... loading ...
اسرائیل کو مضبوط بنانے اور مشرق وسطیٰ کی جانب سے مکنہ فوجی کارروائی خطرات کو ختم کرنے اور حزب اللہ کو کمزور کرنیکیلئے شام پر امریکہ نواز حکومت مسلط کرنے کے امریکی منصوبے کی ناکامی کے بعد اب اسرائیل کی حکومت نے پوری دنیامیں جاسوسی کاجال بچھانے کے ایک نئے منصوبے کاآغاز کیاہے اور اس منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے اسرائیل کی خوبصورت اور کم عمر لڑکیوں کو استعمال کرنے کی حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس فیصلے کے تحت اسرائیل نے اپنی انٹیلی جنس ایجنسی موساد میںجس کے بیشتر اعلیٰ افسران امریکی سی آئی اے کے تربیت یافتہ ہیں ،خوبصورت لڑکیوں کو شامل کرکے انھیں مختلف حیثیتوں میں مختلف ممالک میں تعینات کرنے اور اپنے اہداف کوجال میں پھنسا کر کام لینے کیلئے استعمال کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔
بعض سفارتی حلقوں کے قریبی ذرائع کاکہناہے کہ اسرائیل اپنی انٹیلی جنس کا دائرہ اب مسلم ممالک میں وسیع کرنے اور مسلم ملکوں کے راز معلوم کرنے اور اسی اعتبار سے اپنی حکمت عملی وضع کرے گا، ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیاہے کہ اسرائیل موساد میں لڑکیوں کی بھرتی کے بعد اپنے دوست ممالک کے ذریعے پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک میں انھیں تعینات کرنا چاہتاہے ، اس حوالے سے امریکہ، برطانیہ ،جرمنی،بھارت اور بعض دوسرے قریبی دوست ممالک کی مدد حاصل کرسکتاہے،ذرائع کاکہناہے کہ بظاہر پروگرام یہ معلوم ہوتاہے کہ اسرائیل کی تربیت یافتہ موساد کی جاسوس لڑکیوں کو اسرائیل کے دوست ممالک کے سفارتی عملے کے ساتھ مسلم ممالک میں تعینات کیاجائے گا جہاں وہ اعلیٰ افسران اور حکام سے روابط پیدا کرکے ان سے حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔
لڑکیوں اور تربیت یافتہ خواتین سے جاسوسی کاکام لینا اپنی نوعیت کی کوئی منفرد بات نہیںہے،اقوام عالم کی تاریخ خواتین جاسوسوں کے کارناموں سے بھری پڑی ہے،خواتین جاسوسوں نے پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے دوران بھی بڑے بڑے کارنامے انجام دئے ہیں،اس حوالے سے دنیا شاید ماتاہری کے کارناموں کو کبھی فراموش نہ کرسکے ، اس لئے اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی میں لڑکیوں کوشامل کرنے کافیصلہ اپنی نوعیت کاکوئی عجوبہ فیصلہ نہیں ہے اور اس پر کوئی اعتراض بھی نہیں کیاجاسکتا،لیکن ان خواتین جاسوسوں سیکام لئے جانے کے حوالے سے جو قیاس ا?رائیاں سامنے ا?ئی ہیں وہ اگرچہ اسرائیل جیسے ملک کے حوالے سے ناقابل یقین نہیں ہیں لیکن قابل اعتراض ضرور ہیں اور پاکستان و دیگر تمام مسلم ممالک کو اس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
1949 میںاسرائیل میں قائم کی گئی انٹیلی جنس ایجنسی موساد دنیا کی بہترین خفیہ ایجنسیوں میں شمار ہوتی ہے۔ موساد کئی مشکل لیکن کامیاب ا?پریشنوں کے لیے مشہور ہے لیکن دوسری جانب اس پر بہت سے لوگوں کو قتل کرنے کے الزامات بھی ہیں۔ اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد نے پہلی بار خواتین کے لیے مخصوص بھرتی مہم کا ا?غاز کیا ہے۔اسرائیل کے مختلف اخبارات میںاس حوالے سے بڑے بڑے اشتہارات شائع ہوئے ہیں جن کاعنوان ہے ’’ ‘ضرورت برائے طاقتور خواتین‘‘ اس جملے سے مزین شائع ہونے والے اشتہار میں ایک عورت کی مبہم سے تصویر بھی شامل کی گئی ہے۔یاد رہے کہ موساد میں 40 فیصد افرادی قوت خواتین پر مبنی ہے جن میں سے 24 فیصد اہم سینئر پوزیشنوں پر فائز ہیں۔موساد کے سابق سربراہ’’ تامِر پاردو ‘‘ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں بہتر اہلکار ہوتی ہیں۔ اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق انھوں نے 2012 میں ایک بیان میں کہا تھا کہ خواتین کی ملٹی ٹاسکنگ کی صلاحیت اور انا پر قابو پانے کی وجہ سے وہ اپنا کام مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر طریقے سے کر سکتی ہیں۔ ’وہ کام میں اچھی ہوتی ہیں، تو وہ بہت اچھی ہوتی ہیں۔موساد کی ویب سائٹ پر اس نوکری میں دلچسپی لینے والی خواتین کے لیے پیغام ہے کہ ‘یہ اس بارے میں نہیں کہ ا?پ نے کیا کیا ہے، بلکہ اس بارے میں ہے کہٓاپ کون ہیں۔
اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی میں خواتین کی بھرتی کا یہ اشتہار عین اس وقت شائع کیا گیاہے جب لبنان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے کہ تنظیم کے ایک عہدیدار کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پر پکڑا گیا ہے۔حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئیشخص کوجو تنظیم کے سیکورٹی یونٹ میں کام کر رہا تھا5ماہ قبل پکڑا گیا تھا۔حزب اللہ کے رہنما کا یہ بیان لبنانی میڈیا میں گردش کرنے والے ان خبروں کے بعد سامنے ا?یا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ حزب اللہ کے اعلیٰ ترین حلقوں میں ایک اسرائیلی جاسوس کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی ہے۔میڈیا میں کہا گیا تھا کہ یہ شخص تنظیم کے غیر ملکی ا?پریشنز کا نگران تھا لیکن اب تک حزب اللہ نے اس معاملے پر تبصرہ نہیں کیا تھا۔حسن نصر اللہ نے بیروت میں المیادین ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حراست میں لیے جانے والے جاسوس نے اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے لیے کام کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن ایسا ہوا اور یہ ہماری اور اسرائیل کی جنگ کا حصہ ہے، حسن نصر اللہ انھوں نے کہا کہ ’میرے لیے یہ شگاف ڈالنے کے مترادف ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن ایسا ہوا اور یہ ہماری اور اسرائیل کی جنگ کا حصہ ہے۔‘حزب اللہ کے رہنما نے پکڑے جانے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا اور کہا کہ وہ کوئی اہم عہدیدار نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’وہ کوئی کمانڈر یا اس کا نائب نہیں بلکہ سکیورٹی یونٹ کا رکن تھا۔ اسے پانچ ماہ قبل پکڑا گیا اور اس نے معلومات دینے کا اعتراف کیا اور اسرائیلیوں سے اپنے تعلق کے بارے میں بتایا۔‘نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ حزب اللہ کی صفوں میں جاسوسوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہو لیکن یہ حالیہ انکشاف اس لیے اہم ہے کہ اس وقت تنظیم لبنان کے ہمسایہ ملک شام میں صدر بشار الاسد کی فوج کے ہمراہ باغیوں سے برسرِپیکار ہے۔
ادھر حزب اللہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے ایک سینیئر کمانڈر کو بیروت کے نواح میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔تنظیم کے ٹی وی چینل المنار کے مطابق حسان اللقیس کو لبنانی دارالحکومت کے جنوب مشرق میں حداث کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ کے قریب ’قتل‘ کیا گیا۔حزب اللہ نے اس ہلاکت کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے جب کہ اسرائیل نے اس الزام سے انکار کیا ہے۔حسان اللقیس کے بارے میں زیادہ معلومات عام نہیں ہیں تاہم انھیں تنظیم کے مرکزی رہنما حسن نصر اللہ کا قریبی ساتھی اور ہتھیاروں کی تیاری کا ماہر سمجھا جاتا تھا۔ان کی ہلاکت کی خبر حسن نصر اللہ کے اس بیان کے اگلے ہی دن ہوئی ہے کہ گذشتہ ماہ بیروت میں ایرانی سفارت خانے کے باہر دھماکوں کے پیچھے سعودی عرب کا ہاتھ تھا۔بدھ کو حزب اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حسان اللقیس کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ نصف شب کے قریب اپنی رہائش گاہ پر پہنچے۔لبنان کے سکیورٹی حکام نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ہے کہ حملہ ا?ور حسان کے منتظر تھے اور انھوں نے حزب اللہ کمانڈر کو کار پارک میں ان کی گاڑی میں ہی خودکار رائفل سے نشانہ بنایا۔ انھیں کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ انھیں کچھ حقائق درکار نہیں ہوتے، وہ بس ہر چیز کا الزام اسرائیل پر لگا دیتے ہیں۔حکام کے مطابق اس حملے کے بعد حسان اللقیس کو نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ بدھ کی صبح انتقال کر گئے۔تاہم حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ حسان کو ایک ایسے پستول سے سر میں گولی ماری گئی جس پر سائیلنسر نصب تھا۔ ذرائع نے اس ہلاکت کو پیشہ ور افراد کی کارروائی قرار دیا ہے۔تنظیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل نے ماضی میں کئی بار انھیں مارنے کی کوشش کی تھی۔تاہم اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے ترجمان یگال پلمور نے کہا ہے کہ ایسے الزامات لگانا حزب اللہ کی عادت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’انھیں کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ انھیں کچھ حقائق درکار نہیں ہوتے، وہ بس ہر چیز کا الزام اسرائیل پر لگا دیتے ہیں۔‘بیروت میں بی بی سی کے نامہ نگار جم میور کا کہنا ہے کہ عوامی سطح ان کے بارے میں معلومات بہت کم ہیں لیکن حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ حزب اللہ کے لڑاکا ونگ کے اہم کمانڈر تھے اور بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل انھیں مارنا چاہتا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ تنظیم میں اہم حیثیت رکھتے تھے۔نامہ نگار کے مطابق اْن کی ہلاکت کو شام کے بحران سے بھی منسلک کیا جا سکتا ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بہت سے دشمن بنا لیے ہیں خاص کر سنیّوں میں کیونکہ حزب اللہ نے شام صدر بشار الاسد کی حکومت کو معاونت فراہم کی ہے۔ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ اس قتل کی کڑیاں بھی وہاں ہی سے جا ملتی ہوں۔
ہر منگل کو ارکان اسمبلی کو ایوان سے باہر ہونا چاہیے ، ہر وہ رکن اسمبلی جس کو عمران خان کا ٹکٹ ملا ہے وہ منگل کو اسلام آباد پہنچیں اور جو نہیں پہنچے گا اسے ملامت کریں گے ، اس بار انہیں گولیاں چلانے نہیں دیں گے کچھ طاقت ور عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ رہے ہیں، طاقت ور لوگ ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، سیشن جج سے متعل...
