... loading ...
کلفٹن کے علاقے میں گزشتہ ہفتے کی شب ڈانس پارٹی کے دوران گھر کے باہر ہونے والی فائرنگ سے زم زمہ کے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیااس کے باوجود فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف نہ تو کارروائی ہوئی اور نہ ہی تفتیش،فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے تھے، کلفٹن کے علاقے زم زمہ اسٹریٹ پر واقعہ ایک گھر کے باہرگذشتہ ہفتے کی شب ساڑھے تین بجے کے قریب شدید ہوائی فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا،تاہم اطلاع ملنے کے باوجود بھی علاقہ پولیس نے ایکشن نہیں لیا،کیونکہ مذکورہ افراد کا تعلق ایس ایس یو پولیس سے تھا،اور مذکورہ اہلکاروں نے جھگڑاہونے پر فائرنگ کی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ جس مقام پر فائرنگ ہوئی اس کے قریبی گھر میں ایک ڈانس پارٹی چل رہی تھی اور مذکورہ افراد ڈانس پارٹی میں اپنے افسران کے ہمراہ آئے ہوئے تھے،دوسری جانب ایس ایس پی ساؤتھ ثاقب اسماعیل میمن نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مذکورہ گھر جہاں فائرنگ ہوئی وہ گھر طارق اقبال چشتی نامی شخص کا ہے کہ جبکہ ویڈیو میں جو گاڑی نظر آرہی ہے وہ گاڑی خاور سعید خان نامی شخص کی ہے،علاوہ ازیں ایس ایچ او کلفٹن فیصل خان نے رابطہ کرنے پر واقعے کی تصدیق تو کی مگر وہ بھی علاقے میں ہونے والی فائرنگ سے بے خبر رہے اور تھانیدار تو اتوار کی شب تک مذکورہ گھر کو ہی تلاش نہیں کر پائے تھے ،فائرنگ کرنے والوں کے حوالے سے تفتیش کرنا تو ایک طرف مذکورہ افراد کے خلاف کوئی کارروائی بھی عمل میں نہیں لائی جا سکی،تاہم میڈیا پر مذکورہ ویڈیو نشر ہونے پر آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا، ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز فور میں مبینہ فائرنگ کے واقعہ پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساو تھ سے تمام تر پولیس اقدامات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔ڈیفنس فیز سکس میں واقع گھر میں پارٹی کے دوران دوگروپوں میں جھگڑا ہوا جھگڑے کے دوران نوجوانوں نے جدید اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کی ، واقع کی ویڈیو میں نوجوان شدید فائرنگ کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ واقع کی فوٹیج میں ترجمان اسپیشل سیکورٹی یونٹ مختار میمن بھی نظر آرہے ہیں ۔مختار میمن کا کہنا ہے ان کا جھگڑے سے کوئی تعلق نہیں وہ وہاں سے گزرہے تھے جھگڑا دیکھ کر رکے اور جھگڑنے والوں کو چھڑایا۔سندھ پولیس اپنے لاڈلے ترین یونٹ کے افسر کے سامنے بے بس، رقص و سرور کی محفل کے بعد جھگڑا اور ہوائی فائرنگ کے معاملے کے مزید حقائق منظر عام پر آگئے۔ جھگڑے سے پہلے پارٹی میں پولیس افسر اور سرکاری شخصیات گلچھرے اڑاتے رہے۔سندھ سرکار کی لاڈلی فورس ایس ایس یو کے کارناموں سے کون واقف نہیں ہے۔ تازہ ترین کارنامہ تب منظر عام پر آیا جب کراچی کے حساس ترین علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور یہاں سپیشل سیکیورٹی یونٹ کا بااثر ترجمان مختیار میمن عرف راجہ میمن واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ جب پولیس حکام پورے شہر میں منشیات کے خلاف کریک ڈان کے دعوے کر رہے ہیں، تب اسی پوش علاقے کے بنگلے میں پولیس کے رکھوالے پارٹی کر رہے تھے۔ شراب اور شباب کے ساتھ منشیات کا استعمال تو ویسے ہی ایسی پارٹیوں میں عام ہے۔ خبر پر آئی جی سندھ نے نوٹس لے کر رپورٹ تو طلب کر لی اور کلفٹن پولیس نے علی اعوان نامی شخص کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیاتاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،واضع رہے کہ اس سے قبل بھی شہر کے پوش علاقوں ڈیفنس،کلفٹن،گذری اور درخشاں کے مختلف علاقو میں ڈانس پارٹیاں منعقد ہوتی رہی ہیں اور اس ضمن میں متعدد واقعات رپورٹ بھی ہوئے ہیں ،تاہم یہ ڈانس پارٹیاں بغیر کسی روک ٹوک کے جاری ہیں،اس ضمن میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ڈانس پارٹیوں میں کپل کی انٹری ہوتی ہے اور امیرعیاش نوجوان درخشاں اورکلفٹن ڈیفنس میں پولیس سرپرستی میں چلنے والے فحاشی کے اڈوں سے لڑکیاں لے کر اس ڈانس پارٹیوں میں شرکت کرتے ہیں۔