... loading ...
دنیا بھر میں امریکا کو امن وامان کا گہوارہ سمجھا جاتا ہے لیکن اس کے شہروں اوردیہاتوں میں قتل وغارت اور جرائم کی دیگر وارداتیں اپنی بدترین شکلوں میں موجود ہیں دوسری طرف پولیس کا نظام ان جرائم کی بیخ کنی کے لیے بھرپور کارروائیوں میںتو مصروف ہے مگراس کے نتیجے میں امریکا میں قیدیوں کی تعداد اب23 لاکھ تک جاپہنچی ہے۔
ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کی پانچ فیصد آبادی جیلوں میں اپنی زندگی کے ایام گزارتی ہے جن میں امریکی قیدیوں کا تناسب 25 فیصد کے قریب بنتا ہے۔ اس وقت ساری دنیا میں قید لوگوں کی تعداد 88 لاکھ ہے جبکہ امریکا میں ان کی تعداد 23 لاکھ ہے اس طرح دنیا بھر کے
قیدیوں میں امریکی قیدیوں کا تناسب 25 فیصد کے قریب بنتا ہے۔1980 کی دہائی میں امریکی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد صرف پانچ لاکھ تھی۔ جس میں ہوش ربا اضافے کی کئی وجوہات ہیں ، ان نظر بند لوگوں کی اکثریت معمولی جرائم یعنی ایک اونس یا اس سے کم چرس رکھنے یا معمولی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے جرم میں قید بھگت رہی ہے۔ان قیدیوں کی دیکھ بھال پر امریکا کو سالانہ 7 ارب ڈالر خرچ کرنا پڑتا ہے جس کے لیے حکومتی جیلوں کے علاوہ پرائیویٹ جیلوں کی خدمات بھی حاصل کی جاتی ہیں ،اس طرح پرائیویٹ جیلوں کا کاروبار امریکا میں منافع بخش کاروبارتصور کیا جاتا ہے۔سابق صدر بل کلنٹن کے دور میں پرائیویٹ جیلوں کا تصور پیش کیا گیا تھا جس کے تحت سرکاری جیلوں کی نجکاری کی گئی اور ان جیلوں کے پرائیو
یٹ مالکان قیدیوں کے قیام و طعام اور ان کی نگرانی کے ذمہ دار ٹھہرے جس کا فی قیدی معاوضہ انھیں سرکار کی جانب سے دیا جانے لگا۔ اس طرح جیل مالکان کا فائدہ اسی میں ہوا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ جیلوں میں بند رہیں اور وہ سرکارکی جانب سے فی قیدی معاوضہ وصول کرتا رہے ۔اس لیے معمولی جرائم جیسے چاکلیٹ لے کر فرار ہونے والے، نشہ کی حالت میں غل غپاڑہ مچانے پر گرفتار ہونے والے قیدیوں کے چال چلن کی رپورٹ بھی جان بوجھ کر منفی لکھی جانے لگی تاکہ ان کی جلد رہائی کی صورت پیدا نہ ہوسکے ۔ دوسری جانب پرائیویٹ مالکان اپنے اخراجات میں کمی کے لیے ان قیدیوں کو فراہم کی جانے والے خوراک میں کمی کرنے لگے اور ان کی بیرکوں کی حالت پر توجہ نہیں دیتے ۔اس طرح یہ نجی جیل عملا ًبیگار کیمپ کی شکل اختیار کرگئی ہیں جہاں معمولی جرائم میں ملوث مجرموں کو عادی مجرم بننے کے پورے مواقع فراہم کردیے جاتے ہیں۔اور ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ امریکا کی جیلوں میں بند قیدیوں کی تین چوتھائی سیاہ فام اور ہسپانوی نسل کے امریکیوں کی ہے۔ اس سنگین صورتحال پر ہارورڈ لارویو میں جائزہ لیتے ہوئے امریکی نظام انصاف میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس سلسلے میں امریکی صدر باراک ابامہ کے کردار کا جائزہ لیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...