... loading ...
بھارت کو پیش آنے والی تمام مشکلات پاکستان کے سر ڈالنے کی روش ا ب مہنگی پڑنے لگی ہے اور’’ الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا ‘‘کے مصداق بھارتی حکمراں گزشتہ کچھ دنوں سے آسمان پر تھوکا ہوا اپنے ہی منہ پر پڑنے والے تھوک کو چاٹنے میں لگے ہوئے ہیں، اور بار بار کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچنے پر مجبور ہورہے ہیں ۔ اس کااندازہ اوڑی ، پٹھانکوٹ اور بھارت میں گزشتہ دنوں ہونے والے تخریب کاری کے بعض واقعات کی ذمے داری پاکستان کے سر تھوپنے کی کوششوں میں بھارتی رہنمائوں کی ناکامی اور پھر ان ناکامیوں کو چھپانے کے لیے پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کے دعووں کے پول کھل جانے کے بعد پوری دنیا میں بھارت کی رسوائی سے لگایاجاسکتاہے۔
اس حوالے سے بھارتی حکمرانوں کے منہ پر تازہ ترین زناٹے دار طمانچہ متحدہ عرب امارات نے بھارت میں انڈر ورلڈڈان تصور کیے جانے والے دائود ابراہیم کی 15ہزارکروڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط کرنے کااعلان کرکے رسید کیاہے۔ متحدہ عرب امارات میں دائود ابراہیم کی جائیداد ضبط کرنے کے اس اعلان سے پاکستان پر دائود ابراہیم کو پناہ دینے کے حوالے سے بھارتی رہنمائوں کا وہ دیرینہ پروپیگنڈا دم توڑ گیا ہے جو وہ پوری دنیا میں زور شور سے کرتارہاہے اور پاکستان کا یہ موقف ایک دفعہ پھر درست ثابت ہوگیاہے کہ دائود ابراہیم کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
فنانشیل ایکسپریس میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بھارت میں انڈر ورلڈ کے بادشاہ دائود ابراہیم کے خلاف ایک بڑی کارروائی کے دوران اس کی جائیداد ضبط کرلی ہے۔ اے بی پی کی ایک خبر کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ دائود ابراہیم کے15000 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ضبط کرلیے گئے ہیں۔اس سے قبل بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا (پارلیمنٹ ) میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیاتھا کہ حکومت کے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ دائود ابراہیم پاکستان میں ہے اور اس کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لیے بھارت واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ سال راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیاتھا کہ بھارتی حکومت اپنے انتہائی مطلوب ملزم دائود ابراہیم کو جلد ہی بھارت واپس لے آئے گی۔
متحدہ عرب امارات میں دائود ابراہیم کی جائیداد کی ضبطی سے یہ ثابت ہوگیاہے کہ بھارتی رہنمائوں کی جانب سے دائود ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کا واویلا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں تھا۔اطلاعات کے مطابق دائود ابراہیم کے خلاف متحدہ عرب امارات نے یہ کریک ڈائون بھارتی فلموں کے کہانی نویس ،ڈائریکٹروشال مشرا اور پروڈیوسرونود رحمانی کی جانب سے پولیس میں درج کرائی گئی اس شکایت کی بنیادپر کیاہے جس میں انھوں نے الزام لگایاتھا کہ دائود ابراہیم کا ایک قریبی ساتھی چھوٹا شکیل کے دفتر سے اسے ان کی فلم سے وہ سین نکالنے کے لیے دھمکیاں دی جارہی ہیں جس میں دائود ابراہیم کا مضحکہ اڑایاگیاتھا۔
بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف پروپگنڈے کاایک بڑا مقصد بھارتی عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹاکرانھیں پاکستان کے خلاف جنگی جنون میں مبتلا کرنا ہے۔ پوری دنیا یہ جانتی ہے کہ بھارتی رہنما وزیر اعظم نریندرا مودی کی جانب سے اچانک پانچ سو اور ایک ہزارروپے کے نوٹوں کو بند کرنے کے اعلان جو انھوںنے ایک اطلاع کے مطابق امریکا کے ایماپر کیاتھا۔بھارت نے یہ اقدام امریکا کی جانب سے پوری دنیا میں کرنسی کی نقد لین دین کاسلسلہ کم از کم کرنے کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے کرایاتھا۔مگر اب نریندرمودی پورے بھارت میں حکومت کے خلاف پیدا ہونے والے شدید برہمی کے جذبات کی وجہ سے انتہائی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اوربھارتی حکمراں پارٹی کے رہنما ایک ایسے وقت جبکہ بھارت کی پانچ اہم ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہیں ،عوام کاغم وغصہ کم کرنے اور بی جے پی کو بھارت کا حقیقی نجات دہندہ ثابت کرکے ایک مرتبہ پھر بیوقوف بناکر ووٹ لینے کیلیے مختلف حربوں پر غور کررہے ہیں۔ دائود ابراہیم کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کارروائی کے نتیجے میں ان کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر شدید ضرب لگی ہے اور اب بھارتی عوام یہ سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ وہ حکمران پارٹی کی کس بات پر یقین کریں۔واضح رہے کہ بھارت کی پانچ ریاستوں میں اگلے ماہ انتخابات ہونے والے ہیں جو سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی مقبولیت کا امتحان ثابت ہوں گے۔ یہ انتخابات ایسے وقت میں ہورہے ہیں جب بھارت میں کرنسی نوٹوں کی بندش عوام اور حکومت دونوں کے لیے ایک سنگین مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ اپوزیشن نے کرنسی کے مسئلے پر وزیراعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہوا ہے۔کرنسی نوٹوں کی تبدیلی سے بھارت بھر میں نہ صرف سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے بلکہ ملک میں کرنسی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔ جن ریاستوں میں انتخابات ہو رہے ہیں ان میں پنجاب، اتر پردیش، اتارکھنڈ ، منی پور اور گوا شامل ہیں۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...