... loading ...

پاکستان میں سب سے زیادہ منظم جماعت سمجھے جانے والی ایم کیوایم ان دنوں انتشار کا شکار ہے۔ جس میں ایم کیوایم پاکستان اور لندن کے رہنما ایک دوسرے کو ہر گزرتے دن اپنی اپنی تنبیہ جاری کرتے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات میں ایم کیوایم لندن کے برطانیہ میں مقیم رہنماؤں نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار پر اپنی جماعت سے غداری کا الزام لگا کر اُنہیں پارٹی سے خارج کردیا ہے۔ مبصرین کے نزدیک یہ ایک مضحکہ خیز صورتِ حال ہے ۔ کیونکہ اُنہیں جس پارٹی سے خارج کیا گیا ہے وہ خود اُن ہی کے نام پر الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے۔
یہ دلچسپ صورتِ حال اُس وقت پیدا ہوئی جب صرف ایک روز قبل ہی ایم کیو ایم پاکستان کے ایک اجلاس میں رابطہ کمیٹی نے مشترکہ طور پر فاروق ستار کو ایم کیو ایم کا کنوینئر بنانے اور عامر خان اور نسرین جلیل کو سینئر ڈپٹی کنوینئر جبکہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ڈپٹی کنوینئر بنائے جانے کا اعلان کیا تھا۔ ابتدا میں ایم کیوایم لندن کے رہنماؤں نے نسبتاً ایک نرم اعلان میں یہ کہنے پر اکتفا کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کے منتخب کردہ کنوینئر ندیم نصرت ہیں،پارٹی آئین کے مطابق الطاف حسین کی زندگی میں اس قسم کے حساس نوعیت کے فیصلوں کا استحقاق اور اختیار کسی اور کو نہیں ہے۔ مگر اس اعلان کا کوئی خاص اثر پاکستان میں کسی بھی جگہ نہیں لیا گیا۔ اس کے بعد ایم کیوایم لندن نے ایک تازہ جھرجھری لیتے ہوئے اب کہا ہے کہ برطانیا میں مقیم رہنماؤں نے متحدہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار پر اپنی جماعت سے غداری کا الزام لگا کر اُنہیں پارٹی سے خارج کرنے کر دیا ہے۔ ظاہر ہے کہ ایم کیوایم لندن کے جن رہنماؤں کے نام لیے جارہے ہیں اُن میں مصطفی عزیز آبادی، قاسم علی رضا ، واسع جلیل اور محمد اشفاق شامل ہیں۔
ایم کیوایم پاکستان کے ایک اہم رہنما نے وجود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام رہنما الطاف حسین کے بغیر کوئی اہمیت نہیں رکھتے کیونکہ ان کی کراچی میں کوئی جڑیں نہیں۔ مگر جب الطاف حسین ایم کیوایم میں “اِن” تھے تو یہ تمام رہنما پاکستان سے لندن جانے والے رابطہ کمیٹی کے بھی اہم ترین رہنماؤں کو الطاف حسین سے ملنے کے لیے کئی کئی دنوں تک انتظار کراتے تھے۔ اب الطاف حسین کے غیر متعلق ہونے کے بعد یہ گئے وقتوں کی طرح کی طاقت اور اہمیت چاہتے ہیں۔ جو اُنہیں کسی طور نہیں ملے گی۔
حالات خواہ کچھ بھی ہو گئے ہوں، مگر ندیم نصرت کو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا سینئر ڈپٹی کنوینئر 25 فروری 2015 کو مقرر کیا گیا تھا۔ جس کے بعد وہ امریکا سے لندن آگئے تھے ۔ پھر اُنہیں6 اکتوبر 2015 کو قائم مقام کنوینئر مقرر کردیا گیا تھا۔ یہاں تک کہ 31 جنوری 2016 تک آتے آتے ندیم نصرت رابطہ کمیٹی کے بھی اوپر قائم ہونے والی ایک نورکنی سپریم کونسل کے کنوینئر مقرر کر دیئے گئے تھے۔ مگر 22 اگست 2016 کے الطاف حسین کے خطاب اور پاکستان مخالف نعرے نے ایم کیوایم کے زمین وآسمان بدل دیئے۔ اور 23 اگست کو ایم کیوایم پاکستان نے اپنے ہی بانی اور قائد الطاف حسین سے اعلان لاتعلقی کردیا۔ ابتدا میں ایم کیوایم پاکستان کے الطاف حسین سے اعلان لاتعلقی کو پاکستان کے مختلف حلقے کوئی حقیقی پیش رفت سمجھنے کے لیے تیار نہیں تھے۔ مگر وہ حلقے اس حقیقت سے بے خبر تھے کہ خود ایم کیوایم کے اندر پہلے سے ہی کتنے طوفان پرورش پارہے تھے۔ اور الطاف حسین کے دفاع میں ناکام رہنے والے بعض رہنما خاموشی سے اِدھر اُدھر ہورہے تھے۔ جبکہ بعض تو بیرون ملک کی بھی راہ لے چکے تھے۔ اس سے قطع نظر اب ایم کیوایم پاکستان نے اپنے لیے ایک نئی منزل کی تلاش شروع کردی ہے۔ اور ایم کیوایم لندن سے جاری یہ لڑائی کسی تصادم کے خطرے سے بھی خالی نہیں۔
ان تمام حالات میں اب اس امر پر خاص توجہ دی جارہی ہے کہ ایم کیوایم لندن کے پاس کتنے آپشنز باقی رہے ہیں۔ پچھلے دنوں ایم کیوایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر فاروق ستار نے یہ کہہ کر سب کو چونکا دیا تھا کہ ایک مرتبہ پھر بھتے کی پرچیاں ملنے لگی ہیں۔ کیا وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس پر متوجہ کررہے تھے کہ ایم کیوایم لندن نے کراچی میں اب “براہ راست احکامات” کا سلسلہ شروع کردیا ہے؟ڈاکٹر فاروق ستار کا مقصد کچھ بھی رہا ہو، یہ پہلو ناقابل نظر انداز ہے کہ ایم کیوایم لندن اب ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ تصادم کی طرف جانے کی تیاریاں کررہی ہے۔
ایران کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ، جوہری معاملے کے علاوہ اکثر نکات پر اتفاق ہوا،امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے جانیوالے بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی یہ عالمی بھتا خوری ہے امریکا کبھی بھتا نہیں دے گاجو کوئی غیر قانونی ٹول دے گا اسے محفوظ بحری راستا نہیں ملے گا، ای...
اسلام آباد میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں بھارت کی سفارتی ناکامی پر کانگریس نے نام نہاد وشوا گرو مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں۔ مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے۔خلیجی جنگ کے تناظر...
مذاکرات ناکام ہوئے توہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے، اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائیں گے، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فر...
اسلام آباد میں تاریخ ساز بیٹھک، امریکا اور ایران میں مذاکرات کے 2 ادوار مکمل،فریقین محتاط،پرامید،کاغزات کا تبادلہ ،ٹیکنیکی گفتگو آج مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ ر...
سعودی وزیر خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو مالی مدد کا یقین دلایا پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست ، نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت کی مدت میں توسیع شا...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور ع...
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا 23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید او...
امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، امریکی ،ایرانی حکام کی بالمشافہ ملاقات کا امکان ایران کا وفد وزیر خارجہ عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں شریک ہوگا اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اہم مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا، دونوں ممالک ے ا...
فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ،ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع ، نئی چوکیاں بن گئیں،گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،اسکول بند وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع کر دی گئی، نئی چوکیاں بھی ب...
حکومت سندھ نے مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذکر دیے ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سندھ پولیس کی مدد سے اپنے علاقوں میں احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت شادی ہالزکو رات 8 سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ، ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30بجے تک کھلے ...
جماعت اسلامی کی پی پی رکن کی نشست اپوزیشن لیڈر سے آگے رکھنے پر تنقید جھگڑے پر اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا،میئر کراچیکی اراکین کو روکنے کی کوشش کراچی میں کے ایم سی سٹی کونسل اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی، جھگڑے کے باعث اجلاس کچھ دی...
ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے، پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے مقرر کردی پاکستان میں پیٹرول 55 روپے، ڈیزل 100 روپیفی لیٹر سستا ہو سکتا تھا، ذرائع وزیر اعظم کا پٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے مقرر، پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 36...