... loading ...
افغانستان اور پاکستان کو منشیات سے متعلق بدنام کرنے والے استعماری سازشی عناصر بھارت کی طرف سے آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں،
بھارت دنیا بھر کی ادویہ ساز کمپنی کو خام مال فراہم کرنے کی آڑ میں افیون کی غیر قانونی پیداوار،اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کا سب سے بڑا مرکز ہے
جدید مغربی میڈیا کامسلمانوں کے خلاف تعصب کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ اس نے مسلمانوں خصوصا پا کستان کی چھوٹی سے چھوٹی خامی کوبھی بڑھا چڑھا کرپیش کیااور بعض جرائم کومحض مسلمانوں کے ساتھ مخصوص کیاجبکہ ان جرائم کے اصل مراکز اورمنبعوں کو صاف ستھرا دکھایاگیا۔مثال کے طور پرمنشیات کی تیاری میں اسمگلنگ ،خرید وفروخت اور استعمال کو محض افغانستان اورپھر پاکستان کے ساتھ منسلک کیاگیاجبکہ حقیقت یہ ہے کہ صرف خطہ جنوبی ایشیاء میں ہی نہیں پوری دنیامیں بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ نہ صرف منشیات تیارہوتی ہے بلکہ ان کا استعمال اورجدید دنیا کواسمگلنگ وفروخت کامرکز بھی بھارت ہے ۔مگر چونکہ دنیا کی 7ارب سے زائد آبادی کا خون چوسنے والی عالمی استعماری ادویہ سازی کی صنعت کو سب سے زیادہ خام مال بھارت سے فراہم کیاجاتاہے لہذا اسکے منشیات کے جرائم کوسامنے نہیں لایاگیااورجوجرائم ریکارڈ پر موجود ہیں ان کا ڈنکانہیں بجایاگیا۔سی آئی اے کی ورلڈ فیکٹ بک کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا ’’حوالہ‘‘ یعنی منی لانڈرنگ کا نظام بھارت سے آپریٹ ہوتاہے ۔سی آئی اے کی فیکٹ بک کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ افیون کی قانونی پیدوار اوربرآمد بھارت کرتاہے۔لیکن اس اجازت یافتہ پیدوار کی آڑ میں کس قدر غیر قانونی پیدوار اور منشیات تیار کی جاتی ہے اس کا کوئی ریکارڈ نہیں تاہم دنیا میں منشیات کی فروخت اور اسمگلنگ کی جنت گولڈن ٹرائی اینگل بھارت ،برما اورفلپائن کی ساحلی پٹیاں ہیں ،خود برما میں جہاں 2006میں افیون اورمنشیات کی اسمگلنگ جو25000ٹن تھی ،2014میں بڑھ کر63800ٹن ہوگئی ۔
امریکی محکمہ خارجہ کی سرکاری ویب سائیٹ پرموجود انٹرنیشنل ناکوٹکس کنڑول اسٹریٹجی رپورٹ (INCSR)کے مطابق عالمی سطح پر منشیات کی قیمت میں اضافے (جس کی وجہ مغربی اورجدید دنیا میں اس کی طلب میں اضافہ ہے ) کے سبب بھارت میں منشیات کی پیدوار میں اضافہ ہوا،ساتھ ہی خود بھارت کے اندر کرپشن ،رشوت اورساز باز سے بھرپور بھارتی نارکوٹکس کنٹرول اتھارٹی کے باعث صورتحال اتنی خراب ہوگئی ہے کہ بھارت اب اس طرح کے ماحول کیلئے عالمی سطح پر جنت تصور کیا جاتاہے اور میکسیکو کے بعد دنیا میں دوسرا بڑا سپلائر بن چکاہے۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں بھارت میں منشیات کی روک تھام کی کارروائیوں میں خطرناک حدتک کمی ہوئی ہے ۔خود بھارتی نارکو ٹکس بورڈ کے مطابق2012میں پکڑی جانے والی ہیروئن ،مارفین ،افیون حشیش اوردیگر غیرقانونی کیمیکلز کی پکڑے جانے کی مقدار کئی گنا کم ہوگئی ہے۔مثلاً 2012میں 3625کلوافیون کے مقابلہ میں2016میں محض110کلوگرام افیون پکڑی گئی ۔ انٹرنیشنل نارکوٹکس کنٹرول بورڈ کی 2015کی رپورٹ کے مطابق 2013میں 11.9 ٹن کے مقابلے میں 2014میں صرف5.1 ٹن ہیروئن پکڑی گئی ۔یہ اوراس جیسے بے شمار عالمی ومقامی اداروں کی رپورٹس یہ ثابت کرتی ہیں کہ بھارت ایک جانب نہ صرف دنیا میں قانونی طورپرڈرگس کاخام مال فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے بلکہ اس کی آڑ میں غیر قانونی منشیات بھی نہ صرف تیار کررہاہے بلکہ گولڈن ٹرائی اینگل کے روٹ سے دنیا بھر میں ایکسپورٹ بھی کررہاہے ۔
اس تمام کام میں بھارتی حکومت پوری طرح شریک ہے کیونکہ ایک جانب انہی غیرقانونی کاروباروں سے وابستہ اسمگلرز بھارتی سیاست کے سب سے بڑے انوسٹرز (سرمایہ کار)ہیں تودوسری جانب اس اسمگلنگ کوبھارتی حکومت سیاسی مقاصد کیلئے بھی استعمال کرتی ہے ۔مثلاً افغانستان میں تیار ہونے والی ہیروئن کیلئے درکار کیمیکلزبشمول ایسٹک ان ہائیڈرائیڈ بھارت سے ہی اسمگل کیا جاتاہے جبکہ افغانستان سے تیار ہونے والی ہیروئن کا زیادہ ترحصہ بھارت کے راستے جدید دنیاکواسمگل کیا جاتاہے ۔بھارت کی 7000کلومیٹرسے زائد طویل سمندری سرحدمشرق ومغرب ہر دوجانب اسمگلنگ کیلئے محفوظ راستے فراہم کرتی ہے ۔بھارت کی منشیاتی جارحیت کاسب سے بڑا شکار خود برادر ملک چین ہے جہاں آنے والی منشیات کا 80%سے زائدبھارت اوربرماسے جاتاہے اور برما میں لگی ہیروئن بنانے کی بہت سی فیکٹریاں بھارتی اسمگلرز کی ہیں جو کسی بھی عالمی مانیٹرنگ سے ماوراء ہوکر اس گولڈن ٹرائی اینگل سے مستفید ہوتے ہیں ۔ چین میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف سخت ترین سزاؤں کے باوجود 2014میں 762ٹن ہیروئن پکڑی گئی جس کابیشتر حصہ بھارت اوربرما سے تیار ہوکرچین پہنچایاگیا تھا۔
منشیات سے کمائی اتنی بڑی دولت کی منتقلی کیلئے ہی بھارت دنیاکے مسلمہ طورپر سب سے بڑے حوالے کے دھندے(منی لانڈرنگ سسٹم) کاحامل ہے جس کے ذریعہ نہ صرف بھارتی سیاستدانوں ،فوجی جرنیلوں اورصنعتکاروں کی بڑی بڑی رقوم بیرونِ ملک بھجوائی جاتی ہے بلکہ غیرقانونی دھندوں کا پیسہ بھی اسی حوالہ سسٹم کے ذریعہ ملک سے باہر چلاجاتاہے ۔
افسوسناک امریہ ہے کہ اسی حوالہ سسٹم کے ذریعہ پاکستان سمیت پڑوسی ممالک میں دہشتگردی کیلئے غیر قانونی سرمایہ فراہم کیاجاتاہے کیونکہ اس حوالہ نظام کی کڑیاں خود پاکستانی منشیات کے اسمگلروں تک پہنچتی ہیں۔پاکستان کے سیکورٹی اداروں اورحکومت کے پاس ایسے سیکڑوں شواہد موجود ہیں جن کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کے نیٹ ورکس کوبھارتی غیرقانونی سرمایہ فرا ہم کیاجاتاہے ۔بدقسمتی سے بھارت کی اس خفیہ منشیات کی جارحیت کوکبھی بے نقاب نہیں کیاگیا بلکہ الٹابھارت سے سے دوستی اورمعمول کے تعلقات بحال کرنے پرزوردیا جاتاہے ۔
خوارج باجوڑ میں آبادی کے درمیان رہ کر دہشت گرد اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں،رپورٹ اگر قبائل خوارج کو خود نہیں نکال سکتے تو ایک یا دو دن کیلئے علاقہ خالی کردیں،دوٹوک انداز میں پیغام سکیورٹی ذرائع کی جانب سے دوٹوک انداز میں واضح کیا گیا ہے کہ باجوڑ میں ریاست کی خوارج سے...
21 سے 23 نومبر کواجتماع میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دیں گے گلے سڑے نظام سے جان چھڑوانے کیلئے طویل جدوجہد کرکے بڑی ٹیم تیار کی ہے،حافظ نعیم الرحمٰن جماعت اسلامی پاکستان نے 21 سے 23 نومبر کو لاہور میں اجتماع عام کا اعلان کر دیا۔منصورہ لاہور میں پریس...
ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا،ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار خیبر پختونخوامیں آپریشن پی ٹی آئی کیخلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے،علی امین گنڈاپور آپریشن نہیں ر...
ملک ریاض کے ہسپتال پر چھاپا، ایک ارب 12 کروڑ کی منی لانڈرنگ بے نقاب، عملے کی ریکارڈ کو آگ لگانے کی کوشش ایف آئی اے نے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیس میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے ، سفاری ہسپتال کو بطور فرنٹ آفس استعمال کر رہا تھا حوالہ ہنڈی کے...
سیلابی پانی میں علاقہ مکینوں کا تمام سامان اور فرنیچر بہہ گیا، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے نیو چٹھہ بختاور،نیو مل شرقی ،بھارہ کہو، سواں ، پی ایچ اے فلیٹس، ڈیری فارمز بھی بری طرح متاثرہیں اسلام آبادمیں بارش کے بعد برساتی نالے بپھرنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔اسلا...
بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،موجودہ سیاسی حالات میںبیانیے کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق عدالتی فورمز پر دباؤ بڑھانے اور عوامی حمایت کیلئے عدلیہ کی توجہ آئینی اور قانونی امور پر مبذول کرائی جا سکے،ذرائع پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی و سینیٹ کی نااہلی کے...
یہ ضروری اور مناسب فیصلہ ہے کہ بھارت سے درآمدات پر ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے ،امریکی صدر بھارت کی حکومت روس سے براہ راست یا بالواسطہ تیل درآمد کر رہی ہے، جرمانہ بھی ہوگا،وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمدات پر مزید 25 فی...
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8اگست کوہوگا دلچسپ مقابلے کی توقع ،ویمنز ٹیم کو فاطمہ ثنا لیڈ کریں گی ، شائقین کرکٹ بے چین آئرلینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج (بدھ کو...
بمباری ، بھوک سے ہونے والی شہادتوں پر یونیسف کی رپورٹ 7 اکتوبر 2023 ء سے اب تک 18 ہزار بچوں کی شہادتیں ہوئیں غزہ میں اسرائیلی بمباری اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث بچوں کی ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے مطا...
ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا عوام کی نمائندگی اور ان کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے،سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا پارلیمنٹ میں دو ٹوک مؤقف آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں اور بدقسمتی سے پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت اس عمل میں شریک ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں جذباتی خطاب ...
سیاسی کارکنان اور عوام انہیں نئے پاکستان کا بانی قرار دے رہے ہیں ، وہ طاقت کے مراکز سے سمجھوتہ کیے بغیر عوام کی آزادی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی پاکستان میں ایسی جمہوری سیاست کے داعی ہیں جہاں اقتدار کا سرچشمہ عوام ہوں، اور ادارے قانون کے تابع رہیں،سیاسی مبصرین عمران...
قومی اسمبلی اراکین اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا،احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا،صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، نگرانی سلمان اکرم راجا کریں گے، تمام ٹکٹس ہولڈرز الرٹ، شیڈول اعلیٰ قیاد...