... loading ...
پاکستان پیپلزپارٹی نے حالیہ دنوں میں سب سے مشکل اور قابل تنقید فیصلے کیے ہیں جس پرپارٹی کے رہنما جواب بھی نہیں دے پارہے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے اکثررہنما دل سے بلاول بھٹو زرداری کوبااختیار دیکھنا چاہتے ہیں لیکن طاقتور ہونے کے باعث وہ آصف علی زرداری کے سامنے لب کشائی سے بھی ڈرتے ہیں۔ بینظیربھٹو کی برسی کے موقع پر آصف علی زرداری نے اعلان کیا کہ وہ اور بلاول دونوں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے ، پارٹی کے رہنما آصف زرداری کے الیکشن لڑنے پردلی طورپر ناخوش تھے لیکن میڈیا پرواہ واہ کرتے نہیں تھکتے تھے۔ یہی رہنما اویس مظفرٹپی کے 2013ء کے الیکشن لڑنے پرمایوس تھے مگرجیسے ہی آصف زرداری نے اویس مظفر ٹپی کوپارٹی سے الگ کیا تو وہ خوشی سے بغلیں بجانے لگے۔
سیاسی ناقدین کا کہنا ہے کہ پی پی اب ایک جمہوری پارٹی کے بجائے درباریوں کی پارٹی بن چکی ہے جومسلم لیگ (ن) سے بھی خوشامد میں آگے بڑھ گئی ہے ،نواز شریف توپارٹی رہنمائوں پرچھوٹی موٹی ناراضی ظاہر کرتے ہیں لیکن آصف زرداری توپارٹی رہنمائوں کے ساتھ بازاری زبان استعمال کرتے ہیں۔اس لیے اب پی پی میں ضمیر والے لوگ کونا پکڑکربیٹھ گئے ہیں اورجن کوسیاست کرنی ہے وہ اب خوشامد میں پی ایچ ڈی کررہے ہیں ۔پیپلز پارٹی کی سیاست پر نظر رکھنے والے تجزیہ کارسوال اٹھاتے نظر آتے ہیںکہ وزیراعلیٰ سندھ کو جب تبدیل کیا جارہا تھا تواس وقت کوئی توکہتا کہ مراد علی شاہ کواسمبلی میں آئے جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں ان کی عمر جتنا تجربہ رکھنے والے آخر کیوں نظرانداز کیے جارہے ہیں ؟ لیکن مجال ہے کہ کسی نے ایک لفظ بولا ہو۔ کیونکہ ان کوپتہ تھا کہ جو بھی منہ سے آواز نکالے گا تو اُسے جواب میںگالیاں سننے کوملیں گی۔ ا ب مراد علی شاہ پرآصف زرداری اس لیے راضی ہوئے کیونکہ بطور وزیر خزانہ سندھ انہوں نے خزانہ خالی کرکے آصف زرداری کی جھولی میںڈال دیاتھا ۔
’’جرأت‘‘ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اب وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے سرپرامتیاز شیخ کی شکل میں نئی تلوار لٹکادی گئی ہے اورمراد علی شاہ کوپیغام دے دیاگیاہے کہ وہ حد میں رہیں اورجی حضوری کرتے رہیں ورنہ اب پارٹی کے پاس تُرپ کا پتا امتیاز شیخ کی شکل میں موجود ہے جوشاید مراد علی شاہ سے بھی زیادہ فرمانبردار ثابت ہوں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی قیادت نے اب تومستقبل کے بھی فیصلے کر لیے ہیںجس کے مطابق آصف زرداری نے اب ضمنی الیکشن نہ لڑنے کافیصلہ کیاہے توپارٹی میں ایک مرتبہ پھرواہ واہ ہوگئی ہے۔جس کے بعد خورشید شاہ جیسے لوگوں کے جان میں جان آگئی ہے تاہم ابھی تک بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ وہ بھی ضمنی الیکشن لڑیں گے یانہیں؟ ذرائع کے مطابق پارٹی میں دوسرا اہم فیصلہ یہ ہوا ہے کہ اویس مظفر ٹپی کی نشست پرحاجی علی حسن زرداری صوبائی نشست پرحصہ لیں گے اورحاجی علی حسن زرداری کی پوزیشن بھی آئندہ حکومت میں وہی ہوگی جوموجودہ حکومت کے شروع میں اویس مظفر ٹپی کی تھی پھرنئے وزیر اعلیٰ کے لیے ابھی سے ہی ہوم ورک شروع کردیاگیا ہے۔ سب سے انفرادی بات چیت شروع کردی گئی ہے کہ کون زیادہ وفادار، فرمان بردار اورتابعدارہوگا؟ جب آصف زرداری حتمی فیصلہ کرلیں گے تو پھراس کا اعلان عام الیکشن کے بعدکردیںگے اوریہ بھی فیصلہ کرلیاگیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری صرف رسمی چیئرمین ہوں گے ان کو توایک کونسلر کا بھی امیدوار کھڑا کرنے کا اختیار نہیں ہوگا ،ان کوبے اختیار بنانے کا اس سے بڑا کیا ثبوت ہوگا کہ بلاو ل کوالیکشن کے لیے ٹکٹ بھی آصف زرداری سے لینا پڑے گا اورکیا پتہ کل آصف زرداری یہ بہانہ بنادیں کہ’’ بلاول کوابھی پارٹی مضبوط کرنے دو‘‘پھر الیکشن لڑواکر وزیراعظم بننے کا دلاسہ دیں؟ پارٹی میں ایک اور اہم فیصلہ ذوالفقارمرزا کے خاندان کے بارے میں کیاگیا ہے کہ ذوالفقار مرزا اگر خود الیکشن نہ لڑیں توفہمیدہ مرزا اورحسنین مرزا کو ٹکٹ دے دیے جائیں گے اوراگر انہوںنے ٹکٹ نہ لیا توپھرپارٹی ان کے خلاف یا توامیدوار نہیں لائے گی یا پھران کے خلاف انتخابی مہم بھی نہیں چلائی جائے گی ۔پارٹی میں اب تمام مخالفین کوشامل کرنے کے لیے آصف زرداری خود رابطے کررہے ہیں ،جام صادق جیسے بدترین مخالف کے بھتیجے جام مدد علی کوپارٹی میں شامل کرکے پارٹی کے اندرپیغام دیاگیا ہے کہ وہ اگرزیادہ نخرے دکھائیں گے توان کے مقابلے میں دوسری پارٹی کے رہنمائوں کولا کرالیکشن لڑوایا جائے گا ۔عام انتخابات سے قبل پارٹی میں وزارتوں پربھی حتمی فیصلہ آصف زرداری ہی کررہے ہیں ، امداد پتافی کووزارت سے ہٹانے کے لیے بلاول اوربختاور نے کوشش کی مگر شرجیل میمن کے علاوہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی سفارش پرآصف زرداری نے ان کو برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ۔اب پارٹی میں ایک کے اوپر ایک کوجاسوسی پرلگادیا گیا ہے اورعام الیکشن میں دس امیدواروں کووزیراعلیٰ شپ دینے کا آسرادیاگیا ہے جس کے بعدپارٹی رہنما آصف زرداری کے اردگرد منڈلارہے ہیں۔
تم کیا سمجھتے ہو خود کو؟ وہ سمجھتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں،آپ کو جو سیاست کرنی ہے کریں فوج کو اس سے دور رکھیں،پاکستان کے عوام کو فوج کے خلاف بھڑکانے نہیں دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر ذہنی مریض کے ٹویٹ کو افغان اور بھارتی میڈیا نے منٹوں میں وائرل کیا،اپنے بیٹوں کو تو تم نے باہر...
سندھ کو جی ایس ٹی کی ذمہ داری دے تو ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں،جب ہم ہدف سے زیادہ پیسے جمع کریں گے تو پھر اضافے کی رقم کو سندھ کے عوام پر خرچ کریں گے،چیئرمین کی پیشکش وفاقی ادارے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکے،بحران اور مشکلات سے ہم سب کو ملکر لڑنا ہوگا،وفاق کے بحران کو بنی...
سندھی ہمارے بھائی اور ہم پاکستان میں آباد تمام قومتوں اور انکی ثقافت کا احترام کرتے ہیں ضرورت پڑی تو ثابت کرینگے یہ شہر بانیانِ پاکستان کا ہے، چیئرمین کی وکلاء وفدسے ملاقات مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد سے خرم ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء کے ایک وفد نے ملاق...
قانون میں واضح ہے ملاقات میں سیاست پربات ہوسکتی نہ ملاقات پر سیاست اڈیالہ جیل کے باہر امن و امان کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی حکومت نے سیاسی بیان بازی پر بانی سے بہنوں کی ملاقاتیں بند کردیں، قانون میں واضح ہے ملاقات میں سیاست پربات ہوسکتی نہ ملاقات پر سیاست۔ قا...
وزیر اعلیٰ پختونخوا کیخلاف عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع مینا آفریدی اور ڈاکٹر امجدبھی شامل ، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے سماعت کی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارر...
المواسی کیمپ میںمتعدد زخمی ، اسرائیلی فوج کا رفح کراسنگ جزوی طور پر کھولنے کا اعلان جنوبی رفح کے علاقے میں صیہونیوں نے بارود برسا دیا،متعدد خیموں میں آگ بھڑک اُٹھی امن معاہدہ کے باوجود صیہونی ظلم و ستم کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹے میں غزہ میں مزید 7فلسطینی شہید اور متعدد زخ...
اراکین کی ایس آئی ایف سی کی کارکردگی، معاہدوں کے فقدان اور ملکی معاشی صورتحال پر بھی سخت تنقید، وزارت خزانہ، ایف بی آر افسران کی رشوت پر لڑائی ہوتی ہے، سینیٹر دلاور رپورٹ وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری ، وزات خزانہ کیا حکومت رپورٹ اور 5300 ارب کی کرپشن کو تسلیم کرتی ہے؟ متعلق...
صوبے میں ہرحال میں امن بحال کریں گے، بند کمروں کے فیصلے اب مزید قبول نہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہم نے عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینا ہے، ان کیلئے ہی فیصلہ سازی کرنی ہے، خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں ہے، و...
عمران خان سے 29 روز بعد بہن کی ملاقات، انہیں سارا دن کمرے میں بند رکھا جاتا ہے اور کبھی کبھی باہر نکالتے ہیں، ذہنی ٹارچر کا الزام، سہیل آفریدی فرنٹ فٹ پر کھیلیں، شاہد خٹک پارلیمانی لیڈر نامزد بانی بہت غصے میں تھے کہا کہ یہ مجھے ذہنی ٹارچر کر رہے ہیں، کہا جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ...
پشاور و صوابی انٹرچینج میں احتجاج جاری، پارٹی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے سہیل آفریدی کا صوابی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ،احمد نیازی کی میڈیا سے گفتگو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے پشاور اور صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے جبکہ احتجاج...
معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہے ہیںکاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُ...
سوشل میڈیا پر 90 فیصد فیک نیوز ہیں، جلد کریک ڈاؤن ہوگا،کوئی لندن میں بیٹھ کر بکواس کررہا ہے اداروں میں مسئلہ چل رہا ہے ،بہت جلد آپ یہاں آئیں گے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا، محسن نقوی تینوں صوبوں میں افغان باشندوں کیخلاف کارروائی جاری ، پختونخوا میں تحفّظ دیا جا رہا ہے، ج...