وجود

... loading ...

وجود

گڈانی , دھماکے سے 18افرادجاں بحق۔ بحری جہازکی صفائی کے بغیر ہی کٹائی شروع کرا دی گئی

بدھ 02 نومبر 2016 گڈانی , دھماکے سے 18افرادجاں بحق۔ بحری جہازکی صفائی کے بغیر ہی کٹائی شروع کرا دی گئی

وقفے وقفے سےہونے والے دھماکوں کے باعث جہاز کے ٹکڑے دوردور تک جاگرے ، کئی مقامات سے انسانی اعضاء بھی ملے
ہلاک اورزخمی ہونے والوں میں زیادہ ترمزدوروں کا تعلق خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب کے علاقوں سے ہے
gadaniبلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں واقع گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پربریکنگ کیلیے لائے گئے بحری جہاز پر سلینڈر دھماکے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی جسکے بعد وقفے وقفے سے جہازپردھماکے ہوتے رہے جس سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا اوردیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ اس موقع پر جہاز پر 170سے زائد مزدور کام کررہے تھے ۔آگ کی لپیٹ میں آکر 18سے زائد مزدور جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 100کے قریب زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے اور زخمی ہونے والوں کو فوری طورپر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے شیخ آباد گڈانی اورحب کے جام میرغلام قادرہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی روانہ کردیاگیا۔ جبکہ میتوں کو ایدھی کے سردخانے بھجوادیاگیا۔ حادثے میں جھلس کر ہلاک ہونے والوں میں رجب علی ولد محمد شریف (کراچی) ، غلام عباس ولد محمد یار (مظفرگڑھ) ، افضل ولد اللہ بخش (مظفرگڑھ) ، نصیب زادہ ولد عمرخطاب ( دیر) ، نوربخش ولد امام بخش (گڈانی) کی شناخت ہوسکی ہے۔ جب کہ زخمیوں میں ثناء اللہ ولد محمد حسن، عامر شہزاد ولد محمد شفیق، منظوراحمد ولد حاجی عبدالستار، سہیل ریاض ولد رحمت علی، محمد ممتاز ولد محمد میاں، محمد امین ولد غلام محمد، نورحسن ولد حبیب اللہ، خداداد ولد خدابخش، عظیم ولد ملک امین، اصغر ولد نذیر، محمد اسحاق ولد یوسف، منظورولد عبداللہ، مشتاق ولد جہانزیب ، باچادین ولد ولی خان، عباس ولد اقبال، الیاس ولد چاند میاں، محمد باچو ولد عبداللہ، ممتاز ولد حق نواز، جابرولد محمد نواز، اسحاق ولد رخسار گل، باچا ولی ولد ولایت خان، محمد تنویر ولد روجھل، منیراحمد ولد احمد، عمران یوسف ولد محمد یوسف، محمد شاہد پرویز ولد پرویز احمد، مراد علی ولد محبل ، سجاد علی ولد اکبر علی، اعجاز ولد محمد ایوب، صبور ولد خائستہ خان، فقیر ولد خمیسہ محمد، اصغر ولد وزیر، اصغر گل ، ممتاز ولد یارمحمد ،ستار ولد محمد حسن، منظوراحمد، محمد اسحاق ولد یوسف، ممتاز ولد یارمحمد، اسحاق ولد یوسف، عظیم ولد محمد امین، محمد بچو ولد عبداللہ، منظوراحمد ولد ولو، ستارولد محمد حسن، ظہوراحمد ولد میرمحمد، خدائے داد ولد خدابخش، ساجد ولد علی اکبر، داؤد ولد محمد طاہر، گل حسن ولد محمد یوسف، بادشاہ خان ولد فضل محمد، اشفاق ولد صوبی گل، ترمندرا، نورحسن ولد حبیب اللہ، محمد حسن ولد حسن، ثناء اللہ ولدرحمت علی، سہیل ولد ایاز، بادشاہ ولد حمزہ، حکیم ولد رمضان سمیت دیگر زخمی شامل ہیں ۔ اس موقع پر جام میرغلام قادرہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹرعباس لاسی نے فوری طورپرہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کو طبی امداد یں فراہم کرنے کے بعد کراچی روانہ کیاجن میں متعدد مزدوربری طرح جھلس چکے تھے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ واقعے کی اطلاع پرپاک آرمی، پاک نیوی، پاکستان کوسٹ گارڈ، پاکستان ائیرفورس، ایف سی، ایدھی، ڈی سی لسبیلہ سید ذوالفقار شاہ ہاشمی ، ڈی پی او لسبیلہ جعفرخان ، ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر فاروق ہوت،چیئرمین گڈانی وڈیرہ حمید بلوچ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گڈانی ، اسسٹنٹ کمشنرحب نعیم جان گچکی، ڈی ایس پی ملک عبدالستار ، ڈی ایس پی جان محمدکھوسو،مقامی تھانے کے افسران سمیت دیگراعلیٰ حکام جائے وقوعہ پر پہنچے اور ریسکیو کاموں کی نگرانی کی ۔واضح رہے کہ رات گئے تک ریسکیو کا کام جاری تھا اور فیصل ایدھی ،سعد ایدھی اپنی ٹیم کے ہمراہ امدادی کاموں میں مصروف عمل رہے۔ آخری اطلاعات تک حب گڈانی ، لیڈا، ڈی جی خان، حبکو ، بائیکو، کراچی ، ائیرفورس سمیت دیگراداروں کی فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کے امدادی کاموں میں حصہ لیتی رہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق جہاز پر ہونے والے وقفے وقفے کے دھماکوں سے جہاز کے ٹکڑے دوردور تک جاگرے جبکہ کئی جگہوں سے انسانی اعضاء بھی ملے۔ ہلاک اورزخمی ہونے والوں میں زیادہ ترمزدوروں کا تعلق خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب کے علاقوں سے بتایاجاتاہے۔ دھما کے کے بعد ریسکیو آ پر یشن کا پاک آر می کے ہیلی کا پٹر نے فضا ئی طور پرجہاز کا معائنہ کیا ۔
حا دثے میں زخمی ہو نے وا لے ظہو ر احمد اور دلدار نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاز پر 150کے قر یب مز دور کا م کر رہے تھے، جیسے ہی دھما کا ہو ا تو جہاز کی چھت پر موجود افراد تو دھما کے کے ساتھ ہی اڑ گئے اور کچھ لوگوں نے سمند ر میں کود کر اپنی جا ن بچائی ۔ انہوں نے بتایا کہ جہاز میں پٹرول تھا جس کی وجہ سے اتنابڑ ا حا دثہ پیش آیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ایسے جہا زوں کی پہلے مکمل صفا ئی کی جا تی ہے ۔اس کے بعد اس پر کٹا ئی کا کا م شروع ہو تا ہے لیکن آج ٹھیکیدا ر نے ہمیں کہا کہ آج جہاز پر کٹا ئی کاکام شروع کرو ۔انہوں نے کہا کہ ایسے جہازوں پر تقر یبا 15سے20دن کے بعد کٹا ئی کا م شرو ع کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھما کا اتنا زور دار تھا کہ جس کا کوئی انداز ہی نہیں اور ایک دھما کے کے 20سے30منٹ بعد دوسرا دھما کا ہوا ۔
سانحہ کے بعد گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کام مکمل طورپربند رہا اور دیگرپلاٹوں پر کام کرنے والے مزدور پلاٹ نمبر54پر کام کرنے والے اپنے پیاروں کے تلاش اورمعلومات اورخیریت حاصل کرنے میں مصروف عمل رہے۔ مگر کوئی بھی ان کو صحیح معلومات فراہم کرنے میں ناکام نظرآیا۔ جبکہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں مزدور اپنی مدد آپ کے تحت ہی اپنے پیاروں کی معلومات اکٹھی کرتے رہے۔
سانحے کے بعد جائے وقوعہ پلاٹ 54کے مالک منیجر سمیت تمام ذمہ داران موقع سے فرار ہوگئے اوراسی طرح مزدوروں کے نام پر چندہ جمع کرنے والے یونین کے کوئی بھی عہدیداران بھی نظرنہیں آئے اورمزدوروں کو بے یارومددگار چھوڑ کر غائب ہوگئے۔ فیصل ایدھی اور سعد ایدھی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے اور اس سلسلے میں بتایاجاتاہے کہ جس و قت جہاز میں دھماکے سے آگ بھڑکی اس وقت 170سے زائد مزدورجہاز پرکام کررہے تھے ، 70 سے زائد زخمیوں کو جو کہ مکمل طورپر جھلس چکے ہیں ان کونکال کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب میں طبی امداد دینے کے بعد کراچی روانہ کردیاگیاہے اور15کے قریب لاشیں بھی نکالی جاچکی ہیں جن میں چند کی شناخت نا ممکن ہے ،انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگوں کو بچایاجاچکاہے ۔جاں بحق ہونے والے تمام مزدوروں کو ایدھی کے سردخانے پہنچا دیاگیاہے تاکہ وہاں سے میتوں کو تیار کرکے ان کے اپنے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ کردیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی اس وقت 70سے زائد ایمبولینسز اور 100سے زائد رضاکارگڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ ایدھی کی کشتی اور دیگرمشینری منگوا لی گئی ہیں تاکہ ان کے ذریعے بھی لوگوں کو سمندر سے باہرنکالاجاسکے۔80سے 100کے قر یب مزدور مسنگ ہیں جس کیلئے ریسکیو آپریشن جا ری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آ پر یشن میں اید ھی کے رضا کاروں کے کیسا تھ گڈا نی شپ بر یکنگ کے محنت کشوں ، نیو ی اورگڈا نی کے عوام نے حصہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید ہلاکتوں کا خد شہ ہے ۔ وز یر اعظم پا کستا ن میا ں محمد نواز شریف اور وز یرا علیٰ بلو چستا ن نواب ثنا ء اللہ خان زہر ی نے سانحہ گڈانی میں قیمتی انسانی جا نوں کی ضیا ع پر اظہا ر افسوس کرتے ہوئے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے واقعہ کے حوا لے سے رپورٹ طلب کر لی ۔ وفا قی وز یر مملکت بر ائے پیٹرو لیم وقدرتی وسا ئل نواب جا م کما ل خان عالیا نی ، سابق نگر اں وز یرا علیٰ بلو چستا ن و ممبر صوبا ئی اسمبلی سردار محمد صالح بھوتا نی ، ممبر صوبا ئی اسمبلی پر نس احمد علی بلو چ ، سابق اسپیکر بلو چستا ن محمد اسلم بھو تا نی ،سینیٹر ڈا کٹر اشو ک کما ر رتنا نی ، ایم پی اے گھنشا م داس مدوانی نے اپنے بیا ن میں سانحہ گڈا نی شپ بر یکنگ یارڈ ہلاک ہو نے وا لے افراد کے لواحقین سے اظہا ر افسوس کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحو مین کو جنت الفر وس میں جگہ دے اور زخمیو ں کو جلد صحت یا ب کرے۔
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذوالفقا ر شاہ ہا شمی نے جا ئے وقوعہ کے معا ئنے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حا دثے کے ذمہ داروں کے خلا ف سخت قانو نی کا روا ئی کی جا ئے گی ، جہاز میں پیٹرو ل اور گیس کے سلنڈر ہو نے کی وجہ سے آ گ پر قابو پا نے میں بہت مشکل پیش آئی ۔ ڈسٹر کٹ پولیس آ فیسر جعفر خان نے گڈا نی شپ بریکنگ حا دثے کے جائے وقو عہ کا معا ئنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حا دثے کے ذمہ داران کے خلا ف 174کی کا رروا ئی کرتے ہو ئے ان کے خلا ف ایف آ ئی آر درج کی جا ئے گی ۔اس کے بعد مزید تحقیقا ت عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔


متعلقہ خبریں


خامنہ ای کی آخری رسومات کیلئے ایران کو ایک ہفتے کی چھٹی دی، ٹرمپ وجود - هفته 04 جولائی 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...

خامنہ ای کی آخری رسومات کیلئے ایران کو ایک ہفتے کی چھٹی دی، ٹرمپ

فیفا ورلڈ کپ،مصر کی آسٹریلیا کو پنالٹیز پر شکست، پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی وجود - هفته 04 جولائی 2026

سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...

فیفا ورلڈ کپ،مصر کی آسٹریلیا کو پنالٹیز پر شکست، پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا وجود - هفته 04 جولائی 2026

روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...

روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا

بھارت نے پانی کا رخ موڑا تو جنگ ہوگی،نائب وزیراعظم کا دوٹوک پیغام وجود - بدھ 01 جولائی 2026

سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...

بھارت نے پانی کا رخ موڑا تو جنگ ہوگی،نائب وزیراعظم کا دوٹوک پیغام

لاہور میں ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق وجود - بدھ 01 جولائی 2026

20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...

لاہور میں ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق

پی ٹی آئی دور میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا، اسد قیصر وجود - بدھ 01 جولائی 2026

ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...

پی ٹی آئی دور میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا، اسد قیصر

بینکوں کو غیرقانونی اکائونٹس منجمد کرنے سے روک دیا وجود - بدھ 01 جولائی 2026

اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...

بینکوں کو غیرقانونی اکائونٹس منجمد کرنے سے روک دیا

وزیراعلیٰ سندھ کا گندم ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈائون کا حکم وجود - بدھ 01 جولائی 2026

مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...

وزیراعلیٰ سندھ کا گندم ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈائون کا حکم

سفارتی محاذ پر پزیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی، بلاول بھٹو وجود - پیر 29 جون 2026

رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...

سفارتی محاذ پر پزیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی، بلاول بھٹو

کراچی رینجرز کیمپ حملے کے بعد جماعت الاحرار پھر توجہ کا مرکز وجود - پیر 29 جون 2026

حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...

کراچی رینجرز کیمپ حملے کے بعد جماعت الاحرار پھر توجہ کا مرکز

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے،سہیل آفریدی وجود - پیر 29 جون 2026

احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے،سہیل آفریدی

بھارت پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے،وزیرِ اعظم وجود - اتوار 28 جون 2026

شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...

بھارت پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے،وزیرِ اعظم

مضامین
آپ زندہ ہیں یا مرگئے ؟ وجود جمعه 31 جولائی 2026
آپ زندہ ہیں یا مرگئے ؟

پاکستانیوں کے لیے دو خوشخبریاں وجود اتوار 05 جولائی 2026
پاکستانیوں کے لیے دو خوشخبریاں

مقبوضہ وادی کے اسکولوں کی بندش وجود اتوار 05 جولائی 2026
مقبوضہ وادی کے اسکولوں کی بندش

ہاں خریدا ہے جہاز! وجود اتوار 05 جولائی 2026
ہاں خریدا ہے جہاز!

تاریخ کے خون آلود نشانات کبھی نہیں مٹیں گے! وجود بدھ 01 جولائی 2026
تاریخ کے خون آلود نشانات کبھی نہیں مٹیں گے!

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر