وجود

... loading ...

وجود

کراچی کی زمینوں سے2ماہ میں ریکارڈ توڑ تعداد میں ہتھیار برآمد

پیر 14 نومبر 2016 کراچی کی زمینوں سے2ماہ میں ریکارڈ توڑ تعداد میں ہتھیار برآمد

رینجرز اور پولیس نے دوماہ میں جتنی بھاری مقدار میں گولہ باروداوراسلحہ برآمد کیا اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی،مالیت کروڑوں روپے میں ہے ،ذرائع57f5126749015کراچی میں گزشتہ دو ماہ کے عرصے کے دوران رینجرز اور پولیس نے کارروائیوں کے دوران جتنی بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی ۔دو ماہ کی قلیل مدت میں ملنے والا یہ اسلحہ کروڑوں روپے مالیت کا ہے، برآمد ہونےوالے ہتھیاروں میں انتہائی جدید اور قیمتی ہتھیار بھی شامل ہیں ۔عسکری ذرائع کے مطابق برآمد ہونےوالے ہتھیار گوریلا جنگ لڑنے کے لئے مہینوں کام آسکتے ہیں، اس حوالے سے حیرت انگیز امر یہ ہے کہ یہ ہتھیار کراچی جیسے گنجان آباد شہر میں کس ذریعے سے پہنچے ؟یہ واقعتا غور طلب بات ہے ۔کیوں کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نہ صرف تعینات ہے بلکہ اپنے فرائض بھی بڑے احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے،26ستمبرکوکراچی میں رینجرزنے قصبہ علی گڑھ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے دوملزمان کوگرفتارکیا،ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتارملزم محمدعلی اورحسن رضاکاتعلق ایم کیوایم سے تھا،ترجمان کے مطابق برآمداسلحے میںایل ایم جی اور7ایس ایم جیزشامل ہیں،اسلحہ اوردھماکاخیزموادایک مکان میںچھپایاگیاتھا۔رینجرزترجمان کے مطابق رینجرزنے کارروائی مصدقہ اطلاعات پرکی۔27ستمبر کراچی میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کی نشاندہی پر پولیس اور حساس ادارے نے غازی گوٹھ میں قبرستان میں دفن بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا۔ پولیس نے حساس ادارے کے ہمراہ گرفتار کالعدم تنظیم کے ملزم عالمگیر کی نشاندہی پر اورنگی ٹاون غازی گوٹھ میں آپریشن کیا اور قبرستان میں کھدائی کے بعد چھ ایس ایم جیز ، چار رپیٹر ، چھ راکٹ لانچر ، آوان بم ، ہینڈ گرینیڈ ، ڈیٹونیٹر اور ہزاروں گولیاں برآمد کر لیں۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق اسلحہ محرم الحرام میں دہشت گردی کے لیے چھپایاگیا تھا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار عابد فاروقی کے مطابق برآمد کیا گیا بارودی مواد انتہائی مہلک تھا جو کافی تباہی پھیلا سکتا تھا۔ 20ستمبر 2016 کراچی کے علاقے اورنگی ٹاو¿ن میں رینجرز نے کارروائی کر کے بھاری تعداد میں تخریب کاری کا سامان برآمد کر لیا۔ اورنگی ٹان قصبہ کالونی میں رینجرز نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔رینجرز ذرائع کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحہ میں کلاشنکوف، رائفل، نائن ایم ایم پستول، بولٹ پروف جیکٹس، بارودی مواد اور سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔5اکتوبر کوکراچی پولیس نے حساس اداروں کی نشاندہی پر عزیز آباد کے علاقے بلاک ایٹ میں لال قلعہ کے قریب مکان پر چھاپا مارا جس دوران زیر زمین پانی کے ٹینک میں چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔اسلحہ دہشت گردی کیلیے استعمال کیا جانا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ اسلحے میں اینٹی ایئر کرافٹ گنز، اسنائپر رائفلیں، بلٹ پروف جیکٹس، ایس ایم جی ، ایل ایم جی، دستی بم، رائفلیں ، ہیلمٹ ، بڑی مقدار میں گولیاں اور راکٹ لانچر سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا ۔پولیس کے مطابق اسلحہ اتنی بڑی تعداد میں تھا کہ اس کی منتقلی کے لیئے چار ٹرک منگوائے گئے تھے،بعدازاں یہ اسلحہ فرانزک کے لیئے پاک فوج کے حوالے کردیا گیا۔ 20اکتوبرکورینجرز اور حساس ادارے نے سخی حسن قبرستان کو گھیرے میں لیکر کارروائی کی اور زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔رینجرز نے 15گاڑیوں کی مدد سے سخی حسن قبرستان کو گھیرے میں لے لیااور کارروائی کے دوران قبرستان سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔29اکتوبرکوپاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کیا ۔ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں رینجرز نے کارروائی کرکے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور زمین کے نیچے چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔برآمد ہونے والے اسلحہ میں جی تھری ،5ایس ایم جیز ،2عدد 8ایم ایم رائفلز اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں ۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ یہ اسلحہ شہر میں بدامنی پھیلانے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔2نومبرکوپولیس پارٹی اور وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ طور پر پہلے سے گرفتار ملزم اسدللہ ولد عبدالباسط کی نشاندہی پر پاک کالونی تھانے کے علاقے پرانا گولیمار عثمانیہ مسجد، سینٹرل مسلم آباد، غلام محمد ولیج شیرین بیکری کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مارا ۔پولیس اہلکاروں کے وہاں پہنچنے پر پہلے سے موجود ملزمان نے پولیس پارٹی پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کردی جس پر پولیس پارٹی کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔کچھ دیر دوطرفہ فائرنگ کے بعد مسلح ملزمان تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع پر سے فرار ہوگئے۔موقع سے دہشتگردوں کے فرار ہونے کے بعد مذکورہ مکان کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا جسے پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق اسلحے میں 70عدد آوان شیل، 11عدد آر جی پی راکٹ، 11عدد بڑے آوان شیل، 3عدد مشین گنیں، 3عدد پستول بمعہ میگزین، ایک 7 MMرائفل، 8عدد گرانڈ شیپ میگزین، رپیٹرز، 70عدد ایس ایم جی کے میگزین، ایک راکٹ لانچر،7عدد رائفلوں سمیت دیگر بھاری اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ مکان لیاری گینگ وار اور بدنام زمانہ منشیات فروش ریاست کے کارندوں کے زیر استعمال تھا۔9نومبرکو کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں رینجرز نے عزیز آباد کے قریب واقع ایک گھر سے 190بلٹ پروف جیکٹیں برآمد کرلیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق مصدقہ اطلاع پر یہ کارروائی کی گئی، مذکورہ جیکٹیں گھر میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں۔رینجرز کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ جیکٹیں ایم کیو ایم عسکری ونگ کے زیر استعمال تھیں جو دہشت گردی کی کارروائیوں میں بطور ڈھال استعمال کی جاتی تھیں،10نومبرکوکراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اولڈ کلفٹن میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ اسلحہ میں 23رائفلز اور بڑی تعداد میں گولیاں اور میگزین برآمد کی گئیں ہیں۔ کراچی پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر اولڈ کلفٹن کے علاقے میں کچرا کنڈی سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ اسلحے میں 7ایم فور رائفلز، 6سب مشین گن، 2سیون ایم ایم رائفلز ہیں۔ اسلحے کی برآمدگی کے دوران 2 پولیس کیپ اور 2خنجر بھی برآمد ہوئے ہیں۔ 2نائن ایم ایم پستول سمیت 4 پستول بھی ملے ہیں جبکہ دیگر اسلحے میں 2پوائنٹ 22رائفلز، 4بارہ بور، ایک جی 3، ایک 222رائفل بھی شامل ہے۔ اسلحے کی برآمدگی کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں دہشت گردی کی ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ 11نومبر کو کراچی کے علاقے بہادر آباد کے مکان سے حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے مدفون اسلحہ بڑی تعداد میں برآمد کرلیا ہے۔گزشتہ دو دنوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی تعداد میں کراچی سے اسلحہ برآمد کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے سے گرفتار سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی نشاندہی پر بہادرآباد میں حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی اورمکان سے مدفون اسلحہ برآمد کرلیا۔برآمد شدہ اسلحے میں چالیس رائفلز، نائن ایم ایم پسٹلز، رپیٹر، کلاشنکوف، تیس بور پسٹلز اور ہزارروں گولیاں برآمد ہوئیں ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں عزیز آباد، کلفٹن ، فیڈرل بی ایریا اور دیگر علاقوں سے اس قبل بھی بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوچکا ہے۔حساس اداروں نے ایک بار پھر شہر میں کشیدگی کے بعد جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لئے اپنا نیٹ ورک بڑے پیمانے پر پھیلادیا، دوران تفتیش حراست میں لیئے گئے ملزمان نے انکشاف کیا تھا کہ کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد مذکورہ اسلحہ مکان میں چھپایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں


خامنہ ای کی آخری رسومات کیلئے ایران کو ایک ہفتے کی چھٹی دی، ٹرمپ وجود - هفته 04 جولائی 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...

خامنہ ای کی آخری رسومات کیلئے ایران کو ایک ہفتے کی چھٹی دی، ٹرمپ

فیفا ورلڈ کپ،مصر کی آسٹریلیا کو پنالٹیز پر شکست، پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی وجود - هفته 04 جولائی 2026

سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...

فیفا ورلڈ کپ،مصر کی آسٹریلیا کو پنالٹیز پر شکست، پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا وجود - هفته 04 جولائی 2026

روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...

روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا

بھارت نے پانی کا رخ موڑا تو جنگ ہوگی،نائب وزیراعظم کا دوٹوک پیغام وجود - بدھ 01 جولائی 2026

سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...

بھارت نے پانی کا رخ موڑا تو جنگ ہوگی،نائب وزیراعظم کا دوٹوک پیغام

لاہور میں ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق وجود - بدھ 01 جولائی 2026

20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...

لاہور میں ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق

پی ٹی آئی دور میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا، اسد قیصر وجود - بدھ 01 جولائی 2026

ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...

پی ٹی آئی دور میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا، اسد قیصر

بینکوں کو غیرقانونی اکائونٹس منجمد کرنے سے روک دیا وجود - بدھ 01 جولائی 2026

اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...

بینکوں کو غیرقانونی اکائونٹس منجمد کرنے سے روک دیا

وزیراعلیٰ سندھ کا گندم ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈائون کا حکم وجود - بدھ 01 جولائی 2026

مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...

وزیراعلیٰ سندھ کا گندم ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈائون کا حکم

سفارتی محاذ پر پزیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی، بلاول بھٹو وجود - پیر 29 جون 2026

رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...

سفارتی محاذ پر پزیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی، بلاول بھٹو

کراچی رینجرز کیمپ حملے کے بعد جماعت الاحرار پھر توجہ کا مرکز وجود - پیر 29 جون 2026

حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...

کراچی رینجرز کیمپ حملے کے بعد جماعت الاحرار پھر توجہ کا مرکز

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے،سہیل آفریدی وجود - پیر 29 جون 2026

احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے،سہیل آفریدی

بھارت پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے،وزیرِ اعظم وجود - اتوار 28 جون 2026

شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...

بھارت پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے،وزیرِ اعظم

مضامین
آپ زندہ ہیں یا مرگئے ؟ وجود جمعه 31 جولائی 2026
آپ زندہ ہیں یا مرگئے ؟

پاکستانیوں کے لیے دو خوشخبریاں وجود اتوار 05 جولائی 2026
پاکستانیوں کے لیے دو خوشخبریاں

مقبوضہ وادی کے اسکولوں کی بندش وجود اتوار 05 جولائی 2026
مقبوضہ وادی کے اسکولوں کی بندش

ہاں خریدا ہے جہاز! وجود اتوار 05 جولائی 2026
ہاں خریدا ہے جہاز!

تاریخ کے خون آلود نشانات کبھی نہیں مٹیں گے! وجود بدھ 01 جولائی 2026
تاریخ کے خون آلود نشانات کبھی نہیں مٹیں گے!

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر