... loading ...
سندھ پولیس کے دو سینئر افسران اے ڈی خواجہ اور ثناء اﷲ عباسی میں 30 سالہ مثالی دوستی میں پہلی مرتبہ دراڑیں پڑگئی ہیں، اے ڈی خواجہ کو اس بات کا ارمان تھا کہ اگر ثناء اﷲ عباسی کو آئی جی سندھ پولیس بننا تھا تو وہ مجھے خود آکر کہتے یا وہ اس خواہش کا اظہار کرتے کہ وہ آئی جی پولیس بننا چاہتے ہیں تو وہ خود ہی ان کے لیے وفاقی حکومت کو کہتے مگر انہوں نے پیٹھ پیچھے ایسے لوگوں کو کہا ہے جو لڑوانے میں ماہر ہیں اور وہ جلتی پر تیل کا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے مرچ مصالحہ لگاکر ایسی باتیں کردیں جس سے دونوں کی دوستی میں پہلی مرتبہ خلیج پیدا ہوئی‘ ’’جرأت‘‘ کی خصوصی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک شخص جس کا نام محمد علی ہے، اس سے ثناء اﷲ عباسی کی بات چیت ہوئی تھی جس میں انہوں نے کچھ غیر سنجیدہ گفتگو کی تھی اور اس محمد علی نے وہی بات چیت ٹیپ کرکے اے ڈی خواجہ کو دے دی اور ساتھ ہی طعنہ بھی دے د یا کہ اتنی پرانی دوستی میں ایسا تو نہیں ہوتا کہ اس طرح کی گفتگو کی جائے ،ایسی بات تو دشمن بھی نہیں کرتے ۔
اس گفتگو کے بعد اے ڈی خواجہ نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور آٹھ دن تک ثناء اﷲ عباسی سے بات چیت بندرہی جب ثناء اﷲ عباسی کو پتہ چلا کہ اے ڈی خواجہ ان سے اس بات پر ناراض ہیں کہ انہوں نے محمد علی سے بات کی اور محمد علی نے وہی بات چیت ریکارڈ کرکے اے ڈی خواجہ کو فراہم کی ،جب پوری صورتحال کا ثناء اﷲ عباسی کو علم ہوا اور ساتھ ساتھ اے ڈی خواجہ کا یہ پیغام بھی موصول ہوا کہ اتنی پرانی دوستی میں پیٹھ پیچھے گِلہ غیبت نہیں کی جاتی تو ثناء اﷲ عباسی کے پائوں تلے سے زمین نکل گئی مگر وہ د انشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طورپر اٹھے اور اے ڈی خواجہ کے گھر چلے گئے اور ان سے بات کی۔ جواب میں اے ڈی خواجہ نے انہیں بتایا کہ وہ محمد علی کے پاس جاکر میرے بارے میں جو گفتگو کرتے رہے، اس سے مجھے دکھ ہوا ہے اور میں نے تہیہ کرلیا تھا کہ اب کبھی بھی ان سے دوبارہ دوستی برقرار نہیں رکھیں گے جس پر ثناء اﷲ عباسی نے پہلے تو ان سے معذرت کی کہ مجھے محمد علی جیسے ناقابل اعتبار شخص سے بات نہیں کرنی چاہیے تھی تاہم میں سمجھتا ہوں کہ ایک چھوٹی سی غلطی سے اتنا پرانا رشتہ ختم نہیں ہونا چاہیے ،میں اپنی غلطی تسلیم کرکے آپ کے گھر پر آیا ہوں، ہم تو اپنے گھر پر آنے والے کو خون بھی معاف کردیتے ہیں۔ جس پر اے ڈی خواجہ نے انہیں گلے لگالیا اور انہیں سمجھایا کہ ہم دونوں کا رشتہ اتنا پرانا اور مضبوط ہے کہ ہم ایک دوسرے کو ہر بات کہہ سکتے ہیں۔ ثناء اﷲ عباسی نے اس موقع پر ان سے وعدہ کیا کہ آئندہ ایسی بات نہیں ہوگی جس کے بعد دونوں نے کھانا ساتھ کھایا اور سندھ پولیس کے معاملات پر آئندہ کی حکمت عملی تیار کی۔
اطلاعات کے مطابق گلے شکوے ختم کرنے کے بعد دونوں افسران نے اپنی آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کرتے ہوئے یہ طے کیا کہ حکومت سندھ کے ساتھ کوئی تنازع نہیں پیدا کریں گے مگر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت اے ڈی خواجہ دوبارہ عہدہ سنبھالیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ ثناء اﷲ عباسی اور اے ڈی خواجہ کے دیگر کئی ایسے دوست ہیں جو ان کے خیر خواہ نہیں ہیں اوراکثر ان کے خلاف سازشیں کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں نے نا چاہتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ صلح کرلی اور عہد کیا کہ آئندہ کوئی ایسی بات نہیں کریں گے جس سے غلط فہمی پیدا ہو، اس طرح فی الحال عارضی صلح ہوگئی ہے۔
عقیل احمد
ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے دیا جائے،پارٹی رہنماؤں اور فیملی کی سے ملاقات کروائی جائے،اراکین کی پارلیمنٹ کے مرکزی دروازے پر نعرے بازی جنید اکبر اور شہریار آفریدی سمیت دیگر اراکین کا سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جان...
