... loading ...
سگنل پر سرکاری افسر کی فیملی ڈاکوئوں کے ہتھے چڑھ گئی ،ٹریفک وارڈن کو معطل، جب سرکار نے امن و امان کیلئے ڈولفن فورس بنائی ہے تو ڈکیتی پرٹری
فک وارڈن کی معطلی کیوں ،اہلکارسراپا سوال
’’لاہور میں جرائم کی صورتحال پرمکمل کنٹرول ‘‘۔۔’’ لاہور میں صرف ایک گروہ متحرک ہے ، 72گھنٹوں میں پکڑ لیا جائے گا‘‘ رانا ثنا اللہ کے بیانات دھرے رہ گئے ، اہل لاہور لٹتے رہے
گزشتہ ہفتے سرحدوں پر جہاں بھارتی جارحیت جاری رہی وہیں پر ڈاکوئوں نے صوبائی دارالحکومت کو اپنا سسرال سمجھ کر پورے ہفتے خوب دھما چوکڑی مچائی ۔ پورے ہفتے لاہور کی سڑکوں پر دہشت کا راج رہا جہاں پر درجنوں واقعات میں ڈاکو شہریوں کو لوٹتے رہے ۔ لاہور کے شہریوں کی جان بڑی مشکل سے بچہ چور گینگ سے چھوٹی تھی اورانہوں نے سکھ کا سانس لینے کی کوشش کی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوئوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ پورے ہفتے لاہور کے مختلف علاقوں فیصل ٹائون ٗ نشتر کالونی ٗ ہربنس پورہ ٗ کوٹ لکھپت ٗ گلشن راوی ٗ سمن آباد ٗ گلبرگ و دیگر علاقوں میں ڈاکو اشاروں پر کھڑی گاڑیوںٗ سڑکوں پر چلتے شہریوں ٗ موٹرسائیکلوں کو لوٹتے رہے۔ اس سلسلہ میں ایک بہت افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسٹیج کی ایک ڈانسرقسمت بیگ کو جمعرات کی صبح گھر جاتے ہوئے نامعلوم موٹر سائیکلوں سواروں نے فائرنگ کر کے ملک عدم روانہ کر دیا۔ اس موقع پر ڈانسر کا ڈرائیور بھی بری طرح زخمی ہوا ۔ مقتولہ کے لواحقین نے احتجاج کے طورپر مال روڈ پر احتجاج کیا جہاں پر پولیس حکام نے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرا کے انہیں گھر بھجوا دیا ۔ اسی طرح کے ایک اور واقعے میں فیصل آباد میں بھی اسٹیج کی ایک ڈانسر پر حملہ کیا گیا لیکن وہ اس حملے میں محفوظ رہیں۔ خادم اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں امن و امان کی اس صورتحال پر شدید غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ عوام کے جان و مال کے ذمہ دار ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکوئوں کو 72گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کر لیا جائے لیکن شاید ڈاکوئوں تک خادم اعلیٰ کا یہ پیغام نہیں پہنچ سکا کیونکہ کسی ڈاکو نے بھی گرفتاری کیلئے خود کو پیش نہیں کیا ۔ خادم اعلیٰ کے بیان پر صرف ڈاکو ہی عمل کر سکتے ہیں کیونکہ پنجاب پولیس اگر اس قابل ہوتی تو یہ بدامنی اور واقعات ہوتے ہی کیوں۔فیصل ٹائون میں ایک سرکاری افسر کی فیملی کو دن دیہاڑے اشارے پر لوٹے جانے کے بعدسگنل پر عدم موجودگی کی بنا پر ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا گیا جس پر پولیس کے وارڈنز کے اندرونی حلقوں میں یہ سوال گردش کرتا رہا کہ جب آپ نے امن و امان کیلئے ڈولفن فورس بنائی ہے تو ٹریفک وارڈن کو ڈکیتی پر معطل کرنے کی کیا وجہ تھی۔ ٹریفک وارڈن اگر اشارے پر موجود بھی ہوتا تو اس نے ڈاکوئوں کیخلاف کیا کر لینا تھا، یہ کام تو ڈولفن فورس یا پولیس کا تھا۔ ایک طرف ڈاکو پورے شہر میں دندناتے پھرتے رہے اوردوسری طرف صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اس بار بھی مذاق میں موڈ میں رہے۔ پہلے تو ان کا بیان آیا کہ لاہور میں جرائم کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے لیکن جب ایک روز بعد انہیں اپنے بیان کی گہرائی کی اندازہ ہوا تو انہوں نے بیان داغ دیا کہ لاہور میں صرف ایک گروہ متحرک ہو گیا ہے جس کو 72گھنٹوں میں پکڑ لیا جائے گا لیکن یہ گروہ شاید اس بار بیانات سے قابو میں آنے والا نہیں ہے کیونکہ ڈاکوئوں نے رانا صاحب کے بیان کو بھی سنجیدگی سے نہیں لیا اور 72گھنٹے گزرنے کے بعد ابھی تک کوئی گروہ یا اس کا کوئی کارندہ نہیں پکڑا گیا۔
جنرل راحیل شریف الوداعی ملاقاتوں کے سلسلے میں اوائلِ ہفتہ میںلاہور تشریف لائے جہاں پر انہوں نے قریبی احباب سے ملاقاتوں کے علاوہ لاہور گیریژن میں پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں سے خطاب میں اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان کی طرف کسی دشمن کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس ہفتے کے ابتدائی دن لاہور میں گزارے اور پارٹی کے رہنمائوں سے ملاقاتیں جاری رکھیں۔ مختلف مواقع پر اپنے بیانات میں انہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ کسی کو پاکستان کے پانی کا ایک قطرہ بھی چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ بلاول کی چاچو پر چوٹیں بھی جاری رہیںلیکن دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے یہ ہفتہ بھی بہت مصروف اور مسلسل سفر میں گزارا ۔ پنجاب میں صحت کے مخدوش حالات اور مریضوں کے مسائل کی طرف خادم اعلیٰ پنجاب کی خاص نظر ہے جس کے تحت انہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ کا 5ماہ بعد دوبارہ دورہ کیا جہاں پر وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر بالکل بھی عمل نہیں کیا گیا تھا جس پر خادم اعلیٰ نے ایم ایس سمیت6افسران کو فوری طور پر معطل کر دیا ۔ شہباز شریف نے اس ہفتے لاہور کے اہم ہسپتالوں کے ہنگامی دورے بھی کئے اور مریضوں سے ان کے مسائل کا پوچھتے رہے۔
محمد اویس غوری
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...