... loading ...
ترک صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد میں ترک تاجربھی موجود ہونگے،صدر پاکستان و وزیر اعظم سے ملاقاتوں کے علاوہ ترک صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے
جمہوریت کا دھڑن تختہ کرنے کے خواہشمند فوجی باغیوں کو ناکام کرنے کے بعد طیب اردگان کا نام جمہوریت کی تاریخ میں سنہری حرفوں سے لکھا جائے گا،عالم اسلام کیلیے انکے سینے میں دردمند دل دھڑکتا ہے
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان، صدر مملکت ممنون حسین کی دعوت پر آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ دفترخارجہ کے مطابق صدر اردگان کے ہمراہ وزراء اور اعلیٰ حکام سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد آرہا ہے جس میں ترک تاجروں کا ایک وفد بھی ہوگا۔ وہ صدر ممنون حسین سے ملاقات کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ مذاکرات بھی کریں گے۔وہ کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مذاکرات میں دوطرفہ امور کے تمام پہلوؤں سمیت علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر بھی بات چیت ہوگی۔ ترک صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ صدر معزز مہمان کے اعزاز میں ضیافت دیں گے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان لاہور بھی جائیں گے جہاں وزیراعظم شاہی قلعہ میں ان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کریں گے۔ آوزیر دفاع خواجہ آصف کو ترک صدر کے دو روزہ دورہ پاکستان کے موقع پر حکومت پاکستان کا وزیر مہمانداری مقرر کر دیا گیا۔ وہ ترک صدر اور ان کے ہمراہ آنے والے ترک مہمانوں کے استقبالیہ پروگرامات کے انچارج ہونگے۔قبل ازیں رجب طیب اردگان نے 2009میں بھی مشترکہ پارلیمانی اجلاس سے خطاب کیا تھا تاہم اس وقت وہ ترکی کے وزیر اعظم تھے،دورے کے موقع پر انہیں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کے حوالے سے انکی خدمات کے اعتراف میں نشان پاکستان عطاکیاگیاتھاجبکہ سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے زلزلے کے موقع پر ترکی کی جانب سے بھرپور تعاون پر اظہارتشکر کیاتھا۔
ترک صدر کا نام اس وقت ملکی و غیر ملکی میڈیا کی زینت بن گیا تھا جب رواں سال جولائی میں انکی حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کیلیے فوج نے جمہوریت پر شب خون مارا تھا اور ٹی وی پر بھی فوری کنٹرول حاصل کرلیا تھا تاہم طیب اردگان نے سوشل نیٹ ورک پر اپنے خطاب میں اہل ترکی کو جمہوریت کی بقا کیلیے نکلنے کی ہدایت کی تھی جس پر ترک عوام نے تاریخ رقم کرتے ہوئے بے مثال قربانی کا ثبوت دیا اور لاکھوں کی تعداد میں آدھی رات کے وقت سڑکوں پر آگئے اور قابض فوج سے مزاحمت شروع کردی بالآخر آمرفوجیوں کو پسپائی کا سامنا ہوا اور رجب طیب اردگان کا سیاسی قد پہلے سے بھی بلندہوگیا۔
ترکی کے پاکستان سے دیرینہ تعلقات دوستی و اسلامی اخوت پر مبنی ہیں ۔لیکن گزشتہ ایک دھائی سے یہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ترکی پر برسراقتدار حکمرانوں کا تعلق اسلامی فلاحی جماعت سے ہے لہٰذا ترکی نے تمام اسلامی برادر ممالک سے دوستی مضبوط سے مضبوط تررکھنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے ۔
گزشتہ دنوں بھارت کی جانب سے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے دھمکیوں کے جواب میں ترکی اور چین ہی وہ ممالک تھے جنہوں نے پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا اعلان کیا جبکہ ترکی نے اس سے آگے بڑھ کر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف فیکٹ اینڈ فائنڈنگ وفد بھیجنے کا بھی اعلان کیاتھا۔
قبل ازیں بنگلا دیش میں پاکستان سے محبت کے جرم میں اسلامی تحریک کے رہنماؤں کو سزا دیے جانے کیخلاف ترکی وہ واحد ملک تھا جس نے احتجاجااپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔
رجب طیب اردگان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے غاصب اسرائیلی فوج کے فلسطین پر مظالم کیخلاف جدوجہد کو پوری دنیا کی آواز بناتے ہوئے فریڈم فلوٹیلا نامی بحری بیڑا امدادی سامان کے ساتھ غزہ بھیجا جس پر اسرائیلی حملے میں کئی افراد شہید ہوئے اور کافی گرفتارکرلیے گئے تھے تاہم ترکی کے مضبوط موقف پر آخر کار اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہونا پڑا اور حال ہی میں اسرائیلی وزیر اعظم نے ترکی کی شرائط یعنی زرتلافی ،معافی اور غزہ میں امدادی کام کی اجازت کی بنیاد پر ترکی سے معاہدہ کر لیا ہے ۔
رجب طیب اردگان کوحالیہ فوجی بغاوت کے بعد بعض مغربی لابی نے ڈکٹیٹر ثابت کرنے کی کوشش کی اور جمہوریت پر شب خون مارنے والے فسادیوں کی گرفتاری پر جمہوریت کے نام نہاد علمبرداروں نے امریکی شیلٹر میں چھپ کر طیب اردگان پر اوچھے وار شروع کردیے اور گرفتارشدگان باغیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی دہائی دینے لگے ۔حالانکہ اس بغاوت کے نتیجے میں سینکڑوں ترک شہری مسلح باغی فوجیوں کے ہاتھوں مارے گئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔گزشتہ دنوں ترک صدر نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے توہینِ صدر کے مرتکب گرفتارباغیوں کی رہائی کا حکم دے کر مخالفین کو چپ کرادیا ہے ۔
