... loading ...
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نہ گھبرائے ،میں آرہا ہوں ،بس 20جنوری دور نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پرپیغام جاری کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کسی کو بھی اسرائیل کے ساتھ بے حرمتی اور توہین آمیز رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہا ہوں کہ اوباما انتظامیہ کے اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات کو نظر انداز کروں۔
مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیل کی طرف سے نئی بستیاں تعمیر کرنے کے خلاف گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مذمتی قرارداد منظور ہونے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ سیخ پا نظر آرہے ہیں۔
گزشتہ روز انہوں نے ٹوئٹر پر اقوام متحدہ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اقوام متحدہ میں بہت صلاحیت موجود ہے، لیکن اب وہ صرف لوگوں کے لیے وہاں جمع ہونے، گفتگو کرنے اور اچھا وقت گزارنے کا کلب بن گیا ہے، جو انتہائی افسوسناک ہے۔
قبل ازیں جمعہ کے روز ڈونلڈ ٹرمپ نے تنبیہ کی تھی کہ اقوام متحدہ کے حوالے سے 20 جنوری کے بعد حالات بدل جائیں گے۔
گزشتہ ہفتے سلامتی کونسل کے 14 ممالک نے مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف قرارداد کی حمایت میں ووٹ ڈالے، جبکہ امریکا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور اس نے قرارداد کے خلاف ویٹو کا حق بھی استعمال نہیں کیا۔قرارداد کی منظوری کے بعد اسرائیل نے الزام لگایا کہ اس قرارداد کا معمار امریکا ہی تھا۔
قرارداد کی منظوری کے بعد امریکا۔ اسرائیل کے تعلقات سرد مْہری کا شکار ہوگئے ہیں، جبکہ اسرائیل نے قرارداد کی حمایت کرنے والے 14 ممالک کے سفیروں کو بھی احتجاجاً طلب کیا اور سفارتی آداب کی دھجیاں اڑاتے ہوئے دھمکیاں دیں۔
دوسری جانب امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور مستقبل کے فلسطین کو 1967 کی چھ روزہ جنگ سے قبل کی سرزمین پر مبنی دو ریاستوں کے مطابق رہنا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق مشرق وسطیٰ کے امن عمل پر اہم تقریر کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ سرحدوں کے تعین کے لیے جو کیا جانا ہے وہ صرف باہمی اتفاق سے ممکن ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یروشلم کو دونوں ریاستوں کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے اور وہ ممالک جو اسرائیل کو یہودی ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کرتے انہیں اسے تسلیم کرنا چاہیے۔دونوں ریاستوں کے امن کی کوششوں کو بحال کرنے کے حوالے سے امریکی سفارشات پیش کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ اب یہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں پر منحصر ہے کہ آیا وہ امن کے لیے آسان راستے کا انتخاب کرتے ہیں یا مشکل، لیکن ہم سب اس میں مدد کرسکتے ہیں۔
اوباما انتظامیہ کی جانب سے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار منتقل کیے جانے سے چند ہفتے قبل کی گئی تقریر میں امریکی سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ عرب دنیا میں اس وقت تک حقیقی امن نہیں آسکتا جب تک اسرائیلیوں اور فلسطینیوں سے متعلق کوئی معاہدہ طے نہیں پاجاتا۔
محکمہ خارجہ میں تقریر کے دوران جان کیری نے مزید کہا کہ کئی سالوں سے ہماری مسلسل کوششوں کے باوجود دونوں ریاستوں کے درمیان معاملہ اب سنگین خطرے سے دوچار ہے اور ہم اس صورتحال میں کچھ بھی کر سکتے ہیں نہ کہہ سکتے ہیں۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیل فلسطین تنازع کے حوالے سے امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری کی تقریر کو اسرائیل کے سراسر خلاف قرار دیا۔نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق جان کیری نے جس طرح سیکیورٹی کونسل کی قرارداد میں جان کیری نے کردار ادا کیا، اسی طرح ان کی تقریر بھی اسرائیل کے سراسر خلاف تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...