وجود

... loading ...

وجود
وجود

سرزمینِ بلوچستان ۔ ۔ وسائل سے مالامال ہونے کے باوجود پسماندہ کیوں؟؟

اتوار 13 نومبر 2016 سرزمینِ بلوچستان ۔ ۔ وسائل سے مالامال ہونے کے باوجود پسماندہ کیوں؟؟

سوئی گیس کی دریافت ،سینڈک کاپر گولڈ پراجیکٹ،ریکوڈک ذخائر اور اب سی پیک کے عظیم منصوبوں کے ثمرات بلوچ عوام تک نہ پہنچنے سے احساس محرومی میں اضافہ
بھارت اور ایران نے چاہ بہاربندرگاہ کو جس طرح ترقی دی وہ حیران کن ہے، اس پر جاپان اور جنوبی کوریا کی سرمایہ کاری بھی ہمارے پالیسی سازوں کی ناکامی کا ثبوت ہے
(تحریر و تحقیق ۔ میر اعظم بلوچ )
economic-potential-of-balochistan-23-638جبر، برداشت ، اپنی ہی سرزمین اور اپنے ہی وسائل سے محرومی کا احساس کیسا ہوسکتا ہے ۔ اس کا اندازہ لگانا شاید کسی بھی پاکستانی کے لیے بڑا مشکل ہو لیکن محرومی کا یہ احساس ایک ایسا احساس ہے جس سے اہل بلوچستان بشمول ، بچے ، عورت مرد سبھی اس حد تک واقف ہیں کہ آج ہر ذہن اور سوچ یہ سوال کرتی نظر آتی ہے کہ پاکستان میں پائے جانے والے گیس کے سب سے بڑے اور سب سے پہلے دریافت ہونے والے سوئی گیس کے ذخائر سے بلوچستان کے 29 اضلاع آج بھی کیوں محروم ہیں ؟
سوئی کی زمین سے نکلنے والے ذخائر آج سندھ ، پنجاب ،خیبر پختونخوا سمیت آزاد جموں کشمیر کے طول و عرض تک پہنچائے جاچکے ہیں ۔ پاکستان کی مشرقی سرحد پر بھارت پاکستان کی مشترکہ باؤنڈری لائن تک بھی سوئی گیس کی مدد سے کارخانوں میں پیداواری کام تیزی سے جاری ہیں ۔ لیکن قدرتی گیس کے حقیقی مالک بلوچستان کے عوام آج بھی اپنے حق سے محروم ہیں ۔
1952 ؁ء سے 1984 ؁ء تک بلوچستان کا سب سے بڑا شہر اور موجودہ دارالحکومت کوئٹہ بھی گیس کی سہولت سے محروم رہا۔
ترقی اور وسائل کو بروئے کار لانے کے نام پر زیادتیوں کے نئے سلسلے کا آغاز اس وقت ہوا جب 1970 ؁ء میں تانبا اور سونے کے وسیع ذخائر یعنی سینڈک کاپر گولڈ DEPOSITSکا انکشاف ہوا۔ یہ ذخائر بلوچستان کے دور دراز ، پسماندہ اور افغانستان اور ایران کی مشترکہ سرحد پر واقع وسیع علاقہ چاغی کے وسیع ترین رقبہ پر پھیلے ہوئے ہیں ۔ ذخائر کی تلاش میں چین کی طرف سے معاونت کی گئی۔
معاونت کا یہ سلسلہ آج بھی پاک چین مشترکہ مفاد ات دوستی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔ 1995 ؁ء میں سینڈک کاپر گولڈ پروجیکٹ پر باقاعدہ کام کا آغاز ہوا اور ایک وسیع اندازے کے مطابق 13 اعشاریہ 5 بلین روپے کے یہ ذخائر پاک چین دوستی کو ہمالیہ کی بلندی سے بلند تو کرگئے لیکن چاغی کے عوام کو نہ صرف مکمل نظر انداز بلکہ 1999 ؁ء میں ایٹمی دھماکا کی شکل میں اہل بلوچستان ، خاص طور پر چاغی کے عوام کو بڑا دھچکا دے گئے ۔
پاکستان اور چین کے درمیان سونے اور تانبا کے ان وسائل سے فیضیاب ہونے کا معاہدہ 350 ملین ڈالرز میں طے ہوا۔ مائننگ کا کام ابتدائی طور پر 10 سال کے لیےMetallurgical Corporation of China کے حوالے کیا گیا ۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی طرف سے سینڈک میٹل لمیٹیڈ کے حوالے سے حالیہ چھپنے والی حیران کن خبر نے بہت سے لوگوں کے دل و دماغ میں نئے سوالات کو جنم دے دیا ہے ۔ خبر کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سینڈک سے 76.125.994 میڑک ٹن تانبہ ، 6 اعشاریہ 093 میٹرک ٹن سونا، اور 9 اعشاریہ 693 میٹرک ٹن چاندی نکالا گیا ۔ پانچ سالوں کے دوران سینڈک سے نکالے جانے والے ذخائر کی قیمت کا تخمینہ اندازاً 834 اعشاریہ 209 امریکی ڈالر لگایا گیا ہے ۔
