وجود

... loading ...

وجود

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ نون کے ارکان گتھم گتھا

جمعه 27 جنوری 2017 قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ نون  کے ارکان گتھم گتھا

پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں یہ شرمناک دن تھا جب ارکان اسمبلی گتھم گتھا ہوگئے۔ حزب اختلاف کی جماعت تحریک انصاف اور حکومتی جماعت مسلم لیگ نون کے مابین قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والی ہاتھا پائی نے اس تاثر کو مستحکم کردیا کہ دونوں جماعتوں میں پاناما لیکس کے حوالے سے ایک دوسرے کے لیے صبر اب ختم ہونے لگا ہے۔ اور دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف اب دلائل کی جنگ ہار کر ایک دوسرے کے خلاف ناقابل برداشت اقدامات کی طرف مائل ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اور وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی گتھم گتھا ہوگئے یہاں تک کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو ایوان کی کارروائی معطل کرنی پڑی۔ اطلاعات کے مطابق ایوان میں لڑائی کا آغاز اس وقت ہوا جب حزب اختلاف کی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے پانچ ارکان نے اسپیکر سے وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرانے کی اجازت مانگی۔ اسمبلی میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے خطاب کے دوران میں یہ معاملہ اْس وقت سنگین صورتِ حال اختیار کرگیا جب تحریک انصاف کے ارکان نے حکومت اور وزیراعظم نوازشریف کے خلاف نعرے بھی لگانا شروع کردیے۔ جس پر وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اپنی نشست سے اٹھ کر شاہ محمود قریشی کے پاس گئے اور ان سے درخواست کی کہ وہ اپنی جماعت کے ارکان کو قابو میں رکھیں۔مگر اس کے باوجود یہ سلسلہ بعد ازاں بھی جاری رہا۔ جس پر شاہد خاقان عباسی ایک مرتبہ پھر شاہ محمود قریشی کے پاس گئے مگر اس مرتبہ اْنہیں اْن کے قریب نہ جانے دیا گیا اور درمیان تحریک انصاف کے دیگر ارکان اپنی اپنی نشستوں سے اْٹھ کر آگئے۔ اس صورتِ حال نے فضا مکدر کردی۔ اور تحریک انصاف کے ارکان شہریار آفریدی اور مراد سعید آپس میں لڑ پڑے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ارکان شاہد خاقان عباسی کی طرف جھپٹ پڑے۔ جس کے بعد دیگر ارکانِ اسمبلی بھی اس جھگڑے میں ملوث ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق اس لڑائی میں پیپلزپارٹی نے ابتدائی طور پر صلح صفائی کی کوشش کی مگر پھر وہ ایک دم اس دنگل سے باہر نکل گئی۔ اور اس لڑائی میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی۔ ایوان اس پورے عرصے میں مچھلی بازار کا منظر پیش کررہا تھا۔
تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے اس پر یہ موقف اختیار کیا کہ شاہد خاقان عباسی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف نازیبا جملے استعمال کیے۔ جس پر تحریک انصاف کے ارکان خود پر قابو نہ رکھ سکے۔ تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف عارف علوی نے اس حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا کہ شاہد خاقان عباسی نے گالیاں دی تھیں۔ اور مسلم لیگ نون کے ارکان نے تحریک انصاف کی خواتین کے سامنے نازیبا اشارے کیے تھے۔
قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کیمحرکا ت جو بھی رہے ہو، مگر یہ بات بالکل واضح تھی کہ ارکان اسمبلی کسی کے قابو میں نہ آرہے تھے۔ ارکان کی ایک دوسرے پر مکوں کی بارش میں اسپیکر نے سیکورٹی گارڈز کو بلا یا۔اسپیکر کی جانب سے ارکان کو باربار پرامن رہنے کی اپیل کا جب خاطر خواہ اثر نہ پڑا تو اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی پندرہ منٹ کے لیے معطل کردی۔ جماعت اسلامی نے اس صورت حال میں اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمو د قریشی نے پارلیمنٹ سے باہر آکر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے نہ صرف واقعے کی ذمہ داری حکومتی وزیر پر ڈالی بلکہ اْن پر تحریکِ انصاف کے ارکان پر حملے کا الزام بھی عاید کیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ دنگل کی اصل وجہ پانامالیکس ہی تھی۔شاہ محمود قریشی کیمطابق اْنہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے درخواست کی تھی کہ وہ تحریک استحقاق پیش کرنے والے ہر رکن کو بولنے کے لیے دو دو منٹ دیں جس کے بعد حکومت اپنا موقف پیش کرے۔
قومی اسمبلی میں گزشتہ کچھ عرصے سے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان کشیدگی کا ماحول بتدریج پیدا ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ ماہ دسمبر میں بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور حزب اختلاف کے ارکان میں اسی نوع کی ایک جھڑپ دیکھنے میں آئی تھی جب اسپیکر کی جانب سے حکومتی بینچ سے وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کو بولنے کی اجازت ملنے تحریک انصاف نے ہنگامہ آرائی کا ماحول پید اکردیا تھا۔
تحریک ِ انصاف کے 2014 کے پہلے دھرنے سے واپسی پر اْنہیں مسلسل طنز و تحقیر کا ہدف بننا پڑا ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنی ایک مشہور تقریر میں تحریک انصاف کو “کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیاہوتی ہے” کے فقروں سے کافی تنقید کا ہدف بنایا تھا۔ جس پر تحریک انصاف چپ سادھے رہی تھی۔ بعدازاں تحریک انصاف کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو بھی خواجہ آصف کے منہ سے ایک نہایت ہلکے لفظ کا وار سہنا پڑا تھا جس کی بعدا زاں معافی بھی مانگی گئی تھی۔
پاکستان کی پارلیمانی تاریخ اس حوالے سے کچھ خوشگوار نہیں۔ سیاسی جماعتوں کے ارکان ایک دوسرے کے خلاف انتہائی سوقیانہ جملوں کو اچھالنے سے لے کر اْنہیں طنز کا ہدف بنانے کی بہت پرانی تاریخ رکھتے ہیں۔ اس ضمن میں ایک بہت پراناواقعہ افسوس ناک انجام بھی دیکھ چکا ہے۔ 21 ستمبر 1958 کو مشرقی پاکستان کی اسمبلی کے اجلاس میں “اسپیکر” کی جانب داری کے مسئلہ پر ایک ہنگامہ اْٹھا تھا۔ اور ارکان کی باہمی لڑائی میں کئی ارکا ن زخمی ہوگئے تھے۔ یہاں تک کہ ڈپٹی اسپیکر شاہد علی اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔
دنیا بھر کی پارلیمانی تاریخ اس نوع کے واقعات سے بھری پڑی ہے جہاں ارکان ایک دوسرے پر باقاعدہ حملہ آور ہوتے رہے ہیں۔ ایشیا میں چین ،جاپان اور بھارت کے علاوہ یورپی ممالک اور لاطینی امریکی ممالک میں بھی اس نوع کے واقعات اکثر دیکھنے میں آئے ہیں۔ پاکستان کے حوالے سے یہ بات انتہائی اہم ہے کہ حکمران جماعت کے سربراہ اور وزیراعظم پاکستان نوازشریف پاناما لیکس کے معاملے میں تحریک انصاف کی سخت ترین تنقید کے زد میں ہیں۔ نوازشریف ایک طرف اپنے پورے خاندان کے ساتھ عدالتی دباؤ میں ہے تو دوسری طرف اْنہیں سیاسی طور پر مسلسل بدعنوا نی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس نے اْن کی اخلاقی اساس کو کمزور کردیا ہے۔ دوسری طرف تحریک انصاف اس دباؤ میں دکھائی دیتی ہے کہ اگر اْ ن کی مسلم لیگ نون کے خلاف مسلسل محاذآرائی کا کوئی ٹھوس نتیجہ نہ نکل سکا تو اْنہیں مستقبل میں سخت سیاسی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کا نتیجہ انتخابی ناکامیوں کی صورت میں بھی نکل سکتا ہے۔ ان حالات کے باعث دونوں جماعتیں اپنے اپنے سیاسی مستقبل کے دباؤ میں ایک دوسرے کو کوئی بھی گنجائش دیتی دکھائی نہیں دے رہی۔جس کا اثر ات اب عدالتی محاذ سے پارلیمانی محاذ پر بھی پڑرہے ہیں۔


