... loading ...

لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے رہنما ندیم نصرت کو بانی تحریک نے جو ٹاسک سونپا ہے وہ اس میں کس قدر کامیاب رہیں گے اور کئی دھڑوں میں تقسیم ایم کیو ایم کا مستقبل کیا ہے ؟ سیاسی مبصرین و تجزیہ کاروں کے ایک بڑے گروہ کی رائے یہ ہے کہ ندیم نصرت اپنے ٹاسک کو اس وقت تک پورا نہیں کرسکیں گے جب تک کراچی و حیدرآباد میں فعال افراد کی بڑی تعداد میسر نہیں آجاتی ۔ایم کیو ایم کی گزشتہ عشروں میں مقبولیت کا جائزہ لیا جائے تو اس کے مختلف عوامل ہیں جن میں ’’مہاجر کارڈ‘‘ ’’مضبوط تنظیم ‘‘ اور ’’مینڈیٹ‘‘ جبکہ مصطفیٰ کمال اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک اور عامل کا ذکر کرتے ہیں‘سوائے ایم کیو ایم لندن کے باقی دھڑے بھی اسکے وجود کا اعتراف کرتے ہیں ،وہ ہے ’’عسکری ونگ ‘‘۔اس ونگ کے بارے میں اب تمام فریق یہی کہتے ہیں کہ اسکی کمر ٹوٹ چکی ہے البتہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کہتے ہیں کہ جنوبی افریقہ سے آپریٹ کرنے والا یہ عسکری ونگ ازسر نو منظم ہو چکا ہے ۔چونکہ راؤ انوار اپنے بعض اقدامات کی وجہ سے متنازع ہوچکے ہیں اس لیے انکی بات کو اہمیت نہیں دی جارہی۔
عسکری ونگ سے قطع نظر باقی عوامل پر نگاہ ڈالی جائے تو اس وقت ’’مہاجر کارڈ‘‘ بانی ایم کیو ایم کے حامی گروہ کے پاس ہے، تنظیمی نیٹ ورک کا بڑا حصہ مصطفیٰ کمال لے گئے جبکہ مینڈیٹ اور باقی تنظیم فاروق ستار کی زیر قیادت ہے ۔ندیم نصرت کی پاکستان میں فی الحال حمایت سفیان یوسف اور حال ہی میں پی ٹی آئی سے شمولیت اختیار کرنے والے امجد اﷲ خان نے کی ہے ،انہیں ابھی مزید افراد درکار ہوں گے۔ایسی صورت میں بانی ایم کیو ایم ،ندیم نصرت اور ان کے بہت سے حامی اس سطح ِزمین پر موجود نہیں ہیں جہاں انہیں تنظیم سازی کرنی ہے۔ فی الحال ان کیلیے آزادانہ کام کرنا بھی مشکل ہی ہے۔ اس لیے اکثر تجزیہ نگار متفق ہیں کہ ندیم نصرت کیلئے یہ ٹاسک بہت ہی مشکل ہوگا۔
ایم کیو ایم پاکستان ہو یا پاک سرزمین پارٹی ،دونوں کا ہدف دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات ہیں ،ان کے لیے اپنی علیحدہ حیثیتوں میں مہاجر مینڈیٹ حاصل کرنا بہت مشکل ہوگا مگر ان انتخابات میں ایم کیو ایم لندن بھی قانونی پوزیشن کلیئر ہونے کے بعد وہ میدان میں آتی ہے تو مہاجر مینڈیٹ تقسیم ہونے کا خدشہ ہے ،کوئی اور سیاسی جماعت اس کا فائدہ اٹھاسکتی ہے ۔ اس لیے کوشش کی جارہی ہے کہ مصطفیٰ کمال ،فاروق ستار اور آفاق احمد کو کسی ایسی شخصیت کی قیادت میں متفق کیا جائے جو بانی ایم کیو ایم جیسی نہ سہی،اس سے کچھ کم قائدانہ صلاحیت رکھتی ہو،مگر مہاجر ہو۔اس سلسلے میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور سابق صدر پرویز مشرف کے نام لیے جارہے ہیں۔مگر فی الحال پرویز مشرف جس قسم کی قانونی جکڑ بندیوں کا شکار ہیں انہیں اس سے کلیئر کراناہوگا ،اس پر قانونی ماہرین سے رائے طلب کی جارہی ہے۔مہاجر مینڈیٹ کسی ایک سمت جانے کی صورت میں ہی بانی ایم کیو ایم اور ان کے حامی دھڑے کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔
بعض مبصرین کی رائے یہ بھی ہے کہ پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی بانی ایم کیو ایم کی مقتدر اداروں کے ساتھ بات چیت کا راستہ کھل جائے تو بات بن سکتی ہے اور عامر خان کیس کی طرح باقی لوگوں کو بھی وہ قبول کرنے پر تیار ہوجائیں گے۔ مگر دوسرے حلقے کی رائے میں اب بانی ایم کیو ایم سے بات چیت کا دروازہ ہمیشہ کیلیے بند کیا جاچکا ہے ۔ان سے کسی بھی صورت بات نہیں ہوسکے گی ،اب جو فیصلہ ہوگا وہ پاکستان میں موجود دھڑوں کے اتفاق سے ہی کیا جائے گا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال فی الحال ملنے پر تیار نہیں ہیں،نہ ہی حالات اس کیلیے سازگار ہیں۔بعض نکات پر ان کا اتفاق ہوسکتا ہے مکمل نہیں ۔آفاق احمد کی جانب سے بھی ایم کیو ایم سے ملنے کی بات کی گئی تھی لیکن مصطفیٰ کمال کے متعلق انکے دل میں بھی کوئی نرم گوشہ نہیں ہے ۔
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...