بعض اوقات ان ڈانس پارٹیوں کو آرگنائز کرنے والے ہی لڑکیوں کا ارینج کرتے ہیں،واقعے کے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ڈیفنس فیز فور میں ڈانس پارٹی کے دوران نوجوانوں کی معمولی تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شدت اختیار کرگیا، دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔جھگڑے نے شدید نوعیت اختیار کی تو ہاتھا پائی سے شروع ہونے والی لڑائی فائرنگ تک جا پہنچی جس کے بعد سرکاری ملازم علی اعوان نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کی۔ذرائع کے مطابق ڈانس پارٹی کے دوران نشے میں دھت افراد ایک دوسرے سے لڑتے رہے جبکہ اس دوران ایس ایس یو کے باروردی پولیس اہلکار بھی موجود تھے جو ڈانس پارٹی سے محضوظ ہورہے تھے۔
8ویں ترمیم کے مستقبل پر بحث شدت اختیار کر گئی، بعض حکومتی حلقوں میں ترمیم کے اہم حصوں کو ختم یا محدود کرنے پر غور ،فیصلے دوبارہ وفاقی بیوروکریسی کے ہاتھ میں جانے کے امکانات چیف سیکرٹری اور وفاقی افسران کا اثر و رسوخ بڑھے گا،18ویں ترمیم پرسیاسی جماعتوں میں اختلاف ، کئی صوبائی رہن...
خلیجی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں بلکہ ایران کی جنگی صلاحیتوں کو لگام دی جائے جس کے جواب میں ایرانی صدر کا سوشل میڈیا پربیان سامنے آگیا اگر آپ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ میں دشمنوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں،جارحیت پر ...
پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے،موسمیاتی فنڈ سے مزید 21 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان اسٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول کیلئے سخت پالیسی جاری رکھے گا،عالمی مالیاتی ادارہ کا اعلامیہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے 1 ارب ڈالر اور ...
کویت کی الشویخ بندرگاہ پر3بحری جہاز سمندر میں ڈوب گئے جبکہ دیگر 3میں آگ بھڑک اٹھی تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتیں نشانہ ،میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی جبکہ کویت میں 6امریکی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کرد...
اپنی ہی سمری خود مسترد کرکے وزیر اعظم نے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی،امیر جماعت وزیراعظم پروٹوکول کی 36گاڑیوںمیںایک تعزیت اور شادی کی مبارکباد دینے کراچی آئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پیٹرول پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ادارہ نور حق میں پ...
بزدل امریکی اور صہیونی افواج میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں ، دہشتگردفورسز نے ایرانیوں کونشانہ بنایا،جہاں ملیں انہیں ختم کردو ، پاسداران انقلاب کی عوام کو دور رہنے کی ہدایت اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ...
سفیر اور عملہ محفوظ،سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی تاہم تمام سفارت...
موٹر سائیکلصارفین کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ذرائع وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے پیٹرول سبسڈی پلان پر عملی کام شروع کر دیا۔موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر ک...
اسرائیل کی جانب سے لبنان کے تقریباً 14 فیصد علاقے کو خالی کرنے کی دھمکیاں جارحیت کا شکار معصوم بچپن، ایک ماہ کے دوران 121 بچے جاں بحق، یونیسف کی رپورٹ اقوامِ متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے (UNICEF) نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی جارحیت کے نتیجے میں بچوں پر ہونے والے...
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...