... loading ...
چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کے ای ایم آئی نمبر تبدیل کرکے ان موبائل فونز کو قابل استعمال بنانے والے گروہ کے دو ملزمان کو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آٹھ موبائل فونز اور سات ان لاکنگ ڈیوائس برآمد کر لی ہیں، ملزمان اب تک سینکڑوں چوری اور چھینے گئے موبائل فونز ان لاک کرکے فروخت کر چکے ہیں، سٹیزنز پولیس لائزن کمیٹی(سی پی ایل سی)اور پولیس نے صدر کے علاقے میں موجود موبائل مارکیٹ میں چھاپہ مارکر چوری کیے گئے یا چھینے گئے موبائل فونز کے کوڈ کھولنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ موبائل فونز کے کوڈ کھولنی والی ڈیوائسز بھی برآمد کرلیں۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس ایس پی) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یومحمد فاروق اعوان نے اس حوالے سے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر صدر کے عبداللہ ہارون روڈ پر واقع موبائل مارکیٹ میں چھاپہ مارکر 2ایسے افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جو چوری کیے گئے یا چھینے گئے موبائل فونز کے سیکیورٹی کوڈ کھولتے تھے۔پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد سے موبائل فونز کے کوڈ کھولنے والے آلات اور ڈیوائسز سمیت موبائل فونز بھی برآمد کرلیے گئے۔ایس ایس پی فاروق اعوان نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے ایک دکاندار کا نام محمد وقاص ہے، جسے کینن کمیونیکیشن ال ہارون مارکیٹ جب کہ دوسرے دکاندار دانش کو قواسوا کمیونیکیشن کوئنز کوڈ مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا۔فاروق اعوان کے مطابق دکانداروں کے مبینہطور پر اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ روابط تھے اور وہ چھینے گئے موبائل فونز مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے، دکاندار جرائم پیشہ افراد کے سہولت کار تھے، اس لیے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ(اے ٹی اے)کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پولیس نے حال ہی میں سی پی ایل سی کے ساتھ اینٹی موبائل اسنیچنگ سیل قائم کیا تھا، جس کے بعد موبائل مارکیٹ میں چھاپہ ماراگیا۔دوسری جانب ایڈیشل انسپکٹر جنرل پولیس (اے آئی جی پی)ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے کارروائی کو اسٹریٹ کرائمز پر کنٹرول کے لیے اچھی پیش رفت قرار دیا۔دوسری جانب سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب نے کہا کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف اٹھایا گیا یہ پہلا قدم ان دکانداروں کے لیے بھی پیغام تھا جو چوری کیے گئے یا چھینے گئے موبائل فونز کی غیرقانونی فروخت میں ملوث ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں سید مراد علی شاہ نے صوبائی دارالحکومت میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو مجرموں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ایرانی تیل کی پاکستان میں اسمگلنگ پر سیکیورٹی ادارے کی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے ۔پاکستان میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے بارے میں رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں سالانہ 2 ارب 80 کروڑ لیٹر ایرانی تیل اسمگل کیا جاتا ہے اور اسمگلنگ سے قومی خزانے کو سالان...
سندھ کابینہ نے رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 180 دن کے اضافے کی منظوری دے دی۔ترجمان حکومت سندھ نے بتایا کہ رینجرز کی کراچی میں تعیناتی 13 جون 2024 سے 9 دسمبر 2024 تک ہے ، جس دوران رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت اختیارات حاصل رہیں گے ۔کابینہ نے گزشتہ کابینہ ا...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انتخابات میں کامیابی کے لیے بھارتی مسلمانوں اور پاکستان کو دھمکی دے رہے ہیں ۔ دی وائر کے مطابق بی جے پی نے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کے ذریعے مودی کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں مودی کہتے ہیں کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو وہ ہندؤں کی جائیداد اور دولت م...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کسی بھی صورت غزہ میں جنگ بندی تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا معاہدہ تسلیم نہیں جس میں جنگ کا خاتمہ شامل ہو۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حماس نے جنگ ...
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شرقی نے بتایا کہ جے یو آئی کو ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر بڑے عوامی اجت...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی اور کوئی بات چیت کسی سے چھپ کر نہیں ہوگی،بانی پی ٹی آئی نے نہ کبھی ڈیل کی ہے اور نہ ڈیل کے حق میں ہیں، یہ نہ سوچیں کہ وہ کرسی کیلئے ڈیل کریں گے ۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گن...
فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ دنیا بھر کی جامعات میں پھیلنے لگا۔امریکا، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا کی جامعات کے بعد یونان اور لبنان کی جامعات میں بھی طلبہ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔امریکی جامعات میں احتجاج کا سلسلہ تیرہویں روز بھی...
غزہ میں مظالم کے خلاف اسرائیل کی مبینہ حمایت کرنے والی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی مہم میں شدت آتی جا رہی ہے ۔ معروف امریکی فوڈ چین کے ایف سی نے ملائیشیا میں اپنے 100 سے زائد ریستوران عارضی طور پر بند کرنیکا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں امریکی فوڈ چین کی فرنچائز کم...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو طنز کا نشانہ بنایا ہے ۔لاہور میں فلسطین کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ یہاں بلاوجہ شہباز شریف کی شکایت کی گئی اس بیچارے کی حکومت ہی...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کا ملک سے خاتمہ ہونے والا ہے ، ہم سب مل کر پاکستان کو انشااللہ اس کا جائز مقام دلوائیں گے اور جلد پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کر لے گا۔لاہور میں عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنی ذاتی رہائش گاہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ ا...
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کے رہنما راجوری اور پونچھ میں مسلمانوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ یا تو سنگھ پریوار کے حمایت یافتہ امیدوار کو ووٹ دیں یا1947 جیسی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 1947میں جموں خطے میں ہن...
پی ٹی آئی نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے ، جے یو آئی ف کے سربراہ کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی ک...