... loading ...
ڈونلڈ ٹرمپ کیمپ میں جشن، ہلیری پُر اعتماد، نئی تحقیقات سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے‘ہلیری کاموقف
تجزیوں سے ظاہرہوتا ہے ای میلز کے الزامات سامنے آنے سے ہلیری کی مقبولیت میںکمی آئی ہے 
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جنرل جیمز کومی کی جانب سے امریکا کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی طرف سے ای میلز کے لیے اپنا نجی اکاؤ نٹ یا سرور استعمال کرنے کی پھر سے چھان بین کرنے کے اعلان نے امریکی سیاست میں زبردست ہلچل پیدا کردی ہے ،اب جبکہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں دو ہفتے بھی نہیں باقی نہیں رہے ،ایف بی آئی کی جانب سے ای میلز سے متعلق معاملات کی دوبارہ چھان بین کے اعلان سے ہلیری کلنٹن کے مدمقابل ڈونلڈ ٹرمپ کیمپ میں جشن کاسماں پیداہوگیاہے اور ڈونلڈ ٹرمپ جو اپنی انتخابی مہم کے دوران ای میلز کے معاملے کو بار بار اٹھاتے رہے ہیں،ان کوگویا نئی آکسیجن مل گئی ہے اور وہ اسے اپنی فتح تصور کررہے ہیں۔دوسری جانب ہلیری کلنٹن اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف بی آئی‘ سے کہا ہے کہ وہ اْن کی ’ای میلز‘ سے متعلق تحقیقات کے بارے میں تمام معلومات شائع کرے۔’ایف بی آئی‘ کی طرف سے ہلیری کلنٹن کی ای میلز کی دوبارہ تحقیقات کرنے کے اعلان کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد جمعہ کو ہلری کلنٹن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اس بارے میں معلومات جاری کر دی جائیں۔ اس کے باوجود ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی یہ کہہ چکے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ نئی معلومات اہم نہ ہوں۔۔۔‘‘ہلیری نے کہا کہ وہ پُر اعتماد ہیں کہ مزید تحقیقات کے نتائج، جولائی میں کی گئی تفتیش سے زیادہ مختلف نہیں ہوں گے۔ جیمز کومی نے جمعہ کو کہا تھا کہ ہلری کلنٹن کی طرف سے ای میلز کے لیے اپنا نجی اکاؤنٹ یا سرور استعمال کرنے پر پھر سے چھان بین کی جائے گی۔امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر پال رائن نے اس فیصلے کو درست اقدام قرار دیا۔پال رائن نے کہا کہ یہ تحقیقات اس لیے ہو رہی ہے کہ ’’اْنھوں (ہلیری کلنٹن) نے نجی اِی میل سرور کا بے احتیاطی سے استعمال کیا اور وفاقی تفتیش کاروں کو بتانے سے انکار کیا‘‘۔ہلیری کلنٹن کے مد مقابل ری پبلیکن جماعت کے اْمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ای میلز‘ کی دوبارہ جانچ سے متعلق ’ایف بی آئی‘ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔نیوہیمشائر میں اپنے حامیوں سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ ایف بی آئی اپنی غلطی کا ازالہ کرے۔انھوں نے کہا کہ ہلیری کی بدعنوانی کا درجہ اس قدر بلند ہے کہ ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ ہمیں انھیں اپنے مجرمانہ منصوبے لیکر وائٹ ہاؤس جانے کا موقع کبھی نہیں دینا چاہیے۔اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے یہ کہا گیا تھا کہ سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے غیر محفوظ نجی ای میل اکاؤنٹ سے بھیجی گئی متعدد ’ای میلز‘ میں انتہائی خفیہ معلومات موجود تھیں اور ان ای میلز کو عوامی طور پر شائع نہیں کیا جائے گا۔ہلیری کلنٹن نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ نجی سرور کا استعمال ان کے لیے سہل تھا مگر بعد میں انہوں نے اسے ایک غلطی قرار دیا تھا۔
’ای میلز‘ سے متعلق دوبارہ جانچ کے بارے میں بیان ایسے وقت سامنے آیا جب صدارتی انتخابات کے انعقاد میں بہت کم وقت رہ گیا ہے۔تاہم ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ وہ ’مطمئن‘ ہیں کہ ای میلز کے معاملے پر ایف بی آئی کی دوبارہ تحقیقات سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے اور نہ ان پر مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔جبکہ رائے عامہ کے تجزیوں سے ظاہرہواہے کہ ای میلز کے الزامات سامنے آنے کے بعد ہلیری کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔
امریکہ کے تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سربراہ نے نئی انکوائری کے لیے ہلیری کلنٹن کو بلوایا ہے۔جیمز کومی نے کانگریس کو بتایا کہ ادارہ ہلیری کلنٹن کی ای میل کے معاملے کی تحقیقات دوبارہ کھول رہا ہے۔تفتیش کاروں نے انکشاف کیا ہے کہ ‘ایک غیرمتعلقہ معاملے سے متعلق نئی ای میلز سامنے آئی ہیں جو تحقیقات کی متقاضی ہیں۔کومی نے کہا کہ تفتیش کار اس بات کا تعین کریں گے کہ آیا ان میلز میں خفیہ معلومات تو نہیں۔کومی نے اس سے قبل کلنٹن کی جانب سے اپنے دورِ وزارت کے دوران حساس معلومات سے عہدہ بر�آہونے کے طریقے کو ‘انتہائی لاپروائی قرار دیا تھا، تاہم انھیں کسی مجرمانہ عمل کا مرتکب قرار نہیں دیاگیا تھا۔ایف بی آئی کے سربراہ نے اپنے خط میں کانگریس کو لکھا کہ ‘میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ مواد اہم ہو گا یا نہیں۔ اور میں یہ بھی نہیں بتا سکتا کہ اس عمل پر مزید کتنا وقت لگے گا۔
یہاں سوال یہ پیداہوتاہے کہ اس معاملے کی اہمیت کیا ہے؟یہ بات واضح ہے کہ انتخابات عین سر پر ہونے کے موقع پر نئی تفتیش کھلنے سے ہلیری کلنٹن کو نقصان پہنچے گا۔ریئل کلیئر پولیٹکس کی جانب سے رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق ہلیری کلنٹن اپنے رپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے پانچ پوائنٹ آگے ہیں اور اب ٹرمپ ای میلز کے معاملے کوہلیری پر سبقت حاسل کرنے کیلیے استعمال کرنے کی کوشش کریں گے جس کا اندازہ ان کے اس بیان سے ہوتاہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ہلیری کلنٹن کی ای میل کا معاملہ واٹر گیٹ سے بھی بڑا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوہیمپشائر میں اپنے پرجوش حامیوں کے مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ‘ہلیری کے غیرقانونی اور مجرمانہ طرزِ عمل کی تفتیش دوبارہ کھول دی گئی ہے جس کی وجہ سے امریکہ کی سلامتی خطرے میں پڑ گئی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...