... loading ...
وزارت داخلہ نے لبیک ٹی وی کی سیکورٹی کلیئرنس مسترد کردی‘ پیمرا کی جانب سے کارروائی شروع
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر 6 جنوری کو پیمرا ہیڈ کوارٹر طلب‘ پیش نہ ہونے پر یکطرفہ فیصلے کا انتباہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بول ٹی وی پر ایک بار پھر بندش کی تلوار لٹک رہی ہے۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے لبیک ٹی وی کی سیکورٹی کلیئرنس مسترد کر دی گئی ہے جس کا لائسنس بول کے نام سے نئی انتظامیہ نے حاصل کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے لبیک کی سیکورٹی کلیئرنس مسترد کیے جانے کے بعد پیمرا نے بول کے لائسنس کی منسوخی کے عمل کی ابتدا کردی ہے اس ضمن میں پہلے مرحلے پر بول ٹی وی کی انتظامیہ کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ’’چونکہ میسرز بیک (پرائیوٹ) لمیٹیڈ کراچی کے پاس سیٹلائٹ ٹی وی چینل’’ بول نیوز(سابقہ جناح ٹی وی)‘‘ اور بول انٹرٹینمنٹ (سابقہ اے کے ایس ٹی وی) کا لائسنس ہولڈر ہے اور چونکہ عزت مآب سندھ ہائیکورٹ ،کراچی نے سی پی نمبر2867/2013 بعنوان ’’میسرز لبیک پرائیوٹ لمیٹیڈ بمقابلہ وفاق پاکستان وغیرہ ‘‘ کے معاملے میں 3.07.2015 کودرج ذیل حکم صادر کرچکا ہے۔25 ان حالات میں پہلی پٹیشن bearing const,petition No .D-2867 of2013 قبل ازوقت ،اور بلاوجہ قرار دے چکی ہے اس لئے اسے ڈسمس کیاجاتاہے تاہم ان حالات میں ہم وزارت داخلہ کو معمول
کے مطابق سیکورٹی کلیئرنس کرنے اور جب سیکورٹی کلیئرنس ہوجائے خواہ کوئی بھی صورت ہو اتھارٹی قانون کے مطابق کارروائی کرے 2 چونکہ کمپنی کے ڈائریکٹران کی سیکورٹی کلیئرنس/ اہلیت اور ٹریک ریکارڈ رول 7(D) جسے پیمرا رولز 2009کے رول 9(5)کے ساتھ ملاکر پڑھا جائے ضروری ہے۔ وزارت داخلہ نے عزت مآب عدالت کی منظور کردہ ہدایات کے مطابق چار(4 )ڈائریکٹروں شعیب اے شیخ، مسمات عائشہ شعیب شیخ وقاص عتیق اورمسماۃ سروت بشیر (جو فی الوقت میسرز لبیک (پرائیوٹ )لمیٹیڈ کے 99.99 فیصد شیئر ز کی مالک ہیں)اپنے خط مورخہ 30 مارچ 2016 کے تحت معذرت کرلی ہے 3 لہٰذا اب میسرزلبیک (پرائیوٹ) لمیٹیڈ کو فوری طورپر لیکن اس نوٹس کے اجرا کے زیادہ سے زیادہ چودہ(14 )دن کے اندر اظہار وجود کی ہدایت کی جاتی ہے کہ کیوں نہ پیمرا آرڈیننس 2002 ترمیم شدہ پیمرا (ترمیم)ایکٹ 2007 کے تحت کارروائی کی جائے اورمذکورہ بالا وجوہ کی بنیاد پرکمپنی کے خلاف کارروائی نہ کی جائے اور مذکورہ بالا دونوں لائسنس منسوخ کردیے جائیں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر کوبھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 6 جنوری 2017 کو صبح11 بجے پیمرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ذاتی طورپر سماعت کیلئے پیش ہوں۔ اگر مقررہ مدت کے اندرآپ کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیںہوا یا مذکورہ بالا شیڈول کے مطابق سماعت کیلئے پیش نہیں ہوئے تو اس معاملے کا قانون کے مطابق یکطرفہ طورپر فیصلہ کردیا جائیگا4 عزت مآب سندھ ہائیکورٹ نے M.A.No.58 of2015 پر 28.9.2016 کو درج ذیل حکم جاری کیاتھا۔’’مذکورہ بالا اسباب کے پیش نظر میں اپیل گزار کی درخواست جو آرڈر 39 Rule 1and 2(Read with S. 151)CPC. کے تحت آپریشن کی عبوری معطلی کے حکم کو رد کرنے کے حکم بتاریخ 23-09-2015 کی اجازت دیتاہوں اور مدعاالیہان ان کے افسران، ایجنٹس، اسائنیز ،ملازمین اور ان کی جانب سے کام کرنے والے کسی بھی فرد (افراد) کو کسی بھی طریقے سے درخواست گزار کے خلاف کوئی بھی جبری کارروائی کرنے کی ممانعت کرتاہوں اور مدعاالیہان کو سختی کے ساتھ قانون کے مطابق عمل کرنے کاحکم دیتاہوں 5۔اور یہ کہ اظہار وجوہ کے نوٹس کے حوالے سے کوئی بھی جبریہ کارروائی M.A.No.58of2015 کو حتمی طورپر ڈسپوزل کے مترادف ہوگا6۔مجاذ اتھارٹی کی منظوری سے جاری کیا گیا پیمرا کی جانب سے مذکورہ نوٹس ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب بول ٹی وی کی انتظامیہ نے اپنی آزمائشی نشریات (ٹیسٹ ٹرانسمیشن) کو معمول کی نشریات (ریگولر) میں تبدیل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ یہ امر بھی واضح ہے کہ 6؍ جنوری کو بول کے حوالے سے ہونے والی سماعت کوئی بھی منفی خبر لاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بول ایک طویل بندش سے دوچار رہا ہے اور عدالت عالیہ سندھ کے ایک فیصلے پراپنی نشریات کو شروع کیا تھا اگلے چند دنوں میں اس حوالے سے مزید کچھ نئے موڑ آنے کے بھی امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 79 برس مکمل ہو گئے، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارتی جبر کے خلاف کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی مقبوضہ وادی میں کال...
اسٹیل مینوفیکچررز کو 30 دسمبر 2026 تک جدید مانیٹرنگ سسٹم نصب اور فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی سیلز ٹیکس چوری کی روک تھام اور سٹیل کی پیداوار و ترسیل کی مؤثر نگرانی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیل سیکٹر میں مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، سٹیل مینوفیکچر...
صوبے میں مردوں کی شرح خواندگی 68 اور خواتین کی 47 فیصد ریکارڈ پنجاب 68 فیصد کے ساتھ سرفہرست، ملک کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد تک پہنچ گئی پاکستان میں شرح خواندگی کے حوالے سے سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جہاں مجموعی شرح خواندگی 58 فیصد ہوگئی ہے۔ صوبے میں مردوں کی شرح خوا...
کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق، 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو سروس کے مطابق کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل ...
دل کی صحت، جسمانی قوت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مددگار، مونگ پھلی میں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور اہم معدنیات موجود مونگ پھلی کو غذائیت سے بھرپور اور کم قیمت خشک میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں پروٹین، صحت بخش چکنائیاں، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔...
قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، ذرائع ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔ ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور ل...
بیٹا خوف کے باعث خاموش رہا، ٹیچر کیخلاف کیس سامنے آنے پر پوچھ گچھ کی تو مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا، والد سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق انگلش ٹیچر صفدر عباس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، مقدمات کی تعدا...
حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشان...
فیصلہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات پر حوثی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بعد کیا گیاامریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی می...
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...