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے نئے فیچر ‘لوکیشن ٹول’ نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی، جس کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ درجنوں اکاؤنٹس سیاسی پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد بھارتی اکاؤنٹس، جو خود کو اسرائیلی شہریوں، بلوچ قوم پرستوں اور اسلا...
کارونجھر پہاڑ اور دریائے سندھ پر کینالز کی تعمیر کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس تک ریلیاں نکالی گئیں سندھ ہائیکورٹ بارکے نمائندوں سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا سندھ ہائی کورٹ بار اور کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم، کارونجھر پہاڑ اور د...
معاشی استحکام، مسابقت، مالی نظم و ضبط کے لیے اصلاحات آگے بڑھا رہے ہیں 11ویں این ایف سی ایوارڈ کا پہلا اجلاس 4 دسمبر کو ہوگا، تقریب سے خطاب وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 54 ہزار خالی اسامیاں ختم کی گئی ہیں، سالانہ 56 ارب روپے کی بچت ہوگی، 11ویں این ایف سی...
پاکستان نے افغانستان میں گزشتہ شب کوئی کارروائی نہیں کی ، جب بھی کارروائی کی باقاعدہ اعلان کے بعد کی، پاکستان کبھی سویلینز پرحملہ نہیں کرتا، افغان طالبان دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے ملک میں خودکش حملے کرنے والے سب افغانی ہیں،ہماری نظرمیں کوئی گڈ اور بیڈ طالب...
خلفائے راشدین کو کٹہرے میں کھڑا کیا جاتا رہا ہے تو کیا یہ ان سے بھی بڑے ہیں؟ صدارت کے منصب کے بعد ایسا کیوں؟مسلح افواج کے سربراہان ترمیم کے تحت ملنے والی مراعات سے خود سے انکار کردیں یہ سب کچھ پارلیمنٹ اور جمہورہت کے منافی ہوا، جو قوتیں اس ترمیم کو لانے پر مُصر تھیں ...
حکام نے وہ جگہ شناخت کر لی جہاں دہشت گردوں نے حملے سے قبل رات گزاری تھی انٹیلی جنس ادارے حملے کے پیچھے سہولت کار اور سپورٹ نیٹ ورک کی تلاش میں ہیں انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا کہ پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز پر ہونے...
عدالت نے9مئی مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کر دی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 23دسمبر تک ملتوی،بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی ودیگر 5 کیسز کی سماعت کے دور ان 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات ...
بانی پی ٹی آئی جیل میں سخت سرویلنس میں ہیں ، کسی ممنوع چیز کی موجودگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کے اکاؤنٹ سے متعلق وضاحت عدالت میں جمع کرادی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں سپرنٹن...
مزید 6سیٹیںملنے سے قومی اسمبلی میں حکمران جماعت کی نشستوں کی تعداد بڑھ کر 132ہوگئی حکمران جماعت کا سادہ اکثریت کیلئے سب سے بڑی اتحادی پیپلز پارٹی پر انحصار بھی ختم ہوگیا ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے کلین سویپ سے قومی اسمبلی میں نمبر گیم تبدیل ہوگئی ،حکمران جماعت کا سادہ ...
غریب صارفین کیلئے ٹیرف 11.72سے بڑھ کر 22.44روپے ہو چکا ہے نان انرجی کاسٹ کا بوجھ غریب پر 60فیصد، امیروں پر صرف 30فیصد رہ گیا معاشی تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے پاکستان میں توانائی کے شعبے کا کچا چٹھا کھول دیا،2600 ارب سے زائد گردشی قرضے کا سب سے زیادہ ب...