگر افراد کے ہمراہ میزبانی کرتے ہیں جبکہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ اس کی میزبانی کیا کرتے تھے تاہم 2015 میں سیاست میں آنے کی وجہ سے ٹرمپ اس سے علیحدہ ہوگئے تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘ہم جانتے ہیں کہ سب کچھ کیسے تبدیل ہو، ریٹنگز بہت نیچے آگئی ہیں اور یہ تباہ کن ہوگیا ہے۔ دوسری جانب ہالی ووڈ اسٹار آرنلڈ نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹوئیٹر پر کرارا جواب دیا اور وڈیو اپ لوڈ کردی۔
وڈیو میں آرنلڈ نے کہا کہ ‘ ٹرمپ! میرے پاس ایک کمال کا آئیڈیا ہے، کیوں نہ ہم اپنا کام ایک دوسرے سے تبدیل کردیں، کیوں کہ آپ ریٹنگز لانے میں ماہر ہیں لہٰذا آپ ٹی وی سنبھال لیں اور میں آپ کا کام سنبھال لیتا ہوں، اس طرح امریکی عوام بھی سکون سے سو سکیں گے۔واضح رہے کہ امریکہ میں سالانہ دعائیہ تقریب صبح کے ناشتے پر فروری کے پہلے ہفتے میں منعقد کی جاتی ہے جس سے امریکی صدر خطاب کرتے ہیں اور اس تقریب میں 70 ممالک کے مذہبی عمائدین اور قانون دان شریک ہوتے ہیں اور یہ تقریب 1953 سے منعقد کی جارہی ہے۔اس سنجیدہ نوعیت کی تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر سنجیدہ بیانات کی توقع کوئی نہیں کررہا تھا۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...