... loading ...
چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کے ای ایم آئی نمبر تبدیل کرکے ان موبائل فونز کو قابل استعمال بنانے والے گروہ کے دو ملزمان کو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آٹھ موبائل فونز اور سات ان لاکنگ ڈیوائس برآمد کر لی ہیں، ملزمان اب تک سینکڑوں چوری اور چھینے گئے موبائل فونز ان لاک کرکے فروخت کر چکے ہیں، سٹیزنز پولیس لائزن کمیٹی(سی پی ایل سی)اور پولیس نے صدر کے علاقے میں موجود موبائل مارکیٹ میں چھاپہ مارکر چوری کیے گئے یا چھینے گئے موبائل فونز کے کوڈ کھولنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ موبائل فونز کے کوڈ کھولنی والی
ڈیوائسز بھی برآمد کرلیں۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس ایس پی) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یومحمد فاروق اعوان نے اس حوالے سے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر صدر کے عبداللہ ہارون روڈ پر واقع موبائل مارکیٹ میں چھاپہ مارکر 2ایسے افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جو چوری کیے گئے یا چھینے گئے موبائل فونز کے سیکیورٹی کوڈ کھولتے تھے۔پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد سے موبائل فونز کے کوڈ کھولنے والے آلات اور ڈیوائسز سمیت موبائل فونز بھی برآمد کرلیے گئے۔ایس ایس پی فاروق اعوان نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے ایک دکاندار کا نام محمد وقاص ہے، جسے کینن کمیونیکیشن ال ہارون مارکیٹ جب کہ دوسرے دکاندار دانش کو قواسوا کمیونیکیشن کوئنز کوڈ مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا۔فاروق اعوان کے مطابق دکانداروں کے مبینہطور پر اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ روابط تھے اور وہ چھینے گئے موبائل فونز مارکیٹ میں فروخ
ت کرتے تھے، دکاندار جرائم پیشہ افراد کے سہولت کار تھے، اس لیے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ(اے ٹی اے)کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پولیس نے حال ہی میں سی پی ایل سی کے ساتھ اینٹی موبائل اسنیچنگ سیل قائم کیا تھا، جس کے بعد موبائل مارکیٹ میں چھاپہ ماراگیا۔دوسری جانب ایڈیشل انسپکٹر جنرل پولیس (اے آئی جی پی)ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے کارروائی کو اسٹریٹ کرائمز پر کنٹرول کے لیے اچھی پیش رفت قرار دیا۔دوسری جانب سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب نے کہا کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف اٹھایا گیا یہ پہلا قدم ان دکانداروں کے لیے بھی پیغام تھا جو چوری کیے گئے یا چھینے گئے موبائل فونز کی غیرقانونی فروخت میں ملوث ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں سید مراد
علی شاہ نے صوبائی دارالحکومت میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو مجرموں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کرنے کی ہدایت کی تھی۔
8ویں ترمیم کے مستقبل پر بحث شدت اختیار کر گئی، بعض حکومتی حلقوں میں ترمیم کے اہم حصوں کو ختم یا محدود کرنے پر غور ،فیصلے دوبارہ وفاقی بیوروکریسی کے ہاتھ میں جانے کے امکانات چیف سیکرٹری اور وفاقی افسران کا اثر و رسوخ بڑھے گا،18ویں ترمیم پرسیاسی جماعتوں میں اختلاف ، کئی صوبائی رہن...
خلیجی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں بلکہ ایران کی جنگی صلاحیتوں کو لگام دی جائے جس کے جواب میں ایرانی صدر کا سوشل میڈیا پربیان سامنے آگیا اگر آپ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ میں دشمنوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں،جارحیت پر ...
پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے،موسمیاتی فنڈ سے مزید 21 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان اسٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول کیلئے سخت پالیسی جاری رکھے گا،عالمی مالیاتی ادارہ کا اعلامیہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے 1 ارب ڈالر اور ...
کویت کی الشویخ بندرگاہ پر3بحری جہاز سمندر میں ڈوب گئے جبکہ دیگر 3میں آگ بھڑک اٹھی تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتیں نشانہ ،میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی جبکہ کویت میں 6امریکی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کرد...
اپنی ہی سمری خود مسترد کرکے وزیر اعظم نے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی،امیر جماعت وزیراعظم پروٹوکول کی 36گاڑیوںمیںایک تعزیت اور شادی کی مبارکباد دینے کراچی آئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پیٹرول پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ادارہ نور حق میں پ...
بزدل امریکی اور صہیونی افواج میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں ، دہشتگردفورسز نے ایرانیوں کونشانہ بنایا،جہاں ملیں انہیں ختم کردو ، پاسداران انقلاب کی عوام کو دور رہنے کی ہدایت اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ...
سفیر اور عملہ محفوظ،سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی تاہم تمام سفارت...
موٹر سائیکلصارفین کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ذرائع وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے پیٹرول سبسڈی پلان پر عملی کام شروع کر دیا۔موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر ک...
اسرائیل کی جانب سے لبنان کے تقریباً 14 فیصد علاقے کو خالی کرنے کی دھمکیاں جارحیت کا شکار معصوم بچپن، ایک ماہ کے دوران 121 بچے جاں بحق، یونیسف کی رپورٹ اقوامِ متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے (UNICEF) نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی جارحیت کے نتیجے میں بچوں پر ہونے والے...
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...