، لوگ روپڑے 23 متاثرین نے بیانات قلمبندکروادیے، امدادی اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا، سراسرغفلت کا مظاہرہ کیا گیا، فائر بریگیڈ کے پاس پانی ختم ہوچکا تھا، بلڈنگ کے اندر کوئی داخل نہیں ہوا، عینی شاہدین آپ سب شہدا کے لواحقین ہیں چاہتے تھے آپ سے شروعات کی جائے، ہمیں شہادتوں ...
وفاقی اور پنجاب حکومت کی پالیسیوں سے ٹرانسپورٹرز شدید دباؤ کا شکار ہیں،شہزاد اعوان ایندھن مہنگا ہونے کی وجہ سے اخراجات میں براہِ راست اضافہ ہوتا ہے، میڈیا سے گفتگو صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر سخت ردعمل دیتے...
چیف آف ڈیفنس فورسز کی اماراتی مشیر سلامتی شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات دونوں رہنماؤںکا خطے کی صورتحال، امن و سلامتی کے فروغ کیلئیمسلسل رابطوں پر زور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی سل...
شمالی غزہ میں خیمہ بستی پر حملے میں6جبکہ جنوبی حصے میں ایک اور حملے میں 5 فلسطینی شہید ہوئے حماس جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے جواب میں مبینہ اہداف کو نشانہ بنایا، اسرائیل ڈیفنس فورسز غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، تازہ حملوں میں مزید 11 فلسطین...
کوئی بھی سرکاری بل پارلیمان میں پیش کرنے سے پہلے پیپلزپارٹی سے پیشگی مشاورت اور منظوری لازمی قرار دے دی ،فیصلہ ایوان صدر سے بعض بلز کی واپسی کے بعد کیا گیا،میڈیا رپورٹس شیری رحمان کی سربراہی میں کمیٹی قائم ،مجوزہ قانون سازی پر مشاورت کرے گی، پہلے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا...
شاہراہ دستور مکمل بند ،پارلیمنٹ ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز اور کے پی ہاؤس میں دھرنے جاری،ذاتی ڈاکٹروں کی عدم موجودگی میں عمران کا کوئی علاج شروع نہ کیاجائے ،ترجمان پی ٹی آئی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نیعمران کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کیا، ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹرعارف شام...
حکومت مذاکرات کیلئے تیار ،جماعت اسلامی کو اپنے طرزِ عمل پر نظرثانی کرنا ہوگی منعم ظفر کون ہوتے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی کریں، سینئر صوبائی وزیرکی گفتگو سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،حکومت مذاکر...
رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق سمیت ہمارے 50 سے زائد کارکنان گرفتار اور لاپتا ہیں پرامن رہ کر اپنا احتجاج جاری رکھیں گے دستبردار نہیں ہوں گے،امیر جماعت اسلامی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ میں پیپلز پارٹی کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ سابق بنگلادیشی وزیر اعظم...
سندھ نے پاکستان بنایا، ورغلانے والے سن لیں، صوبے کے باسی کسی کے ورغلانے میں نہیں آئیں گے سندھ متحد رہے گا، کل بھی کچھ لوگوں نے صوبہ بنانے کی بات کی ہے، انہیں کہتا ہوں چپ کرکے بیٹھ جاؤ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بوری بند لاشیں دینے والوں کو کراچی سے کھلواڑ ...
پچھلے سال رقم 20 ارب مختص کی گئی تھی، اس سال 38 ارب مقرر کیے ہیں، شہباز شریف چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میںمستحقین کو فی خاندان 13 ہزار دیے جائیں گے،خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ...
میرے پاکستانیوں! عمران خان صاحب کی صحت میرے لیے سیاست سے بڑھ کر ہے احساس ہیبانی پی ٹی آئی کی صحت پر کارکنوں میں غم و غصہ ہے، وزیراعلیٰ پختونخوا کا پیغام وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت پر خود سیاست کروں گا اور نہ کسی کو کرنے دوں گا۔سماجی را...