... loading ...
. نیویارک کے پولیس ڈیپارٹمنٹ میںقائم ‘مسلم پولیس افسرز ایسوسی ایشن کی بروکلین میں ریلی ، دیگر مسلم تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی
ٹرمپ کو مبارکباد ، انہیں یہ بھی یاد دلانا چاہتے ہیں کہ اس ملک میںمسلمان بھی رہتے ہیں اور امریکی مسلمان ان سے تعاون پر تیار ہیں،مسلم رہنمائوں کا خطاب
امریکا میںآباد اقلیتوں خاص طورپر مسلمانوں میں اس بات کے لیے خوف و ہراس پایا جاتا ہے کہ ٹرمپ جب اقتدار سنبھالیں گے تو کس طرح کی پالیسیوں پر عمل کریں گے ۔امریکا کے شہر نیویارک میں مسلم برادری کی جانب سے ایک ریلی منعقد کی گئی جس میں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد کمیونٹی میں پائے جانے والے ‘خوف اور بے چینی کا اظہار کیا گیا۔اس ریلی میں کچھ لوگوں نے ٹرمپ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی بات کہی۔. نیویارک کے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں مسلم پولیس افسران کی ایک تنظیم ‘مسلم پولیس افسرز ایسوسی ایشن نے بروکلین میں اس ریلی کا انعقاد کیا جس میں دیگر مسلم تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اس ریلی میں مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد امریکی مسلمانوں میں پنپنے والے ‘خوف کا ذکر کیا۔مسلم پولیس افسرز ایسوسی ایشن کے صدر عدیل رانا نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ‘ہم اپنے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انکی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہیں یہ بھی یاد دلانا چاہتے ہیں کہ اس ملک میں وہ امریکی بھی رہتے ہیں جو مسلمان ہیں۔ میں اپنے نو منتخب صدر سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مسلمانوں کی طرف بھی ہاتھ بڑھائیں، امریکی مسلمان بھی ان سے تعاون کرنے کو تیار ہیں۔عدیل رانا نے مسلم برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ کسی بھی خوف کے بغیر اپنی زندگی جیسے گزارتے آئے ہیں ویسے ہی گزاریں اور کسی بھی قسم کے نسلی امتیاز کے معاملے پر پولیس کو مطلع کریں۔
امریکا میں رہنے والے بہت سے مسلمانوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بعض متنازع بیانات کے حوالے سے ڈرنے اور خوف زدہ ہونے کی باتیں کہی تھیں۔ریلی میں شامل ایک مسلم تنظیم ‘ون نیشن امریکا کے صدر ندیم میاں کا کہنا تھا کہ مسلمان امریکا میں ہی رہیں گے۔ندیم میاں کہتے ہیں: ‘امریکا مسلمانوں کا مسکن ہے، اور ہم امریکا سے کہیں نہیں جا رہے۔ ہمیں ایک ساتھ مل کر نفرت کا جواب محبت سے دینا ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ امریکا میں دہشت گردانہ حملوں سے تحفظ کے مد نظر کچھ وقت کے لیے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگا دی جانی چاہیے۔گذشتہ چند ماہ میں انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے اس معاملے پر اپنا موقف ذرا نرم کرتے ہوئے یہ کہنا شروع کر دیا تھا کہ دنیا بھر کے ان علاقوں سے امریکا میں داخل ہونے کے لیے آنے والے لوگوں کی پہلے مکمل تحقیقات ہونی چاہئے۔ ٹرمپ یہ بھی کہتے رہے ہیں کہ امریکا میں رہنے والے مسلمانوں کی مساجد اور ان کے محلوں وغیرہ کی نگرانی کی جانی چاہیے۔کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنزنامی ایک امریکی مسلم ادارے کے مطابق امریکا میں ٹرمپ کی جیت کے بعد سے اب تک مسلمانوں کے خلاف 100 سے زائد مذہبی اور نسلی بنیادوں پر امتیازی سلوک اور حملوں کے مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔مسلمانوں میں اس بات کے لیے خوف و ہراس پایا جاتا ہے کہ ٹرمپ جب اقتدار سنبھالیں گے تو کس طرح کی پالیسیوں پر عمل کریں گے۔نیویارک کی ریلی میں شریک ہونے والے ایک امریکی مسلم نوجوان ذیشان احمد ایک پوسٹر تھامے ہوئے تھے۔ اس پر لکھا تھا کہ امریکا نسل کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کرتا۔
امریکا میں ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد مسلمانوں سمیت کئی برادریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔مسلمانوں کے بارے میں ٹرمپ کے بیانات کے حوالے سے ذیشان احمد کہتے ہیں: ‘مسلمانوں میں خوف اس لیے پایا جاتا ہے کیونکہ ٹرمپ کے بیانات سے یہ لگتا ہے جیسے وہ کہہ رہے ہوں کہ سارے مسلمان ہی دہشت گرد ہیں۔ ہم اس ریلی کے ذریعہ یہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ مسلمان امن پسند ہیں اور سارے مسلمان دہشت گرد نہیں ہوتے۔نیویارک شہر کے میئر بل ڈی بلاسیو کی ایک مسلم مشیر سارا سعید بھی ریلی میں شریک ہوئیں جنھوں نے ریلی میں میئر کا پیغام پڑھ کر سنایا اور مسلم شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بلاخوف اپنی زندگی بسر کریں۔سارا سعید نے نسلی امتیاز کے متعلق کہا: ‘اگر کسی کے بھی ساتھ نسل اور مذہب کی بنیاد پر تفریق یا امتیاز برتنے کا کوئی معاملہ پیش آئے یا آپ کو اس کے بارے میں پتہ چلے تو فوراً شہر کے محکمہ پولیس کو مطلع کریں۔ اگر کوئی تشدد کا معاملہ ہو تو فورا 911 پر کال کریں۔
ریلی میں آنے والے بہت سے لوگوںنے ٹرمپ انتظامیہ کو تعاون کا بھی یقین دلایا۔ ایک پاکستانی امریکی راجا رزاق نے ٹرمپ کے بارے میں یہ بھی کہا کہ وہ اچھے انسان ہیں۔رزاق کہتے ہیں: ‘جب ٹرمپ حلف لیں گے تب وہ اچھا کام کریں گے۔ میں ٹرمپ کی کمپنی کے ساتھ کام کر چکا ہوں، وہ برے شخص نہیں ہیں، وہ بہت اچھے شخص ہیں۔ اور ہمیں ان سے اچھی امید بھی رکھنی چاہیے۔امریکا کے مسلمانوں سمیت بہت سے لوگوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ حلف برداری کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا کے مسلمانوں کے تئیں کیا برتاوٗ رہیگا۔
نائن الیون کے بعد سے امریکی مسلمان اپنی غیر اعلانیہ نگرانی سے مسلسل بے چین ہیں۔ اب اگر اعلانیہ نگرانی شروع ہو جاتی ہے تو کیا اہم تبدیلی آئے گی؟ٹرمپ انتظامیہ میں جس طرح کے لوگ لائے جا رہے ہیں۔ عین ممکن ہے ان کی مرتب کردہ پالیسیوں سے امریکا پچاس اور ساٹھ کی دہائی کی نسلی کشیدگی میں دوبارہ لوٹ جائے۔ میکھارتھی ازم ایک نئے عزم کے ساتھ قبر سے نکل آئے۔کوکلس کلان جیسی متشدد تنظمیں کھل کھیلیں۔سیاہ فاموں کی زندگی جہنم ہو جائے۔ مسلمانوں سے مذہبی منافرت کو کئی گنا بڑھاوا ملے۔ امریکا کا لبرل جمہوری امیج لڑکھڑا کے مجسمہِ آزادی کے قدموں میں آن گرے اور امریکن ڈریم فاشزم کی کگر پر پہنچ جائے؟
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...