... loading ...

کرشماتی شخصیت کے مالک کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو دنیا بھر میں لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد کے دلوں کی دھڑکن سمجھے جاتے ہیں۔ وجیہ شکل وصورت کے باعث وہ سیاسی سے زیادہ رومانوی شخصیت نظر آتے ہیں۔ دیگر متعدد امور کی طرح انہوں نے مہاجرین کے حوالے سے بھی اپنے انسان دوست موقف کی وجہ سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔
کینیڈا میں شامی مہاجرین کی آمد کا ایک سال مکمل ہونے پر مقامی چینل CBC نے اپنے صبح کے پروگرام “میٹرو مارننگ” میں شامی پناہ گزینوں کے ایک چھوٹے سے گروپ کی کینیڈیئن وزیراعظم کے ساتھ ملاقات رکھی۔ پروگرام کے دوران ایک شامی پناہ گزین نے کینیڈا میں اپنی زندگی کے تجربے کے بارے میں بتایا تو جسٹن ٹروڈو اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور بے ساختہ ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ یہ شامی شہری اپنے ملک میں موت سے فرار ہو کر پہلے لبنان گیا اور پھر وہاں سے کینیڈا پہنچا تھا۔ طیارے کے ذریعے کینیڈا پہنچنے والے پناہ گزینوں کا استقبال خود جسٹن ٹروڈو نے کیا تھا۔
مذکورہ شامی نے بتایا کہ ایک سال قبل طیارے میں جس شخص نے سب سے پہلے اس کا استقبال کیا وہ ایک کینیڈیئن تھا جس نے کہا “جاؤ اور کینیڈا کو بہتر بناؤ” جب کہ دوسرا چہرا جس نے گزشتہ برس دس دسمبر کو اس شامی پناہ گزین کا خیر مقدم کیا وہ خود جسٹن ٹروڈو کا تھا جنہوں نے ایئرپورٹ پر اس سے کہا “آپ کو اپنے گھر میں خوش آمدید”۔
شامی پناہ گزین نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے توقف کیا اور خاص طور پر بتایا کہ شام میں وہ اپنا گھر اپنا وطن سب کچھ کھو کر المیے کی حالت میں کئی ماہ کے بعد ایک غیرملک پہنچا تو مسکراتے چہرے نے اس کے دل کو عجیب سے اطمینان کے ساتھ سرشار کر دیا۔
غالبا شامی پناہ گزین کے ان جملوں اور احساسات کے سبب ہی ٹروڈو کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے جو مغرب اور شام کے درمیان ہمدردی کے اس حسین تعلق کی کارگزاری پر جذباتی ہو گئے۔
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...
مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائ...
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...
اسرائیلی اقدامات سے معاملے پر سفارتی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش بڑھ گئی اسرائیلی حکام نے ابتدائی طور پر 175 گرفتار افراد کو اسرائیل منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ ...
سیکیورٹی فورسز نے سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا 28 اور 29 اپریل کوخیبر پختونخوا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میںضلع مہمند میں 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 فتنۃ الخوارج کے دہ...
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر،آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا، ذرائع وزیراعظم کاموٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ملنے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصل...
سینیٹر مشعال یوسفزئی کے مبینہ وائس نوٹ نے گروپ میں ہلچل مچا دی فلک ناز چترالی سمیت خواتین سینیٹرز نے مشعال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اورسینیٹرز کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ہے۔ذرائع...