... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین کے اعلان کے مطابق سابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سیف اللہ خان نیازی کی جگہ خیبر پختونخوا کے علاقے مردان سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر عاطف خان کو پارٹی کا مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بنا دیا گیا ہے ۔ بظاہر یہ ایک عام سا اعلامیہ ہے جسے پاکستان تحریک انصاف کا اندرونی معاملہ قرار دے کر نظر انداز کیا جا سکتا ہے ۔ لیکن درحقیقت اس فیصلے کے پاکستان تحریک انصاف کے طرزِ سیاست پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور پارٹی کے نئے رُجحان کا تعین ہو گا ۔ جہانگیر خان ترین کی طرف سے کیے جانے والے اعلان میں خاص طور پر سیف اللہ نیازی کی جگہ کے الفاظ استعمال کیے گئے جس سے ملک بھر کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے لاکھوں کارکنوں کو یہ پیغام دیا جانا مقصود ہے کہ اب سیف اللہ نیازی کا پارٹی معاملات سے کوئی تعلق نہیں رہا ۔
سیف اللہ خان نیازی عمران خان کے ان قریبی ساتھیوں میں نمایاں ہیں جو پارٹی کے نہ صرف بانیوں میں شامل ہیں بلکہ پی ٹی آئی کی 20 سالہ جدوجہد کا ہراول دستہ ہیں ۔انہیں عمران خان کے بہی خواہوں میں ایک مضبوط پوزیشن ہمیشہ حاصل رہی۔ عمران خان نے جب پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی تو سیف نیازی کی عمر بیس سال کے قریب تھی وہ امریکا سے پاکستان آئے اور پھر عمران خان کے ہو کر رہ گئے ۔ انہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی سنہرے 20 سال عمران خان کے خواب کی تعبیر کی جدو جہد کی نذر کر دیئے ۔ انہیں عمران خان کی بہت زیادہ قربت حاصل رہی ،عمران خان کے بہت سے ذاتی معاملات میں سیف نیازی ان کے ساتھ رہے ۔
2013 ء کے عام انتخابات کے بعد صوبہ کے پی کے میں قائم ہونے والی تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے معاملات کی نگرانی عمران خان کی جانب سے انہیں سونپی گئی تھی جو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک کو پسند نہیں تھی ۔ سیف اللہ خان نیازی نے صو بہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نظام کو عمران خان کی اُمنگوں اور پارٹی منشو رکے قالب میں ڈھالنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن انہیں صوبائی حکومت اور پارٹی میں موجود روایتی سیاسی قوتوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ کے پی کے کی حکومت میں جہانگیر ترین کے اثر و رسوخ کی راہ میں رکاوٹ سمجھے جانے والے سیف اللہ نیازی ہر لمحہ عمران خان کے مشن اور عز م کی تکمیل کے لیے سرگرداں رہے وہ پارٹی اجلاسوں میں کھری بات کرنے کی وجہ سے بھی بہت سی قوتوں کی آنکھوں کا کانٹا بنے رہے ۔
پارٹی کا ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مقرر ہونے کے بعد جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین اور ان کے درمیان اختلافات کی خلیج گہری ہوتی چلی گئی تھی جس پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ پارٹی چیئر مین عمران خان کو بھجوادیا تھا ۔ عمران خان نے انہیں استعفیٰ واپس لینے کا کہا تو سیف نیازی نے موقف اختیار کیا کہ وہ عہدے کے بغیر بھی عمران خان کے مشن کے لیے اُسی طرح سرگرم رہیں گے جس طرح وہ گزشتہ20 سالوں سے ساتھ ہیں ۔ یہ استعفیٰ کافی دنوں تک بنی گالہ تک رسائی رکھنے والوں کے درمیان رہا ۔ پھر اچانک ایک رات پارٹی کی ایک مخصوص لابی نے اس کی خبر میٖڈیا تک پہنچا دی تھی ۔
پارٹی کے معاملات سے باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ سیف اللہ نیازی اپنی شادی کے معاملات ایک طویل عرصے سے ٹالتے چلے آر ہے تھے۔ دوستوں کے استفسار پر اکثر کہا کرتے تھے کہ میں شادی اُس وقت کروں گا جب عمران بھائی وزیر اعظم بن جائیں گے ، ان کے استعفیٰ کی خبر عام ہوئی اور پارٹی کے ترجمان نعیم الحق کے ساتھ ساتھ خود سیف اللہ نیازی نے بھی اس کی تصدیق کر دی تو انکے وہ دوست جو یہ جانتے تھے کہ سیف اللہ نیازی جس قدر دھُن کے پکے ہیں اسی طرح ضد کے بھی پکے ہیں ۔ ان سب نے انہیں شادی کرنے کا مشورہ دیا ۔ سیف اللہ خان نیازی کی شادی گزشتہ روزاسلام آباد میں بخیر و خوبی انجام پائی عمران خان ان کی بارات اور ولیمہ میں اپنے تمام ساتھیوں سمیت شریک ہوئے ۔ اس شادی کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں خیبر سے کراچی تک کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی جس پر عمران خان نے سیف نیازی کو خوش ہو کر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا ’’ شادی کی مبارک ہو اور جلسے کی بھی ‘‘۔
سیف اللہ نیازی شادی کے بعد تین ہفتوں کے لیے ترکی چلے گئے جس کی وجہ سے ان کے استعفیٰ کی منظور ی یاواپسی کا معاملہ التواء کا شکار ہو گیا تھا ۔ ایک ہفتہ قبل وہ پاکستان واپس آئے ۔ دو روز قبل انہیں ایک ایس ایم ایس کے ذریعے پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی لیکن وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے جس کے بعد جہانگیر ترین کی جانب سے ان کی جگہ عاطف خان کی نامزدگی کر دی گئی ۔
سیف اللہ خان نیازی کی پارٹی معاملات سے یکسر لاتعلقی پارٹی معاملات میں جہانگیر ترین گروپ کی مضبوط گرفت کی آئینہ دار ہے جس کا پارٹی کے اندرونی معاملات خصوصاً صوبہ کے پی کے پر گہرا اثر پڑے گا ۔ سیف اللہ نیازی کی جانب سے ابھی مستقبل کی ترجیحات سامنے نہیں آئیں اس لیے ان کے مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں ابھی یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔ تاہم تازہ ترین صورتحال سے پارٹی کے نئے رجحان کا بخوبی اندازہ ہو رہا ہے ۔
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...