سوئی سے نکالے جانے والے گیس کے ذخائر جس کے حوالے سے خود وفاق کی طرف سے اعتراف کیا گیا ہے کہ گیس کی مد میں وفاق بلوچستان کا 371 ارب روپے کا مقروض ہے ۔ چاغی میں ہی تانبا اور گولڈ کے دنیا کے پانچویں بڑے ذخائر یعنی ریکوڈک بھی ان دنوں دوبارہ خبروں کی زینت بننا شروع ہوگئے ہیں ۔ نواب ثنا اللہ زہری کا وزیراعلیٰ بلوچستان کی حیثیت سے فرانس کا دورہ اور ریکوڈک کیس کے حوالے سے بین الاقوامی عدالت میں ہونے والی پیش رفت ایک نئی تبدیلی کا پیش خیمہ محسوس ہوتے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ کے دورہ کے بعد کوئٹہ میں یہ کہنا کہ ریکوڈک میں پائے جانے والے اعلیٰ کوالٹی کاپر کے ذخائر جن میں ایک ٹن کاپر میں 0.26 فیصد سونا پایا جاتا ہے اگر صحیح طرح سے بروئے کار لائے جائیں تو بلوچستان میں فی خاندان 20 سے 25ہزار روپے ماہانہ دیے جاسکتے ہیں ۔
اقتصادی راہداری منصوبہ جس پر انتہائی سرعت کے ساتھ کام شروع کیاگیا اور خطہ میں چین پاکستان نے مشترکہ طور پر تجارتی سرگرمیوں میں نئے باب کا آغاز کیا ۔ 40 ارب ڈالر ز کی سرمایہ کاری کے اس منصوبے پر گوادر ڈیپ سی پورٹ پر بندرگاہ کی ترقی ، گوادر سے بذریعہ روڈ اور ریل نیٹ ورک کاشغر اور وسطی ایشیائی ریاستوں تک تجارتی سامان کی ترسیل ایک ایسا منصوبہ جس سے اقتصادی اور معاشی جمود کو ختم کرنے اور تجارتی سرگرمیوں کو قدیم شاہراہ ریشم کے ذریعے ترقی کی سمت گامزن کرنے کے بلند و بانگ دعوے بھی کئے گئے منصوبہ کو کامیاب کرنے کے لیے اسپیشل سیکورٹی فورسز کے ایک ڈویژن فوج کو بلوچستان میں تعینات کیا گیا ہے اور ایک ڈویژن مزید لگانے کے لیے تجویز کو حتمی شکل بھی دی جائے گی ۔ سیکورٹی کے نام پر وسیع اخراجات کس لئے ؟ اگر بلوچستان کے لوگوں کو ماضی کے برخلاف جس طرح سوئی گیس ، سینڈک اور ریکوڈک منصوبوں کے ساتھ کیا جاتا رہا ، یہی پالیسی اقتصادی راہداری منصوبے کے ساتھ بھی جاری رکھی گئی توبلوچستان کے عوام کی طرف سے احساس محرومی نہ تو کم ہوسکے گا نہ ہی منصوبہ کے مثبت ثمرات سے بلوچستان فیضیاب ہوسکے گا۔
ایران اور پاکستان کے متوازی ، مکران کے ساحل پر ہی ایران کے ہمسایہ ملک افغانستان اور بھارت کے ساتھ بڑھتے ہوئے مراسم جس کا اندازہ شاید ہمارے پالیسی بنانے والوں کو بروقت نہ ہوسکا ۔ چاہ بہار بندرگاہ کو جس تیزی سے ترقی دی گئی کہ جس کی 2 برتھ مکمل طور پر بھارت نے لیز پر حاصل کرلی ہیں ۔ جاپان اور جنوبی کوریا جو طویل عرصہ سے خاموش تھے پہلی بار خطہ کی سیاست میں ابھر کر سامنے آئے ۔ چاہ بہار میں بھارت کے ساتھ جاپان اور جنوبی کوریا کی اسٹیل کی صنعت اور یوریا کھاد اور توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری نے خطہ کی اسٹریٹیجک اہمیت کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے ۔ نومبر کی 10 تاریخ کو چاہ بہار سے پہلا بحری بیڑا بھی اومان کے لیے روانہ ہوگیا ہے ۔ شاید اب سی پیک روٹ کے متوازی ایک اور OPTION بھی ہمیشہ کے لیے خطے کے ممالک کے لیے دستیاب ہوگا۔


متعلقہ خبریں


جھوٹی خبر پر 30 لاکھ ہرجانہ، پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت قانون منظور وجود - منگل 21 مئی 2024

پنجاب حکومت نے ہتک عزت قانون 2024 ایوان سے منظور کروالیا۔تفصیلات کے مطابق ہتک عزت قانون کا بل وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے ایوان میں پیش کیا، جس پر صحافیوں نے پریس گیلری سے احتجاجا ًواک آؤٹ کیا جبکہ اپوزیشن نے بھی اسے مسترد کردیا۔بل کا اطلاق پرنٹ، الیکٹرونک اور سوش...

جھوٹی خبر پر 30 لاکھ ہرجانہ، پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت قانون منظور

شاعراحمد فرہاد کی بازیابی، یہ ملک قانون کے مطابق چلے گا یا ایجنسیوں کی طریقے سے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ وجود - منگل 21 مئی 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سیکریٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو (آج) منگل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔اس موقع پر احمد فرہاد کی اہلیہ کے وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ...

شاعراحمد فرہاد کی بازیابی، یہ ملک قانون کے مطابق چلے گا یا ایجنسیوں کی طریقے سے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

آئین میں ہائبرڈ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ،شاہدخاقان عباسی وجود - منگل 21 مئی 2024

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئین میں ہائبرڈ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ، جب تک بڑے پیمانے پر نظام کی تبدیلی نہیں کریں گے ملک نہیں چلے گا،سیاسی جماعت ایک دن میں نہیں بنتی، اگلے ماہ تک سیاسی جماعت وجود میں آجائے گی اور پورے پاکستان سے لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوں گے ۔پیرک...

آئین میں ہائبرڈ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ،شاہدخاقان عباسی

دنیا کی طرح ہماری فوج بھی آئینی حدود میں رہے ، محمود اچکزئی وجود - منگل 21 مئی 2024

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جب ہم آئین کی بات کرتے ہیں تو بعض ادارے یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ان کے خلاف بات کر رہے ہیں ہم چاہتے ہیں جس طرح دنیا بھر کی افواج اپنی آئینی حدود میں کام کرتی ہیں آپ بھی اسی حدود میں کام کریں۔تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ...

دنیا کی طرح ہماری فوج بھی آئینی حدود میں رہے ، محمود اچکزئی

عمران خان 9 مئی اور آزادی مارچ سمیت 3 مقدمات میں بری وجود - منگل 21 مئی 2024

عدالتوں نے عمران خان کو 9 مئی اور آزادی مارچ سمیت 3 مقدمات میں بری کردیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نو مئی ، آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی سمیت تین کیسز میں بانی پی ٹی آئی کو بری کردیا ۔ عدالت نے شیخ رشید ، فیصل جاوید کو بھی تھانہ کوہسار اور تھانہ ...

عمران خان 9 مئی اور آزادی مارچ سمیت 3 مقدمات میں بری

ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمیت 8 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق وجود - پیر 20 مئی 2024

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، اُن کے چیف گارڈ، وزیر خارجہ، صوبے مشرقی آذربائیجان کے گورنر، آیت اللہ خامنہ ای کے نمانندہ خصوصی، اور ہیلی کاپٹر عملے کے 3 ارکان حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ایرانی وزیر داخلہ نے گزشتہ شب لاپتا ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور ایک گھنے ج...

ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمیت 8 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

قبائلی عمائدین کی مدد سے جرگہ، پاکستان، افغانستان کا جنگ بندی پر اتفاق وجود - پیر 20 مئی 2024

خیبر پختونخوا میں سرحد پر 4روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد پاکستان اور افغانستان کے قبائلی عمائدین اور حکام پر مشتمل ایک جرگے نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کو پاکستان اور افغانستان کی افواج کے درمیان جھڑپوں میں اضافے کے باعث کرم میں خرلاچی بارڈر کراسنگ ...

قبائلی عمائدین کی مدد سے جرگہ، پاکستان، افغانستان کا جنگ بندی پر اتفاق

پنشن سسٹم خطرناک ، دس برسوں میں لاگت100کھرب تک پہنچنے کا خطرہ وجود - پیر 20 مئی 2024

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے پنشن سسٹم کے اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر فوری اقدامات نہیں کیے گئے تو یہ لاگت اگلے 10 سالوں میں 100 کھرب تک پہنچ جائے گی۔جارجیا میں میڈیا بریفنگ کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کے سینئر ماہر اقتصادیات ایکو ککاوا نے کہا کہ پاکستان میں پنشن ...

پنشن سسٹم خطرناک ، دس برسوں میں لاگت100کھرب تک پہنچنے کا خطرہ

وزیراعظم شہباز شریف کاکرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ وجود - پیر 20 مئی 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پاکستانی طلبا ء کو واپس لانے والے خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارہ بشکیک کرغزستان کے لئے روانہ ہو گا اور 130 پاکستانی طلبا کو لے ...

وزیراعظم شہباز شریف کاکرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ

وزیرِ اعلیٰ نے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کو معطل کر دیا وجود - پیر 20 مئی 2024

وزیرِ اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔اتوارکی صبح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں جاری مختلف پروجیکٹس کا دورہ کیا، صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ، سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی ان کے ہمراہ تھے ۔مراد علی شا...

وزیرِ اعلیٰ نے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کو معطل کر دیا

پاکستان کو تباہ و برباد کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے ،نواز شریف وجود - هفته 18 مئی 2024

(رپورٹ: ہادی بخش خاصخیلی) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیٹھ میں چھرا گھونپا، ساتھ چلنے کی یقین دہانی کروائی، پھر طاہرالقادری اور ظہیرالاسلام کے ساتھ لندن جاکر ہماری حکومت کے خلاف سازش کا جال بُنا۔نواز شریف نے قوم س...

پاکستان کو تباہ و برباد کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے ،نواز شریف

سیاسی پارٹیاں نواز شریف سے مل کر چلیں، شہباز شریف وجود - هفته 18 مئی 2024

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے لیے نواز شریف سے مل کر چلیں، نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لا سکتے ہیں، مسائل سے نکال سکتے ہیں۔ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو صدارت سے علیحدہ کر کے ظلم کیا گیا تھا، ن لی...

سیاسی پارٹیاں نواز شریف سے مل کر چلیں، شہباز شریف

مضامین
نیتن یاہو کی پریشانی وجود منگل 21 مئی 2024
نیتن یاہو کی پریشانی

قیدی کا ڈر وجود منگل 21 مئی 2024
قیدی کا ڈر

انجام کاوقت بہت قریب ہے وجود منگل 21 مئی 2024
انجام کاوقت بہت قریب ہے

''ہم ایک نئی پارٹی کیوں بنا رہے ہیں ؟''کے جواب میں (1) وجود منگل 21 مئی 2024
''ہم ایک نئی پارٹی کیوں بنا رہے ہیں ؟''کے جواب میں (1)

انتخابی فہرستوں سے مسلم ووٹروں کے نام غائب وجود منگل 21 مئی 2024
انتخابی فہرستوں سے مسلم ووٹروں کے نام غائب

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر