... loading ...
بھارت سے ملنے والی میڈیا رپورٹس سے انکشاف ہواہے کہ بھارت میں مسلمان لڑکیوں کو اغوا کرکے ان کو زبردستی ہندو بنانے کی باقاعدہ ایک مہم شروع کردی گئی ہے اور بھارت کے صوبہ اترپردیش سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے ایک رکن اسمبلی اس مہم کی نگرانی کررہے ہیں اور مسلمان لڑکیوں کو اغوا کرکے ان کو زبردستی مذہب تبدیل کرکے ہندومت اختیار کرنے پر مجبور کرنے والے مہاسبھائی ہندو غنڈوں کی سرپرستی کررہے ہیں، پولیس کو ان واقعات کی رپورٹ درج نہ کرنے اور رپورٹ درج کرانے پر اصرار کرنے والے لڑکیوں کے والدین اور رشتہ داروں پر جھوٹے مقدمات قائم کرکے ان کو بھی حوالات میں بند کردینے کی غیر تحریری ہدایت دے دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسلمان لڑکیوںکو اغوا کرکے زبردستی مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کے سب سے زیادہ واقعات اترپردیش یعنی یوپی میں ہورہے ہیں جہاں بی جے پی کے رکن اسمبلی یوگی ادیاناتھ جو ہندو یووا باہنی کی بھی سرپرستی کرتے ہیں، اس کی باقاعدہ نگرانی اور سرپرستی کررہے ہیں۔
بھارتی اخبارات نے یوپی کے ایک گائوں خوشی نگرسے ایک ایسی ہی زبردستی اغوا کرکے ہندو بنائی جانے والی لڑکی زبیدہ جس کی ایکہندو نوجوان سے زبردستی شادی کردی گئی،اس کی دکھ بھری داستان شائع کی ہے ،زبیدہ تک رسائی حاصل کرنے والی ہندو صحافی کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے اس نے بتایا کہ اسے 3سال قبل جب اغوا کیاگیا تو اس کی عمر صرف 13 سال تھی ، اسے اغو اکرنے والے غنڈے نے اسے اپنے منہ بولے دادا دادی کے گھر میں چھپادیا،اور جب اس کے والدین اسے تلاش کرتے ہوئے اس کے گھر پہنچے تو گھر والوں نے اس کی وہاں موجودگی سے صاف انکار کردیا ،بعد میں اسے زبردستی مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیاگیا اور اس کانام امیشہ رکھ دیا گیا ،بعد ازاں اس کی شادی اسی ہندو غنڈے سے کردی گئی جس نے اسے اغوا کیاتھا ، زبیدہ نے بتایا کہ اغوا کے بعد سے میں اپنے ماں، باپ اور بھائی بہنوں کا چہرہ تک دیکھنے سے محروم ہوگئی ہوںاور تنہائی میں روتی رہتی ہوں۔
صحافی نے جب زبیدہ کے چچا عبداللہ سے رابطہ کیا تو انھوںنے بتایا کہ ہندوئوں نے پنچایت میں اعلان کیا کہ ہم نے اسے ہندو بنالیاہے اور اب وہ ہمارے ساتھ ہندو بن کر رہ رہی ہے،زبیدہ کے چچا نے کہا کہ وہ لوگ طاقتور ہیں ،ان کے ساتھ ارکان اسمبلی ہیں جن کی وجہ سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہم کمزور اور بے بس لوگ ہیں ایسی صورت میں ہم خون کے گھونٹ پینے اور اللہ سے ان کی تباہی وبربادی کی دعا مانگنے کے سوا کیاکرسکتے ہیں؟
اخبار لکھتاہے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ اترپردیش کے جس گائوں میں یہ واقعہ ہواہے وہاں مسلمانوں کے گنے چنے ہی گھر ہیں اور ان کی لڑکی کو اغوا کرکے اس کو مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرنے والے لوگ گائوں کی بااثر ٹھاکر فیملی کے لوگ ہیں۔زبیدہ کے گھر والوں نے اس کے اغوا کے بعد اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر اس کے اغوا کا مقدمہ درج کرادیاتھا ، زبیدہ کے والدین کی جانب سے اس کے اغوا کے واقعے کی رپورٹ2013 میں درج کرائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق رامیش ور ٹھاکر اور اس کے بیٹوں اروند اور ناگن ٹھاکر نے مل کر کمسن زبیدہ کو اغوا کیا اور پھر اسے مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرکے اس سے شادی کی ہے ،زبیدہ کے والدین نے رپورٹ میں یہ بھی درج کرایا ہے کہ زبیدہ کو اغوا کرنے والے رامیشور سنگھ کے ہندو یووا باہنی کے دوستوں نے اسے کمسن زبیدہ کو اغواکرنے کی ترغیب دی اور اغوا کے لیے مدد بھی بہم پہنچائی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2014 سے اکتوبر2016 کے دوران یوپی کے صرف ایک ضلع میں 389 لڑکیوں کے غائب ہوجانے یا اغوا کئے جانے کی رپورٹیں درج کرائی گئیں ،لیکن پولیس نے ان میں سے کسی بھی واقعے میں کسی لڑکی کو بازیاب کرانے میں کوئی مدد نہیں کی، اس کے برعکس ضلع کے سپرنٹنڈنٹ پولیس ان واقعات کو اغوا کا واقعہ تسلیم کرنے ہی کو تیار نہیں ہیں ۔ان کا موقف یہ ہے کہ لڑکیاں اپنی مرضی سے اپنے دوست لڑکوں کے ساتھ گھروں سے بھاگتی ہیں، کیونکہ ان کے والدین کسی بھی صورت میں انھیں اس طرح ہندو لڑکوں سے شادیاں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے،ایس پی پولیس بھرت کمار یادیو کاکہناہے کہ جب لڑکیوں کے والدین ان کو پسند کی شادی کی اجازت نہیں دیتے اور معاملہ ہمارے پاس آتاہے تو عام طورپر لڑکیوں کی عمر کم ہوتی ہے یا ان کے پاس اپنی عمر ثابت کرنے کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہوتا، ایسی صورت میں ہم انھیں ضلع مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے ان کا بیان قلمبند کرکے انھیں اپنی مرضی کے لڑکے والوں کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دیتے ہیں۔ایس پی پولیس بھرت کمار یادیو کے اس بیان سے یہ ثابت ہوتاہے کہ مسلمان لڑکیوں کو اغوا کرکے انھیں ہندو بنانے کے اس مکروہ کام میں بھارت کی پولیس بھی ہندو غنڈوں کی بھرپور پشت پناہی کرتے ہوئے ہندو یووا باہنی اور بی جے پی کے منصوبوں کی تکمیل میں مدد دے رہی ہے۔
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت خوشی نگر نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صرف خوشی نگر سے درجنوں مسلمان لڑکیوں کو زبردستی اغوا کرکے زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کیاجاچکاہے۔آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت خوشی نگر نے اپنی تحقیقی رپورٹ یوپی کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادیو کو جنوری 2016 میں پیش کی تھی جس میں باقاعدہ طورپر اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ مسلمان لڑکیوں کو اغوا کرکے انھیں ہندو بنانے کا یہ قابل نفرت جرم ہندویووا باہنی کے غنڈے کررہے ہیں اور کوئی انھیں لگام دینے کو تیار نہیں ہے۔
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر محمد سلیمان کاکہناہے کہ مسلمان لڑکیوں کو اغوا کرنے اور انھیں ہندو بنانے کے تمام واقعات میں ہندو یووا باہنی کے غنڈے ملوث ہیں ، ان کاکہناہے کہ ان واقعات میں اضافے کا ایک بڑا سبب یہ ہے کہ ہندویووا باہنی کی پہنچ بہت ہی بااثراور حکومت کے اعلیٰ ترین حلقوں تک ہے بلکہ تھانے سے عدالتوں تک ہر جگہ ان کے اپنے آدمی اور ہمدرد بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب مسلمان بہت ہی پسماندگی کی زندگی گزار رہے ہیں اس لیے ان کی آواز سننے والا اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے کوئی موثر انتظام اب تک نہیں ہوسکاہے۔
اطلاعات کے مطابق بھارت کی کم وبیش25 فیصد مسلم آبادی اترپردیش میں رہتی ہے ،مسلم اقلیت کی36 فیصد تعداد صوبے کے مشرقی علاقے میں آباد ہے، جبکہ خوشی نگر میں مسلمانوں کی مجموعی آبادی 16 فیصد سے بھی کم ہے۔
پاکستان کی بقالوکل گورنمنٹ میں ہے، اختیارات نچلی سطح پرمنتقل نہیں ہوں گے تووہ عوام سے دھوکے کے مترادف ہوگا،میں نے 18ویں ترمیم کو ڈھکوسلہ کہا جو کئی لوگوں کو بہت برا لگا، خواجہ آصف لوکل گورنمنٹ سے کسی کو خطرہ نہیں بیوروکریسی کو ہے،پتا نہیں کیوں ہم اندر سے خوف زدہ ہیں یہ ہوگیا تو...
ہم فسطائیت کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں جو ہمارا حق ہے،جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا، وزیراعلیٰ آئین ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے اور ہم ضرور استعمال کریں گے، ریلی کے شرکاء سے خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے تاروجبہ کے مقام پرا سٹریٹ موومنٹ ریلی کے ...
جس مقام پرقرآنِ کریم موجود تھا، آگ سے اطراف میں مکمل تباہی ہوئی،ریسکیو اہلکار 15ارب کا نقصان ، حکومت نے 24 گھنٹے میں ادائیگیوں کی یقین دہانی کرائی ، تنویر پاستا گل پلازہ میں تباہ کن آتشزدگی کے باوجود قرآنِ کریم اور لوحِ قرآنی مکمل محفوظ طور پر محفوظ رہے، اطراف کی چیزیں ج...
میں آپ کے قانون کو چیلنج کرتا ہوں آپ میرا مقابلہ کیسے کرتے ہیں، ایسے قوانین ملک میں نہیں چلنے دیں گے، جس نے یہ قانون بنایا اس مائنڈ سیٹ کیخلاف ہوں ،سربراہ جے یو آئی کا حکومت کو چیلنج نواز اور شہبازغلامی قبول کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مبارک، ہم قبول نہیں کریں گے،25 کروڑ انسانوں ...
آپریشن میں مزید انسانی باقیات برآمد، سول اسپتال میں باقیات کی مقدار زیادہ ہے تباہ شدہ عمارت میں ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ،ڈی سی سائوتھ (رپورٹ:افتخار چوہدری)سانحہ گل پلازہ میں سرچ آپریشن کا کام حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے، مزید انسانی باقیات برآمد ہونے ک...
بی آر ٹی منصوبوں کے تکمیل سے کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام میں واضح بہتری آئے گی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن بی آر ٹی منصوبوں کے تکمیل سے کراچی کے ٹرانسپورٹ کے نظام میں واضح بہتری آئے گی۔شرجیل میمن کی ...
لوگوں کو بھتے کے چکر میں جلانے والے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنیکی باتیں کر رہے کیا 18ویں ترمیم ختم کرنے سے گل پلازہ جیسے واقعات رونما نہیں ہوں گے؟ پریس کانفرنس سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی باتیں وہ لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے بھتے...
وفاق ٹی ڈی پیز کیلئے وعدہ شدہ فنڈز نہیں دے رہا، 7۔5 ارب اپنی جیب سے خرچ کر چکے ہیں، وزیراعلیٰ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو تنہائی میں رکھنے اور ملاقاتوں سے روکنے کی شدید مذمت ،کابینہ سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور اسمبلی کی ا...
بڑی تعداد میںفلسطینی شہری عارضی اور پلاسٹک کی پناہ گاہوں میں زندگی گزارنے پر مجبور اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، 3 فلسطینی صحافیوں سمیت 8 افراد شہید،دو بچے بھی شامل غزہ میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈر کے منصوبوں کے کوآرڈینیٹر ہانٹر میک گورن نے شدید الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ کی...
محمد آصف پاکستان کا عالمی سیاست میں مقام ہمیشہ اس کی جغرافیائی اہمیت، پیچیدہ سیاسی تاریخ اور بدلتے ہوئے معاشی و سلامتی کے چیلنجز سے جڑا رہا ہے ۔ اندرونی عدم استحکام، معاشی دباؤ اور سفارتی مشکلات کے کئی برسوں کے بعد پاکستان ایک بار پھر خود کو ایک مؤثر عالمی کھلاڑی کے طور پر منو...
لاپتا شہریوں کی تعداد 86 ہوگئی،دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی، 30 لاشیں کراکری کی دکان سے ملیں،ان افراد کی آخری موبائل لوکیشن اسی جگہ کی آئی تھی،ڈی آئی جی ساؤتھ لاشوں کی باقیات سرچ آپریشن کے دوران ملیں،ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا ہ...
ایم کیو ایم پر برستے برستے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرکام کرنے کی دعوت قومی اسمبلی اجلاس میں تقریر کے دوران ایم کیو ایم پر شدید تنقید کر رہے تھے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کے دوران آصفہ بھٹو کی پرچی پڑھتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبد القادر پٹیل کا لہجہ بدل گ...