... loading ...
امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹرایک ایسے موقع پر اچانک افغانستان پہنچ گئے ہیں جب افغانستان میں امریکی و نیٹوافواج کے کمانڈر جنرل جان نکولس نے امریکی سینیٹ میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان خطے میں دہشت گردتنظیموں کی شرح بلند ترین ہے ۔یاد رہے کہ چند روز قبل ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں بھی افغان صدر نے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے حوالے سے ہزرہ سرائی کی تھی۔ دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے امریکا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی سینیٹرز کو دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کوششوں پر بریفنگ دی۔اس موقع پر طارق فاطمی نے امریکی سینیٹ کی آرمڈسروسز کمیٹی کے چیئرمین جان مکین کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے ۔
امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹرگزشتہ روز ایک غیر اعلانیہ دورے پراچانک افغانستان پہنچ گئے۔ اس اچانک دورے میںانہوں نے افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈروں اور افغان صدر سے ملاقاتیں کیں۔
اگلے ماہ امریکی وزیردفاع کی ذمہ داریوں سے سبک دوش ہونے والے ایشٹن کارٹر کا ممکنہ طور پر یہ افغانستان کا آخری دورہ ہے۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ماہ اپنا عہدہ سنبھال لیں گے اور انہوں نے وزارت دفاع کا قلم دان ریٹائرڈ جنرل جیمز ماٹِس کے سپرد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
افغانستان میں اس وقت تقریباً 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں، جو افغان فوجیوں کی تربیت اور مشاورت کا کام کر ہے ہیں، تاہم بعض اہم اور مشکل عسکری مہمات میں بھی افغان فورسز امریکی فوجیوں سے مدد لے سکتی ہیں۔
کارٹر یہ دورہ ایک ایسے موقع پر کر رہے ہیں، جب ایک طرف تو یہ کہا جا رہا ہے کہ افغان فورسز ماضی کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، مگر ساتھ ہی ساتھ طالبان کے حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ افغان صدر کہہ چکے ہیں کہ طالبان پاکستانی سرزمین کا استعمال کر کے افغانستان پر حملے کرتے ہیں۔
دوسری طرف افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں دہشت گرد گروپوں کی بلند ترین شرح پاک افغان خطے میں ہے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں امریکی فوج کے سالانہ جائزے پر بریفنگ دیتے ہوئے جنرل نکولسن نے کہا کہ دنیا بھر میں 98 دہشت گرد گروپ موجود ہیں جن میں سے 20 گروپ پاک افغان خطے میں ہیں اور یہ اعداد و شمار دنیا بھر میں دہشت گرد گروپوں کی بلند ترین نمائندگی کو بیان کرتے ہیں۔
افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ خطے میں موجود 20 دہشت گرد گروپوں میں سے 13 افغانستان جب کہ 7 گروپ پاکستان میں موجود ہیں، ان میں سے زیادہ تر گروپ مشترکہ کارروائیاں کرنے کی وجہ سے خطرناک ترین بن چکے ہیں۔
اپنے بیان کی تائید میں مثال پیش کرتے ہوئے جنرل نکولسن نے کہا کہ اسلامک اسٹیٹ آف خراسان کی تشکیل کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، اسلامک موومنٹ آف ازبکستان اور افغان طالبان کے کچھ سابق ارکان نے مل کر کی۔
انھوں نے اپنی بریفنگ میں مزید بتایا کہ 2016 میں امریکی فوج نے القاعدہ اور داعش کے خلاف 350 آپریشن کیے ۔اس دوران القاعدہ برصغیر کے 50 رہنماؤں کو ہلاک اور گرفتار کیا جب کہ القاعدہ اورداعش کے بھی 200 کمانڈرز کو ہلاک اور گرفتار کیا گیا۔
امریکی فوج کے سربراہ نے بتایا کہ امریکی فوجیوں نے آپریشنز کے ذریعے پاکستان میں موجود ملا منصور کو بھی ہلاک کیا۔
جنرل جان نکولسن نے کہا کہ وہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے پر کچھ نہیں کہنا چاہتے تاہم وہ پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کے بارے میں سوچ رہے ہیں، وہ رواں ہفتے واپسی پر جنرل قمر باجوہ سے ملیں گے۔جنرل نکولسن نے یہ بھی بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف اور سرحد پر صورتحال بہتر بنانے سمیت کئی معاملات پاکستان اور امریکا کے درمیان مشترکہ ہیں اور ان پر مل کر کام کرنے سے متعلق سوچا جا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں جنرل نکولسن کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک تاحال امریکا، اس کے اتحادیوں اور افغانستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کی بارہا صفائیوں کے باوجود امریکا یہ ماننے سے انکاری ہے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں کی ہیں اور ہمیشہ پاکستان پر ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ تھوپا جاتا رہا ہے۔
ادھر وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے امریکی دورے کے موقع پر امریکی سینیٹ کی ایک کمیٹی کو بھارتی اشتعال انگیزی، ایل او سی کی خلاف ورزی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کوششوں پر بریفنگ دی۔ طارق فاطمی نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی (ایس اے ایس سی) کے چیئرمین جان مکین کو ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ جان مکین کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...