... loading ...

اوڑی حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیے جانے کے بعد بھارتی حکومت پر وہاں کے میڈیا اور انتہاپسند ہندو تنظیموں کا شدید دباؤ تھا کہ اس کا جواب دیا جائے گا۔ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے جوش خطابت میں پاکستان کو دندان شکن جواب دینے کی بڑھکیں تو لگادیں مگر جب انہیں عملی جامہ پہانے کا موقع آیا تو پاکستان کے یقینی موثر جواب کے خوف کے باعث گریز کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔ بھارتی رائے عامہ اور’’آر ایس ایس‘‘ کے بڑھتے ہوئے دباؤ سے جان چھڑانے کے لیے بالآخر مودی حکومت اور بھارتی فوج کو سرجیکل اسٹرائیکس کا ڈراما رچانا پڑا۔
ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اگلے سال یوپی سمیت پانچ ریاستوں میں الیکشن ہونے والے ہیں اور بی جے پی متوقع شکست سے بچنے کیلیے جنگی ہوا کھڑا کرنا چاہتی ہے۔ سرجیکل اسٹرائیکس سے متعلق بھارتی دعوؤں کی پاکستان کی جانب سے پرزور تردید پر نئی دہلی کی جانب سے کہا گیا کہ اگر پاکستان نے بھارتی موقف تسلیم نہ کیا تو مناسب وقت پر اس کے صوتی وبصری شواہد منظرعام پر لائے جائیں گے۔ اب بھارتی نیتاؤں سے کون پوچھے کہ آخر اس سے زیادہ مناسب وقت اور کون سا ہوگا؟ پاکستان کی جانب سے سرکاری طور پر سرجیکل اسٹرائیکس کے بھارتی دعوؤں کی تردید کے بعد سب سے زیادہ موزوں وقت یہی تھا کہ اگر ان حملوں کے ثبوت موجود ہیں تو وہ سامنے لے آئے جائیں۔
طرفہ تماشا یہ ہوا کہ مبینہ بھارتی سرجیکل اسٹرائیکس کا سب سے سنگین اثر خود بھارتی معیشت پر پڑا، انڈین روپے کی قدر 36 پیسے کم ہوگئی، جو جون کے بعد بھارتی کرنسی کی قدر میں اب تک ہونے والی سب سے زیادہ کمی ہے اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی شرح مبادلہ 66.85 تک جا پہنچی جبکہ ہندوستان کے سب سے بڑے بمبئی اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں بھی 1.4 فیصد کمی دیکھی گئی۔ گویا ایل او سی پر جارحیت بھارت کو خود ہی مہنگی پڑی۔
یہاں یہ دیکھنے کی بھی ضرورت ہے کہ بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوؤں پر عالمی برادری کا ردعمل کیا ہے؟ تادم تحریر صرف امریکا اور چین کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا، امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بھارت پر زور دیا کہ وہ ایٹمی صلاحیت سے لیس اپنے پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ کشیدگی بڑھانے سے گریز کرے۔ یہ دو روز میں جان کیری کا اپنی بھارتی ہم منصب کے ساتھ دوسرا رابطہ تھا۔ قومی سلامتی کی امریکی مشیر سوزن رائس نے بھی اپنے بھارتی ہم منصب اجیت دووال سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے میڈیا بریفنگ کے دوران پوچھے گئے ایک سوال پر کہا کہ چین، پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کم کرانے کے لیے مختلف سطحوں پر دونوں ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ چینی ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ پاکستان اور بھارت باہمی رابطے بڑھائیں گے، اپنے اختلافات کو احسن انداز میں حل کرنے کی کوشش کریں گے اور خطے میں امن واستحکام برقرار رکھنے کے لیے مل جل کر کام کریں گے۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک نے بھارت کی جانب سے ایل او سی کے پار سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوؤں کی مذمت نہیں کی، حالانکہ یہ دعوے سراسر دراندازی کے ہیں، جو مسلمہ بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کو اس حوالے سے عالمی رائے عامہ کو Sensitize کرنے کی اشد ضرورت ہے لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کل وقتی وزیرخارجہ کی عدم موجودگی، ہماری وزارت خارجہ کی کارکاردگی پر بھی اثرانداز ہورہی ہے۔ اس کا ایک ثبوت تو یہی ہے کہ ہمارے سفارت کار موثر ڈپلومیسی کے ذریعے سارک کے رکن ملکوں کو اسلام آباد کے مجوزہ سربراہ اجلاس میں شرکت پر آمادہ نہ کرسکے اور بھارت یہ کانفرنس ملتوی کرانے کے اپنے مذموم مقصد میں کم سے کم وقتی طور پر تو کامیاب ہو ہی گی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...