... loading ...
ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی ،اسہال سے ہزاروں متاثر خوراک اور دواؤں کی شدید قلت ،روزگار کے مواقع مسدود ہوکر رہ گئے
جنگ سے قبل 90فیصد غذائی اشیا کاانحصاردرآمد پر تھا،شہری بے یقینی کا شکار۔ملک قحط سالی کے قریب پہنچ چکا،اسٹیفن اوبرائن
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی “اے ایف پی” کا کہنا ہے کہ سعودی دارالحکومت میں یمنی صدر کے حوالے کیے گئے مجوزہ منصوبے کو انھوں نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔دریں اثنا حوثی باغیوں اور سعودی حمایت یافتہ سکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
یمن میں حوثی باغی برسوں سے اپنے ساتھ حکومت کی طرف سے روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک کی شکایت کرتے آرہے تھے اور 2014میں انھوں نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا اور ملک میں خانہ جنگی کی سی صورتحال پیدا ہوگئی۔مارچ 2015میں سعودی عرب نے یمنی حکومت کی حمایت میں فضائی کارروائیاں شروع کی تھیں ۔ اس تنازع کے دوران مارے جانے والوں کی تعداد دس ہزار سے کہیں زیادہ ہوگئی ہے۔
یمن میں جاری اس خانہ جنگی کی صورت حال کی وجہ سے یمن کے شہری گوناگوں مسائل اور مشکلات کاشکا رہوگئے ہیں ،ملک میں بنیادی سہولتوں کافقدان ہوگیا ہے ۔روزگار کے مواقع محدود بلکہ مسدود ہوکر رہ گئے ہیں،اور خوراک اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کی فراہم کردہ رپورٹ اور غیر جانبدار ذرائع سے حاصل ہونے والی خبروں کے مطابق یمن طویل عرصے سے خانہ جنگی کی صورت حال کی وجہ سے شدید غذائی بحران کا شکار ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں 20 لاکھ سے زیادہ افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں، جن میں3لاکھ 70 ہزاربچے بھی شامل ہیں، جنھیں خوراک کی شدید قلت درپیش ہے۔
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ اسٹیفن اوبرائن نے گزشتہ دنوں یمن کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے متنبہ کیا تھا کہ لڑائی کاشکار یمن ’’قحط سالی کے دہانے سے ایک ہی قدم دور ہے‘‘۔
اسٹیفن او برائن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ دو کروڑ 10 لاکھ سے زائد یمنی، یعنی آبادی کے 80 فی صد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کسی نہ کسی قسم کی اعانت درکار ہے۔اوبرائن نے بحرین سے ٹیلی فون پر بریفنگ دی جہاں وہ 10 روزہ دورے پر پہنچے ہیں، جن میں کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ انھوں نے گزشتہ ماہ کے اوائل میں یمن کا دورہ کیا تھا۔جبکہ رواں ہفتے انہوں نے عالمی ادارے کے سیکورٹی کونسل میں دیے گئے بیان میں بھی یمن کے شہریوں کی زبوں حالی کا تفصیل سے ذکر کیا۔
اسٹیفن اوبرائن کے بقول، ’’پورے یمن میں 20 لاکھ سے زیادہ افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں جن میں3لاکھ 70 ہزاربچے بھی شامل ہیں، جنھیں خوراک کی شدید قلت درپیش ہے‘‘اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کی جانب سے مرتب کی جانے والی رپورٹ کے مطابق یمن کی موجودہ صورتحال اور اس تنازعے سے ایک سال قبل کا موازنہ کیا جائے تو یہ واضح نظر آتا ہے کہ اب یمن میں ایک سال قبل کے مقابلے میں قحط سالی کی صورت حال میں 65 فی صد اضافہ ہوا ہے۔
یمن میں گزشتہ سال لڑائی کے آغاز کے بعد سے اب تک غذائی اشیا کی قیمتیں 20 فی صد تک بڑھ چکی ہیں، جب کہ سعودی عرب کی جانب سے عائد کردہ بندش کی بنا پر ملک کو خوراک کی رسد کی فراہمی مشکل ہوگئی ہے، واضح رہے کہ یمن موجودہ تنازعے سے قبل اپنے عوام کی خوراک کی ضرورت پوری کرنے کیلئے غذائی اشیا کا 90 فی صد درآمد کر رہا تھا۔
اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والے ادارے کے سربراہ اسٹیفن اوبرائن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مشکل میں ڈالنے والا امر یہ ہے کہ غذائی قلت کے ساتھ ہی اب یمن کے متاثرہ علاقوں میں ہیضے کی ابتدا ہوچکی ہے،اور اسہال کی اس بیماری کے نتیجے میں ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں اوراب تک 61 افراد اس کاشکار ہوکر لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ 10 صوبوں میں اسہال میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1700 ہو چکی ہے۔او برائن نے بتایا کہ اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کی بنا پر کام کرنے والے اس کے معاون ادارے ہیضہ کے امراض کے علاج کے 21 مراکز قائم کریں گے۔ لیکن، ساتھ ہی کہا ہے کہ مرض کے پھیلنے کی صورت میں اِن مراکز کی تعداد میں اضافہ کرنا پڑے گا۔
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...