... loading ...
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان تیس ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں اس سے پہلے بھی انہوں نے جو کہا’’کردکھایا اس بار بھی ایسا ہی لگتا ہے کہ وہ ’’مارچ‘‘ کر گزریں گے۔‘‘
عمران خان کی کرشماتی شخصیت ہے کہ وہ کیسا ہی ’’شو ‘‘ کریں میڈیا پر انہیں بہت اچھی کوریج مل جاتی ہے کراچی کا چند ہزار سے کم نفوس پر مشتمل جلسہ اس کی حالیہ بڑی مثال ہے‘ مگر کپتان خان جو وعدے کرتے ہیں اس کے لیے میڈیا کوریج سے زیادہ ’’ایریا کوریج‘‘ یا ’’پبلک کوریج‘‘ زیادہ درکار ہوتی ہے‘ اس وقت تو عملی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان کی پونجی میں سے لوگ کم ہورہے ہیں انکی انتشار کی شکار پارٹی ٹوٹ پھوٹ کے عمل سے گزر رہی ہے‘ جسٹس وجیہہ الدین نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اس سے پہلے سیف اللہ نیازی پارٹی چھوڑ چکے ہیں ممکن ہے کہ سیف اللہ نیازی زیادہ فعال سیاسی شخصیت ہوں، مگر شخصی اعتبار سے جسٹس وجیہہ الدین احمد کا نام زیادہ بڑا ہے‘ ان کی اصول پسندی ‘دیانت داری اور ان کے احترام سے متعلق ہی کوئی کلام نہیں پھر جس باوقار انداز میں انہوں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کی ہے تمام انصاف پسند سیاسی حلقے انکا فیصلہ مبنی برحق سمجھتے ہیں، اس معاملے میں تحریک انصاف کے چیئرمین پر بھی انگلیاں اٹھ رہی ہیں اور جنرل سیکریٹری سمیت دیگر عہدے داروں پر مختلف الزامات لگ رہے ہیں‘ جسٹس وجیہہ کی باتوں کو ہر سطح پر وزن دیا جارہا ہے ‘ پارٹی فیصلوں میں کسی اصول ‘ ضابطے اور آئین کا خیال کیا جارہا ہے نہ تعمیری سیاست ہورہی ہے‘ انہوں نے جتنا انتظار کیا عام طور پر سیاسی رہنما نہیں کرتے اس لیے جسٹس وجیہہ پر تو خود تحریک انصاف میں ان کے مخالفین کوئی الزام نہیں لگا سکتے تو اور کون لگائے گا۔
باخبر ذرائع یہ کہتے ہیں کہ تحریک انصاف 30ستمبر کے رائے ونڈ مارچ کو مثبت اشارے ملنے پر دھرنے میں تبدیل کردے گی اور ان میں سب سے پہلی علامت مارچ کے شرکاء کی تعداد ہوگی قابل قدر تعداد ہونے کی صورت میں مارچ کو طول دیا جائے گا، حکومت بھی صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے اور مارچ کے شرکاء کی تعداد کم سے کم کرنے کے لیے ہر قسم کے حربے آزمارہی ہے‘ اسلام آباد سے نمائندہ جرأت کی خبر کے مطابق خیبر پختونخوا کی خواتین ارکان اسمبلی کو دھرنے کی تاریخوں کے دوران برطانیہ کے دورے پر بھیج دیا گیا ہے ‘ ظاہر ہے ایک رکن اسمبلی کا مطلب ایک سے سو یا ایک ہزار شرکاء ‘ ذرائع یہی بتارہے ہیں اس کھیل میں برطانوی سفارتخانے پر اثر و رسوخ استعمال کیا گیا ہے۔
عمران خان کو ان کے بعض مشیراب بھی مشورہ دے رہے ہیں بھارت کی جانب سے دھمکیوں اور ملک کی مشرقی سرحدوں پر تناؤ کو جواز بنا کر فی الحال رائیونڈ مارچ ملتوی کردیں، مگر عمران خان ایسی کسی حکمت عملی کو اختیار کرنے پر آمادہ نہیں‘ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی تو سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں، مگر عمران خان کے مشیر انہیں بتارہے ہیں کہ پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں میں تن تنہا شیخ رشید ہیں جو ان کے ساتھ ہر جنگ لڑنے کو تیار ہیں، باقی جماعتیں ان کا ساتھ دینے پر تیار نہیں۔ ان کے سیاسی کزن برطانیہ جاچکے ہیں۔
ڈاکٹرطاہرالقادری آدھے راستے میں ہی انکا ساتھ چھوڑ گئے ہیں شنید ہے وہ کسی بات پر ناراض ہوگئے ہیں عمران خان سے جب استفسارکیا گیاکہ وہ کیوں ناراض ہیں تو بولے وہ تورائے ونڈمارچ میں شرکت چاہتے ہیں رشتہ تو نہیں مانگ لیا جو ناراض ہوگئے اس میں ناراضی کی کیابات ہے۔
پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ق تویہ کہہ کرایک طرف ہوگئیں کہ وہ گھرجاکراحتجاج کی حمایت نہیں کرسکتیں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعتیں قومی وطن پارٹی اورجماعت اسلامی بھی ان کیساتھ نہیں سراج الحق تویہ کہتے ہیں ان کی اپنی مجلس شوری طے کرتی ہے انہیں کیا کرنا ہے وہ تو پہلے ہی طے کرچکے ہیں اکتوبر میں تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں گے شایدکرپشن کے خلاف اپنی تحریک منظم کرنا چاہتے ہیں دوسری جانب وہ جماعتیں ہیں جوعمران خان کے بجائے حکومت کی پالیسیز کی حامی ہیں عوامی نیشنل پارٹی اور مولانا فضل الرحمن تو کپتان کے شدیدمخالفین میں شامل ہیں ان کا تو بعض معاملات میں موقف مسلم لیگ ن سے بھی شدید ہے۔
ان حالات میں جب اپنی پارٹی کے لوگ چھوڑ کر جارہے ہیں اور دوسری طرف ملتا جلتا موقف رکھنے والی جماعتیں بھی کپتان کے ساتھ ایک کلومیٹرمارچ کرنے پر تیار نہیں توپھرایک موثررائے ونڈمارچ کیسے ممکن ہوگا۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...