رجب طیب اردگان کی سحر انگیز شخصیت اس وقت عالمی حالات پر نظر رکھنے والوں کی نظر میں بہت عظیم ہے کیونکہ وہ اس وقت واحد شخصیت ہیں جو مسلم امت کے لیے درددل رکھنے والوں میں عملی اقدامات بھی کر رہے ہیں اور ان کے اقدامات کے عالمی سطح پر نتائج بھی نظر آرہے ہیں۔ شام میں جاری جنگ کے حوالے سے ترکی نے ہمیشہ درددل محسوس کیا اور شامی مہاجرین کے معاملے پر باوجود یور پ کی سرمایہ پرستانہ ذہنیت کے ترکی اپنا کردار بھرپورکررہا ہے ۔
خوارج باجوڑ میں آبادی کے درمیان رہ کر دہشت گرد اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں،رپورٹ اگر قبائل خوارج کو خود نہیں نکال سکتے تو ایک یا دو دن کیلئے علاقہ خالی کردیں،دوٹوک انداز میں پیغام سکیورٹی ذرائع کی جانب سے دوٹوک انداز میں واضح کیا گیا ہے کہ باجوڑ میں ریاست کی خوارج سے...
21 سے 23 نومبر کواجتماع میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دیں گے گلے سڑے نظام سے جان چھڑوانے کیلئے طویل جدوجہد کرکے بڑی ٹیم تیار کی ہے،حافظ نعیم الرحمٰن جماعت اسلامی پاکستان نے 21 سے 23 نومبر کو لاہور میں اجتماع عام کا اعلان کر دیا۔منصورہ لاہور میں پریس...
ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا،ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار خیبر پختونخوامیں آپریشن پی ٹی آئی کیخلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے،علی امین گنڈاپور آپریشن نہیں ر...
ملک ریاض کے ہسپتال پر چھاپا، ایک ارب 12 کروڑ کی منی لانڈرنگ بے نقاب، عملے کی ریکارڈ کو آگ لگانے کی کوشش ایف آئی اے نے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیس میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے ، سفاری ہسپتال کو بطور فرنٹ آفس استعمال کر رہا تھا حوالہ ہنڈی کے...
سیلابی پانی میں علاقہ مکینوں کا تمام سامان اور فرنیچر بہہ گیا، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے نیو چٹھہ بختاور،نیو مل شرقی ،بھارہ کہو، سواں ، پی ایچ اے فلیٹس، ڈیری فارمز بھی بری طرح متاثرہیں اسلام آبادمیں بارش کے بعد برساتی نالے بپھرنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔اسلا...
بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،موجودہ سیاسی حالات میںبیانیے کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق عدالتی فورمز پر دباؤ بڑھانے اور عوامی حمایت کیلئے عدلیہ کی توجہ آئینی اور قانونی امور پر مبذول کرائی جا سکے،ذرائع پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی و سینیٹ کی نااہلی کے...
یہ ضروری اور مناسب فیصلہ ہے کہ بھارت سے درآمدات پر ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے ،امریکی صدر بھارت کی حکومت روس سے براہ راست یا بالواسطہ تیل درآمد کر رہی ہے، جرمانہ بھی ہوگا،وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمدات پر مزید 25 فی...
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8اگست کوہوگا دلچسپ مقابلے کی توقع ،ویمنز ٹیم کو فاطمہ ثنا لیڈ کریں گی ، شائقین کرکٹ بے چین آئرلینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج (بدھ کو...
بمباری ، بھوک سے ہونے والی شہادتوں پر یونیسف کی رپورٹ 7 اکتوبر 2023 ء سے اب تک 18 ہزار بچوں کی شہادتیں ہوئیں غزہ میں اسرائیلی بمباری اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث بچوں کی ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے مطا...
ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا عوام کی نمائندگی اور ان کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے،سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا پارلیمنٹ میں دو ٹوک مؤقف آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں اور بدقسمتی سے پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت اس عمل میں شریک ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں جذباتی خطاب ...
سیاسی کارکنان اور عوام انہیں نئے پاکستان کا بانی قرار دے رہے ہیں ، وہ طاقت کے مراکز سے سمجھوتہ کیے بغیر عوام کی آزادی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی پاکستان میں ایسی جمہوری سیاست کے داعی ہیں جہاں اقتدار کا سرچشمہ عوام ہوں، اور ادارے قانون کے تابع رہیں،سیاسی مبصرین عمران...
قومی اسمبلی اراکین اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا،احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا،صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، نگرانی سلمان اکرم راجا کریں گے، تمام ٹکٹس ہولڈرز الرٹ، شیڈول اعلیٰ قیاد...