... loading ...
ملک میں جاری افواہوں اور قیاس آرائیوں کے باوجودبالآخر پاک فوج کے نئے سپہ سالار کا تعین انتہائی خوش اسلوبی سے ہوچکا ہے۔ اور پاک فوج کے نئے سپہ سالا ر جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو چیف آف آرمی اسٹاف کی وہ جادوئی چھڑی سنبھالیں گے۔ جبکہ جنرل زبیر محمود حیات نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
وزارت دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل قمر باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو فور اسٹار جنرلز کے رینک پر ترقی دے دی گئی ہے، جس کا اطلاق 28 نومبر بروز پیر سے ہوگا۔دونوں جنرل 29 نومبر بروز منگل سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے اور اسی دن موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ جنرل قمر باجوہ جی ایچ کیو(جنرل ہیڈ کوارٹرز )میں انسپکٹرجنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن تعینات تھے، یہ وہی عہدہ ہے جوفوجی سربراہ بننے سے قبل جنرل راحیل شریف کے پاس تھا۔جنرل قمر فوج کی سب سے بڑی 10 ویں کور کو کمانڈ کرچکے ہیں جو کنٹرول لائن کے علاقے کی ذمہ داری سنبھالتی ہے۔تاہم جنرل قمر کے حوالے سے ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بکرم سنگھ کے ساتھ بطور بریگیڈ کمانڈر کام کرچکے ہیں جو وہاں ڈویژن کمانڈر تھے۔
اگر غور سے دیکھا جائے تو چیف آف آرمی اسٹاف کے لیے سنیارٹی فہرست میں سب سے آخری نام جنرل قمر جاوید باجوہ کا تھا۔ اُن سے پہلے جو نام سنیارٹی فہرست میں آتے تھے، اُن میں بالترتیب لیفٹیننٹ جنرل مقصود احمد ، لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات، لیفٹیننٹ جنرل سید واجد حسین، لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ خان ،لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد اور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے کے نام آتے تھے۔ ان میں لیفٹیننٹ جنرل مقصود احمد اقوام متحدہ میں ملٹری ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ پہلے ہی توسیع پر ہیں اس لیے وہ مزید پروموشن کے اہل نہ ہونے کے باعث اس دورڑ میں کہیں پر بھی شامل نہیں تھے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ اسٹاف کمیٹی کے طور پر تعینات کردیا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ فوجی سربراہ کے لئے جنرل زبیر کے علاوہ جن تین جنرلز کے ناموں کو زیر بحث لایا گیا اُن میں جنرل قمر جاوید باجوہ کانام سب سے نیچے تھا۔ اور اُنہیں ایک انگریزی اخبار نے اپنی ایک اشاعت میں “چھپے رستم ” قسم کا امیدوار قرار دیا تھا۔ اس ضمن میں سب سے زیادہ زیر گردش رہنے والے نام لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے کے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کور کمانڈر ملتان کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں اور ماضی میں چیف آف جنرل اسٹاف رہ چکے ہیں۔ جنرل راحیل شریف نے فوجی سربراہ کا عہدہ سنبھالتے ہی جو کام سب سے پہلے کیا تھاوہ جنرل اشفاق کی بطور چیف آف جنرل اسٹاف تعیناتی تھی۔ عسکری امور کے ماہرین جنرل راحیل شریف کی کامیابی کا سہرا جنرل اشفاق کو ہی دیتے ہیں۔نوازشریف کی نگاہ انتخاب نے اُنہیں موزوں سمجھے بغیر لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے کو بھی نظرانداز کیا۔ اب اگر غور کیا جائے تو جنرل قمر کے انتخاب کے بعد اب فوجی سربراہی کے امیدواروں میں لیفٹیننٹ جنرلز کی موجودہ 26 افراد کی فہرست میں کوئی ایک بھی ایسا نہیں رہا جو نئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر کے فوجی سربراہی کے تین سالہ دور کے بعد 2019 میں امیدوار کی فہرست میں جگہ بنا سکیں ۔ کیونکہ اس فہرست کے تمام کے تمام جنرلز ستمبر 2019 میں ریٹائر ہو جائیں گے۔ اس فہرست کے آخری ریٹائر ہونے والے جنرل عاصم باجوہ ستمبر 2019 تک اپنی میعاد رکھتے ہیں۔ اس کا واضح مطلب یہ ہوا کہ نومبر 2019 میں نئے فوجی سربراہ کے لیے جو سنیارٹی فہرست مرتب ہوگی وہ دراصل نئے پروموٹ ہونے والے فوجی افسران سے بن سکے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...