متعلقہ خبریں


وزیر اعلیٰ اور میئر کی سرزنش،کراچی کو بہتر کرو،صدر زرداری کی 3 ماہ کی مہلت وجود - بدھ 25 فروری 2026

آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...

وزیر اعلیٰ اور میئر کی سرزنش،کراچی کو بہتر کرو،صدر زرداری کی 3 ماہ کی مہلت

مجھے نظر نہیں آرہا،عمران خان کا جیل سے پیغام وجود - بدھ 25 فروری 2026

میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...

مجھے نظر نہیں آرہا،عمران خان کا جیل سے پیغام

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں کی منظوری وجود - بدھ 25 فروری 2026

کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں کی منظوری

بھکر میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ، 2 پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی وجود - بدھ 25 فروری 2026

فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...

بھکر میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ، 2 پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی

اپوزیشن کا احتجاج، عمران خان کے مقدمات مقرر کرنے کا مطالبہ وجود - منگل 24 فروری 2026

ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...

اپوزیشن کا احتجاج، عمران خان کے مقدمات مقرر کرنے کا مطالبہ

عافیہ صدیقی کیس، وزیراعظم اور کابینہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم وجود - منگل 24 فروری 2026

21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...

عافیہ صدیقی کیس، وزیراعظم اور کابینہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم

پنجگور میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ،6 افراد جاں بحق، 2 گاڑیاں جلادیں وجود - منگل 24 فروری 2026

حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...

پنجگور میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ،6 افراد جاں بحق، 2 گاڑیاں جلادیں

پاکستان کے تین افغان صوبوں میں حملے، سات مراکز تباہ، 80 خوارج ہلاک، مناسب وقت پر ردعمل دینگے، افغان طالبان کی دھمکی وجود - پیر 23 فروری 2026

فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...

پاکستان کے تین افغان صوبوں میں حملے، سات مراکز تباہ، 80 خوارج ہلاک، مناسب وقت پر ردعمل دینگے، افغان طالبان کی دھمکی

مصنوعی اکثریت رکھنے والی جماعت کاسندھ پر قبضہ ہے،سندھ اسمبلی میں آئین کیخلاف قراردادپیش کی گئی، ایم کیو ایم کی ھکومت پر سخت تنقید وجود - پیر 23 فروری 2026

یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...

مصنوعی اکثریت رکھنے والی جماعت کاسندھ پر قبضہ ہے،سندھ اسمبلی میں آئین کیخلاف قراردادپیش کی گئی، ایم کیو ایم کی ھکومت پر سخت تنقید

طالبان، بی ایل اے دہشت گرد تنظیمیں ہیں، سختی سے نمٹنا چاہیے،اپوزیشن اتحاد وجود - پیر 23 فروری 2026

حکومت ناکام نظر آرہی ہے ،دہشت گردی کیخلاف حکومتی اقدامات اور معاشی پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار بورڈ آف پیس میں ہم ڈھٹائی سے وہاں پہنچے اور کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،مصطفیٰ نواز کھوکھر کی پریس کانفرنس اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے دہشت گردی کے ...

طالبان، بی ایل اے دہشت گرد تنظیمیں ہیں، سختی سے نمٹنا چاہیے،اپوزیشن اتحاد

دو وفاقی وزیر سندھ حکومت کیخلاف سازش مصروف ہیں،شرجیل میمن وجود - پیر 23 فروری 2026

خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے وفاقی وزیر کے بیانات سے سوال پیدا ہوتا ہیکیایہ وفاقی حکومت کی پالیسی ہے؟ ردعمل سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس ان کی کم علمی اور آئ...

دو وفاقی وزیر سندھ حکومت کیخلاف سازش مصروف ہیں،شرجیل میمن

سندھ کے لوگوں نے ہمیں سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے، گورنرٹیسوری وجود - اتوار 22 فروری 2026

یہاں کچھ لوگ سیاسی فیکٹریاں لگائے بیٹھے ہیں، کسی بھی معاملے کو سیاسی بنا دیتے ہیں کوشش کامیاب ہوتی ہے سازش کبھی نہیں ہوتی ، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے،خطاب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیں سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے۔گورنر ہاؤس کراچی میں افطار عشائیے...

سندھ کے لوگوں نے ہمیں سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے، گورنرٹیسوری

مضامین
بھارت کے بھوکے مہمان وجود جمعرات 26 فروری 2026
بھارت کے بھوکے مہمان

سانحہ کنن پوش پورہ ، 35 برس بیت گئے! وجود جمعرات 26 فروری 2026
سانحہ کنن پوش پورہ ، 35 برس بیت گئے!

حقیقی قوت خود پر قابو پانے میں ہے! وجود جمعرات 26 فروری 2026
حقیقی قوت خود پر قابو پانے میں ہے!

ریڈ لائن منصوبہ ایک نہ ختم ہونے والی آزمائش وجود جمعرات 26 فروری 2026
ریڈ لائن منصوبہ ایک نہ ختم ہونے والی آزمائش

ہم خود قیامت تھے وجود بدھ 25 فروری 2026
ہم خود قیامت تھے

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر