... loading ...
مصطفی کمال نے عشرت العباد کو رشوت العباد اور ڈاکٹر عشرت العباد نے مصطفی کمال کو بائی پولر کا مریض قرار دے دیا
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو رشوت العباد قرار دیتے ہوئے اُن کے خلاف ایک محاذ کھول دیا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے اُنہیں صوبے میں تمام خرابیوں کی جڑ قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے اور انہیں فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مصطفیٰ کمال نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ہمارا سرپرست اعلیٰ بننے کی کوشش کی لیکن ہماری جانب سے انکار کے بعد انہوں نے ہمیں سزا دینی شروع کی، ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہماری سیکیورٹی ہٹائی جا رہی ہے اور مختلف طریقوں سے تنگ کیا جا رہا ہے۔ جو اراکین اسمبلی اور لوگ ہمارے پاس آ رہے تھے، عشرت العباد نے انہیں ہمارے پاس آنے سے روکا اور تاجروں کو کہا گیا کہ یہ تو تین مہینے میں ختم ہو جائیں گے۔
مصطفیٰ کمال نے اپنے خلاف ان کارروائیوں کے لیے ایک حیرت انگیز مثال دیتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ نے لوگوں کو خبردار کیا کہ مصطفیٰ کمال اور ان کی ٹیم پر اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہے اور جس دن اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہٹے گا تو ان کا حشر بھی بول چینل جیسا ہو گا۔مصطفیٰ کمال نے خبر دار کیا کہ عشرت العباد ایم کیو ایم سے اب بھی رابطے میں ہیں اور الطاف حسین پر سے مقدمات ختم ہونے پر عشرت العباد نے انہیں فون کر کے مبارکباد پیش کی تھی ۔انہوں نے گورنر سندھ کو ‘رشوت العباد’ کا لقب دیتے ہوئے کہا کہ 14 سالہ گورنری کے دور میں کراچی شہر تباہ ہو گیا اور شہر میں کوئی ایسا شخص نہیں جس نے عشرت العباد کو رشوت نہ دی ہو کیونکہ ان کی ترجیح پیسہ کمانا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب عشرت العباد گورنر بنے تو اس وقت ان کی لندن میں صرف ایک جائیداد تھی جو بینک کے پاس گروی تھی لیکن آج ان کی درجنوں جائیدادیں تو لندن میں ہیں جو انہوں نے اپنے تمام رشتے داروں اور اسٹاف کے نام پر لے رکھی ہیں۔ مصطفیٰ کمال کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد نے صرف لندن ہی نہیں بلکہ ابوظہبی، کراچی اور کینیڈا میں جہاں جہاں ان کے رشتے دار رہائش پزیر ہیں، ہر کسی کے نام پر جائیدادیں بنا رکھی ہیں اور وہ ڈالروں میں ارب پتی ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے اجلاسوں میں سب سے زیادہ شرکت عشرت العباد نے کی، کوئی ایسی میٹنگ یا اجلاس نہیں جس میں وہ شریک نہ ہوئے ہوں چاہے وہ الطاف حسین کا اقبال جرم ہو یا طلاق کا معاملہ، الطاف حسین کے کالے کرتوتوں کے بارے میں ہم سب لوگوں سے زیادہ اگر کسی کو پتہ ہے تو وہ عشرت العباد ہیں۔انہوں نے کہا کہ عشرت العباد مجرم ہے، انھوں نے تیرہ سالوں میں اس ملک کو نقصان پہنچایا۔ الطاف حسین کو تقویت بخشنے اور آکسیجن فراہم کرنے والی قوت اور اس شہر میں تمام تر خرابیوں کے ذمے دار عشرت العباد ہیں، لہذا انہیں فوراً گرفتار کیا جائے۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کی اس سخت گفتگو سے قبل اُن کی جماعت کے ایک رہنما اشفاق منگی کے گھر نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئےتھے۔ اشفاق منگی کے موقف کے مطابق سفید گاڑی میں سوار چار ملزمان آئے اور انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی لیکن ان کی جانب سے بھرپور مزاحمت پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد مصطفیٰ کمال نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما اشفاق منگی کے گھر پر فائرنگ کا الزام الطاف حسین پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی بزدل آدمی ہیں اور ان سے توقع بھی کیا رکھی جا سکتی ہے۔مگر اس کے بعد مصطفیٰ کمال نے اپنی توپوں کا رخ گورنر سندھ کی جانب موڑ لیا۔
پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے گورنر سندھ کے خلاف یہ اب تک کا سب سے بڑا حملہ تھا۔ جس پر گورنر سندھ نے جوابی ردِ عمل میں مصطفیٰ کمال کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اُنہیں من گھڑت اور بے بنیاد قراردیا۔ اور مصطفیٰ کمال کو بائی پولر کا مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال انتہائی ذہنی دباؤ اور تناؤکے شکار نظر آتے ہیں اور الزامات کے برعکس عشرت العباد کا کردار سب کے سامنے ہے.
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...