... loading ...
ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر کی حیثیت سے اقتدار سنبھال چکے ہیں ،جس کے خلاف امریکی ریاستوں میں ان کے مخالفین کی جانب سے جاری احتجاج کا سلسلہ بھی شدت پکڑتا جارہا ہے۔احتجاج کرنے والوں کے تیور سخت ہیں جس کے نتیجے میں مظاہرین نے کسی آئین و ضابطے کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے امریکی پرچم بھی نذر ِ آتش کیا۔سیاہ لباس میں ملبوس، چہرے پر ماسک چڑھائے اور ہاتھوں میں ٹرمپ کی مخالفت میں مختلف بینر اٹھائے ان مظاہرین نے مزاحمت پر پولیس اہلکاروں کی جانب خالی بوتلیں اور پتھر برسائے تو پولیس کی جانب سے انہیں آنسو گیس کی شیلنگ کے ذریعے روکنے کی کوشش کی گئی۔کئی مشتعل مظاہرین نے واشنگٹن میں بینک آف امریکا کی برانچ اور ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے شیشے بھی توڑ ڈالے، مشتعل افراد نے کالے رنگ کی لیموزین سمیت متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی جس میں ٹرمپ کی تصاویر اور بینرز پر درج ان کے نعروں کو بھی جھونک دیا گیا۔مظاہرین نے وائٹ ہاؤس سے کچھ فاصلے پر کچرے کے ڈبوں کو اکھٹا کرکے آگ لگادی گئی۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کی حیثیت سے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے سابق صدر کی جانب سے ہیلتھ کیئر کے سلسلے میں کی جانے والی اصلاحات کو ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرکے نشانہ بنایا ہے۔
ان کے اعلان میں ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اوباما کیئر نامی صحت کے منصوبے پر آنے والے مالی بوجھ کو کم کریں۔
انھوں نے اپنی حلف تقریر کے دوران امریکا کی تاریک اور شکستہ تصویر پیش کی اور متروک کارخانوں، جرائم اور ناکام تعلیمی نظام جیسے مسائل کی نشان دہی کرتے ہوئے عہد کیا کہ ان کے دورِ صدارت میں تبدیلی لائی جائے گی۔انھوں نے کہا ہم نے کھربوں ڈالر بیرونِ ملک خرچ کر دیے اور امریکا بنیادی ڈھانچہ شکست و ریخت کا شکار ہوتا رہا۔ ہم نے دوسرے ممالک کو امیر بنا دیا اور ہمارے اپنے ملک کی دولت، طاقت اور اعتماد ختم ہوتا چلا گیا۔اس موقع پر انہوں نے اسلام پسندوں کو بھی للکارا اور صفحہ ہستی سے مٹانے کی سنگین دھمکی دی۔
ٹرمپ کی تقریر اور حلف برداری سے قبل کیے جانے والے اقدامات پر عالمی برادری کی گہری نظر ہے اور انکے انداز و اطوار اور اقدامات کو جارحانہ اور دنیا کے لیے تباہ کن سمجھا جا رہا ہے ۔انکی پالیسیاں دنیا کوکافی اتھل پتھل کی طرف لے جاتی محسوس ہورہی ہیں ۔خاص طور پر انکا اپنے سخت حریف ملک چین کے بارے میں انداز فکر دنیا میں سخت کشیدگی پیدا کرنے جا رہا ہے جسکے مطابق انہوں نے چین کے بارے میں ’’ون چائنا پالیسی‘‘ کو ٹھوکر پر رکھتے ہوئے تائیوان کی صدر سے تعلقات بڑھانے کا آغاز کیا ۔
مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے پہلے متوقع، اسلام آباد کے ہوٹلز کو مہمانوں سے خالی کروانے کا فیصلہ ، کسی نئی بکنگ کی اجازت نہیں، ریڈ زون کی سڑکیں عارضی طور پر بند، ذرائع ایران سے ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ، میرے نمائندے آج اسلام آباد پہنچ جائیں گے، میں شاید بعد م...
پاکستان ہمارا گھر، کسی جاگیردار یا بیوروکریٹس کی ملکیت نہیں، امریکی صدرٹرمپ کی سفارتکاری دیکھیں ایسا لگتا ہے کوئی بدمعاش ہے، الفاظ اور لہجہ مذاکرات والا نہیں،سربراہ جے یو آئی جب تک فارم 47 کی غیرفطری حکمرانی رہے گی، تب تک نہ تو مہنگائی کم ہوگی اور نہ ہی حقیقی استحکام آئے گا، غ...
محکمہ تعلیم سندھ نے مخصوص مونوگرام یا لوگو والی نوٹ بکس خریدنے کی شرط بھی غیر قانونی قرار دیدی اسکول کے اندر کسی قسم کا اسٹال یا دکان لگا کر اشیا بیچنا اب قانونا جرم ہو گا،محکمہ تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری نجی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا کے والدین کو بڑا ریلیف مل گیا،اسکول انتظام...
شہباز شریف سے فون پر گفتگو،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امن کوششوں پر اظہار تشکر خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کا خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ اسلامی جمہوریہ ایران سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج شام اسلا...
چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں،بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی، سوشل میڈیا پیغامات جاری ن...
عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دبائو کومودی سرکار نے سرتسلیم خم کرلیا بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پرہے، بھارتی چینلاین ڈی ٹی وی عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دباؤ کیسامنے مودی سرکار نے سرتسلیم خم کردیا ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ ن...
سندھ حکومت فسطائیت بند کرے، کراچی والے اپنا حق مانگتے رہیں گے تو کیا کل شہریوں کو یہ نعرہ لگانے پر گرفتار بھی کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حق دو کراچی کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے ...
رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم کی قطر ک...
وزیرِ اعظم کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذر...
لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سیزفائر کی مدت کے دوران تجارتی بحری جہازوں کیلئے کھلی رہے گی، ایرانی پورٹ اور میر ی ٹائم آرگنائزیشن کے طے کردہ راستوں سے گزرنا ہوگا، عباس عراقچی بحری ناکہ بندی پوری طاقت سے برقرار رہے گی، یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران سے ہمارا لین دین...
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...