... loading ...
تحریک انصاف اندرونی انتشار اوربیرونی دباؤ کے باوجود عمران خان کی قیادت میں رائیونڈ میں نہ صرف ایک بڑا جلسہ کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے بلکہ رائیونڈ سے حکومت چلانے والے شریف برادران کے لیے خطرے کی گھنٹی بھی بجانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ کسی بھی ابہام کے بغیر یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ عمران خان پاکستان کے واحد رہنما ہے جو اب بڑے عوامی جلسوں کے کامیاب انعقاد کی کشش رکھتے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب عمران خان نے انصاف یوتھ ونگ کو معطل کردیا تھا۔ جسٹس وجیہہ الدین نے تحریک انصاف سے علیحدگی کے اعلان کے لیے ایک ایسا وقت چنا جب رائیونڈ مارچ محض تین روز دور رہ گیا تھا۔اور خیبر پختونخوا سے بھی کچھ اچھی خبریں نہیں آرہی تھیں جہاں سے عوام کو رائیونڈ مارچ کے لیے متحرک کرنے پر مامور نوخواتین اراکین اسمبلی نے اچانک لندن کا رخت سفر باندھ لیا تھا۔ عمران خان نے نہ صرف کامیاب جلسہ کر دکھایا بلکہ یہ بھی ثابت کردیا کہ وہ اب بھی نوازشریف حکومت کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہیں۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے رائیونڈ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعظم نوازشریف نے خود کو پاناما لیکس کے حوالے سے تحقیقات کے لیے پیش نہیں کیا تو وہ اُنہیں حکومت نہیں کرنے دیں گے۔ عمران خان نے اس حوالے سے حتمی تاریخ دیتے ہوئے کہا کہ وہ محرم کے بعد اسلام آباد بند کردیں گےاور اب جلسے نہیں کچھ اور کریں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے اندرونی حلقوں میں محرم کے بعد اسلام آباد میں نوازشریف کی حکومت کا گھیراؤ کرنے کے مشورے بھی جاری ہیں۔
عمران خان نے نوازشریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چوری کے پیسے نے حکمرانوں کو بزدل کردیا، قوم کے 60 کروڑ روپے جاتی امراء کی دیواروں پر لگے، حکمرانوں نے ساڑھے 8 ارب روپے اپنے محلات کی سیکیورٹی پر خرچ کردیے، وزیر اعظم نواز شریف نے جاتی امراء میں غریبوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جبکہ وائٹ ہاؤس کے عملے کی تعداد جاتی امراء کے عملے سے آدھی ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو دل کا نہیں پیٹ کا مسئلہ ہے، آپ کو اربوں روپے کھانے سے بد ہضمی ہوگئی اس لیے آپ اپنے پیٹ کا علاج کرائیں۔ عمران خان نے کہا کہ اگر آپ کو مغل اعظم کی طرح رہنا ہے تو قوم کانہیں اپنا پیسہ خرچ کریں۔
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف پاناما لیکس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، پاناما میں مریم نواز 2 کمپنیوں کی مالک نکلیں، وزیر اعظم پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کا الزام ہے، انہوں نے 4 قوانین توڑے اور الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں نہیں بتایا کہ ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں کی چوری کرنے والے تو پکڑے جاتے ہیں لیکن چیئرمین نیب قمر زمان چودھری اربوں روپے کی چوری کو کیوں نہیں پکڑ رہے؟ ایف آئی اے نے پاناما لیکس کی فوری تحقیقات کیوں نہیں کیں؟ پاناما لیکس سے متعلق شریف خاندان کا ہر فرد متضاد بیانات دے رہا ہے اور جھوٹ بول رہا ہے، جبکہ یہ لیکس الزام نہیں ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والا ادارے تباہ کرتا ہے اور جب ادارے تباہ ہوتے ہیں تو ملک تباہ ہوتا ہے، مغربی ملک کے کسی وزیر اعظم میں کرپشن کی جرأت نہیں، نواز شریف کو برطانیہ کا وزیر اعظم بنادیا جائے تو 5 سال میں برطانیہ کا دیوالیہ نکل جائے گا، تاہم کرپشن کو نہ قوم بھولی ہے نہ عمران خان انہیں بھولنے دے گا۔
عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی کو بھی اپنی خطاب میں خاص طور پر موضوع بنایا۔ اُنہوں نے کہا کہ ’میں جنگ نہیں امن پر یقین رکھتا ہوں، برصغیر کو جنگ نہیں امن کی ضرورت ہے، فوج کبھی مسائل کا حل نہیں ہوتی جبکہ ایٹمی طاقت رکھنے والے ملکوں کو جنگ کا سوچنا بھی نہیں چاہیے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’بھارت میں چھوٹا سا دھماکا ہو تو بغیر تفتیش کیے پاکستان پر الزام لگا دیا جاتا ہے، اڑی حملے کا الزام پاکستان پر لگانے سے بڑا جھوٹ کیا ہوسکتا ہے؟ کشمیر میں پاکستان کی مداخلت کا کہنا غلط ہے، 26 سال سے کشمیری قربانیاں دے رہے ہیں اور 80 ہزار کے قریب کشمیری جاں بحق ہوچکے ہیں۔‘
چیئرمین تحریک انصاف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مخاطب کرکے کہا کہ ’نریندر مودی تم نے پاکستان اور اپنے ملک کے عوام کو مایوس کیا، تم نے دنیا بھر میں ثابت کیا کہ تم لیڈر نہیں بلکہ تعصب پسند ہو، مجھے تمہاری سوچ پر افسوس ہے لیکن سن لو، ہر پاکستانی نواز شریف نہیں ہے، کشمیر اور پاکستان کے لوگوں کے دل ساتھ دھڑکتے ہیں اور پاکستان قوم ایک ہے۔
عمران خان نے اپنے خطاب میں ذرائع ابلاغ کی جانبداری کو بھی ہدف تنقید بنایا۔ اُن کے جلسے میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت اور عوام کا جوش وخروش ذرائع ابلاغ میں زیربحث رہا۔ رائیونڈ کے قریب اڈا پلاٹ پر تحریک انصاف کے جلسے کا میدان سجایا گیا تھا۔جہاں پر 15 کنٹینیرز پر مشتمل 20 فٹ بلند اور 80 فٹ لمبا اسٹیج بنایا گیا تھا، جبکہ کارکنوں کا لہو گرمانے کیلئے جلسہ گاہ میں ساؤنڈ سسٹم اور ہزاروں کرسیاں بھی لگائی گئی تھیں۔
شرکاء کی حفاظت کیلئے پولیس کے چھ ہزار اہلکار تعینات تھے جبکہ جلسہ گاہ کے اطراف میں کنٹینرز اور خفیہ کیمروں کی تنصیب کے ساتھ سراغ رساں کتوں کی مدد سے پنڈال کو کلیئر کیا گیاتھا۔ لاکھوں لوگوں کی جلسے میں شرکت نے ایک بار پھر اس تاثر کو مستحکم کیا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت نہ صرف برقرار ہے بلکہ وہ اب بھی حکومت کے لیے ایک خطرہ ہیں۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...